Tag: نیلامی

  • اسحاق ڈارکی گاڑیاں اورجائیداد نیلام کرنے کا حکم

    اسحاق ڈارکی گاڑیاں اورجائیداد نیلام کرنے کا حکم

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گاڑیاں اور جائیداد نیلام کرنے کا حکم دے دیا۔

    ‌تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی سے متعلق نیب کی درخواست منظور کرلی۔

    احتساب عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اسحاق ڈارکی قرق جائیداد نیلام کرنے کا اختیار صوبائی حکومت کو ہے، صوبائی حکومت کو اختیار ہے جائیدادیں نیلام کرے یا اپنے پاس رکھے۔

    اسحاق ڈار کی جائیداد نیلامی کے لیے نیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    معزز جج محمد بشیر نے گزشتہ روز نیب کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست پرسماعت کی تھی جس کے بعد اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    خیال رہے کہ 27 ستمبر کو قومی احتساب بیورو نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ اسحاق ڈار مفرور ہیں ان کی پاکستان میں موجود تمام جائیدادیں فروخت کرنے کی اجازت دی جائے۔

    نیب کی جانب سے 28 ستمبرکو اسحاق ڈار کی قرق شدہ جائیداد کی تفصیلات عدالت میں جمع کرائیں تھی جس کے مطابق سابق وزیرخزانہ کے دبئی میں 3 فلیٹس، گلبرگ لاہورمیں ایک گھر اور اسلام آباد میں 4 پلاٹس ہیں۔

    قومی احتساب بیورو نے عدالت کو بتایا تھا کہ اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کے پاس پاکستان میں 6 گاڑیاں ہیں جن میں لگژری گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ نیب نے اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کررکھا ہے جس میں انہیں مفرور قرار دیا جا چکا ہے۔

  • امریکہ میں ہٹلر کے ٹیلیفون کی نیلامی

    امریکہ میں ہٹلر کے ٹیلیفون کی نیلامی

    چیساپیک : دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی کے رہنما ہٹلر کے زیراستعمال ٹیلیفون کی نیلامی رواں ہفتے امریکہ میں ہوگی۔

    تفصیلات کےمطابق نازی جرمنی کے رہنما اڈولف ہٹلر نے دوسری جنگ عظیم کےدوران جس ٹیلیفون کا استعمال کیا تھا،اسے رواں ہفتےامریکہ میں نیلام کیاجارہاہے۔

    الیگزینڈر ہسٹاریکل آکشنس نامی نیلام گھر نے بتایا ہے کہ اس ٹیلیفون سیٹ کی نیلامی میری لینڈ کے چیساپیک سٹی میں ہوگی اور بولی ایک لاکھ ڈالر سے شروع ہوگی۔

    ہٹلر کےزیراستعمال لال رنگ کے اس فون پر نازی رہنماکانام کندہ ہےاور یہ برلن کے ایک بنکر سے سنہ 1945 میں ملا تھا۔روس کے فوجیوں نے جرمنی کے ہتھیار ڈالنے کے بعد برطانوی بریگیڈیئر سرراف رینر کو یہ فون یادگار کے طور پرتحفے میں دیا تھا۔

    واضح رہےکہ نیلام گھر نے امید ظاہر کی ہے کہ سر راف کے بیٹے اس فون کو فروخت کر رہے ہیں اور اس کی قیمت تین لاکھ ڈالر تک جاسکتی ہے۔

  • پاکستان کے پہلے3ڈی ٹی ایچ لائسنسزکی14ارب79کروڑ میں نیلامی

    پاکستان کے پہلے3ڈی ٹی ایچ لائسنسزکی14ارب79کروڑ میں نیلامی

    اسلام آباد: پیمرانے پاکستان کےپہلے 3ڈی ٹی ایچ لائسنس 14 ارب 79کروڑ اور چالیس لاکھ میں نیلام کردیے۔

