Tag: نیوزی لینڈ

  • نیوزی لینڈ کا اسٹوڈنٹ ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کیلئے اہم خبر

    نیوزی لینڈ کا اسٹوڈنٹ ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند طلبا کیلئے اہم خبر

    نیوزی لینڈ کا ویزا حاصل کرنے کےلیے طلبا کو ویزا کی درخواست دیتے ہوئے درکار مختلف دستاویزات کے ساتھ مناسب فنڈز کے ثبوت بھی جمع کرانا ہونگے۔

    اسٹوڈنٹ ویزا حاصل کرنے کے بعد نیوزی لینڈ میں تعلیم کی غرض سے رہائش پذیر طلبا کو وہاں ہفتے میں 20 گھنٹے پارٹ ٹائم کام کرنے کی اجازت بھی ہوگی، اس کے علاوہ وہ چھٹیوں میں فل ٹائم کام بھی کرنے کے اہل ہونگے، تاہم یہ طلبا کے ویزا کی شرائط پر منحصر ہے۔

    عام طور پر اسٹوڈنٹ ویزا اتنی ہی مدت کے لیے دیا جاتا ہے جتنی مدت کےلیے درخواست دہندہ نے ادائیگی کی ہوتی ہے۔

    اگر کسی طالبعلم کی پاسپورٹ کی میعاد پڑھائی کی آخری تاریخ سے پہلے ختم ہو جاتی ہے تو نیوزی لینڈ کے حکام کی جانب سے اسٹوڈنٹ ویزا مختصر وقت کے لیے بھی جاری کیا جا سکتا ہے۔

    طلبا کو مناسب فنڈز کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا، درخواست دہندہ کے پاس فی سال کے حساب سے 20,000 نیوزی لینڈ ڈالرز ہونے چاہئیں یا 1,667 نیوزی لینڈ ڈالرز فی ماہ کے حساب سے رقم ہونی چاہیے، درخواست دہندہ کو انگریزی زبان آنی چاہیے۔

    اگر درخواست دہندہ کمپلسری ایجوکیشن میں تعلیم حاصل کررہا ہے تو نیوزی لینڈ کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق صارف کے پاس سالانہ 17,000 یا ماہانہ 1,417 نیوزی لینڈ ڈالرز ہونے چاہئیں۔

    پاکستان میں نیوزی لینڈ کی اسٹوڈنٹ ویزا فیس 145,800 روپے ہے، امیگریشن نیوزی لینڈ آپ کی درخواست پر جو کارروائی کریگی یہ اس کے چارجز ہیں۔

    اگر آپ کی درخواست مسترد ہو جاتی ہے تو درخواست کے اخراجات واپس نہیں کیے جائیں گے، مزید یہ کہ ویزا ایپلیکیشن سینٹر کی فیس 6,700 روپے ہے۔

  • ’جہاں سے آئے ہو وہیں چلے جاؤ‘، نیوزی لینڈ میں ایشیائی شخص کیساتھ متعصبانہ سلوک

    ’جہاں سے آئے ہو وہیں چلے جاؤ‘، نیوزی لینڈ میں ایشیائی شخص کیساتھ متعصبانہ سلوک

    نیوزی لینڈ میں رہائش پذیر ایشیائی شخص کو متعصبانہ سلوک کا سامنا کرنا پڑا، مقامی لوگوں نے اسے ملک چھوڑ کر چلے جانے کا کہا۔

    بھارت سے تعلق رکھنے والے شخص نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈ ایٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اس نسل پرستی کے بارے میں بتایا، مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ دو سال قبل نیوزی لینڈ میں منتقل ہونے کے بعد پہلی بار اس طرح کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    29 سالہ شخص نے کہا کہ ان کے تصور میں نیوزی لینڈ کی ایک ’مثالی تصویر‘ تھی جو وہاں آنے والے لوگوں کا خیر مقدم کرتا ہے اور یہ ملک کثیر الثقافتی ہونے کی مثالی تصویر ہے۔

    تاہم بدقسمتی سے میرا تجربہ کافی خراب رہا، میں اپنی کہانی شیئر کرنا چاہتا ہوں اور دوسروں سے سننا چاہتا ہوں جو شاید میری ہی طرح اس سلوک کا شکار ہوئے ہوں۔

    Unwelcome In New Zealand
    byu/Lopsided_Tennis69 inindia

    ریڈایٹ پر اپنی پوسٹ میں انھوں نے لکھا کہ ’مجھے اپنی توقع سے زیادہ نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑا، سڑک پر کئی اجنبی لوگ مجھ پر چلائے اور نسل پرستانہ جملے کہے، کہا گیا کہ جہاں سے آئے ہو وہیں چلے جاؤ۔

