Tag: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر

  • بازار صبح سحری سے  شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے، رمضان ایس او پیز جاری

    بازار صبح سحری سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے، رمضان ایس او پیز جاری

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر رمضان میں کورونا ایس او پیز جاری کر دئیے ، جس میں کہا ہے کہ بازار صبح سحری سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے سربراہ اسدعمرکی زیرصدرات این سی اوسی کاخصوصی اجلاس ہوا ، جس میں بڑھتے کورونا کیسز اور رمضان میں مذہبی وثقافتی سرگرمیوں کےباعث اہم فیصلے کئے گئے اور رمضان المبارک کیلئے خصوصی ایس او پیز جاری کردی ہے۔

    این سی اوسی نے ملک بھر میں ایس اوپیز پر یکم رمضان سےعملدرآمد شروع کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کورونا کے خطرے کو مدنظر رکھ کر لگایا جائے گا۔

    اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ افطارسےرات11بجکر59منٹ تک باہرکھاناکھانےکی اجازت ہوگی، ٹیک اوےکی اجازت ہوگی تاہم انتظامیہ عملدرآمدکویقینی بنائے۔

    این سی اوسی اعلامیے میں کہا ہے کہ سینماگھراورمزارات مکمل طورپربندرہیں گے، کھیلوں،میلوں سمیت دیگرتقریبات پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتےمیں2دن بندرہےگی ، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پابندی کا اطلاق 26،25اپریل کی شب تک ہوگا تاہم بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس20 اپریل کو ہوگا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ریلوے کو 70فیصد مسافروں کے ساتھ چلایا جائے گا اور مختلف جگہوں پرٹیسٹنگ پوائنٹ بنائےجائیں گے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گلگت، کے پی ، آزاد کشمیرمیں سیاحت کیلئے سخت ایس اوپیزہوں گے، نجی،سرکاری دفاتر میں 50 فیصد ملازمین کیلئے  ورک فرام ہوم پالیسی ہوگی۔

    اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اندرون شہرٹرانسپورٹ50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلائی جائےگی، رمضان میں رش سے بچنے کیلئے اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سخت ایس اوپیز کے ساتھ وسیع لاک ڈاؤن لگایا جائے، دوران لاک ڈاؤن ایمرجنسی کے علاوہ غیر ضروری نقل و حرکت  پر پابندی ہوگی۔

    کورونا ایس او پیز کے مطابق بازار صبح سحری سے شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے، سماجی،سیاسی،کھیلوں سمیت ہرقسم کی تقریبات پرپابندی ہوگی، ان ڈوراورآؤٹ ڈور تقریبات  پرمکمل پابندی ہوگی۔

    این سی او سی  کا کہنا ہے کہ کمیونٹی اور میڈیاکےذریعےماسک پہننےکی مہم چلائی جائےگا، ایس اوپیزسےمتعلق این سی اوسی کاجائزہ اجلاس 10 رمضان کو ہوگا تاہم صوبے چاہیں تو ایس اوپیزکے حوالے سے مزید سخت اقدامات کرسکتے ہیں۔

  • وزیراعلیٰ بلوچستان  کا نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ

    اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ کرونا کے خلاف مشترکہ جدوجہد میں این سی او سی کا کلیدی کردار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں بلوچستان کے تناظر میں کرونا وبا پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کرونا وبا کی روک تھام کے لیے ٹیسٹنگ میں اضافہ کیا جائے گا، مزیدٹیسٹنگ کے لیے بلوچستان کے 3 اضلاع میں نئی لیب قائم کی جا رہی ہیں۔

    جام کمال خان نے این سی او سی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کرونا کے خلاف مشترکہ جدوجہد میں این سی او سی کا کلیدی کردار ہے۔

    پاکستان میں کرونا کے مزید 9 مریض انتقال کر گئے

    واضح رہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 9 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 408 ہو گئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 4 ہزار 386 ہے، اب تک 2 لاکھ 91 ہزار 683 کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1571 ہوگئی

    ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1571 ہوگئی

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 15 سو71 ہوگئی ہے، کرونا سے 14 افراد جاں بحق جبکہ 28 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1571 ہوگئی۔

    کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق سندھ میں 502، پنجاب میں 571، خیبرپختونخوا میں 192، بلوچستان میں141،گلگت بلتستان میں 116،اسلام آباد میں 43، آزاد کشمیر میں 2 مریض ہیں۔

    ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث اموات 14 ہو چکی ہیں جبکہ 11 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، کرونا وائرس کے صحت یاب مریضوں کی تعداد 28 ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کروناوائرس کے 45 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرونا وائرس پر قابو پانے کے لیے حفاظتی اقدامات پر سختی سے عمل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام سماجی فاصلے کی ہدایات پر عمل کریں۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تخمینوں سے بہت کم کیسز ہیں، عوام نے اگر احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کیا تو کیسز کی تعداد اچانک بڑھ سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ رواں سال 26 فروری کو پہلے کیس سے اب تک ملک میں نا صرف 1571 کیس رپورٹ ہوئے ہیں بلکہ 14 افراد اس وائرس کا شکار ہو کر انتقال کر گئے ۔

  • ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1526 ہوگئی

    ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1526 ہوگئی

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 15 سو 26 ہوگئی ہے، ملک بھر میں 185 قرنطینہ سینٹرز میں 8 ہزار 66 مریض ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 15 سو 26 ہوگئی، پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد 558 ہوگئی۔

    کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ سندھ میں 481، پختونخواہ میں 188، بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 116، اسلام آباد میں 43 اور آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے 2 مریض ہیں۔

    کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے باعث اموات 13 ہو چکی ہیں جبکہ 11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، کرونا وائرس کے صحت یاب مریضوں کی تعداد 28 ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ 58 فیصد کیسز ایران اور 13 فیصد دیگر ممالک سے منتقل ہوئے۔ کرونا وائرس کے 58 فیصد کیسز مقامی سطح پر رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں مشتبہ کیسز کی تعداد 13 ہزار 324 ہے۔

    کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 411 اسپتالوں میں آئسولیشن کی سہولت موجود ہے، 411 اسپتالوں میں قائم آئسولیشن بیڈز کی تعداد 5 ہزار 939 ہے۔ مختلف اسپتالوں میں کرونا کے 756 مریض زیر علاج ہیں۔

    کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے ملک بھر میں 185 قرنطینہ سینٹرز میں 8 ہزار 66 مریض ہیں۔