Tag: نیلام

  • جان لینن کی یادگار اشیا نیلامی کے لیے پیش

    جان لینن کی یادگار اشیا نیلامی کے لیے پیش

    ڈیجیٹل اثاثوں کی نیلامی کرنے والی ویب سائٹ نان فنجائی ایبل ٹوکن (این ایف ٹی) پر برطانوی میوزک گروپ دی بیٹلز اور آنجہانی موسیقار جان لینن کی یادگار اشیا کو نیلامی کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

    برطانیہ کے مشہور موسیقار جان لینن کے بیٹے جولیان اپنی ذاتی کلیکشن میں موجود موسیقی کے نوادر کو این ایف ٹی پر نیلام کر رہے ہیں۔

    جولیان کی جانب سے نیلامی کے لیے پیش کی گئی اشیا میں ان کے والد صاحب کا سیاہ کیپ بھی شامل ہے جو انہوں نے فلم ہیلپ میں پہنا تھا۔

    این ایف ٹی پر پیش کی گئی دیگر اشیا میں جان لینن کا فلم میجیکل مسٹری میں پہنا گیا افغان کوٹ اور جولیان کو اپنے والد کی جانب سے تحفے میں ملنے والے تین گبسن گٹار بھی شامل ہیں۔

    نیلامی میں پال میک کارٹنی کی جانب سے دی بیٹلز کے گانے ہے جوڈ کے لیے ہاتھ سے لکھے گئے نوٹس بھی شامل ہیں۔

    گانے کے لیے پال میک کارٹنی کے ہاتھ سے لکھے گئے نوٹس کے لیے نیلامی کا آغاز 30 ہزار ڈالر سے کیا جائے گا اور توقع ہے کہ یہ اس سے کئی گنا زائد قیمت پر نیلام ہوگا۔

    این ایف ٹی پر نیلامی سے حاصل ہونے والی ساری رقم جولیان لینن کے فلاحی ادارے وائٹ فیدر فاؤنڈیشن کو عطیہ کی جائے گی، اس آن لائن نیلامی کا آغاز 7 فروری سے ہوگا۔

  • پہلی بار ڈیجیٹل کرنسی میں نایاب ہیرا فروخت کے لیے پیش

    پہلی بار ڈیجیٹل کرنسی میں نایاب ہیرا فروخت کے لیے پیش

    امریکی آکشن کمپنی ستھبائی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جولائی میں ناشپاتی کی شکل کا نایاب ہیرا نیلامی کے لیے پیش کرے گی، یہ تاریخ میں پہلا ہیرا ہوگا جو کلاسک یا ڈیجیٹل کرنسی میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سائز کے ہیرے کو پہلی بار ڈیجیٹل کرنسی میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، اس سے قبل ڈیجیٹل کرنسی میں کوئی قیمتی سامان فروخت نہیں ہوا ہے۔

    101 اعشاریہ 38 کیرٹ کے اس ہیرے کو دا کی 10138 کا نام دیا گیا ہے، یہ دنیا بھر میں ایک سو کیرٹ سے زیادہ نیلام ہونے والے کل 10 ہیروں میں سے ایک ہے۔ نیلامی کے دوران اس ہیرے پر 10 سے 15 ملین امریکی ڈالر کی بولی متوقع ہے۔

    اس ہیرے کو ہانگ کانگ میں 9 جولائی کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کی قیمت کی ادائیگی کلاسک یا ڈیجیٹل کرنسیوں میں قبول کی جائے گی۔

    کمپنی کے مطابق یہ ایک تاریخی لمحہ ہے جب قدیم عیش و آرام کی اشیا سب سے جدید چیز کے ساتھ فروخت کی جائیں گی۔

    گزشتہ سال مئی میں اس کمپنی نے پہلی پینٹنگ ڈیجیٹل کرنسی میں فروخت کی تھی جس کی قیمت ایک کروڑ 29 لاکھ ڈالر تھی، کمپنی کے مطابق گزشتہ برس نوجوانوں میں سفید ہیروں، زیورات اور دیگر پرتعیش اشیا کی زبردست مانگ رہی تھی۔