    انھوں نے بتایا کہ مجھے میرے لہجے یا شکل کی وجہ سے اس طرح کے جملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، میرے حلیے اور لہجے کی وجہ سے کام کی جگہ پر عجیب و غریب تبصرے کیے جاتے ہیں۔

    بھارتی شخص کا مزید کہنا تھا کہ اگر وہ باہر جا کر سوشلائز ہونے کی کوشش کرتا ہے تو محسوس ہوتا ہے کہ مقامی لوگ اسے نظرانداز کررہے ہیں۔

  • نیوزی لینڈ 36 سال بعد بھارت کو اسکی سرزمین پر ٹیسٹ میچ ہرانے کے قریب

    نیوزی لینڈ 36 سال بعد بھارت کو اسکی سرزمین پر ٹیسٹ میچ ہرانے کے قریب

    نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلورو ٹیسٹ میچ میں بہتر پوزیشن میں آگئی ہے، امکانات روشن ہیں کہ مہمان ٹیم بھارت اس کی سرزمین پر 36 بعد شکست دیدے گی۔

    بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، پہلی اننگز میں میزبان ٹیم صرف 46 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی جبکہ نیوزی لینڈ نے 402 رنز بنا کر 356 رنز کی بڑی لیڈ حاصل کی تھی۔

    دوسری اننگز میں بھارتی ٹیم نے قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور کم بیک کرتے ہوئے 462 رنز بنائے، یوں نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں صرف 107 رنز کا ٹارگٹ ملا ہے۔

    چوتھے دن کھیل کے آخری لمحات بارش کی نظر ہوگئے تھے اور میچ قبل از وقت ختم کرنا پڑا تھا جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 4 بالز کھیل کر بنا نقصان کے کوئی رن اسکور نہیں کیا تھا۔

    بلیک کیپس نے آخری بار 1988-89 میں والی سیریز کے ٹیسٹ میچ میں یعنی 36 سال قبل بھارت کو اس کی سرزمین پر ہرایا تھا، اس کے بعد سے کیویز جب بھی بھارت آئے تو ٹیسٹ میچ میں لاکھ کوشش کے باوجود بھی کبھی کامیابی حاصل نہیں کرپائے۔

    بنگلورو ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن بھی بارش ہوتی ہے تو پھر کیویز کا بھارت کو 36 سال بعد ہرانے کا خواب خواب ہی رہ جائے گا، اگر بھارتی اسپنرز کا جودو چل گیا تو کیوز کےلیے 107 رنز کا ہدف بھی مشکل ہوجائے گا۔

  • بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف 46 رنز پر ڈھیر

    بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف 46 رنز پر ڈھیر

    بھارتی شیر اپنے ہی گھر میں ڈھیر ہو گئے اور بنگلورو میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں پوری ٹیم 46 رنز پر ہی آؤٹ ہو گئی۔

    نہ ویرات کا بلا چلا اور نہ ہی روہت شرما کی ذہانت، کے ایل راہول، یشوی جیسوال سمیت سب ناکام۔ کامیاب رہے تو صرف کیوی بولرز جنہوں نے پوری بھارتی ٹیم کو صرف 46 رنز پر ہی ڈھیر کر دیا۔

    بنگلورو میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا دن مکمل طور پر بارش کی نظر ہونے کے بعد آج دوسرے دن میزبان ٹیم نے ٹاس کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ٹیم انڈیا کے لیے بھیانک خواب ثابت ہوا۔

    کیوی فاسٹ بولرز کی دہشت سے پوری بھارتی ٹیم 31.2 اوورز میں صرف 46 رنز پر پویلین لوٹ کر ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ کرکٹ کا کم ترین اسکور کرنے کا منفی ریکارڈ اپنے نام کر گئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by BLACKCAPS (@blackcapsnz)

    ویرات کوہلی سمیت 5 بھارت بلے بازوں کو تو کیوی بولرز نے رنز کا کھاتہ کھولنے کا موقع ہی نہیں دیا۔ صرف دو کھلاڑی یشوی جیسوال (13) اور رشبھ پنت (20) ڈبل فیگرز میں داخل ہوسکے۔ کپتان روہت شرما (2)، کلدیپ یادیو (2)، محمد سراج (4) اور جسپریت بمرا (1) رنز کا کھاتہ کھولنے والے دیگر کھلاڑی تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by BLACKCAPS (@blackcapsnz)

    میٹ ہینری نے 15 رنز دے کر 5 اور ولیم اوروکی نے 22 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹم ساؤتھی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگ شروع کر دی ہے اور بغیر کسی نقصان کے 22 رنز بنا لیے ہیں۔

    بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

  • ٹم ساؤتھی نیوزی لینڈ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی

    ٹم ساؤتھی نیوزی لینڈ ٹیم کی کپتانی سے مستعفی

    نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ٹم ساؤتھی کپتانی سے مستعفی ہوگئے، یہ فیصلہ انہوں نے سری لنکا میں ٹیم کی شرمناک کارکردگی کے بعد کیا۔

    ساؤتھی کی قیادت میں نیوزی لینڈ کوسری لنکا میں دونوں ٹیسٹ میں شکست ہوئی تھی، جس کے بعد خود کو جوابدہ ٹھہراتے ہوئے ساؤتھی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    ٹم ساؤتھی کے مستعفی ہونے کے بعد ٹام لیتھم بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    35سالہ فاسٹ باؤلر نے سال 2022 میں کین ولیمسن کے بعد ٹیم کی کپتانی سنبھالی اور 14 ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی قیادت کی۔ اس حوالے سے ساؤتھی نے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ قومی ٹیم کے مفاد میں کیا ہے۔

    نیوزی لینڈ

    مستعفی کپتان ٹم ساؤتھی نے اپنے بیان میں کہا کہ بلیک کیپس کی قیادت کرنا میرے لیے ایک اعزاز اور فخر کی بات ہے۔ میں نے ہمیشہ اپنی ٹیم کو اوّلین ترجیح دی ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ فیصلہ ٹیم کے لیے بہتر ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ میدان میں اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ٹیم کی بہترین خدمت کر سکتا ہوں تاکہ وکٹیں لیتا رہوں اور نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ میچز جتانے میں مدد دے سکوں۔

    فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی نے سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا۔

    اوپننگ بلے باز ٹام لیتھم بھارت کے خلاف 16 اکتوبر سے شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کی قیادت کریں گے۔

    تجربہ کار کیپر بلے باز ٹام لیتھم ہندوستان کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے اس سے قبل وہ نو ٹیسٹ میچوں میں نیوزی لینڈ کی قیادت کر چکے ہیں جب ولیمسن دستیاب نہیں تھے۔

    ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کا ٹریک ریکارڈ اچھا ہے لیکن باہر 2022 کے سیزن سے سری لنکا، آسٹریلیا اور انگلینڈ سے ہار چکے ہیں جبکہ بنگلہ دیش اور پاکستان میں سیریز ڈرا ہوئی۔

  • نیوزی لینڈ نے جیکب اورم کو نیا کوچ مقرر کردیا

    نیوزی لینڈ نے جیکب اورم کو نیا کوچ مقرر کردیا

    نیوزی لینڈ کرکٹ نے جیکب اورم کو اپنی ٹیم کا نیا بولنگ کوچ مقرر کردیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ نے 229 انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے جیکب اورم کو شین جرگسن کی جگہ بولنگ کوچ مقرر کردیا ہے۔

    جیکب اورم اس سے قبل بھی عارضی طور پر بولنگ کوچ کے فرائض انجام دے چکے ہیں جو باضابطہ طور پر7 اکتوبر کو اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

    دوسری جانب انگلینڈ کے معروف بلے باز ڈیوڈ ملان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

    انگلینڈ کے معروف بیٹر ڈیوڈ ملان نے آخری بار 2023ء کے آئی سی سی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی۔

    بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں 6 درجے تنزلی، کس نمبر پر آگئے؟

    اُنہوں نے 22 ٹیسٹ 30 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی، معروف بیٹر کیریئر کے دوران ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بلے باز بھی رہے۔

  • خیراتی تنظیم نے سیکڑوں لوگوں میں جان لیوا ٹافیاں تقسیم کر دیں

    خیراتی تنظیم نے سیکڑوں لوگوں میں جان لیوا ٹافیاں تقسیم کر دیں

    آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں خیراتی تنظیم کی جانب سے تقسیم کردہ نشہ آور ٹافیاں لوگوں کے لیے خطرہ بن گئیں، اور اس نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ میں اس وقت پولیس کی دوڑیں لگ گئیں جب آکلینڈ میں ایک خیراتی تنظیم کی جانب سے تقسیم کی گئی ٹافیوں سے متعلق پتا چلا کہ ان میں ’میتھم فیٹامن‘ مہلک مقدار میں موجود ہے۔

    انسداد غربت چیریٹی نے ایک بیان میں کہا کہ آکلینڈ سٹی مشن سے تقریباً 400 لوگوں نے کھانے کے پارسل حاصل کیے تھے، جن میں ٹافیاں بھی شامل تھیں، جو کہ کسی شہری نے گمنام رہتے ہوئے عطیہ کی تھیں۔

