Tag: نیوزی لینڈ

  • نیوزی لینڈ کے خلاف سنچری، سرفراز کا رہائشگاہ پہنچنے پر شاندار استقبال

    کراچی: نیوزی لینڈکےخلاف ٹیسٹ سیریز کے ہیرو سرفراز احمد کا رات گئے رہائشگاہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ سیریز میں سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے شاندار پرفارمنس دی، انہوں نے 2 ٹیسٹ میں 3 نصف سنچری اور ایک سنچری اسکور کی۔

    ٹیسٹ سیریز کے اختتام کے بعد جب ہر دل عزیز سرفراز احمد اپنے گھر بفر زون پہنچے تو اہلخانہ، عزیزو اقرب اور علاقہ مکینوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، استقبال کے لیے موجود شائقین نے سرفراز احمد کو تالیا بجا کر خراجِ تحسین پیش کی۔

    سرفراز احمد کو ہار پہنائے گئے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے گئے جبکہ اہل علاقہ کی جانب سے آتش بازی بھی کی گئی۔

    واضح رہے کہ سرفراز احمد نے 4 سال بعد کم بیک پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ دکھایا، انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے میچ کی دوسری اننگز میں 118 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے پاکستان ٹیم کو شکست کے دھانے سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا۔

    سنچری اسکور کرنے کے بعد سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد نے کہا کہ یہ سنچری میرے کیریئر کی سب سے بہترین سنچری تھی کیوں کہ آخری روز چوتھی اننگز میں سنچری بنانا آسان نہیں ہوتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہوم گراؤنڈ پر سنچری کی خواہش تھی جو پوری ہوگئی، اس کے علاوہ نیشنل اسٹیڈیم کے آنر بورڈ پر نام درج کرنے کی بھی خواہش تھی وہ بھی پوری ہوئی۔

  • نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

    کراچی: چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

    کیویز کے خلاف قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، امام الحق، کامران غلام، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، ٹیم میں شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ سلمان آغا، شاہ نواز دھانی، شان مسعود، طیب طاہر اور اسامہ میر شامل ہیں۔

    چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے بتایا کہ شاداب خان کو انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نیوزی ون ڈے سیریز کے مقابلے 9، 11 اور 13 جنوری کو شیڈول ہیں۔

  • ون ڈے سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کا اسکواڈ کراچی پہنچ گیا

    پاکستان کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ ٹیم کا اسکواڈ کراچی پہنچ گیا۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے 5 کھلاڑی دبئی کے راستے امارات ائیر لائن کی پرواز ای کے 600 سے کراچی پہنچے ہیں۔

    حکام نے کھلاڑیوں کا ائیر پورٹ پر استقبال کیا جس کے بعد کیوی کھلاڑیوں کو خصوصی حفاظتی انتظامات کے تحت ہوٹل پہنچا دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نیوزی ون ڈے سیریز کے مقابلے 9، 11 اور 13 جنوری کو شیڈول ہیں۔

  • کیوی فاسٹ بولر پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ سے دست بردار

    کراچی: نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملنے پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ سے دست بردار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایڈم ملنے ون ڈے سیریز کے لیے مکمل تیاری نہ ہونے کے باعث رواں مہینے پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ سے دست بردار ہو گئے ہیں۔

    کیوی فاسٹ بولر کو ان کی تیاری کے خدشات کے باعث جنوری میں پاکستان اور بھارت میں ہونے والی آئندہ سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی ون ڈے ٹیم سے واپس لیا گیا ہے۔

    بلیئر ٹکنر، جو اس وقت نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ پاکستان میں ہیں، کو ایڈم ملنے کی جگہ ون ڈے اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ایڈم ملنے 30 نومبر 2022 کو بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے اختتام پر گھٹنے میں تکلیف کا شکار ہو گئے تھے۔

    دوسرے ٹیسٹ سے قبل قومی ٹیم کا آرام، سرفراز کی تنہا پریکٹس

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کراچی میں کھیلی جائے گی، سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 9 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

  • بابر اعظم بیمار، نیوزی لینڈ کیخلاف جاری پہلے ٹیسٹ میں سرفراز کپتان

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم موسمی فلو کا شکار ہوگئے جس کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کی کمان سرفراز احمد کے سپرد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن بابر اعظم فیلڈنگ کے لیے نہیں آئے، جبکہ شان مسعود بھی موسمی فلو کے باعث آج فیلڈ میں دیر سے پہنچے ہیں۔

    کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز بابر اعظم کی غیر موجودگی میں محمد رضوان متبادل فیلڈر کے طور پر گراؤنڈ میں آئے انہیں کپتانی کرتے اور فیلڈنگ کو ہدایات دیتے ہوئے دیکھا گیا۔

