Tag: نین عابدی

  • نین عابدی رشتہ ازدواج میں منسلک

    نین عابدی رشتہ ازدواج میں منسلک

    کراچی: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق نائب کپتان نین عابدی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی تقریب میں نین عابدی کے دوستوں، عزیز و اقارب اور پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔

    نین نے اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور انسٹا گرام پر شادی کی تقریبات کی تصاویر شیئر کیں۔

    Mehndi event with my girls!!❤ #mehndidance #mehndinight #nightparty

    A photo posted by Syeda Nain Fatima Abidi (@nainabidi) on

    اس سے قبل ایک انٹرویو میں نین کہہ چکی ہیں کہ شادی ان کے کیریئر میں رکاوٹ نہیں بنے گی اور وہ اپنا کھیل جاری رکھیں گی۔

    نین عابدی پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی وہ واحد کھلاڑی ہیں جو سنچری اسکور کرچکی ہیں۔ وہ سنہ 2010 میں بھی ٹیم کا حصہ تھیں جب چین میں ہونے والے ایشین گیمز میں پاکستانی ویمن ٹیم نے سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

  • ایشین ٹی ٹوئنٹی کپ،پاکستان ویمن ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

    ایشین ٹی ٹوئنٹی کپ،پاکستان ویمن ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

    بنکاک : پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے تھائی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں جگہ بنالی جہاں آخری معرکہ حریف ہندوستان سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق بنکاک میں کھیلے گئے ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے اہم میچ میں تھائی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بینٹگ کا فیصلہ کیا جس کو سابق کپتان ثنا میر کی شاندار باؤلنگ کی بدولت پاکستانی باؤلرز نے غلط ثابت کردیا۔

    تھائی لینڈ کی ٹیم 19 اوورز میں محض 51 رنز پر ڈھیر ہو گئی، تھائی لینڈ کی 5 بلے باز صفر پر آؤٹ ہو گئیں جب کہ سب سے زیادہ اسکور 13 چینتام نامی بیٹسمین بنا سکیں اس کے علاوہ سیتھرووانگ نے 11 رنز جڑے جب کہ باقی9 بیٹسمین دس سے کم انفرادی اسکور ہی بنا سکیں۔

    پاکستان کی جانب سے سابق کپتان ثناء میر نے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ انعم امین اور نداڈار نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ایک وکٹ اسماویہ اقبال کے حصے میں آئی۔

    آسان ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 12 اوور کی چوتھی گیند پر 5 وکٹیں کھو کر حاصل کرکے فتح اپنے نام کر لی اور یوں فائنل میں جگہ پانے میں کامیاب ہو گئیں جہاں روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہو گا، فائنل بنکاک میں 4 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

    پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان نین عابدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ہم بھارت سے اپنا سائید میچ ہار گئے تا ہم ہمارے عزم اور حوصلے بلند ہیں اور بہترین فیلڈنگ کے باعث بھارت کو شکست دینے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

  • آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ہرادیا

    آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ہرادیا

    گولڈ کوسٹ: دورہ آسٹریلیا میں پاکستان ویمنز ٹیم کی ناکامیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آسٹریلیا نے ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی اپنے نام کرلی۔گولڈ کوسٹ میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی صرف دو کھلاڑی ہی ڈبل فیگرز تک پہنچنے میں کامیاب رہیں۔

    نین عابدی نے ناٹ آؤٹ تیس رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان نے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں پر چوراسی رنز اسکور کئے۔ جواب میں آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے مطلوبہ ہدف بارہویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ میزبان ٹیم ون ڈے سیریز میں پاکستان کو پہلے ہی کلین سوئپ کرچکا ہے۔