Tag: نینی روما

  • ڈاکار ریلی:نصیرال عطیہ نے ڈاکارریلی کا دسواں مرحلہ جیت لیا

    ڈاکار ریلی:نصیرال عطیہ نے ڈاکارریلی کا دسواں مرحلہ جیت لیا

    دفاعی چیمپئین قطر کے نصیر ال عطیہ نے ڈاکار ریلی کا دسواں مرحلہ جیت لیا۔ سابق ورلڈ ریلی چیمپئین حادثے کے بعد ریس سے باہر ہوگئے۔ چلی میں ہونے والی ڈاکار ریلی کا دسواں مرحلہ چھ سو تیس کلو میٹر پر مشتمل تھا۔

    دفاعی چیمپئین قطر کے نصیر ال عطیہ نے ریس میں اپنی برتری برقرار رکھی اور فنشنگ لائن سب سے پہلے عبور کرتے ہوئے ہوئے ریس لیڈر نینی روما پر مجموعی برتری کا فاصلہ کم کردیا۔

    سابق ورلڈ ریلی چیمپئین اسپین کے کارلوس سینز حادثے کے سبب ریس سے باہر ہوگئے۔ موٹربائیک ریس میں جون بیریڈا نے میدان مارلیا۔ اسپین کے مارک کوما ریس میں لیڈ کررہے ہیں۔

     

  • ڈاکار ریلی:پانچواں مرحلہ اسپین کے نینی روما نے جیت لیا

    ڈاکار ریلی:پانچواں مرحلہ اسپین کے نینی روما نے جیت لیا

    ارجنٹائن میں جاری ڈاکار ریلی کا پانچواں مرحلہ اسپین کے نینی روما نے جیت لیا۔ اسپینش ڈرائیور کو ریس میں مجموعی برتری حاصل ہے۔ چیلیسٹو سے ٹوکومان تک ریس کا پانچواں مرحلہ پانچ سو ستائیس کلو میٹر پر مشتمل تھا۔

    گرم موسم، ریتیلے راستے اور طویل سفر پر ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا رہا۔ اسپین کے نینی روما نے پانچویں مرحلے میں بھی عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا اور تمام ڈرائیورز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کامیابی حاصل کرلی۔

    اسپینش ڈرائیور نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے ستائیس منٹ میں طے کیا۔ نینی روما کو ریس میں مجموعی برتری بھی حاصل ہے۔ موٹر بائیک ریس میں اسپین کے مارک کوما تیز ترین رائڈر رہے۔ مارک کوما اٹھارہ گھنٹے اور پینتالیس منٹ کے ساتھ ریس میں لیڈ کررہے ہیں۔