    جس کے بعد میچ ریفری اور امپائر نے مداخلت کی، میچ ریفری اور فیلڈ امپائر نے پاکستانی ٹیم کی انتظامیہ کو بتایا کہ آئی سی سی کے قوانیں کے مطابق ٹیم کا 12واں یا متبادل کھلاڑی کپتانی نہیں کرسکتا۔

    میچ ریفری اور امپائر کی مداخلت کے بعد رضوان کو کپتانی سے روک دیا گیا اب ٹیم کی کپتانی اب سرفراز کررہے ہیں۔

  • نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان، مہمان ٹیم نے کراچی میں بھرپور ٹریننگ شروع کردی

    نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان، مہمان ٹیم نے کراچی میں بھرپور ٹریننگ شروع کردی

    کراچی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی میں موجود ہے، آج ٹیم کی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشن جاری ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز نیوزی لینڈ اسکواڈ ای کے 600 سے براستہ دبئی کراچی پہنچی ہے، ٹیسٹ ٹیم کی قیادت ٹیم ساوتھی کررہے ہیں۔

    کراچی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کی پریکٹس جاری ہے جبکہ کوچز اور ٹیم مینجمنٹ نے پچ کا تفصیلی جائزہ لیا۔

    دوسری جانب پاکستان ٹیم کے کھلاڑی آج رپورٹ کرینگے، ہفتے سے پاکستان ٹیم ٹریننگ کریگی۔

    ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی اتوار کو ہوگی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا اور دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری کو ملتان میں ہوگا۔

    پاکستان اور کیوی ٹیم کے درمیان 10،12،14 جنوری کو ون ڈے میچز کھیلےجائیں گے۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم گزشتہ سال دورہ منسوخ کرکے وطن واپس لوٹ گئی تھی۔

  • نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی

    نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی پہنچ گئی

    کراچی: پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کا ٹیسٹ اسکواڈ کراچی پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیسٹ اسکواڈ آکلینڈ سے امارات ائیر کی پرواز سے لگ بھگ 17 گھنٹے سے زائد کا مسلسل سفر طے کرکے آج علی الصبح دبئی پہنچی، اور ای کے 600 سے براستہ دبئی کراچی پہنچی ہے۔

    مہمان ٹیم کی آمد پر ایئرپورٹ کےاطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے سندھ پولیس کے خصوصی یونٹ ایس ایس یو اور کراچی پولیس کی جانب سے انتظامات کیے گئے ہیں۔

    ٹم ساؤتھی کی قیادت میں مہمان ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلے گی اور ون ڈے سیریز میں کین ولیمسن نیوزی لینڈکی قیادت کریں گے۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا اور دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری کو ملتان میں ہوگا۔

    پاکستان اور کیوی ٹیم کے درمیان 10،12،14 جنوری کو ون ڈے میچز کھیلےجائیں گے۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم گزشتہ سال دورہ منسوخ کرکے وطن واپس لوٹ گئی تھی۔

  • سوٹ کیس میں بچوں کی باقیات، جنوبی کوریا سے گرفتار مشتبہ ماں سے متعلق اہم خبر

    سوٹ کیس میں بچوں کی باقیات، جنوبی کوریا سے گرفتار مشتبہ ماں سے متعلق اہم خبر

    ویلنگٹن: سوٹ کیس میں بچوں کی باقیات ملنے کے کیس میں جنوبی کوریا سے گرفتار مشتبہ ماں کو نیوزی لینڈ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اگست میں آکلینڈ میں سوٹ کیس سے دو بچوں کی باقیات ملنے کے بعد سے ایک خاتون ان بچوں کے قتل کے الزامات کا سامنا کر رہی ہیں، جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ ان کی ماں ہے۔

    42 سالہ خاتون کو جنوبی کوریا سے گرفتار کیا گیا ہے، جنوبی کوریا سے نیوزی لینڈ پہنچنے کے اگلے ہی دن ملزمہ کو جنوبی آکلینڈ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

    نیلامی میں خریدے گئے سوٹ کیس کھول کر گھر والوں پر دہشت طاری ہو گئی

    عدالت نے میڈیا کو خاتون اور دو مقتول بچوں کا نام رپورٹ کرنے سے منع کیا جب کہ یہ حقیقت بیان کرنے کی اجازت دے دی کہ یہ خاتون ان بچوں کی ماں ہے، عدالت نے خاتون کا اگلی پیشی یعنی 14 دسمبر تک کا ریمانڈ بھی منظور کر لیا ہے۔

    ’سوٹ کیس بچوں‘ کی والدہ کون؟ تفتیش نیوزی لینڈ پولیس کو ایشیا تک لے آئی

    کورین پولیس نے اس خاتون کو بچوں کی باقیات ملنے کے ایک ماہ بعد ستمبر میں ساحلی سہر اُلسان سے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے وقت وہ میڈیا کے سامنے قتل سے انکار کر رہی تھیں۔

    یاد رہے کہ بچوں کی لاشوں کا پتا اس وقت چلا تھا جب ایک خاندان نے آن لائن نیلامی سے مذکورہ سوٹ کیس خریدا اور گھر لا کر کھولا۔

