Tag: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

  • ملک بھر کی جامعات کب سے کھولی جائیں؟ فیصلہ ہوگیا!

    ملک بھر کی جامعات کب سے کھولی جائیں؟ فیصلہ ہوگیا!

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں جامعات یکم فروری سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا اور اسٹیک ہولڈرز سے تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے مشاورت کی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا، ڈاکٹر فیصل سلطان، وزیر تعلیم شفقت محمود اجلاس میں شریک ہوئے۔

    اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز، ایس او پیزپر عملدرآمد صورتحال پربریفنگ دی گئی اور اسٹیک ہولڈرز سے تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

    این سی اوسی نے ملک بھر میں جامعات یکم فروری سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

    یاد رہے 15 جنوری کو این سی او سی کے اجلاس میں 9 ویں سے 12ویں تک کے تعلیمی ادارے 18جنوری سے کھولنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پہلی سے 8ویں جماعت تک اسکولز کھولنے کے فیصلے میں ایک ہفتے کی توسیع کردی تھی۔

    شفقت محمود نے کہا تھا کہ یکم سے 8ویں جماعت کے تعلیمی ادارے یکم فروری سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ یونیورسٹیز اوردیگر تعلیمی ادارے بھی یکم فروری سے کھولیں گے۔

  • حکومت کا  18 جنوری سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے  سے متعلق اہم اعلان

    حکومت کا 18 جنوری سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے سے متعلق اہم اعلان

    اسلام آباد :حکومت نے 9 ویں سے 12ویں تک کے تعلیمی ادارے 18جنوری سے کھولنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے پہلی سے 8ویں جماعت تک اسکولز کھولنے کے فیصلے میں ایک ہفتے کی توسیع کردی۔
    ۔
    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراسدعمرکی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کاخصوصی اجلاس ہوا، اجلاس میں تعلیمی اداروں کودوبارہ کھولنے کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا۔

    وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا این سی اوسی اجلاس میں کوروناصورتحال پر اعدادوشمار کی روشنی میں جائزہ لیا گیا، 18جنوری سے بتدریج تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیاتھا۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ 26 نومبر کو کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 7.9فیصد تھی، جو 14جنوری تک 6.10پرآئی ہے، سنجیدہ مریضوں کی شرح میں 26 نومبر کے بعد بڑھی ہے، تعلیم سے وابستہ لوگوں کواحساس ہے کہ بچوں کا نقصان ہورہاہے لیکن ہمیں ساتھ ساتھ صحت کا بھی خیال کرنا ہے۔

    وفاقی وزیرتعلیم نے 18جنوری سے11،10،9ویں جماعتوں کے کھولنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کہا اس سال کسی بچے کو بغیرامتحان پاس نہیں کیا جائے گا۔

    شفقت محمود نے یکم سے 8ویں جماعت تک اسکولز کھولنے کے فیصلے میں ایک ہفتے کی توسیع کرتے ہوئے کہا یکم سے 8ویں جماعت کے تعلیمی ادارے یکم فروری سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ یونیورسٹیز اوردیگر تعلیمی ادارے بھی یکم فروری سے کھولیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ 18جنوری سے 9ویں سے12ویں کلاسز بحال ہوجائیں گی جبکہ کلاس ایک سےآٹھ تک 25جنوری کے بجائے اب یکم فروری سے کھلیں گی اور جامعات بھی یکم فروری سے کھلیں گی۔

    گذشتہ روز وزیر تعلیم شفقت محمود نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسکول کھولنا میری خواہش ہے تاہم طلبہ کی صحت اولین ترجیح ہے ، حتمی فیصلہ صحت کی بنیاد پرہوگا۔

    یاد رہے 4 جنوری کو وزیر تعلیم شفقت محمود نے ملک بھر میں تعلیمی ادارے 3 مراحل میں کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہہ 18 جنوری سے 9 سے 12 ویں جماعت تک اسکول ، 25 جنوری سے پرائمری سے 8 ویں جماعت تک اسکول جبکہ جامعات سمیت ہائیر ایجوکیشن ادارے یکم فروری سے کھولے جائیں گے۔

    بورڈ امتحانات کے حوالے سے وزیر تعلیم نے کہا بورڈ امتحانات اب مئی اور جون میں ہوں گے جبکہ 11 جنوری سے اسکول انتظامیہ اور اساتذہ فرائض انجام دے سکیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح بچوں کی صحت ہے ، بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا، 14یا15 جنوری کو بھی دوبارہ جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

  • ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز میں کراچی پہلے نمبر پر، شرح 15.77 فیصد تک جاپہنچی

    ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز میں کراچی پہلے نمبر پر، شرح 15.77 فیصد تک جاپہنچی

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں مثبت کورونا کیسز کی مجموعی شرح 5.81 فیصد ہوگئی ، مثبت کورونا کیسز کی بلند ترین شرح کراچی میں 15.77 فیصد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔

    جس میں بتایا گیا کہ ملک میں مثبت کورونا کیسز کی مجموعی شرح 5.81 فیصد اور کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 2264 ہے جبکہ ملک میں مثبت کورونا کیسز کی بلند ترین شرح کراچی میں 15.77 فیصد اور مثبت کیسزکی کم ترین1.41 فیصدشرح گلگت بلتستان میں ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 4.70 فیصد ، فیصل آبادمیں مثبت کورونا کیسز کی شرح 2.30، ملتان 0.96 فیصد ہوگئی جبکہ اسلام آباد میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 3.39 فیصد اور راولپنڈی میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 3.45 فیصد ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 8.10 فیصد اور حیدرآباد میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 7.54 فیصد ہے۔

    اسی طرح خیبرپختونخوا میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 5.38 فیصد ، پشاورمیں مثبت کورونا کیسز کی شرح 15.54 فیصد، سوات میں مثبت کورونا کیسزکی شرح2.84 اور ایبٹ آباد میں 7.72فیصد ہوگئی۔

    اعدادو شمار کے مطابق بلوچستان میں مثبت کوروناکیسزکی شرح 3.82 فیصد ، کوئٹہ میں مثبت کوروناکیسزکی شرح2.39فیصدہے جبکہ آزادکشمیر میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 8.52 فیصد ، مظفرآبادمیں 7.69 فیصد، میرپورمیں 9.26 فیصد اور گلگت میں مثبت کورونا کیسزکی شرح 3.03فیصد ہے۔

  • ‘ملک میں مثبت کورونا کیسز کی بلند ترین شرح کراچی میں 11.80 فیصد’

    ‘ملک میں مثبت کورونا کیسز کی بلند ترین شرح کراچی میں 11.80 فیصد’

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں مثبت کورونا کیسز کی بلند ترین شرح کراچی میں 11.80 فیصد جبکہ مثبت کیسز کی کم ترین 1.07 فیصد شرح جی بی میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں مثبت کوروناکیسزکی مجموعی شرح 6.61 فیصد اور کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 2486 ہے، مثبت کورونا کیسز کی بلند ترین شرح کراچی میں 11.80 فیصد ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ مثبت کیسز کی کم ترین 1.07 فیصد شرح جی بی میں ہے جبکہ سندھ میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 9.20 فیصد ، پنجاب میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 3.86 فیصد ، فیصل آبادمیں مثبت کوروناکیسز کی شرح 2.43،ملتان میں3.19فیصد اور حیدرآبادمیں مثبت کوروناکیسز کی شرح 6.3 فیصد ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ اسلام آباد میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 3.57 فیصد ، راولپنڈی میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 6.92 فیصد ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 8.19 فیصد ، پشاورمیں مثبت کورونا کیسز کی شرح 9.23 فیصد ، سوات میں مثبت کوروناکیسز کی شرح3.7،ایبٹ آبادمیں2فیصد ہے جبکہ بلوچستان میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 3.56 فیصد اور کوئٹہ میں مثبت کوروناکیسزکی شرح 1.60 فیصد ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 7.47 فیصد ، مظفرآبادمیں مثبت کورونا کیسز کی شرح4.13، میرپورمیں 7.92 فیصد ہے۔

  • پاکستان میں کورونا کی تشویشناک صورتحال ، مثبت کیسز کی مجموعی شرح 7.59 فیصد ہوگئی

    پاکستان میں کورونا کی تشویشناک صورتحال ، مثبت کیسز کی مجموعی شرح 7.59 فیصد ہوگئی

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں مثبت کورونا کیسز کی مجموعی شرح 7.59 فیصد ہے، 24 گھنٹےمیں کورونا سے سب سے زیادہ اموات سندھ میں ریکارڈ کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا سے اموات اور مثبت کیسز کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں مثبت کورونا کیسز کی مجموعی شرح 7.59 فیصد ہے اور کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 2447 ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق 24گھنٹےمیں کورونا سےسب سےزیادہ اموات سندھ میں ہوئیں، جاں بحق 51 مریض وینٹی لیٹرز پر زیر علاج تھے جبکہ ملتان میں کوروناکیلئےمختص45 فیصد وینٹی لیٹرز ، اسلام آباد کے 42، لاہور 34، پشاورمیں27 فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ اسلام آباد میں کورونا کیلئے مختص 38 فیصد آکسیجن بیڈز ، ملتان میں کورونا کیلئے مختص 39 فیصد آکسیجن بیڈز اور پشاورمیں کوروناکیلئےمختص 60فیصد آکسیجن بیڈز زیراستعمال ہیں۔

