Tag: نیمل خاور

  • نوجوان نے تقریب میں نیمل خاور کو دیکھ کر کیا مشورہ دیا؟

    نوجوان نے تقریب میں نیمل خاور کو دیکھ کر کیا مشورہ دیا؟

    ایک نوجوان نے تقریب میں پاکستانی خوبرو اداکارہ نیمل خاور کو دیکھا تو انھیں اپنی دانست میں کئی قیمتی مشوروں سے نواز ڈالا۔

    نیمل خاور نے اس واقعے سے متعلق اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تفصیلات بتائی ہیں۔ انھوں نے اپنی اپنی شدید حیرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ تقریب میں 19 سالہ لڑکے نے ان کے پاس سے گزرتے ہوئے انھیں بیٹے کو سنبھالنے کے حوالے سے انوکھے مشورے دیے۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری میں انھوں نے بتایا کہ ایک تقریب میں 19 سالہ لڑکے انھیں حیران کردیا۔ نیمل نے لکھا کہ ’ایک تقریب میں میرا بیٹے کو کچھ اچھا نہیں لگ رہا تھا اور وہ بنا کسی وجہ کے ہم سب کو نخرے دکھارہا تھا‘۔

    انھوں ںے مزید لکھا کہ اسی دوران ان کے قریب سے 19 سالہ لڑکا گزرا اور اس نے مجھے بچے کو چپ کروانے کے ایسے ایسے مشورے دینا شروع کردیے جو میں نے آج تک نہیں سنے۔

    ساتھ ہی اداکارہ نیمل خاور نے اس کے مشوروں کے حوالے سے ہنسنے والا ایموجی بھی بنایا اور اس لڑکے کی باتوں پر اپنی حیرانگی کا اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ نیمل نیمل خاور نے 2018 میں پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی سے پسند کی شادی کی تھی۔ جوڑے نے 2021 پیدا ہونے والے اپنے بیٹے کا نام محمد مصطفیٰ عباسی رکھا تھا۔

  • نیمل خاور کی حمزہ علی عباسی سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی تھی؟ اداکارہ نے بتادیا

    نیمل خاور کی حمزہ علی عباسی سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی تھی؟ اداکارہ نے بتادیا

    پاکستان کی معروف اداکارہ نیمل خاور نے اداکار حمزہ علی عباسی کو  ڈریم پارٹنر قرارا دیا اور بتایا کہ ان کی حمزہ سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی تھی۔

    نیمل خاور اور حمزہ علی عباسی پاکستان کی ایک ایسی جوڑی ہے جسے ہر کوئی پسند کرتا ہے، ان کی مداحوں کی بہت بڑی تعداد ہے اور ان کی خوبصورت شادی کے بعد سے مداح انہیں فالو کر تے ہیں۔

    نیمل خاور نے اپنے پہلے ڈرامے ’انا‘ میں عزا کا کردار ادا کرنے کے بعد انڈسٹری میں نام بنا لیا تھا لیکن اداکارہ نے مختصر وقفے کے لیے انڈسٹری چھوڑ کر شادی کر لی تھی۔

    تاہم شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نیمل نے پہلی بار یہ بھی بتایا کہ ان کی حمزہ سے ملاقات کیسے ہوئی۔

    اداکارہ نے بتایا کہ وہ  ایک ڈرامے کی شوٹنگ کر رہی تھیں جہاں ان کی حمزہ سے مختصر ملاقات ہوئی، حمزہ نے مجھے بعد میں میسج کیا اور کہا کہ میں ان کے لیے ایک پینٹنگ بناؤں۔

    اداکارہ نے بتایا کہ میں نے پینٹنگ بنائی لیکن حمزہ تعلیم کے لیے بیرون ملک  چلے گئے لیکن ہم دونوں ایک دوسرے سے رابطے میں تھے، بعد ازاں انہوں نے اپنے والدین کو میرے گھر بھیجا پھر ہمارے والدین کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس کے بعد شادی کی فکسڈ ہوگئی۔