    تفصیلات کےمطابق پیمراکے زیر اہتمام پاکستان کے پہلے3ڈی ٹی ایچ لائسنسوں کے اجرا کےلیے مقامی ہوٹل میں نیلامی ہوئی۔

    اس موقع پر چیئر مین پیمرا ابصار عالم،چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر اسماعیل شاہ،ممبر پیمرا اتھارٹی خیبرپختونخواہ شاہین حبیب اللہ،ممبر پنجاب نرگس ناصر سمیت نیلامی میں حصہ لینے والی کمپنیوں کے حکام نے شرکت کی۔

    تین ڈی ٹی ایچ لائسنسز کی نیلامی کے لیےگیارہ کمپنیوں نےحصہ لیا،نیلامی کے پہلے مرحلے میں لفافہ بند پیشکشیں وصول کی گئیں،جبکہ دوسرے مرحلے میں اوپن بڈنگ کرائی گئی۔

    اوپن بڈنگ کے نتیجے میں سب سے بڑی بولی میگ انٹرٹینمنٹ پرائیوٹ لمیٹڈلاہورنے4ارب 91کروڑ روپے کی بولی دی۔شہزاد اسکائی پرائیویٹ لمٹیڈ اسلام آباد چارارب 90کروڑ روپے کی بولی کےساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

    اسٹار ٹائمز کمیونیکیشنز پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ اسلام آباد نے4 ارب نواسی کروڑ اسی لاکھ روپے کی بولی کےساتھ ڈی ٹی ایچ کا تیسرا لائسنس اپنے نام کیا۔

    مزید پڑھیں:پیمرا کو ڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی کی مشروط اجازت

    چیئرمین پیمراابصار عالم نے کامیاب بولی دینےوالی کمپنیوں کو مبارکباد دیتےہوئے کہا کہ مجموعی طور پرتین لائسنسز کی قیمت 14 ارب 79کروڑ 40لاکھ روپےہے۔

    چیئرمین پیمرانےڈی ٹی ایچ لائسنس کی نیلامی کومیڈیا انڈسٹری کی ترقی کی جانب سنگ میل قراردیا۔

  • نیو یارک: نیلامی میں ہٹلر کا مجسمہ 17.2 ملین ڈالرمیں فروخت

    نیو یارک: نیلامی میں ہٹلر کا مجسمہ 17.2 ملین ڈالرمیں فروخت

    نیویارک : اطالوی مصور ماریزیو کی طرف سے بنائی گئی ہٹلر کی مورتی نیویارک کی نیلامی میں 17.2 ملین ڈالر میں فروخت کردی گئی.

    تفصیلات کے مطابق اطالوی مصور نے ہٹلرکی ایک مورتی بنائی ہے جس میں ہٹلر کو گھٹنوں پر بیٹھا دکھایا گیا ہے، ماریزو کی بنائی گئی مورتی نیلامی میں =17.2 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی.

    نیویارک میں کرسٹی کی جانب سے منعقد کی گئی نیلامی کی تقریب میں ہٹلر کی موم سے بنائی گئی مورتی کی قیمت 10 سے 15 ملین ڈالر متوقع تھی.

    اس سے پہلے ماریزیو اطالوی مصورکی جانب سے بنائے گئے شاہکار کی قیمت 7.9 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی.

    اطالوی مصور کی بنائی گئی مورتی میں ہٹلر کو سرمئی رنگ کا سوٹ پہنے ہوئے ایک بچے کی صورت میں دکھایا گیا ہے جواپنے گھٹنوں پر بیٹھا ہوا ہے.

    اٹلی سے تعلق رکھنے والے مصور کے اس شاہکار کا کام 2001 میں مکمل ہوا تھا.