  • وہ خاص ٹویٹ جو 45 کروڑ روپے میں نیلام ہوا

    وہ خاص ٹویٹ جو 45 کروڑ روپے میں نیلام ہوا

    سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائٹ ٹویٹر کے بانی جیک ڈورسی نے اپنی پہلی ٹویٹ 45 کروڑ پاکستانی روپے میں فروخت کردی۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ٹویٹر کے بانی جیک ڈورسی کی پہلی ٹویٹ تقریباً 3 کروڑ امریکی ڈالر اور پاکستانی 45 کروڑ روپے سے زائد میں فروخت کردی گئی۔

    جیک ڈورسی کی اب سے 15 برس سے قبل کی گئی پہلی ٹویٹ کو ایک ملائیشین نژاد ایرانی کاروباری شخص نے پاکستانی 45 کروڑ روپے کی زائد رقم کے عوض خرید لیا۔

    جیک ڈورسی کی جانب سے 22 مارچ 2006 کو کی جانے والی پہلی ٹویٹ کو 2 کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد رقم میں نیلام کردیا گیا۔

    ٹویٹر کے بانی کی پہلی ٹوئٹ کو آن لائن فروخت کیا گیا اور ٹویٹ کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم بٹ کوائن کی طرز کی کرپٹو کرنسی میں وصول کی گئی۔

    جیک ڈورسی نے اپنی پہلی ٹویٹ میں صرف یہ بتایا تھا کہ میں نے اپنا ٹویٹر اکاؤنٹ بنالیا۔

    جیک ڈورسی کی اس ٹویٹ کو ڈیڑھ لاکھ قریب بار ری ٹویٹ کیا گیا ہے جبکہ حال ہی میں کئی افراد نے ان کی مذکورہ ٹویٹ پر کمنٹس کر کے انہیں اس کی خریداری کے لیے رقم کی پیشکش بھی کی تھی۔

    جیک ڈورسی کی ٹویٹ کو فروخت کرنے سے حاصل ہونے والی رقم براعظم افریقہ سمیت دیگر خطوں کے غریب ممالک کے افراد میں فلاحی کاموں میں خرچ کی جائے گی۔

  • کسٹم والے سعودی عرب سے بھیجے گئے قرآن پاک کے نسخے نیلام کریں گے

    کسٹم والے سعودی عرب سے بھیجے گئے قرآن پاک کے نسخے نیلام کریں گے

    نئی دہلی: سعودی عرب کی جانب سے بھارتی ریاست کیرالہ کے لیے بھیجے گئے قرآن پاک کے نسخے 21 جنوری 2020 کو نیلام کیے جائیں گے، نسخے کسٹم ڈیوٹی ادا نہ کیے جاسکنے کے سبب محکمہ کسٹم کی تحویل میں ہیں۔

    برطانوی میگزین کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے 6 ماہ قبل ریاست کیرالہ کے مسلمانوں کے لیے قرآن پاک کے نسخے تحفے کے طور پر بھیجے تھے۔

    بتایا گیا تھا کہ کیرالہ میں سیلاب سے قرآن پاک کے ہزاروں نسخے ضائع ہوئے تھے، بعد ازاں سعودی عرب کی جانب سے اس کی تلافی کے لیے کیرالہ کے لوگوں کو قرآن پاک کے نسخے مفت بھیجے گئے۔

    سعودی عرب نے کیرالہ کے ملاپورم شہر کے کالج کے نام سے یہ قرآن پاک بھیجے تھے تاہم کالج ان کی کسٹم ڈیوٹی ادا کرنے سے قاصر رہا۔

    جس کے بعد بھارتی محکمہ کسٹم نے 25 ٹن وزن کے قرآن پاک کے یہ نسخے نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ محکمہ کسٹم نے کالج سے 8 لاکھ بھارتی روپے بطور کسٹم ڈیوٹی کے طور پر طلب کیے تھے جس کا کالج انتظام نہیں کرسکا۔

    ملاپورم میں عربک کالج دارالعلوم کے ڈین عبدالسلام آئیبی نے بتایا کہ کسٹم ڈیوٹی بہت زیادہ ہے، لہٰذا ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ نیلامی کے ذریعے یہی نسخے بہت معمولی قیمت پر چھڑا لیے جائیں گے۔