    نیمل کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں، میں نے اللہ سے جو مانگا تھا، مجھے ویسا بھی شوہر ملا، میں نے اللہ سے مانگا تھا کہ میرے جس سے شادی ہو اس کے دل میں اللہ کا خوف ہو۔

  • ساحل سمندر پر بیٹھی نیمل خاور نے اپنے مداحوں کو کیا کہا؟

    ساحل سمندر پر بیٹھی نیمل خاور نے اپنے مداحوں کو کیا کہا؟

    نیمل خاور یوں تو اپنی شادی کے بعد سے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کیے ہوئے ہیں مگر وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اکثر و بیشتر مداحوں کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کرنا نہیں بھولتیں۔

    معروف سابقہ اداکار اور حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نے ساحل سمندر سے تازہ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جس میں وہ ہمیشہ کی طرح دلکش اور تازگی سے بھرپور نظر آرہی ہیں، انھوں نے مداحوں کے لیے کیپشن میں لکھا ’ہیلو فراہم جے پی‘۔

    انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا وہ جاپان میں ہیں یا کہیں اور مگر تصاویر کو دیکھ کر فینز یہی قیاس کررہے ہیں کہ اداکارہ اس وقت جاپان میں سیر سپاٹے کررہی ہیں۔

    گزشتہ روز ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر کو اب تک ہزاروں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی خوبصورتی کی تعریف بھی کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ نیمل خاور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر فیملی فوٹوز بھی شیئر کرتی رہتی ہیں جسے شائقین کافی پسند کرتے ہیں۔

    پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور چند مشہور پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کرنے والی نیمل خاور 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جب کہ جوڑے کا ایک بیٹا مصطفیٰ عباسی ہے۔

  • نیمل خاور چھٹیاں گزارنے اٹلی پہنچ گئیں

    نیمل خاور چھٹیاں گزارنے اٹلی پہنچ گئیں

    معروف اداکارہ نیمل خاور تعطیلات گزارنے اٹلی پہنچ گئیں، ان کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ نیمل خاور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی تعطیلات کی تصاویر پوسٹ کیں۔

    نیمل اس وقت اٹلی میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اطالوی شہر فلورینس کا دورہ کیا، اور اس کی تصاویر بھی پوسٹ کیں۔

    تصاویر میں انہیں موسم سرما کے ملبوسات اور اونی ٹوپی پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    نیمل کی تصاویر کو بے شمار مداحوں نے لائیک کیا اور اس پر تبصرے بھی کیے۔

    خیال رہے کہ نیمل خاور معروف اداکار حمزہ علی عباسی کے ساتھ سنہ 2019 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

    شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں گزشتہ برس بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

  • نیمل خاور کا ستمبر کو الوداع

    نیمل خاور کا ستمبر کو الوداع

    معروف اداکارہ نیمل خاور نے ماہ ستمبر کو الوداع کہتے ہوئے اسے شیریں قرار دے دیا، مداح ان کی ویڈیو کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔

    اداکارہ نیمل خاور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ نارنجی شال پہنے ہوئے ہیں۔

    انہوں نے کیپشن میں لکھا، سویٹ ستمبر۔

    نیمل کی اس ویڈیو کو مداحوں نے بے حد پسند کیا اور اس پر لائیکس اور تبصرے کیے۔

    خیال رہے کہ نیمل خاور نے متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، سنہ 2019 میں انہوں نے اداکار حمزہ علی عباسی سے شادی کرلی۔ جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے۔

  • عائشہ خان اور نیمل خاور کی تصاویر وائرل

    عائشہ خان اور نیمل خاور کی تصاویر وائرل

    معروف اداکارہ عائشہ خان کی حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نیمل خاور کے ساتھ ملاقات کی خوبصورت تصاویر وائرل ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق عائشہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر پوسٹ کیں، یہ تصاویر ان کی اور ان کے شوہر کی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور سے ملاقات کی تھیں۔

