Tag: نیوزی لینڈ

  • نیوزی لینڈ کا فائزر ویکسین سے شہری کی موت کا دعویٰ

    نیوزی لینڈ کا فائزر ویکسین سے شہری کی موت کا دعویٰ

    ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے صحت حکام نے فائزر ویکسین سے شہری کی موت کا دعویٰ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے حکام نے پیر کے روز کہا کہ انھوں نے ایک 26 سالہ شخص کی موت کو فائزر کی کرونا ویکسین سے جڑا پایا ہے، مذکورہ شخص فائزر ویکسین کی پہلی ڈوز کے بعد دل کے پٹھوں کی ایک کمیاب سوزش مایوکارڈائٹس کا شکار ہو گیا تھا۔

    نیوزی لینڈ میں یہ دوسری موت ہے جو کرونا ویکسین کے معروف لیکن کمیاب ضمنی اثرات سے منسلک ہے، اگست میں صحت کے حکام نے اطلاع دی تھی کہ ایک خاتون ویکسین کی ڈوز لینے کے بعد مر گئی تھی۔

    کرونا ویکسین کے حوالے سے ایک انڈیپنڈنٹ سیفٹی مانیٹرنگ بورڈ نے بیان میں کہا کہ ہمیں دستیاب معلومات سے یہ سامنے آیا ہے کہ ممکنہ طور پر مذکورہ شخص میں مایوکارڈائٹس ویکسینیشن کی وجہ سے ہوا تھا۔

    تاہم یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مرنے والے شخص نے پہلی ڈوز کے بعد اپنی علامات کے لیے کوئی طبی مشورہ نہیں لیا تھا، اور دو ہفتوں کے اندر مر گیا۔

    یاد رہے کہ مایوکارڈائٹس دل کے پٹھوں کی ایک سوزش ہے جو خون پمپ کرنے کے دل کی صلاحیت کو محدود کر سکتی ہے اور دل کی دھڑکن کی تال میں تبدیلی کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

    فائزر کے ترجمان نے کہا کہ کمپنی نیوزی لینڈ میں موت کی اطلاع سے آگاہ تھی، کمپنی نے ممکنہ منفی اثرات والے واقعات کی تمام رپورٹس کی نگرانی کی ہے، کمپنی کو یہ یقین ہے کہ اس کی ویکسین کے فوائد واضح ہیں۔

    کمیاب ضمنی اثرات کے باوجود، ویکسین سیفٹی بورڈ نے کہا کہ ویکسینیشن کے فوائد خطرات سے بہت زیادہ ہیں۔

  • نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی

    لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی، مہمان ٹیم آئندہ سال دسمبر جنوری میں 2 ٹیسٹ میچز اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی جبکہ 2023 میں بھی ایک اور دورہ متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیئرمین مارٹن سنیڈن کی ملاقاتوں کے دوران نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دے دی گئی۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی، مہمان ٹیم آئندہ سال دسمبر جنوری میں 2 ٹیسٹ میچز اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم اپریل 2023 میں ایک مرتبہ پھر پاکستان آئے گی، 2023 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 ون ڈے اور 5 ٹی 20 میچز کھیلے گی۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈز اب دوروں کی تاریخوں کو حتمی شکل دیں گے۔

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ مارٹن سنیڈن اور ان کے بورڈ کا شکر گزار ہوں، ملاقاتوں کے نتائج پر بہت خوشی ہے۔ اس اعلان سے تصدیق ہوتی ہے کہ پاکستان کرکٹ برادری کا ایک اہم رکن ہے۔

    دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ (بورڈ) کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ اور مارٹن سنیڈن کی دبئی میں ملاقاتیں نتیجہ خیز رہیں۔