  • مائیکل وان کی بھارتی ٹیم پر تنقید، ہاردک پانڈیا کا ردعمل

    مائیکل وان کی بھارتی ٹیم پر تنقید، ہاردک پانڈیا کا ردعمل

    انگلینڈ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے بھارتی ٹیم کی کارکردگی کو تنقید کا نشانا بنایا تھا جس پر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتانی کے فرائض انجام دینے والے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کا  ردعمل سامنے آیا ہے۔

    کپتان مائیکل وان کی تنقید پر ہاردک پانڈیا نے ردعمل دیا اور کہا کہ ہمیں کسی کو کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے، جب ٹیم اچھا پرفارم نہیں کرتی تو ہر کوئی اپنی رائے دیتا ہے جس کی ہمیں عزت کرنی چاہیے۔

    آل واؤنڈر ہاردک پانڈیا کا کہنا ہے کہ لوگوں کے مختلف خیالات ہوتے ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں کسی کو کچھ ثابت کرنے کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ یہ ایک کھیل ہے جس کے لیے آپ بہتر کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں، ہمیں کچھ چیزوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے، ان پر کام جاری ہے، مستقبل میں اسے درست کریں گے۔

    واضح رہے کہ مائیکل وان نے دی ٹیلی گرام میں لکھے گئے آرٹیکل میں کہا تھا کہ 2023 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت کے لوگ بھارتی ٹیم کو فیورٹ قرار دیں گے جو انتہائی فضول ہوگا۔

    سابق انگلش کپتان نے اپنے کالم میں مزید لکھا کہ انگلینڈ ٹیم کسی بھی سوال کے بغیر شکست دینے والی ٹیم ہوگی اور آئندہ چند سالوں تک یہی سلسلہ چلتا رہے گا، اگر میں بھارتی ٹیم کو دیکھ رہا ہوتا تو میں انہیں انگلینڈ کی ٹیم سے سیکھنے کی تجویز دیتا۔

  • فائنل فور تک رسائی کے لیے کس ٹیم کو کس سے جیتنا ہوگا؟

    فائنل فور تک رسائی کے لیے کس ٹیم کو کس سے جیتنا ہوگا؟

    نیوزی لینڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کیویز نے اپنے آخری گروپ میچ میں آئرلینڈ کو 35 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنلز میں جگہ بنا لی۔

    کیوی ٹیم کی جانب سے دیے گئے 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آئرش ٹیم 150 رنز بنا سکی، گروپ ون میں پوائنٹس ٹیبل پر 7 پوائنٹس اور رن ریٹ نے نیوزی لینڈ کی پوزیشن پکی کر دی ہے۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں گروپ ون کی دوسری سیمی فائنلسٹ کا آج فیصلہ آج ہوگا، سڈنی میں انگلینڈ اور سری لنکا آج دوپہر ایک بجے مد مقابل آئیں گے۔

    دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم گزشتہ روز آخری گروپ مقابلے میں افغانستان کے خلاف سخت مقابلے کے بعد کامیاب تو ہو گئی، مگر رن ریٹ میزبان ٹیم کی بڑی رکاوٹ بن گیا ہے، اور کینگروز کی فائنل 4 تک رسائی آج انگلینڈ اور سری لنکا کے میچ پر منحصر ہے، انگلینڈ کی جیت ٹورنامنٹ میں کینگروز کا سفر تمام کر دے گی۔

    سیمی فائنل تک رسائی سے متعلق شان مسعود کا اہم بیان

    اس طرح انگلینڈ آسٹریلیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن گیا ہے، سری لنکا پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہے، مگر جیت کینگروز کو ٹاپ چار ٹیموں میں پہنچا دے گی، دوسری طرف انگلینڈ کو اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے سری لنکا کے خلاف میچ جیتنا ہوگا۔

    گروپ ٹو کی سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ کل ہوگا، پاکستان، بھارت اورجنوبی افریقا دوڑ میں تاحال شامل ہیں۔

    ورلڈ کپ، گروپ ٹو میں کل 3 اہم میچز ہوں گے، جنوبی افریقا کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہوگا، جنوبی افریقا جیتا تو سیمی فائنل میں انٹری ہو جائے گی، اگر ہارا تو پاکستان کو جیتنا ہوگا۔

    پاکستان کا مقابلہ ایڈیلیڈ میں بنگلا دیش سے ہوگا، جب کہ آخری میچ بھارت اور زمبابوے کے درمیان ہوگا، بھارت 6 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں ٹاپ پر ہے، اگر بھارت جیتا تو سپر فور کے لیے کوالیفائی کر لے گا، اگر جنوبی افریقا اور بھارت اپنے میچ جیت گئے تو پاکستان آؤٹ ہو جائے گا۔

    خیال رہے کہ میچز اے اسپورٹس اور اے آر وائی زیپ پر براہ راست دکھائے جا رہےہیں۔