Tag: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

  • نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اسپتالوں کو 1 ہزار آکسیجن بیڈز دینے کا فیصلہ

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اسپتالوں کو 1 ہزار آکسیجن بیڈز دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کرونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی بحالی کے لیے 1 ہزار آکسیجن بیڈز دینے کا فیصلہ کیا ہے، کرونا وائرس سے لڑتے ہیلتھ کیئر ورکرز کے لیے کووڈ 19 پیکج بھی آج فائنل کرلیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے جون کے اختتام تک 1 ہزار آکسیجن بیڈز دینے کا فیصلہ کیا ہے، ترجمان این سی او سی کا کہنا ہے کہ ادارے کا ہیلتھ کیئر صلاحیت بڑھانے کے لیے تیز ترین عمل جاری ہے۔

    ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ پروکروٹمنٹ کی منظوری آج این سی او سی اجلاس میں دی جائے گی، کرونا وائرس سے لڑتے ہیلتھ کیئر ورکرز کے لیے کووڈ 19 پیکج بھی آج فائنل کیا جائے گا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے کے ذریعے 52 وینٹی لیٹرز سندھ بھیج دیے گئے، سندھ میں ڈیمانڈ کے پیش نظر 50 وینٹی لیٹرز 3 روز میں بھیجے جائیں گے۔ این سی او سی نے وینٹی لیٹرز اور بیڈز آپریٹ سے متعلق ٹریننگ کا بھی آغاز کر دیا۔

    این سی او سی ترجمان نے کہا کہ مردان، صوابی اور پشاور کے اسپتالوں میں بیڈز کی تعداد بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے پنجاب کو 72 وینٹی لیٹرز فراہم کیے گئے۔ پنجاب میں کووڈ 19 کے مریضوں کے لیے اضافی بیڈز کی منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی۔

    ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ بلوچستان حکومت کو 10 وینٹی لیٹرز موصول ہوچکے ہیں جبکہ وہاں ہیومن ریسورس پر کام جاری ہے، گلگت بلتستان میں ہیلتھ کیئر سسٹم پر پریشر نہ ہونے کے برابر ہے، گلگت بلتستان میں 62 وینٹی لیٹرز موجود ہیں، مزید 10 فراہم کیے جائیں گے۔

  • وزیراعظم کو 12اپریل کومستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے بریفنگ دیں گے، اسد عمر

    وزیراعظم کو 12اپریل کومستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے بریفنگ دیں گے، اسد عمر

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم کو 12اپریل کو مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے بریفنگ دیں گے جبکہ مستقبل کے لائحہ عمل کی 13اپریل کواعلی سطحی اجلاس میں منظوری لی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزرا ،مشیروں اوراعلی حکام بھی شریک ہوئے، شرکاء کو ملک میں کورونا کی حالیہ صورتحال اور دیگر امور سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس میں افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی اور بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں سپلائی کی فراہمی پر بات چیت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان سے وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانیوں کی اسکرینگ لازمی ہوگی، جبکہ ایران سے محلقہ بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں اشیا خوردونوش کی فراہمی طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہوگی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ افغانستان کوصرف خوراک اور ادویات کے کارگوہفتے میں تین بار جاسکیں گے، مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا وبا پر تازہ بریفنگ دی ، اب تک 727 مریضوں کی صحتیابی پر شرکا نے اطمینان کا اظہار کیا۔

    اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم کو 12اپریل کو مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے بریفنگ دیں گے جبکہ مستقبل کے لائحہ عمل کی 13اپریل کواعلی سطحی اجلاس میں منظوری لی جائے گی۔

    بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ وینٹی لیٹرز اورانتہائی ضروری آلات کیلئے سفارتی سطح پر رابطہ جاری ہیں،وفاقی وزیر اسد عمر نے تمام اقدامات ون ونڈو کرنے کی ہدایت کی۔

  • وزیراعظم کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ

    وزیراعظم کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے قیام پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے۔

    وزیراعظم عمران خان کو کرونا وائرس کی تازہ صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے قیام پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    کرونا وائرس ، وزیراعظم کی شہریوں کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے شہریوں کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیراعظم آفس کی جانب سے خصوصی مراسلہ جاری کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ سرکاری افسران مسائل کے حل کے لیے شہریوں سے رابطے میں رہیں۔

    مراسلے میں کہا گیا تھا کہ ملک میں لاک ڈاؤن کے باعث شہریوں کو مسائل کا سامنا ہے، شہری سیٹیزن پورٹل کا استعمال کر کے شکایات درج کرا رہے ہیں، سرکاری افسران کو گھروں سے کام کے لیے پورٹل کی سہولت میسر ہے۔

    وزیر اعظم آفس کا کہنا تھا کہ افسران شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے اقدامات کریں اور شہریوں کو شکایات کے حل سے متعلق با خبر رکھا جائے۔