  • رکن پارلیمنٹ بچے کی ڈلیوری کے لیے سائیکل پر اسپتال پہنچ گئیں

    رکن پارلیمنٹ بچے کی ڈلیوری کے لیے سائیکل پر اسپتال پہنچ گئیں

    ولنگٹن: نیوزی لینڈ کی ایک رکن پارلیمنٹ جولی این جینٹر نے اپنے بچے کی ڈلیوری کے لیے سائیکل پر اسپتال پہنچ کر لوگوں کو حیران کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی گرین پارٹی کی رکن پارلیمنٹ جولی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بچے کی آمد کی خوش خبری کے ساتھ ساتھ یہ چونکا دینے والی اطلاع بھی دی کہ اتوار کی رات کو انھیں ایمرجنسی میں سائیکل پر اسپتال کی طرف بھاگنا پڑا۔

    جولی این کا کہنا تھا کہ رات کو جب انھیں اسپتال جانے کی اچانک ضرورت پڑی تو انھوں نے سائیکل نکال کر اسپتال کی راہ لے لی۔ جولی نے اس سلسلے میں اپنی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسپتال پہنچنے کے محض ایک گھنٹے بعد ہی انھوں نے ایک صحت مند بچے کو جنم دے دیا۔

    امریکا میں پیدا ہونے والی 41 سالہ جولی جینٹر کی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کے ساتھ ان کے شوہر بھی تھے اور وہ بھی سائیکل چلا رہے تھے۔ جولی کے اس عمل پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی ہمت اور بہادری پر خوب سراہا گیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Julie Anne Genter (@julieannegenter)

    یاد رہے 2018 میں نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈرا آرڈن نے اپنے 3 ماہ کے بچے کے ساتھ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔

    پولیس نے حاملہ خاتون کو ڈلیوری کے وقت ہتھکڑیوں سے بیڈ کے ساتھ باندھ دیا

    2017 میں نیوزی لینڈ کی خاتون رکن پارلیمان نے ایوان میں اپنے بچے کو دودھ پلا کر ماؤں کے لیے ایک نئی مثال قائم کی تھی، جس کے بعد نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ کے اسپیکر دوران ایوان ہی ایک خاتون رکن پارلیمان کے بچے کو گود میں کھلاتے نظر آئے۔

  • کرونا وبا کے لیے ذمہ دار قرار دیے جانے والے پرندے کو ایوارڈ

    کرونا وبا کے لیے ذمہ دار قرار دیے جانے والے پرندے کو ایوارڈ

    ویلنگٹن: زیادہ تر ماہرین نے کرونا وائرس کی وبا کے آغاز کے سلسلے میں یہی کہا ہے کہ اس کے لیے ذمہ دار پرندہ چمگادڑ ہے، تاہم اس پرندے کو نیوزی لینڈ میں سال کے ’بہترین پرندے‘ کا ایوارڈ دے دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی وبا کے پھوٹتے ہی جس ایک جاندار کو سب سے زیادہ کوسا جا رہا تھا وہ تھا چمگادڑ، لیکن نیوزی لینڈ میں رواں ماہ چگادڑ کو سال کے بہترین پرندے کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے۔

    فوریسٹ اینڈ برڈ نامی ادارہ یہ مقابلہ ہر سال منعقد کراتا ہے، رواں سال چمگادڑ کا نام بھی مقابلے میں شامل کرایا گیا تھا۔

    نیوزی لینڈ میں پائے جانے والے چمگادڑ کی قِسم پیکا پیکا تُو روا کو مقابلے میں 3 ہزار ووٹوں سے برتری حاصل ہوئی، فوریسٹ اینڈ برڈ کے مطابق مقابلے میں تقریباً 58 ہزار ووٹ تھے اور وہ دنیا بھر سے آئے تھے، یہ اس مقابلے کی 17 برس کی تاریخ میں سب سے زیادہ ڈالے گئے ووٹ تھے۔

    پیکا پیکا توُ روا یا لمبی دُم والے چمگادڑ نیوزی لینڈ میں پائے جانے والے چمگادڑوں کی 2 اقسام میں سے ایک ہیں، یہ دنیا میں سب سے زیادہ نایاب ممالیہ ہیں، چمگادڑ نیوزی لینڈ کا واحد آبائی زمینی ممالیہ بھی ہے جسے قومی سطح پر اہم سمجھا جاتا ہے۔

