Tag: نیلم منیر

  • نیلم منیر کی مایوں سے شادی کی تقریبات کا آغاز، تصاویر وائرل

    نیلم منیر کی مایوں سے شادی کی تقریبات کا آغاز، تصاویر وائرل

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کی مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نیلم منیر نے مایوں کی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں زرد رنگ کے جوڑے میں مہندی لگائے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ایک تصویر میں نیلم منیر والدہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں موجود ہیں۔

    اداکارہ کی مایوں کے موقع پر کروائے گئے خوبصورت فوٹو شوٹ کی تصاویر بھی وائرل ہورہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر بھی نیلم منیر کی مایوں کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

    واضح رہے کہ ماڈل و اداکارہ نیلم منیر سے متعلق گزشتہ ماہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ وہ دسمبر 2024 کے اختتام تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔

    تاہم ایک پوڈکاسٹ میں انہوں نے ذاتی زندگی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وضاحت کی تھی اور بتایا تھا کہ فی الحال ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اداکارہ سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ کسی سے تعلقات میں ہیں یا ان کی زندگی میں کوئی شخص آنے والا ہے یا پھر ان کا شادی کا کوئی ارادہ ہے؟ تو اداکارہ نے نفی میں جواب دیا کہ ابھی ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔

    نیلم منیر نے مختصر جواب دیا کہ ان کا فی الحال رشتہ ازدواج میں بندھنے کا کوئی ارادہ نہیں، مستقبل میں دیکھا جائے گا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by TeamPakiCelebs (@teampakicelebs)

    گزشتہ ماہ نومبر میں شوبز ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ نیلم منیر بھی دسمبر 2024 تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی۔

  • نیلم منیر کی صحرا سے روایتی انداز میں تصاویر وائرل

    نیلم منیر کی صحرا سے روایتی انداز میں تصاویر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ نیلم منیر کی صحرا سے روایتی انداز میں تصاویر وائرل ہوگئیں جسے مداح کافی پسند کررہے ہیں۔

    خوبرو اداکارہ نیلم منیر ان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، انھوں نے اپنے صحرا میں گھومنے کی تصاویر انسٹاگرام کی زینت بنائی ہے۔

    ان تصاویر میں اداکارہ نیلم کو روایتی کالے رنگ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ انھوں نے سر پر رومال بھی بندھا ہوا ہے۔

    انھوں نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’صحرا میں گھومنا ایک عمدہ تجربہ تھا، میں نے شاندار وقت گزار، فطرت کو محسوس کرنے کا بہت اچھا موقع ملا۔ سبحان اللہ‘

    واضح رہے کہ اس سے قبل نیلم منیر نے انسٹاگرام پر سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں مداحوں نے شرکت کی تھی۔

    فیز کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بے شک موت برحق ہے، میں چاہتی ہوں میری نماز جنازہ بہت اچھی ہو۔ اللہ کے حکم سے مجھے جنت میں اعلیٰ مقام ملے۔

    اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ میں رابی کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سمیع خان، شجاع اسد، گل رعنا، جاوید شیخ ودیگر شامل تھے۔

    اس سے قبل نیلم منیر اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’دل موم کا دیا‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

  • نیلم منیر کی زخمی ٹانگ کیساتھ ریمپ واک کرنے کی ویڈیو وائرل

    نیلم منیر کی زخمی ٹانگ کیساتھ ریمپ واک کرنے کی ویڈیو وائرل

    پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے ٹوٹے ہوئے ٹخنے کے باوجود ریمپ واک کر نے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار نیلم منیر نے ایک تصویرشیئر کی ہے، اس تصویر پر اداکارہ کی زخمی ٹانگ کو دیکھا جاسکتا ہے۔

    اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھاکہ ‘ میں نے ٹوٹے ہوئے ٹخنے کے ساتھ ریمپ واک کی۔ اس پوسٹ کا مقصد لوگوں کو یہ ہمت دینا ہے کہ چاہے زندگی میں کتنے ہی غم اور تکالیف آجائیں آپ کو ہر حال میں آگے بڑھتے رہنا چاہئے‘۔

