Tag: نیوجرسی

  • امریکا: پہلے نالے اور پھر دریا میں گرنے والی خاتون کیسے بچی؟

    امریکا: پہلے نالے اور پھر دریا میں گرنے والی خاتون کیسے بچی؟

    نیو جرسی: امریکی ریاست نیو جرسی میں سیلاب کی وجہ سے پہلے نالے اور پھر دریا میں گرنے والی خاتون معجزانہ طور پر بچ گئی۔

    کہتے ہیں جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، اس مثال کا عملی نمونہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب ایک خاتون سیلاب کی وجہ سے پہلے نالے اور پھر دریا میں گرنے کے بعد بھی محفوظ رہیں۔

    امریکی ریاست نیوجرسی کے شہر پیسایک میں 24 سالہ ناتھلیہ برونو کھانے کی ڈلیوری کے لیے جا رہی تھیں کہ سیلاب کے پانی میں پھنس گئیں،خاتون کار سے باہر نکلنے میں تو کامیاب رہیں لیکن تیز پانی کے بہاؤ سے نہ بچ سکیں اور پہلے نالے اور پھر دریا میں جا گریں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے ناتھلیہ برونو کا کہنا تھا کہ دریا میں گرنے کے بعد وہ پانی میں اس وقت تک تیرتی رہیں جب انہیں یہ محسوس نہ ہوا کہ وہ دریا کے کنارے پر پہنچ گئی ہیں۔

    خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اچھی تیراک نہیں ہیں، لیکن 5 سال کی عمر میں انہوں نے سوئمنگ کی کلاسز لی تھیں، جو ان کی جان پجانے میں مددگار ثابت ہوئیں۔اس سارے واقعے میں ناتھلیہ کو معمولی چوٹیں آئیں تاہم اس کی کار تباہ ہوگئی۔

    فوڈ ڈلیور کرنے والی کمپنی ڈور ڈیش نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی ناتھلیہ کو مالی مدد کے ساتھ حادثاتی انشورنس بھی فراہم کرے گی۔

  • امریکی ریاست نیوجرسی کے اسمتھ خاندان پر قسمت مہربان

    امریکی ریاست نیوجرسی کے اسمتھ خاندان پر قسمت مہربان

    نیو جرسی: امریکہ کی ریاست نیوجرسی میں اسمتھ خاندان نے بیالیس کروڑ چھیانوے لاکھ ڈالرز کی لاٹری جیت لی.

    تفصیلات کے مطابق نیوجرسی کےاسمتھ خاندادن نےگزشتہ ہفتے چھ ڈالرز کے دولاٹری ٹکٹ خریدے تھے.پاور بال جیک پاٹ لاٹری کی قرعہ انداز ی میں اسمتھ خاندان نے بیالیس کروڑ چھیانوے لاکھ ڈالرزکاانعام جیت لیاہے۔

    جیک پاٹ کی حالیہ رقم امریکی تاریخ کی نویں بڑی انعامی رقم ہے جوقسط وار جیتنے والےشخص کو دی جاتی ہے تاہم اسمتھ خاندان نے لاٹری کی رقم ایک ساتھ حاصل کرنے کافیصلہ کیاہے۔یکمشت ادائیگی کی مد میں اسمتھ خاندان کو اٹھائیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز ملیں گے.

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے انعام یافتہ آرتھرکاکہناتھاکہ انہیں یقین نہیں آیاکہ وہ انعام جیت چکی ہیں وہ ہمیشہ سے ہی اپنے خاندان اور کمیونٹی کےلیے کچھ کرنا چاہتی تھیں انہوں نےانعام کی رقم کو کمیونٹی کی فلاح وبہبود کیلئے خرچ کرنے کااعلان کیا۔

  • فلسطینی طالبہ نے حجاب میں خوش لباسی کا مقابلہ جیت لیا

    فلسطینی طالبہ نے حجاب میں خوش لباسی کا مقابلہ جیت لیا

    نیوجرسی: امریکہ کی رہائشی فلسطینی نژاد مسلمان طالبہ نے اپنے اسکول میں خوش لباسی کا مقابلہ جیت لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیو جرسی کے کلفٹن ہائی اسکول میں ہونے والے خوش لباسی کے مقابلہ میں امریکہ کی رہائشی فلسطینی نژاد طالبہ ابرار شاہین جو مکمل حجاب کے ساتھ ہوتی ہیں نے اپنے مخصوص لبا س کی بنا پر مقابلہ جیتا،جس کے باعث انہیں انعام سے نوازا گیا۔

    ان کے لباس کی خاص بات یہ ہے کہ وہ ٹخنوں تک سیاہ سکرٹ اور پتلی جینس، جوتے اورسبز اسکارف جو مختلف خوشنما رنگوں میں ہوتا ہے زیب تن کرتیں ہیں۔

    ایک امریکی جریدے کوانٹرویودیتے ہوئے ابرار شاہین کا کہنا تھا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ میں اس انعام کی حقدار ٹھہری۔

    انہوں نے اس بات پر حیرت کا اظہار بھی کیا کہ ایسے انعامات اکثر چیئر لیڈرز، مشہور ماڈلز یا خواتین کو دیا جاتا ہے، اس حوالے سے مقابلے میں شریک دیگر طالبات نے ابرار شاہین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مقابلہ میں شریک 800 طالبات میں بارار شاہپین کو انعام ملنا ہمارے لئے بھی باعث فخر ہے۔

    مسلمان طالبہ کو اسلامی لباس پرانعام ملنے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ مغربی معاشرے میں بھی آج بھی اسلامی لباس کو قابل فخر سمجھا جاتا ہے اور اسے عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