Tag: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

  • سندھ کے علاوہ ملک بھر میں مڈل اسکول آج سے کھل گئے

    سندھ کے علاوہ ملک بھر میں مڈل اسکول آج سے کھل گئے

    کراچی: کرونا وائرس کی وبا میں کمی کے بعد صوبہ سندھ کے علاوہ ملک بھر میں مڈل اسکول آج سے کھل گئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد ملک بھر میں دوسرے مرحلے میں چھٹی سے آٹھویں جماعتوں کے لیے آج سے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔

    سندھ حکومت نے مڈل اسکول کھولنے سے متعلق فیصلے کو 28 ستمبر تک کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔

    حکومت کا دوسرے مرحلے میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے بڑا اعلان

    وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے فیصلے کے تحت تمام سرکاری اور نجی اسکولز 28 ستمبر سے چھٹی سے آٹھویں جماعت کے لیے اسکولز کھولنے کے پابند ہوں گے۔

    ملک بھر میں 6 ماہ بعد تعلیمی ادارے کھل گئے

    خیال رہے کہ 15 ستمبر کو ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث چھ ماہ سے بند تعلیمی ادارے کھولے گئے تھے۔حکومت نے 15 ستمبر سے ۔پہلے مرحلے میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ ثانوی واعلیٰ ثانوی اسکول،کالج اور یونیورسٹیاں کھولی تھیں۔

    حکومت نے 30 ستمبر سے پرائمری جماعتوں کے لیے تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم ان فیصلوں کو وبا کی صورت حال کے جائزے سے مشروط کیا تھا۔

  • پاکستان میں کرونا کے مزید 4 مریض انتقال کر گئے

    پاکستان میں کرونا کے مزید 4 مریض انتقال کر گئے

    اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 4 مریض انتقال کر گئے، این سی او سی کا کہنا ہے ملک بھر میں کرونا سے اموات کی تعداد 6 ہزار 424 ہو گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 582 کرونا کیسز سامنے آئے، جبکہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 4 مریضوں نے دم توڑا۔

    ‌این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا سے کُل اموات 6 ہزار 424 ہو گئی ہیں، جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 886 ہے،اب تک 2 لاکھ 93 ہزار 159 کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 36 ہزار 155 ٹیسٹ کیے گئے،اب تک مجموعی طور پر 32 لاکھ 30 ہزار 472ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹےمیں کرونا کے290 مریض صحت یاب ہوئے،ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 7ہزار303 ہے، 570 کرونا کیسز تشویش ناک یا سنجیدہ نوعیت کے ہیں۔

  • پاکستان میں کرونا کیسز اور اموات میں بتدریج کمی

    پاکستان میں کرونا کیسز اور اموات میں بتدریج کمی

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے،24 گھنٹوں کے دوران کرونا کا ایک مریض انتقال کرگیا جبکہ 445 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے میں ملک میں 640 کرونا کیسز سامنے آئے، جبکہ 24 گھنٹوں میں ایک مریض نے دم توڑا۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا سے کُل اموات 6 ہزار 416 ہو گئی ہیں، جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 671 ہے، اب تک 2 لاکھ 92ہزار 303کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 106 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    این سی او سی کے مطابق 24گھنٹے میں ملک بھر میں34 ہزار 544 کرونا ٹیسٹ کیےگئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 952 ہے۔

    کرونا وائرس، یورپی یونین بھی پاکستانی حکومت کے اقدامات کی تعریف پر مجبور

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یورپی یونین نے کرونا کے خلاف پاکستانی حکومت کی کاوشوں اور بالخصوص اسمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے کو سراہا تھا۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد دیگر ممالک کی طرح پاکستان نے بھی مارچ سے ملک بھر میں لاک ڈاون کر کے اسکول، کالج سمیت تمام کاروباری سرگرمیاں معطل کر دی تھیں جسے اگست میں ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی۔