    ان کا سائز انگوٹھے جتنا ہوتا ہے اور جب یہ پیدا ہوتے ہیں اس وقت یہ شہد کی بڑی مکھی جتنے چھوٹے ہوتے ہیں، چمگادڑوں کی نسل کو چوہے، پوسمز، سٹوٹس اور بلیوں سے خطرہ ہے۔

    چمگادڑ نے یہ مقابلہ گزشتہ برس کے فاتح پرندے کاکاپو سے جیتا، جو دنیا کا واحد ایسا طوطا ہے جو رات بھر جاگتا ہے اور اڑتا نہیں۔

  • نیوزی لینڈ کے سرکاری جادوگر سے متعلق بری خبر

    نیوزی لینڈ کے سرکاری جادوگر سے متعلق بری خبر

    ولنگٹن: نیوزی لینڈ نے اپنے سرکاری جادوگر کو خیرباد کہہ دیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ایک جدید رویوں کے شہر میں مزید ان کی ضرورت نہیں رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے سرکاری جادوگر، جو ریاستی کی جانب سے مقرر کردہ شاید دنیا کا واحد جادوگر ہے، کو سرکاری نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے، جس کے ساتھ ایک 23 سالہ ورثے کا اختتام ہو گیا ہے۔

    88 سالہ جادوگر، جس کا اصلی نام ایان بریکنبری چینل ہے، کے ساتھ گزشتہ دو دہائیوں سے کرائسٹ چرچ سٹی کونسل نے معاہدہ کیا تھا، تاکہ وہ جادوگری اور جادوگر جیسی دیگر خدمات کے ذریعے اس شہر کی شہرت کا سبب بنے، اس کے لیے انھیں سالانہ طور پر 16 ہزار ڈالرز ادا کیے جاتے تھے، اور اب تک مجموعی طور پر انھیں 3 لاکھ 68 ہزار ڈالرز ادا کیے جا چکے ہیں۔

    ایان بریکنبری خود ایک مشہور سیاحتی اٹریکشن کے حامل بن چکے تھے، وہ سیاحت کے لیے آنے والے لوگوں کے سامنے اپنی لمبی لہراتی داڑھی، گھنے بالوں اور لمبی، کالی چادر کے ساتھ اور نوک دار ٹوپی پہنے ہوئے تقریریں کرتا تھا۔

    بریکنبری برطانیہ میں پیدا ہوئے تھے، 1976 میں نیوزی لینڈ پہنچنے کے فوراً بعد عوامی مقامات پر جادوگری اور تفریح کے کام کرنے لگے۔

    شروع میں پولیس نے انھیں لوگوں کے سامنے تقریر کرنے پر گرفتار بھی کیا، اور جب کونسل نے انھیں روکنے کی کوشش کی تو عوام نے احتجاج کیا۔

    1982 میں، نیوزی لینڈ آرٹ گیلری ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن نے انھیں ایک زندہ فن پارہ قرار دیا، اور پھر 1990 میں، اس وقت کے وزیر اعظم مائیک مور نے ان سے درخواست کی کہ وہ نیوزی لینڈ کے سرکاری جادوگر بن جائیں۔

    نوکری سے فارغ کیے جانے پر ایان بریکنبری نے رد عمل میں کہا کہ بیوروکریٹس قوت متخیلہ سے محروم ہیں، وہ کرائسٹ چرچ کی شہرت کے طریقوں کو بالکل نہیں سوچتے، اور وہ اب میری عالمی شہرت کو استعمال نہیں کرنا چاہتے، میں اس پر مایوس ہوں۔

  • نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے یکطرفہ فیصلے سے کرکٹ شائقین کی دل آزاری ہوئی: وزیر خارجہ

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے یکطرفہ فیصلے سے کرکٹ شائقین کی دل آزاری ہوئی: وزیر خارجہ

    اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیوزی لینڈ کی ہم منصب ننایا مہوٹا سے گفتگو کے دوران کرکٹ ٹیم کی واپسی کے یکطرفہ فیصلے کا معاملہ اٹھایا، انہوں نے کہا کہ یکطرفہ فیصلے سے دونوں ممالک میں کرکٹ شائقین کی دل آزاری ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے نیوزی لینڈ کی ہم منصب ننایا مہوٹا کا ویڈیو لنک پر رابطہ ہوا، دونوں وزرائے خارجہ میں دو طرفہ تعلقات اور افغان صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

    گفتگو میں وزیر خارجہ قریشی نے افغانستان میں سلامتی اور استحکام کے حامل سیاسی تصفیے کی ضرورت پر زور دیا۔

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تیزی سے ابھرتے انسانی بحران سے نمٹنے کی ضرورت ہے، افغانستان کے لیے عالمی برادری کو ٹھوس اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ ضرورت ہے کہ افغانوں کو تنہائی کا شکار نہ ہونے دیا جائے۔

    انہوں نے نیوزی لینڈ کی وزیر خارجہ کو کابل سے انخلا میں پاکستان کی معاونت اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کے شواہد پر مبنی ڈوزیئر عالمی برادری کو پیش کیا، توقع ہے کہ نیوزی لینڈ تکنیکی بنیاد پر ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

    انہوں نے کیوی ہم منصب سے کرکٹ ٹیم کی واپسی کے یکطرفہ فیصلے کا معاملہ بھی اٹھایا، انہوں نے کہا کہ یکطرفہ فیصلے سے دونوں ممالک میں کرکٹ شائقین کی دل آزاری ہوئی۔

  • انگلینڈ اور نیوزی لینڈ معروف غیر ملکی کالم نگاروں کے نشانے پر

    انگلینڈ اور نیوزی لینڈ معروف غیر ملکی کالم نگاروں کے نشانے پر

    کراچی: پاکستان کے ساتھ سیریز اور دورے کی منسوخی پر انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے معروف غیر ملکی کالم نگاروں کے نشانے پر آ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے کالمسٹس نے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر اپنے ہی ممالک کے کرکٹ بورڈز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    کرکٹ کے کالم نگاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان صحیح ہے، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ نے غلط کیا، کالم نگاروں نے کرکٹ بورڈز کے دہرے معیار کو بھی نشانہ بنایا۔

    کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو پر کالم نگار جارج ڈوبیل نے لکھا کہ انگلش کرکٹ بورڈ منافقت اور دہرے معیار سے تیزی سے اپنے دوستوں کو کھو سکتا ہے۔

    انھوں نے لکھا کہ 2017 میں چیمپئنز ٹرافی شروع ہونے کے فوری بعد برطانیہ میں ٹرک سے عام لوگوں کو جان بوجھ کر کچلنے کا واقعہ پیش آیا لیکن پاکستان اور بھارت کا میچ شیڈول کے مطابق ہوا، کوئی ٹیم واپس نہیں گئی اور ایونٹ مکمل ہوا۔

    جارج ڈوبیل نے لکھا کہ اگر زندگی لیسٹر اور لندن میں ضروری ہے تو لاہور اور لاڑکانہ میں بھی اتنی ہی اہم ہے۔

    ادھر نیوزی لینڈ کے معروف کالمنسٹ مارک ریزن نے بھی کیوی بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیا، انھوں نے لکھا کہ کیوی بورڈ نے اچھے ٹور کا بیڑا غرق کر دیا، پاکستان کا غصہ جائز ہے۔

    انھوں نے لکھا تمام معاملے میں غلطی ڈیوڈ وائٹ کی ہے، پاکستانی وزیر اعظم یقین دہانیوں کو رد کرنے پر خوش نہیں ہوں گے، عمران خان نے کیوی ہم منصب سے بات کر کے کوئی غلطی نہیں کی، یہ عالمی سطح پر ہونے والا ایک واقعہ ہے۔