  • وزیراعظم ہاؤس کی بھینسیں 23لاکھ 2 ہزار روپے میں فروخت

    وزیراعظم ہاؤس کی بھینسیں 23لاکھ 2 ہزار روپے میں فروخت

    اسلام آباد : وزیراعظم کی سادگی مہم کے تحت لگژری گاڑیوں کے بعد بھینسیں بھی نیلام کردی گئی، وزیراعظم ہاؤس کی بھینسیں 23لاکھ 2 ہزار روپے میں فروخت ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی لگژری گاڑیوں کے بعد بھینسوں کی نیلامی کا عمل بھی مکمل ہوگیا ہے، وزیراعظم ہاؤس کی بھینسیں 23لاکھ 2ہزار روپے میں فروخت ہوئیں۔

    بھینسیں خریدنے والوں سے رقم کیش وصول کی گئی۔

    وزیراعظم سادگی مہم کے تحت 8بھینسوں کی نیلامی کی گئی، پہلی بھینس 3لاکھ 85 ہزار ،دوسری 3لاکھ ، تیسری 3لاکھ 30ہزار اور چوتھی 3لاکھ 5ہزار میں نیلام ہوئی،بھینسوں کے ساتھ چار کٹیاں ایک کٹا بھی نیلام ہوئیں۔

    وزیراعظم ہاوس میں بھینس کا بچہ 3لاکھ 15ہزار میں فروخت ہوا۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر نعیم الحق نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں موجود 8 بھینسیں سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے رکھی تھیں، جن کیلئےملازم بھی تھے، انھیں نیلام کیا جائے گا۔

    واضح رہے وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم کے تحت پہلے مرحلے میں لگژری اور عام گاڑیوں کی نیلامی کی گئی تھی۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم ہاؤس کی قیمتی گاڑیوں کی نیلامی کا پہلا مرحلہ مکمل،61 فروخت

    وزیراعظم ہاؤس کی نیلامی کے لیے پیش کی گئی ایک سو دو گاڑیوں میں چوہتر فروخت ہوئیں تھی۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ  وزیراعظم ہاؤس کی قیمتی گاڑیوں کی نیلامی کے ذریعے پیغام دینا تھا کہ عوام کے پیسے کا غلط استعمال ہرگز نہیں ہوگا۔ نئے پاکستان میں کفایت شعاری مہم کا گھر سے آغاز کیا ہے۔

    اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر وزیراعظم ہاؤس نے میڈیا کو بتایا تھا کہ102میں سے61گاڑیاں 20کروڑ روپے سے زائد میں نیلام ہوئیں، جس میں تین لینڈ کروزر8 کروڑ، 5 ہزارسی سی کی چار بلٹ پروف مرسڈیز بینز ساڑھے چار کروڑ اور ایک ٹویوٹا لینڈ کروزردو کروڑ 74 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔

  • شاہی ملکیت میں رہنے والا "نیلا ہیرا”  ایک ہی منٹ میں نیلام

    شاہی ملکیت میں رہنے والا "نیلا ہیرا” ایک ہی منٹ میں نیلام

    جینوا : تین سو برس پرانا شاہی ملکیت میں رہنے والا ہیرا ایک ہی منٹ میں نیلام ہوگیا  ،6.1 قیراط ہیرے کی قیمت صرف 6.7 ملین ڈالرز لگی، خریدار کی شناخت خفیہ رکھی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جینوا میں میں گزشتہ تین سو برس سے شاہی ملکیت میں رہنے والا ہیرا ’’فرنیس بلیو‘‘ نیلام کردیا گیا، خلاف توقع نیلامی شروع ہوتے ہی ایک ہی منٹ میں اس کی قیمت 6.7 ملین ڈالرز لگ گئی۔ تاہم ہیرا خریدنے والے کی شناخت خفیہ رکھی گئی ہے۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق 6.16 قیراط وزن کا حامل نیلے رنگ کا یہ ہیرا  1715 میں ہندوستان کی کانوں میں دریافت ہوا تھا، جسے اس وقت فرانس کے بادشاہ ڈیوک آف پرما نے اپنے بیٹی ایلیزیبیتھ فرنیس کو اس کی شادی پر تحفے میں دیا تھا۔

    اس ہیرے کا مکمل نام ’فارنیس بلیو ڈائمنڈ‘ ہے۔

    الزبتھ فارنیس نے 1715 میں اردن کے شہزادہ فلپ وی سے شادی کی تھی اور یہ شادی کا سب سے قیمتی تحفہ تھا۔

    بعد ازاں یہ ‘نیلا ہیرا’ اس خاندان کی روایت بن گیا اور آنے والی نسلوں کو بطور تحفہ دیا جانے لگا اور پھر اردن سے فرانس، اٹلی اور پھر آسٹریا میں شاہی خاندانوں کی ملکیت میں رہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