    اس موقع پر عائشہ اور نیمل ایک دوسرے سے مل کر نہایت خوش دکھائی دے رہی ہیں۔

    عائشہ نے کیپشن میں ’دوست‘ بھی لکھا۔

    مداحوں نے ان کی تصاویر کو بے حد پسند کیا اور تعریفی کمنٹس کیے، ہزاروں افراد نے ان تصاویر کو لائیک کیا۔

    عائشہ خان نے سنہ 2003 میں تم یہی کہنا نامی ڈرامے سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور اس کے بعد متعدد ڈراموں میں کام کیا، سنہ 2018 میں وہ شوبز انڈسٹری چھوڑ کر میجر عقبہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

    جوڑے کے یہاں سنہ 2019 میں ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی اور رواں برس مئی میں دونوں نے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی تھی۔

  • حمزہ علی عباسی اور اہلیہ نے ہنی مون کے لیے کس ملک کا انتخاب کیا؟‌

    حمزہ علی عباسی اور اہلیہ نے ہنی مون کے لیے کس ملک کا انتخاب کیا؟‌

    لاہور: پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور ہنی مون کے لیے اسپین پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ازدواجی بندھن میں بندھنے والا جوڑا ہنی مون کے لیے اسپین کےشہر بارسلونا پہنچا جس کی نیمل خاور نے تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

    حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور پہلے ہی مشہور تھے البتہ منگنی کی خبریں سامنے آنے کے بعد ان کی مشہوری میں مزید اضافہ ہوا۔ شادی کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کو آئیڈیل کپل کا اعزاز بھی دیا۔

    نیمل خاور نے ایک روز قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ہم ہنی مون کے لیے بارسلونا جارہے ہیں‘‘۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے ایک ٹویٹ کیا تھا جس کے بعد مختلف چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں اور ساتھ ہی اُن کے مداح بھی تذبذب کا شکار ہوگئے۔

    اداکار نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’’ایک دہائی سے زائد عرصے پر محیط سفر  اپنے اختتام کو پہنچ گیا، رواں ماہ کے آخر میں بہت اہم اعلان کروں گا‘‘۔

    انہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ ’’اکتوبر کے اواخر تک سوشل میڈیا سے دور رہوں گا اور امید کرتا ہوں کہ میری بات کو زیادہ سے زیادہ لوگ سنیں گے‘‘۔

    یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور  25 اگست کو ازدواجی بندھن میں بندھے جس کے بعد اداکارہ نے شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا۔

    یہ بھی یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی نے اپنے کریئر کا آغاز 2006 میں تھیٹر سے کیا، بعد ازاں انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے پیارے افضل میں مرکزی کردار ادا کر کے شہرت کی بلندیوں کو چھوا، اسی دوران انہوں نے مختلف فلمیں بھی کیں۔

  • اداکارہ نیمل خاور نے اپنی خوبصورتی کا راز بتادیا

    اداکارہ نیمل خاور نے اپنی خوبصورتی کا راز بتادیا

    کراچی: اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ اداکارہ نیمل خاور نے اپنی خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے خواتین کو جلد کی حفاظت کے لیے مفید ٹپس دے دیں۔

    تفصیلات کے مطابق حمزہ علی عباسی کی اہلیہ اداکارہ نیمل خاور نے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر خواتین کو اپنی خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے جلد کی حفاظت کے لیے چند مفید مشورے دئیے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نیمل خاور نے اپنی جلد کے حوالے سے پریشان خواتین اور لڑکیوں کو چہرے کو حسین بنانے کے گر بتاتے ہوئے کہا کہ وہ جلد کو نرم و ملائم رکھنے کے لیے بہت زیادہ مقدار میں پانی کا پیا جائے۔