  • پاکستان میں کرونا کے مزید 9 مریض انتقال کر گئے

    پاکستان میں کرونا کے مزید 9 مریض انتقال کر گئے

    اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 9 مریض انتقال کر گئے، این سی او سی کا کہنا ہے ملک بھر میں کرونا سے اموات کی تعداد 6 ہزار 408 ہو گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 752 کرونا کیسز سامنے آئے، جبکہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 9 مریضوں نے دم توڑا۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا سے کُل اموات 6 ہزار 408 ہو گئی ہیں، جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 4 ہزار 386 ہے، اب تک 2 لاکھ 91 ہزار 683 کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 33 ہزار 865 کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔

    کرونا وائرس، یورپی یونین بھی پاکستانی حکومت کے اقدامات کی تعریف پر مجبور

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں یورپی یونین نے کرونا کے خلاف پاکستانی حکومت کی کاوشوں اور بالخصوص اسمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے کو سراہا تھا۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد دیگر ممالک کی طرح پاکستان نے بھی مارچ سے ملک بھر میں لاک ڈاون کر کے اسکول، کالج سمیت تمام کاروباری سرگرمیاں معطل کر دی تھیں جسے اگست میں ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی۔

  • طلبا کیلئے اہم خبر ، اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں کھولنے کا طریقہ کار کیا ہوگا؟

    طلبا کیلئے اہم خبر ، اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں کھولنے کا طریقہ کار کیا ہوگا؟

    اسلام آباد : وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے سےمتعلق حتمی فیصلہ 7ستمبر کو ہو گا، اسکول،کالجز ، یونیورسٹیز کو روٹیشن کی بنیاد پر کھولا جائے گا، تعلیمی ادارے حتمی فیصلے سے قبل ایس او پیز پر عمل کی تیاری یقینی بنائیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں نیشنل کوآرڈینیٹر محمودالزمان کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں ایک نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا۔

    اجلاس میں ملک بھرسےسرکاری ونجی تعلیمی اداروں،مدارس کے نمائندوں نے شرکت کی جبکہ آزادکشمیر،گلگت بلتستان،صوبائی حکام ویڈیولنک پر این سی او سی میں شریک ہوئے۔

    اجلاس کامقصدفریقین سےتعلیمی ادارےکھولنےکے امورپرمشاورت اور اتفاق رائے تھا، این سی او سی کی اجلاس کے شرکا کو کورونا کی صورتحال اور تعلیمی ادارےکھولنےکےبعدممکنہ چیلنجزپربریفنگ دی گئی جبکہ ممکنہ چیلنجز پرعالمی ماہرین اورتھنک ٹینکس سے مشاورت کی گئی ہے۔

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے این سی او سی اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تعلیمی ادارے کھولنےسےمتعلق دو طرح کی چیلنج درپیش ہیں، تعلیمی ادارے کھولنے کے بعد ہیلتھ گائیڈ لائنز پر کیسے عمل کیا جائے۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ حکومت تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق غور کر رہی ہے، تعلیمی ادارے کھولنے سےمتعلق حتمی فیصلہ 7 ستمبر کو ہو گا، اسکول،کالجز ،یونیورسٹیز کو روٹیشن کی بنیاد پر کھولا جائے گا اور تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہو گی۔

    وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ تعلیمی ادارے حتمی فیصلے سے قبل ایس او پیز پر عمل کی تیاری یقینی بنائیں، کورونا روکنے کے لیے کورونا ٹیسٹنگ، ٹریسنگ اور ٹریکنگ ناگزیر ہے، علامات کے حامل اساتذہ، طلبا، عملے کی فوری ٹیسٹنگ سود مند ہوگی۔

    تعلیمی اداروں کےنمائندوں کی مشاورتی عمل میں شمولیت پراین سی اوسی کی تعریف کی گئی ، شرکا نے کہا اساتذہ کو کورونا سے متعلق تربیت فراہمی پر این سی او سی کے شکر گزارہیں۔

    معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے این سی او سی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا تعلیمی اداروں کواتفاق رائے سےکھولا جائے گا، وزارت صحت، این سی او سی روزوباکی مانیٹرنگ کرےگی، ہدایات پر عمل کے لیے جدید مانیٹرنگ سسٹم تشکیل دیا ہے۔