  • اوجی ڈی سی ایل کےشیئرز نیلام کرنے کی مشروط اجازت

    اوجی ڈی سی ایل کےشیئرز نیلام کرنے کی مشروط اجازت

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نےحکومت کواوجی ڈی سی ایل کےشیئرز نیلامی کے لئے پیش کرنے کی مشروط اجازت دے دی،سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے او جی ڈی سی ایل کےشیئرز کی فروخت سے متعلق سماعت کی۔

    اعلیٰ عدالت نے دلائل کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ دے دیا کہ عدالتی حکم آنے تک او جی ڈی سی ایل کے شیئرزفروخت نہیں کئےجاسکتے،تاہم حکومت شیئرز نیلامی کےلیے پیش کرسکتی ہے۔

    پشاور ہائیکورٹ نے او جی ڈی سی ایل کے شیئرزکی خرید وفروخت اورمنتقلی کے خلاف حکم امتناعی دے رکھا ہے جس پروفاق کی جانب سے ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلینج کیاتھا۔

    اوجی ڈی سی ایل کے حصص کی بک بلڈنگ آئندہ ہفتے میں متوقع ہے ۔حکومت کو اس فروخت سے اسی کروڑڈالرملنے کی امید ہے۔

  • انسان سمندر ہے کے عنوان سے پینٹگز اگلے ماہ نیلامی کیلئے تیار

    انسان سمندر ہے کے عنوان سے پینٹگز اگلے ماہ نیلامی کیلئے تیار

    انسان سمندر ہے کے عنوان سے وان گو کی نئی اور متاثرکن پینٹگز اگلے ماہ ساؤتھ بے لندن میں نیلامی کیلئے پیش کردی جائیں گی۔

    نیلامی کیلئے نمائش میں رکھی جانے والی ان پینٹنگز کی فروخت سے تیرہ اعشاریہ چودہ ملین امریکی ڈالرز آمدنی متوقع ہے، سائوتھ بے کے ڈائریکٹر سائمن اسٹاک کے مطابق ان پینٹنگز کو دیکھ کر ہر ایک یہی سمجھے گا کہ یہ الہامی ہیں۔

    ان پینٹگز میں زیادہ تر جذبات کی عکاسی کی گئی ہے، ان پینٹگز میں سے ایک خاتون کی تصویر ہے، جو بیٹھے بیٹھے سورہی ہے اور اس کی گود میں ایک بچہ بھی سوچکا ہے اس تصویر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ کسی کے انتطار میں ہیں۔

    پینٹنگز میں ایک ایسے شہر کی بھی منظر کشی کی گئی ہے کہ جس میں لوگوں کو ہجرت کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ان تصاویر میں دو چہروں والی خاتون، وائلن بجاتا بکرا اور دیگر نمایاں ہیں، مذکورہ پینٹگز اگلے ماہ فروری کی پانچ اور چھ تاریخ کو سائوتھ بے میں نیلامی کیلئے پیش کی جائیں گی۔

  • ٹوکیو:دنیا کی سب سے بڑی مچھلی مارکیٹ میں ٹونا فش کی سالانہ نیلامی

    ٹوکیو:دنیا کی سب سے بڑی مچھلی مارکیٹ میں ٹونا فش کی سالانہ نیلامی

    دنیا کی سب سے بڑی تھوک مچھلی مارکیٹ میں سال کی پہلی ٹونا مچھلی کی نیلامی گذشتہ دنوں ٹوکیو میں منعقد کی گئی، جس میں پورے جاپان سے لائی گئی مختلف اقسام کی ٹونا مچھلیوں کی نیلامی کی گئی۔

    تھوک مارکیٹ میں سال کی پہلی ٹونا مچھلی کی نیلامی کی خاص بات شمالی مشرقی جاپان سے لائی جانے والی دو سو تیس کلو گرام بلیو فن ٹونا مچھلی تھی،جس کی نیلامی سات اعشاریہ تین ملین ین یا ستر ہزار ڈالر میں ہوئی۔

    تسوکجی مارکیٹ میں نیلامی کےدوران چین سمیت جاپان بھر سے نیلامی میں حصہ لینے کے لیے مچھلی کی خرید و فروخت کرنے والے افراد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