    نیمل نے کہا کہ پانی سے جلد پر بہت فرق پڑتا ہے، دن میں کم سے کم دو لیٹر پانی تو ضرور پینا چاہئے، جلد کو خوبصورت اور حسین بنانے کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ چائے اور کافی کا استعمال ترک کردیا جائے۔

    https://www.facebook.com/NaimalKhawar1/videos/510620869461992/

    اداکارہ نیمل خاور نے ویڈیو میں بتایا کہ چائے اور کافی میں موجود کیفین چہرے کی جلد کو خشک کردیتا ہے جو کہ بہت نقصان ہے لہٰذا چائے کافی کو مکمل ترک کریں اور اگر یہ نہیں کرسکتے تو کم از کم بہت حد تک کم کردیں۔

    نیمل خاور نے ایک اور مفید مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ خواتین ہمیشہ اپنی جلد کو نم رکھیں، خواتین جلد پر لگے میک اپ کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیتیں اور میک اپ کو چہرے پر لگا رہنے دیتی ہیں جو کہ بہت نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ خواتین کو چاہئے کہ میک اپ کو چہرے سے فوراً صاف کردیں، نیمل نے بادام، کھوپرے اور زیتون کے خالص تیل کو بھی چہرے کی جلد کے لیے بہت سود مند قرار دیا ہے۔

  • شادی کے بعد حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی پہلی تصویر سامنے آگئی

    شادی کے بعد حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی پہلی تصویر سامنے آگئی

    کراچی: اداکار حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نیمل خاور کی شادی کے بعد پہلی تصویر سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق 25 اگست کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکار حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نیمل خاور کی نئی تصویر سامنے آئی ہے جس میں دونوں سورج کی کرنوں کے ساتھ سیلفی لے رہے ہیں۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ نیمل نے سیاہ لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور دونوں خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

    حمزہ علی عباسی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اس پر کیپشن لکھا کہ ’میری بیوی‘ اور میں۔

    دوسری جانب نیمل خاور نے بھی انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ پینٹنگ کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں، انہوں نے لکھا کہ میرے شوہر بہت اچھے فوٹو گرافر ہیں۔

    واضح رہے کہ نیمل خاور نے اپنی شادی کے دن پرانا جوڑا زیب تن کیا تھا اور میک اپ بھی خود ہی کیا جس کے چرچے سوشل میڈیا پر ہورہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: اداکارہ نیمل خاور نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا

    دونوں اداکاروں کی شادی بھی سادگی سے انجام پائی تھی، جس میں مہندی اور دیگر فنکشن شامل نہیں تھے جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

  • اداکارہ نیمل خاور نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا

    اداکارہ نیمل خاور نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا

    کراچی: اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ اداکارہ نیمل خاور نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور 25 اگست کو اسلام آباد میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اس کے ساتھ ہی خبر سامنے آئی تھی کہ نیمل خاور شوبز انڈسٹری چھوڑ رہی ہیں لیکن نیمل کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔

    اداکارہ نیمل خاور نے گزشتہ روز اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کیا کہ وہ اب شوبز انڈسٹری چھوڑ رہی ہیں۔

    انہوں ںے اپنے ٹویٹ میں سب کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ آپ سب نے میرے اور حمزہ کی زندگی کے نئے سفر کے آغاز کے لیے دعائیں کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    نیمل خاور نے کہا کہ میری شادی خیر خیریت سے ہوگئی ہے اب میں اپنے مداحوں سے ایک اعلان کرنا چاہتی ہوں۔

    انہوں نے اپنے اگلے ٹویٹ میں لکھا کہ میں اداکاری چھوڑ رہی ہوں، اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ میرا ذاتی ہے میں نے کسی کے دباؤ میں آکر یہ فیصلہ نہیں کیا، میں نے 9 ماہ قبل ہی اداکاری چھوڑ دی تھی۔

    نیمل خاور نے عوام سے اپیل کی کہ برائے مہربانی غلط اور سنسنی خیز خبریں نہ پھیلائیں۔

    یاد رہے کہ اداکارہ نیمل خاور کا پہلا اور آخری ڈرامہ ان دنوں نجی ٹی وی چینل پر نشر کیا جارہا ہے۔