Tag: نیودہلی

  • امریکا کا سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کی حمایت

    امریکا کا سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کی حمایت

    نئی دہلی: امریکا نےسلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کیلئے بھارت کی حمایت کااعلان کردیا، دونوں ملکوں کےدرمیان دفاع کے شعبے میں تعاون پربھی اتفاق ہواہے۔

    امریکا اوربھارت نے باہمی تجارت کے فروغ اورہاٹ لائن کے قیام پراتفاق کرلیا، مشترکہ پریس کانفرنس میں امریکی صدر نے بتایا بھارت کے ساتھ سول جوہری سمجھوتے پر پیش رفت ہوئی ہے ،دفاع کے شعبے میں بھی تعاون پراتفاق ہوا ہے۔

    باراک اوباما نے دہشت گردی اورخطے میں امن کیلئے بھارتی اقدامات کوسراہا اورسلامتی کونسل کی مستقل رکنیت کیلئےبھارت کی حمایت کااعلان کیا۔

     امریکی صدر نے یمن کی غیریقینی صورتحال پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہامعاملات افہام وتفہیم سے حل کرنے کی کوشش کی جائے۔

    اس موقع پر نریندرمودی نے کہادونوں ملک دہشت گردی کے خاتمے پرمتفق ہیں بھارت امریکا تعاون دنیاکے امن کےلیےضروری ہے،تعلقات کونئی بلندیوں پرلے جائیں گے۔

  • بارک اوباما کا بھارت میں پرتپاک استقبال، گارڈ آّف آنر پیش

    بارک اوباما کا بھارت میں پرتپاک استقبال، گارڈ آّف آنر پیش

    نیودہلی : امریکی صدر بارک اوباماتین روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے،نئی دہلی ائیر پورٹ پر نریندر مودی نے ان کا استقبال کیا۔ جس کے بعد امریکی صدرباراک اوباماکا بھارتی صدارتی محل آمد پر بھی شاندار استقبال کیا گیا۔

    امریکی صدر کے ہمراہ انکی اہلیہ خاتون اوّل مشعل اوبامہ بھی ان کے ہمراہ موجود ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی صدر پرناب مکھرجی اور وزیراعظم  نریندر مودی نے باراک اوباماکا استقبال کیا۔

    صدارتی محل میں باراک اوباما کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔امریکی صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔نئی دہلی صدارتی محل میں امریکی صدرکے اعزازمیں تقریب کااہتمام کیاگیاہے۔

    امریکی صدر نے مہاتما گاندھی کی یادگار پر حاضری بھی دی۔

    تقریب میں ملک کی اہم شخصیات کے علاوہ بھارتی اداکار امیتابھ بچن ، لتا منگیشکرودیگر کو مدعو کیا گیا ہے، جبکہ انڈین اداکار سلمان خان کی آمد بھی متوقع ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق  دونوں رہنماء دوپہر تین بجے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