  • کیوی کپتان نے دورہ پاکستان کی منسوخی کو شرمناک قرار دے دیا

    کیوی کپتان نے دورہ پاکستان کی منسوخی کو شرمناک قرار دے دیا

    ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کی منسوخی شرمناک تھی، اندازہ ہے کہ پاکستان کے لوگوں کو دورہ منسوخی سے مایوسی ہوئی ہوگی۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے دورہ پاکستان کی منسوخی کو شرمناک قرار دے دیا۔

    کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ مجھے زیادہ تفصیلات کا علم نہیں لیکن یہ اچانک ہوا، پاکستان میں کرکٹ کو بہت پسند اور سپورٹ کیا جاتا ہے۔ اندازہ ہے کہ پاکستان کے لوگوں کو دورہ منسوخی سے مایوسی ہوئی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے تمام ملک اپنی کرکٹ اپنے ہی ملک میں کھیلیں گے، نیوزی لینڈ ٹیم کا وہاں جانا اچھا قدم تھا سب کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار تھے۔ حکومت کا فیصلہ کھلاڑیوں کے لیے ہی کیا گیا ہے۔

    کین ولیمسن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کھیلنے کے لیے ایک خاص جگہ ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے پاکستان نے بے پناہ اقدامات کیے۔ امید کرتا ہوں کہ پاکستان میں مزید کرکٹ ہوگی۔

  • نیوزی لینڈ نے اچانک سیریز کیوں منسوخ کی، وجہ سامنے آ گئی

    نیوزی لینڈ نے اچانک سیریز کیوں منسوخ کی، وجہ سامنے آ گئی

    کراچی: نیوزی لینڈ کی جانب سے اچانک دورۂ پاکستان منسوخ کرنے کی اصل وجہ سامنے آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی حکومت کو پاکستان میں کرکٹ ٹیم کے خلاف تھریٹ کی اطلاع فائیوآئیز کی جانب سے دی گئی تھی۔

    فائیو آئیز نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، امریکا اور برطانیہ پر مشتمل انٹیلیجنس اتحاد ہے، جو سرد جنگ کے دوران سوویت یونین پر نظر رکھنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

    گزشتہ روز اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے سختی سے تردید کی گئی تھی کہ ان کی جانب سے کوئی انٹیلیجنس شیئر نہیں کی گئی۔

    اب نیوزی لینڈ ہیرالڈ نے غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ انٹیلیجنس شیئرنگ فائیو آئیز کی جانب سے کی گئی ہے، اور یہ اطلاع قابل بھروسا تھی، جس کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے پی سی بی کے چیئرمین کو ٹیلی فون کیا۔

    پاک نیوزی لینڈ سیریز پر کوئی انٹیلیجنس رپورٹ شیئر نہیں کی: برطانوی ہائی کمیشن

    میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے نائب وزیر اعظم گرانٹ روبرٹسن نے خطرات کی نوعیت نہیں بتائی تاہم انھوں نے تصدیق کی کہ اطلاع قابل بھروسا تھی اور فوری اقدام ضروری تھا۔

    ادھر وزیر داخلہ پاکستان شیخ رشید نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے حوالے سے کوئی سیکیورٹی تھریٹ نہیں اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

  • کیوی کرکٹ ٹیم کی واپسی: شنیرا اکرم بھی بول اٹھیں

    کیوی کرکٹ ٹیم کی واپسی: شنیرا اکرم بھی بول اٹھیں

    کراچی: سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ ادھورا چھوڑ کر جانے پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو پاکستان میں بے حد محفوظ محسوس کرتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ ادھورا چھوڑ کر جانے پر اپنے تاثرات کا اظہار کردیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شنیرا نے کہا کہ دنیا میں ایسی کوئی جگہ نہیں جہاں وہ خود کو پاکستان سے زیادہ محفوظ محسوس کرتی ہوں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان راولپنڈی میں پہلا ون ڈے میچ ہونا تھا تاہم میچ شروع ہونے سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کو جواز بنا کر پاکستان کا دورہ اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    اعلان کیے جانے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ملتوی کردی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے دورہ منسوخ کیے جانے سے پاکستان کو ایک سے ڈیڑھ ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