     

  • مصرکے بادشاہ کی قیمتی گھڑی کی نیلامی دبئی میں ہوگی

    مصرکے بادشاہ کی قیمتی گھڑی کی نیلامی دبئی میں ہوگی

    مصر کے معروف بادشاہ فاروق کی قیمتی گھڑی کو دبئی میں ہونے والی نیلامی میں پیش کیا جائے گا بولی کے ذریعے لگائی جانے والی قیمت چار لاکھ سے 8 لاکھ ڈالرز کے درمیان ہو سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں وال کلاک اور کلائی پر باندھنے والی تاریخی اور نادر گھڑیوں کی نیلامی کے لیےتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جس کے شیڈول کا اعلان مارچ میں کیا جائے گا، اس نمائش میں دنیا بھر کی نادر و نایاب اور قدیم گھڑیوں کو نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا جہاں گھڑیوں کے دلدادہ افراد کی بڑی تعداد کی شرکت کی امید کی جارہی ہے۔

    نیلامی کا انعقاد کرانے والی تنظیم کا کہنا ہے کہ اس بار ہونے والی نادر و قیمتی گھڑیوں کی نیلامی میں مصر کے شاہی خاندان کے دسویں بادشاہ محمد فاروق کی قیمتی گھڑی لوگوں کی توجہ کامرکز ہو گی ، گھری کی نیلامی کا آغاز 4 لاکھ امریکی ڈالر سے کیا جائے گا جب کہ گھڑی کے 8 لاکھ امریکی ڈالر میں فروخت ہونے کے امکانات کافی روشن ہیں۔

    مصری شاہی خاندان کے دسویں بادشاہ فاروق گھڑیوں کے انتخاب میں اور اُ ن کے کلیکشن کے لیے کافی شہرت رکھتے ہیں، وہ 1965 میں اس دار فانی سے کوچ کر گئے تھے لیکن اب بھی ان سے جڑی اشیاء دنیا بھر میں خصوصی اہمیت رکھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ اُن کے زیر استعمال دستی گھڑی کی نیلامی کا سُن کر کئی نامور شخصیات نے اسے خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل بھی مصر کے سابقہ بادشاہ کے زیر استعمال اشیاء کی نیلامی کی جا چکی ہے جسے تاریخ، تہذیب اور ورثے میں دلچسپی رکھنے والوں نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ نئی آنے والی نسل کو تاریخ سے وابستہ رکھنے کے لیے اس قسم کی اشیاء کو نیلام کرنے کے بجائے قومی ورثہ قرار دے کر میوزیم میں رکھا جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • دنیا کا سب سے بڑا گلابی ہیرا ” دی راج پنک” 34 ملین ڈالرز میں نیلام

    دنیا کا سب سے بڑا گلابی ہیرا ” دی راج پنک” 34 ملین ڈالرز میں نیلام

    جنیوا : سنہری چمک سے آنکھوں کو خیرہ کرتے دنیا کے سب سے بڑے ہیرے دی راج پنک کو سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں نیلام کر دیا گیا۔

    دنیا کا سب سے بڑا گلابی ہیرا جس کی چمک دمک اورخوبصورتی نے سب کی آنکھوں کو خیرہ کردیا، چمک ایسی کہ نظریں جم کر رہ جائیں۔

    دنیا کا سب سے بڑا گلابی ہیرا ہونے کا اعزاز رکھنے والا یہ ہیرا 37 قیراط وزن کا حامل ہے۔

    گلابی رنگ کا راج پنک ہیرہ اپنی طرز کا سب سے بڑا ہیرہ ہے، جو34 ملین ڈالرز میں نیلام ہوا، سائز اورخوبصورت بناوٹ اس ہیرے کو مرکزِ نگاہ بنا گئی۔


    گزشتہ چند برسوں کے دوران رنگین ہیروں کی قدر میں اضافے کو دیکھتے ہوئے دنیا کے نایاب ہیروں کو مارکیٹ میں نیلام کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

    ماہرین کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال ہیرے کی کانوں سے جتنے بھی ہیرے نکالے جاتے ہیں، ان میں سے محض ایک فیصد قیمتی پتھر ہی گلابی رنگ اور اس قسم کے ہوتے ہیں۔


    گر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تواسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