    اعلامیے میں کہا تعلیمی اداروں کےنمائندوں نے ادارے کھولنے پرتجاویز پیش کیں اور تعلیمی اداروں کے نمائندوں کی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرادی ہے۔

  • عیدالاضحیٰ پرکسی قسم کی نرمی وبا کے پھیلاؤمیں اضافہ کرسکتی ہے، اسد عمر نے خبردار کردیا

    عیدالاضحیٰ پرکسی قسم کی نرمی وبا کے پھیلاؤمیں اضافہ کرسکتی ہے، اسد عمر نے خبردار کردیا

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ پرکسی قسم کی نرمی وبا کے پھیلاؤمیں اضافہ کرسکتی ہے، حفاظتی تدابیرپرعملدرآمد ہی کورونا سے بچاؤ کا طریقہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا، اجلاس میں حفاظتی تدابیرپرعملدرآمدسےمتعلق ڈیجیٹل ڈیٹا کے تجزیے پر غور کیا گیا۔

    این سی او سی نے مویشی منڈیوں کے انتظام اور حفاظتی تدابیر یقینی بنانے پر زور دیا، اجلاس میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ حفاظتی تدابیرپرعملدرآمدہی کورونا سے بچاؤ کا طریقہ ہے اور عوام کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

    اسدعمر کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ پرکسی قسم کی نرمی وبا کے پھیلاؤمیں اضافہ کرسکتی ہے، صوبےکوروناکے حفاظتی اقدامات پرسختی سےعمل یقینی بنائیں اور مویشی منڈیوں کےقیام میں حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ یکم تا15جون اوسط ٹیسٹ 23403 تھے، یکم تا15جولائی اوسط ٹیسٹ 22969 تھے، یکم تا15 جون اوسط کوروناکیس 5056 رہے جبکہ یکم تا15جولائی اوسط کیس 3097 رہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کوروناکیسزمیں کمی کی وجہ ٹیسٹوں میں کمی نہیں ہے، حفاظتی تدابیر پرعوام کاب ہتررویہ، انتظامی اقدامات اور اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے ، احتیاط میں کمی سے وبا کا پھیلاؤ بڑھ سکتا ہے۔

  • کرونا وبا کے خلاف جنگ، این سی او سی کے قیام کو 100 روز مکمل

    کرونا وبا کے خلاف جنگ، این سی او سی کے قیام کو 100 روز مکمل

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو ملک میں کرونا وائرس کی وبا سے لڑتے ہوئے 100 روز مکمل ہو گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے کیسز کا ڈیٹا مرتب کرنے اور دیگر اقدامات کرنے کے سلسلے میں قائم کیے جانے والے قومی کمانڈ آپریشن سینٹر کو سو روز مکمل ہو گئے۔

    این سی او سی نے کرونا کا بہادری اور عقل مندی سے مقابلہ کرنے پر قوم، بالخصوص ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو خراج تحسین پیش کیا، ادارے کی جانب سے کہا گیا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز نے وبا کے دوران جرات و بہادری سے فرائض انجام دیے۔

    این سی او سی کے سو روز مکمل ہونا اس بات کی بھی علامت ہے کہ ہنگامی امدادی عملہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے صحت مند پاکستان کے سفر میں شریک ہیں۔

    پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 68 جاں بحق، اموات 4,619 ہو گئیں

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 25 ہزار 283 ہو گئی ہے، جب کہ کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 12 واں ملک بن چکا ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 3,387 نئے کیسز سامنے آئے، جب کہ مزید 68 مریض جاں بحق ہو گئے، نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 225,283 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 4,619 ہو گئی ہے۔