    این سی اوسی کے مطابق مثبت کورونا کیسز کی بلند ترین شرح حیدرآباد میں 24.59 فیصد اور کم ترین 1.63 فیصد شرح گلگت بلتستان میں ہے۔

    جاری اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 5.40 فیصد ، اسلام آباد میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 5.45 فیصد ، خیبرپختونخوا میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 8.66 فیصد اور سندھ میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 10.69 فیصد ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 17.21 فیصد ، فیصل آبادمیں مثبت کورونا کیسز کی شرح 3.79، ملتان میں 3.40فیصد اور کراچی میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 17.71 فیصد ہے ۔

    اسی طرح بلوچستان میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 7.59 فیصد اور کوئٹہ میں مثبت کورونا کیسز کی شرح5.65فیصد ہے جبکہ پشاورمیں مثبت کورونا کیسز کی شرح 9.28 فیصد اور سوات میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 6.96، ایبٹ آباد میں 14.49 فیصد ہے۔

    آزادکشمیر میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 9.30 فیصد مظفرآبادمیں مثبت کوروناکیسز کی شرح 13.57 اور میرپور میں 8.8 فیصد ہے۔

  • پاکستان کے 15 بڑے شہروں میں کورونا کی صورتحال تشویشناک،مثبت کیسز کی شرح 4.5 فیصد تک جاپہنچی

    پاکستان کے 15 بڑے شہروں میں کورونا کی صورتحال تشویشناک،مثبت کیسز کی شرح 4.5 فیصد تک جاپہنچی

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 15 بڑے شہروں میں کورونا کیسز کی مثبت شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے، کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 4.5 فیصد ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں کورونا کی صورتحال سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافے اور ایس او پیز پر عملدرآمد پر تفصیلی غور کیا گیا۔

    این سی او سی نے مثبت کورونا کیسز کی شرح میں اضافے پر اظہار تشویش کیا ، صوبائی چیف سیکریٹریز کی حالیہ گائیڈ لائنز کے تناظر میں اقدامات اور چیف سیکریٹریز نے حساس شہروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد پر بریفنگ دی۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ بڑے شہروں میں کورونا کیسز کی مثبت شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے، ملک میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 4.5فیصد ہے ، ملک کے 15اہم شہروں میں مثبت کیسز کی شرح زیادہ ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک کے 15 بڑے شہروں میں حیدرآباد 16.59 فیصد مثبت شرح کیساتھ سب سے آگے ہیں ، 15.38 فیصد کیساتھ گلگت دوسرے اور 15.97 فیصد کیساتھ ملتان تیسرے نمبر پرہے جبکہ مظفر آبادمیں مثبت کیسزکی شرح 14.12،میرپورمیں 11.11 فیصد ، اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 7.48 فیصد ، کراچی میں 7.12 فیصد ، لاہور میں کیسز کی شرح 5.37 اور راولپنڈی میں 4.63 فیصد ہو گئی۔

    اجلاس میں صوبائی حکام نے ایس اوپیز سےمتعلق انتظامی اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ چیف سیکریٹریز کی ماسک کےاستعمال، آؤٹ ڈورشادیوں کے انعقاد پر بریفنگ دی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ کہ ملک بھر میں 4136 مقامات پر مائیکرو اسماٹ لاک ڈاؤنز جاری ہیں، کورونا کا پھیلاؤروکنے کےلئے حکمت عملی پر عملدرآمد جاری ہے، 16 بڑے شہروں میں موجودہ ہیلتھ گائیڈ لائنز 31 جنوری2021 تک نافذ رہیں گی۔

    این سی اوسی کے مطابق اسپتالوں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے 2811 آکسیجن بیڈزفراہم کئے جا چکے ہیں ، صوبوں اور وفاقی اکائیوں کو13 ہزار آکسیجن سلنڈرفراہم کئے گئے ہیں۔

  • کورونا کیسز میں اضافہ ، وزیراعظم نے اسکولوں، شادی ہالز اوردیگر اجتماعات پر پابندی کا عندیہ دے دیا

    کورونا کیسز میں اضافہ ، وزیراعظم نے اسکولوں، شادی ہالز اوردیگر اجتماعات پر پابندی کا عندیہ دے دیا

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھرمیں اجتماعات پرپابندی لگانےکی سفارش کردی ، جس پر وزیراعظم نے کہا اسکولوں، شادی ہالز اوردیگر اجتماعات پر پابندی کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھرمیں اجتماعات پرپابندی لگانےکی سفارش کردی،ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی او سی نےکل قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سفارش پیش کی۔