    علاوہ ازیں اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کلابریٹ کرتے ہوئے انسٹاگرام پیج نے ایک اور ویڈیو شیئر کی جس میں ایک شخص نے نیلم منیر کا پیر  دکھاتے ہوئے انکشاف کیا کہ نیلم منیر کے پیر میں فریکچر ہوا تھا جس کے سبب پلاسٹر لگا تھا اور اب اینٹی بائنڈرز لگا ہوا ہے’۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نیلم منیر کے جذبے کو پسند کیا جارہا ہے تاہم بعض صارفین ان پر تنقید بھی کررہے ہیں۔

  • بھارت سے فلم کی پیشکش ہوئی ہے، اداکارہ نیلم منیر

    بھارت سے فلم کی پیشکش ہوئی ہے، اداکارہ نیلم منیر

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے انکشاف کیا ہے کہ انھیں بھارت سے تامل فلم میں کام کی پیشکش کی گئی ہے۔

    خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ نیلم منیر نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا تھا جس میں ان کے چاہنے والوں نے ان سے متعدد سوالات کیے۔

    ایک مداح نے نیلم سے بھارت سے فلم آفر ہونے کی بابت سوال کیا، اس حوالے سے بتاتے ہوئے خوبرو اداکارہ نے کہا کہ انھیں بھارت سے ایک تامل فلم کی آفر ہوئی ہے۔

    اپنی دلی خواہش کے بارتے میں بتاتے ہوئے نیلم منیر نے کہا کہ میں چاہتی ہوں میری نماز جنازہ بہت اچھی ہو اور چاہتی ہوں کہ اللہ مجھے بخش دے اور مجھے جنت میں داخل کرے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا مقصد حیات آخرت ہے۔

    نیلم منیر نے اپنی مامو کو کھونے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے مامو ان کے لیے ایک باپ کی طرح تھے اور وہ ان کے جانے پر بہت غمزدہ ہیں۔

    واضح رہے کہ نیلم منیر کا شمار پاکستان کی نامور اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ میں رابی کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سمیع خان، شجاع اسد، گل رعنا، جاوید شیخ ودیگر شامل تھے۔

    شائقین نے ان کے ڈراموں ‘قائد تنہائی’، ‘اشک’ اور ‘دل ماں کا دیا’ کو بہت پسند کیا۔ اس کی فلمیں اور ڈانس بھی لوگوں کی توجہ حاصل کرتے ہیں۔

  • نیلم منیر انسٹاگرام پر چھاگئیں

    نیلم منیر انسٹاگرام پر چھاگئیں

    پاکستانی فلمز اور ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ نیلم منیر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نیلم منیر نے نئی تصویر شیئر کیں جس میں انہیں صبح کے وقت خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    نیلم منیر نے کیپشن میں لکھا کہ صبح کے 7 بجے ایک خوشگوار موڈ میں، اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر پسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔

    اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں اس سے قبل بھی انہوں نے چند تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

    نیلم منیر نے حال ہی میں اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ میں رابی کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔

    ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سمیع خان (اسد)، شجاع اسد (متین)، گل رعنا (پھوپھو)، جاوید شیخ (متین کے والد) ودیگر شامل تھے۔

    اس سے قبل نیلم منیر اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’دل موم کا دیا‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

  • نیلم منیر نے سیاست دانوں کی نااہلی پر سوال اٹھا دیا

    نیلم منیر نے سیاست دانوں کی نااہلی پر سوال اٹھا دیا

    معروف اداکارہ نیلم منیر نے سیاست دانوں کی نااہلی پر سوال اٹھا دیا، انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین بے گھر اور دربدر ہیں لیکن ہمارے سیاست دان اقتدار کے لیے ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ نیلم منیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سیلاب زدگان کی تصاویر شیئر کردیں۔

    تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ سیلاب نے پورے ملک میں تباہی مچادی ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ بے گھر، دربدر اور تباہ حال لوگ خوفزدہ اور پریشان ہیں، لیکن ہمارے سیاست دان اقتدار کے لیے ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اللہ کے سامنے اپنی صفائی کیسے پیش کرسکیں گے؟

    اس سے قبل متعدد دیگر اداکار بھی سیلاب سے تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار اور امداد کی اپیل کرچکے ہیں۔

  • "تمہارے لیے آگ میں بھی کود جاؤں گی”

    "تمہارے لیے آگ میں بھی کود جاؤں گی”

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل "پیار دیوانگی ہے” میں رابی متین کے لیے آگ میں کودنے پر رضامند ہوگئیں۔

    ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ میں شجاع اسد (متین)، نیلم منیر (رابی)، سمیع خان (داؤد) گل رعنا (پھوپھو)، جاوید شیخ (متین کے والد) ودیگر اداکار مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

    گزشتہ قسط میں متین رابی سے کہتے ہیں کہ "معافی مانگوں” لیکن رابی کہتی ہیں کہ "اس کی ضرورت نہیں ہے تم نے میرے لیے اتنا کچھ کیا وہ بہت ہے۔”

    رابی پوچھتی ہیں کہ تم مجھے واقعی یہاں سے لے جاو گے متین کہتے ہیں کہ ہاں جس جگہ پر تمہاری قدر نہیں وہاں پر تم ایک سیکنڈ بھی نہیں رہ سکتیں۔

    وہ کہتی ہیں کہ مجھے یقین نہیں آرہا ہے کہ تم میرے لیے اتنا بڑا قدم اٹھا سکتے ہو۔

    متین کہتے ہیں کہ اس سے بھی بڑا قدم اٹھا سکتا ہوں اور تمہارے لیے اپنی جان بھی دے سکتا ہوں تمہیں میری محبت پر کوئی شک ہے۔

    وہ کہتے ہیں کہ اماں کو تھوڑا برداشت کرلو ان کے دل میں بھی تمہارے لیے جگہ بن جائے گی۔

    رابی کہتی ہیں کہ کچھ وقت مجھے تمہارے لیے آگ میں بھی کودنا پڑا تو کود جاوں گی تم دیکھو تمہارے لیے رابی کیا کیا کرسکتی ہے۔

    کیا رابی کی پھوپھو اور متین کی والدہ دونوں کو دل سے قبول کرلیں گی یا پھر ابھی رابی کے لیے اور بھی کڑا وقت باقی ہے؟ یہ جاننے کے لیے پیار دیوانگی ہے کہ اگلی قسط ہر پیر کی رات 8 بجے دیکھیں۔

  • نیلم منیر کی نئے ہیئر کٹ کے ساتھ تصاویر

    نیلم منیر کی نئے ہیئر کٹ کے ساتھ تصاویر

    معروف پاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے اپنے نئے ہیئر کٹ کی تصاویر شیئر کردیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیلم منیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کسی سیلون میں موجود ہیں۔

    شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے بالوں پر سنہری رنگ کروایا ہے۔

    تصاویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ میرا نیا ہیئر کٹ اور رنگ اچھا معلوم ہورہا ہے۔

    مداحوں نے اداکارہ کے نئے ہیئر کٹ اور تصاویر کو بے حد پسند کیا، اب تک ان کی تصاویر کو ہزاروں لائیکس مل چکے ہیں۔

  • نیلم منیر کی سیاہ لباس میں نئی تصاویر وائرل

    نیلم منیر کی سیاہ لباس میں نئی تصاویر وائرل

    کراچی: معروف اداکارہ نیلم منیر کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، نئی تصاویر میں انہوں نے سیاہ لباس زیب تن کر رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ نیلم منیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کیں۔

    تصاویر میں انہوں نے سیاہ لباس پہن رکھا ہے۔

    ان کی تصاویر کو مداحوں نے بہت پسند کیا اور اس پر مختلف تعریفی تبصرے کیے۔

    خیال رہے کہ نیلم منیر سوشل میڈیا پر خاصی متحرک ہیں اور اکثر و بیشتر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

  • نیلم منیر کا مداحوں کے لیے خوبصورت پیغام

    نیلم منیر کا مداحوں کے لیے خوبصورت پیغام

    کراچی: معروف اداکارہ نیلم منیر نے انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اہم پیغام دے دیا، ان کے مداحوں کی جانب سے ان کی تصویر کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ نیلم منیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصویر پوسٹ کی۔

    اپنی تصویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن دیا کہ زندگی بہت قیمتی ہے، اسے ضائع نہ کریں۔

    مداحوں کو نیلم منیر کی تصویر اور پیغام بے حد پسند آیا اور ان کی تصویر پر تعریفی کمنٹس کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

    خیال رہے کہ نیلم منیر سوشل میڈیا پر خاصی متحرک ہیں اور اکثر و بیشتر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

    فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ان کے فالووورز کی تعداد 55 لاکھ ہے۔