  • ملک بھر میں زیرعلاج و صحتیاب مریض، بیڈز اور ٹیسٹ کے اعداد شمار جاری

    ملک بھر میں زیرعلاج و صحتیاب مریض، بیڈز اور ٹیسٹ کے اعداد شمار جاری

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں زیرعلاج و صحتیاب مریض، بیڈز، ٹیسٹ کے اعداد شمار جاری کردیئے،اسلام آباد میں تاحال 83693 ،خیبرپختونخوا میں 104257 ، پنجاب میں 366435 اور سندھ میں 307412 کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نےکوروناسےمتعلق صوبائی سطح کی تفصیلات جاری کر دیں، جس میں ملک بھر میں زیرعلاج و صحتیاب مریض، بیڈز، ٹیسٹ کے اعداد شمار جاری کئے ہیں۔

    این سی او سی نے کہا اسلام آباد میں تاحال 83693 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، 231 مریض زیر علاج اور 2037 صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ 262 آکسیجن بیڈز میں سے81 زیر استعمال ہیں۔

    جاری تفصیلات میں بتایا گیا خیبرپختونخوا میں 104257 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ، صوبے میں 958 مریض زیرعلاج ہیں اور 4692 صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 1081 آکسیجن بیڈز میں سے 433 زیراستعمال ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تاحال 366435 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ، پنجاب بھر میں 4778 مریض زیر علاج اور 17730 صحتیاب ہو گئے ہیں جبکہ اسپتالوں میں 3500 آکسیجن بیڈز میں سے 1892 زیراستعمال ہیں۔

    سندھ بھر میں تاحال 307412 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں، اسپتالوں میں 1916 مریض زیرعلاج اور 28023 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 739 آکسیجن بیڈز میں سے 540 بیڈز زیر استعمال ہیں۔

    آزادکشمیر میں تاحال 11299کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں،اسپتالوں میں 386 مریض زیر علاج اور 264 صحتیاب ہوگئے ہیں جبکہ آزادکشمیربھرمیں 68 میں سے 10 آکسیجن بیڈز زیراستعمال ہیں۔

    بلوچستان میں کل 8196 کوروناٹیسٹ ہوئے اور 100مریض زیر علاج ہیں جبکہ 2916 صحتیاب ہو چکے ہیں، صوبے میں 262 آکسیجن بیڈز میں سے 67 زیراستعمال ہیں، اسی طرح گلگت بلتستان میں تاحال 11382 کوروناٹیسٹ کئے جا چکے ہیں، 61 مریض زیرعلاج ہیں اور 728صحتیاب ہو گئے ہیں جبکہ صوبے میں 43 میں سے 10 آکسیجن بیڈز زیر استعمال ہیں۔

  • ایس اوپیز کی خلاف وزری پر  صوبوں میں کارروائیاں،  رپورٹ موصول

    ایس اوپیز کی خلاف وزری پر صوبوں میں کارروائیاں، رپورٹ موصول

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو صوبوں میں ایس اوپیزکی خلاف وزری پر 24 گھنٹے کی کارکردگی رپورٹ موصول ہوگئی ہے، جس میں صوبوں میں کارروائیوں سے متعلق تفصیلات بتائی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں ہیلتھ گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کیلئے کارروائیاں جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو 24 گھنٹے کی کارکردگی رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔

    جس میں بتایا گیا کہ 24 گھنٹے میں بلوچستان میں294 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں اور کارروائی میں 128 دکانیں،57گاڑیاں بند اور جرمانے عائد کئے گئے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں خصوصی ٹیموں کےمارکیٹس، بازاروں کے دورے کئے ، ایس او پیز خلاف ورزیوں کے 2593 کیسز سامنے آئے، جس پر 792 دکانیں، 4کارخانے اور 615گاڑیاں بند کرکے جرمانے عائد کردیئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں بھی ایس اوپیزکی خلاف وزری پر دکانیں سیل اور گاڑیوں پر جرمانے عائد کئے گئے جبکہ کےپی میں 406 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ،2 جس کے باعث 2 دکانوں سیل اور 22 گاڑیوں پر جرمانے کئے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں ایس او پیز خلاف ورزیوں کے 153 کیسز سامنے آئے، جس میں 43 دکانیں بند اور 47 گاڑیوں کو جرمانے ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں 379 ایس او پیز کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ، جس کے باعث 55 دکانیں سیل اور 87گاڑیوں کو جرمانے عائد کئے گئے۔