    ذرائع کے مطابق صوبائی حکومتوں اورضلعی انتظامیہ کو جلسوں کی اجازت دینےسے متعلق آگاہ کردیاگیا ہے ، جس پر وزیراعظم نے کہا کورونا سےسیاسی اجتماعات پرپابندی لگی تو اپوزیشن کو مظلوم بننے کا موقع ملے گا۔

    وزیراعظم نے این سی او سی کو کورونا کی صورتحال پر گہری نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کورونا کیسزبڑھے تو اسکولز، شادی ہالز اوردیگر اجتماعات پر پابندی لگائی جاسکتی ہے۔

    یاد رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر نئی گائیڈ لائنز جاری کیں تھیں، جس میں کہا گیا ہے کہ عوامی اجتماعات کرونا میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں لہذا ایسے پروگراموں کے انعقاد سے ہر ممکن گریز کیا جائے، بڑے اجتماعات کے انعقاد کو روکنے پر غور کیا جارہا ہے ۔

    این سی او سی کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ’دنیا بھر میں بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہے کیونکہ ایسے پروگرام کرونا کے بڑے خطرے کا سبب ہیں، انتہائی ضروری اجتماعات ایس او پیز کے ساتھ منعقد کیے جائیں‘۔

  • کرونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 95ہزار 333 ہوگئی

    کرونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 95ہزار 333 ہوگئی

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے،24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 7 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ 566 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں ملک میں 566 کرونا کیسز سامنے آئے، جبکہ 24 گھنٹوں میں 7مریضوں نے دم توڑا۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا سے کُل اموات 6 ہزار 451 ہو گئی ہیں، جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 581 ہے، اب تک 2 لاکھ 95ہزار 333کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 576 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    این سی او سی کے مطابق 24گھنٹے میں ملک بھر میں 40 ہزار 167 کرونا ٹیسٹ کیےگئے۔اب تک مجموعی طور پر کرونا کے 33 لاکھ 84 ہزار سے زائدٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 952 ہے۔گزشتہ 24گھنٹوں میں کرونا کے 593 مریض صحت یاب ہوئے۔

  • پاکستان میں کرونا سے7 مریض جاں بحق، اموات 6,444 ہوگئیں

    پاکستان میں کرونا سے7 مریض جاں بحق، اموات 6,444 ہوگئیں

    اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 7 مریض انتقال کر گئے، این سی او سی کا کہنا ہے ملک بھر میں کرونا سے اموات کی تعداد 6 ہزار 444 ہو گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا کے 8 مریض جاں بحق ہوئے جس کے بعد وبا سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 444 تک پہنچ گئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں ملک میں 798 افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی، کرونا کے ایکٹو کیسزکی تعداد 7 ہزار 831 ہے،ملک بھر میں کرونا کے 2 لاکھ 94 ہزار 740 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    ملک میں اب تک3 لاکھ9 ہزار 15مصدقہ کرونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں،گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں37 ہزار 504 کرونا ٹیسٹ کیےگئے۔اب تک مجموعی طور پر کرونا کے 33 لاکھ 44 ہزار سے زائدٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    کرونا وائرس، یورپی یونین بھی پاکستانی حکومت کے اقدامات کی تعریف پر مجبور

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں یورپی یونین نے کرونا کے خلاف پاکستانی حکومت کی کاوشوں اور بالخصوص اسمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے کو سراہا تھا۔

  • پاکستان میں کرونا کے مزید 5 مریض انتقال کر گئے

    پاکستان میں کرونا کے مزید 5 مریض انتقال کر گئے

    اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید5 مریض انتقال کر گئے، این سی او سی کا کہنا ہے ملک بھر میں کرونا سے اموات کی تعداد 6 ہزار 437 ہو گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 799 کرونا کیسز سامنے آئے، جبکہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 5 مریض انتقال کر گئے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا سے کُل اموات 6 ہزار 437 ہو گئی ہیں، جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 8 ہزار 217 ہے، اب تک 2 لاکھ 94 ہزار 932 کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 7ہزار 388 ہے،ایکٹو کیسز میں سے 548 تشویش ناک یا سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 33 لاکھ 6 ہزار 515 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں 42 ہزار 299 کروناٹیسٹ کیےگئے۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد دیگر ممالک کی طرح پاکستان نے بھی مارچ سے ملک بھر میں لاک ڈاون کر کے اسکول، کالج سمیت تمام کاروباری سرگرمیاں معطل کر دی تھیں جسے اگست میں ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی۔