    اسی طرح اسلام آبادمیں 44ایس او پیز کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ، کارروائیوں میں 23 دکانیں،2 کارخانے اور 11 گاڑیوں کو جرمانے عائد کئے گئے۔

  • کوروناوائرس کیخلاف جنگ ، چین نے مثالی دوستی کا حق ادا کردیا

    کوروناوائرس کیخلاف جنگ ، چین نے مثالی دوستی کا حق ادا کردیا

    اسلام آباد :اقوام عالم میں پاک،چین دوستی مثالی ہے ، کوروناوائرس کیخلاف جنگ میں چین نے دوستی کا حق ادا کردیا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ پاک،چین تعلقات ہمیشہ مشکل وقت میں ثابت قدم رہے۔

    تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کیخلاف جنگ میں قدم قدم پرچین اور پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں ،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک،چین تعلقات ہمیشہ مشکل وقت میں ثابت قدم رہے، دنیا کو کورونا کا چیلنج درپیش ہوا تو دونوں شانہ بشانہ آگئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ چین نے ووہان میں پاکستانی طلبا کا خیال رکھا اور کوروناکیخلاف جنگ میں پاکستان کو ہنگامی طبی امداد فراہم کی، چین کی طبی ماہرین کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا، جہاں انھوں نے ڈاکٹرز،سرکاری اہلکاروں، شعبہ صحت کےحکام سے ملاقاتیں کیں، چینی ماہرین نے اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور کا دورہ کیا۔

    این سی اوسی کے مطابق پاک، چین افواج کے مابین ٹیلی کانفرنس بھی منعقد ہوئی، چینی وفد،آرمڈ فورسزانسٹیٹیوٹ آف پتھالوجی بھی گیا جبکہ چینی ماہرین نے پنجاب،سندھ کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقاتیں کیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے مزید کہا قومی ادارہ صحت میں چینی ماہرین کیساتھ اختتامی سیشن منعقد کیا ، جس میں انفیکشن سے تحفظ اور بچاؤ،انفرادی حفاظتی آلات کا استعمال ناگزیر قرار دیا ، چینی وفد نے کورونا کیخلاف جنگ میں پاکستان کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار کیا۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ چین نے مشکل وقت میں پاکستان کو اہم طبی آلات،اشیا اورادویات فراہم کیں اور فوری طور پر 5لاکھ29 ہزار 924این 95ماسک فراہم کیے جبکہ 33ہزار744حفاظتی لباس اور 10ہزارٹیسٹنگ بھی پاکستان کو دیں۔

    جاری بیان میں کہا گیا کہ چین نے 15لاکھ 58ہزار379 میڈیکل ماسک ، 36وینٹی لیٹرز ،180تھرمومیٹر،100تھرمل اسکینرز ، 10ہزار لیٹر سینیٹائزر، حفاظتی سوٹس کیلئے 1442کلو گرام کپڑا بھی فراہم کیا جبکہ 24 ہزار 900دستانے،59 ہزار376حفاظتی عینکیں بھی چینی امداد کا حصہ تھیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ چین نے گلگت بلتستان میں کورونا سے نمٹنےکیلئے خصوصی مدد کی، خنجراب کے راستے بروقت طبی امداد بھجوائی، امداد میں5 وینٹی لیٹرز،2لاکھ ماسک ،2ہزار این 95ماسک شامل تھے جبکہ گلگت کیلئے 2ہزار ٹیسٹنگ کٹس ،2 ہزار حفاظتی سوٹس بھی دیے، پاک فوج نے بذریعہ ہیلی کاپٹرزطبی سامان گلگت تک پہنچایا۔

    این سی اوسی کے مطابق چینی ڈاکٹروں کا وفد آج واپس روانہ ہوجائے گا، چین کے ڈاکٹروں کی ٹیم 2ہفتے تک پاکستان میں رہی، چین وفد نے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے حوالے سے حکام کو تجربات سے آگاہ کیا جبکہ ٹیم نے مختلف شہروں میں طبی ماہرین،حکومتی آفیشلز سے ملاقاتیں کیں۔