    نیوزی لینڈ ڈرگ فاؤنڈیشن کے مطابق ہر ٹافی میں میتھم فیٹامائن کی مقدار 300 گنا زیادہ ہے جو جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ نیوزی لینڈ حکام کا کہنا ہے کہ ٹافی کھانے والے 5 افراد کو علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، تاہم باقی لوگوں کی تلاش جاری ہے۔

    خیراتی تنظیم نے مہلک ٹافیاں باٹنے پر معافی مانگ لی ہے، ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ انھیں معلوم نہیں تھا کہ ٹافیوں میں میتھم فیٹامن موجود ہے، حکام کے مطابق ایک بچے سمیت کم از کم تین افراد نے بعد میں طبی امداد حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔

    خیراتی تنظیم نے منگل کے روز حکام کو اس وقت صورت حال سے مطلع کیا جب ٹافی کھانے والے ایک شخص نے شکایت کی کہ جب اس نے ٹافی کھائی تو وہ ’مضحکہ خیز‘ سی کیفیت محسوس کرنے لگا، بعد ازاں آکلینڈ سٹی مشن کی چیف ایگزیکٹیو ہیلن رابنسن کے مطابق تنظیم کے عملے کے کچھ ارکان نے خود ٹافی آزمائی اور ملنے والی شکایات سے اتفاق کیا۔

    تنظیم نے بعد ازاں ٹافیاں ڈرگ فاؤنڈیشن کو ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیں، جس نے اس بات کی تصدیق کی کہ نمونوں میں میتھم فیٹامن کی ممکنہ طور پر مہلک مقدار موجود ہے، فاؤنڈیشن نے کہا کہ انھیں ایک ٹافی میں تقریباً 3 گرام میتھم فیٹامن ملی۔

  • نیوزی لینڈ کے شہری ملک کیوں چھوڑ رہے ہیں؟

    نیوزی لینڈ کے شہری ملک کیوں چھوڑ رہے ہیں؟

    عام طور پر لوگ بہتر روزگار اور اچھے لائف اسٹائل کے حصول کی خاطر ترقی یافتہ ممالک کا رخ کرتے ہیں مگر حیرت انگیز طور پر نیوزی لینڈ جیسے مستحکم ملک کو بھی اس کے شہری چھوڑ کر جارہے ہیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومتی اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے باعث لوگ ریکارڈ تعداد میں نیوزی لینڈ سے منتقل ہورہے ہیں کیونکہ اقتصادی ترقی کمزور اور شرح سود بہت زیادہ ہے۔

    ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ ایک لاکھ 31 ہزار 200 افراد نے جون 2024 کو ختم ہونے والے سال میں ملک کو چھوڑا جو کہ ریکارڈ پر سب سے بڑی تعداد ہے۔

    تقریباً 51 لاکھ 24 ہزار کی آبادی والے ملک سے نقل مکانی کرنے والے لگ بھگ 75 فیصد افراد پڑوسی ملک آسٹریلیا چلے گئے

    یہاں سے آسٹریلیا جانے والے ان افراد میں 80,174 افراد نیوزی لینڈ کے شہری تھے، یہ تعداد کورونا وباء سے پہلے نیوزی لینڈ چھوڑ کر جانے والوں کی تعداد سے دگنی ہے۔

    سینٹرل بینک کمیٹی نے نوٹ کیا کہ ملکی اقتصادی سرگرمیاں کمزور پڑ گئی تھیں جو جولائی میں مزید واضح ہوئیں۔

    یہاں کے شہری اخراجات اور روزگار کے کم مواقعوں سے مایوس ہوچکے ہیں اور بڑی تعداد میں آسٹریلیا، برطانیہ اور دیگر ممالک جارہے ہیں۔

    سعودی ولی عہد نے اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کر دیا

    اس ساری صورتحال کے تناظر میں آسٹریلیا نرسنگ، پولیسنگ اور ٹیچنگ میں ملازمت تلاش کرنے والے لوگوں کو نقل مکانی کے پیکجز پیش کر رہا ہے، جس میں اسے قابل افراد قلت ہے۔

  • نیوزی لینڈ نے یوگینڈا کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

    نیوزی لینڈ نے یوگینڈا کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 32 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے یوگینڈا کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    یوگینڈا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 41 رنز کا آسان ہدف دیا، جسے نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں یوگینڈا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    یوگینڈا کے ٹاپ اسکورر کینیت ویسوا 11 رنز بنا کر نمایا رہے، ان کے علاوہ کوئی دوسرا کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی نے 3 جبکہ سینٹینر، ٹرینٹ بولٹ اور رویندرا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا۔

    واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں امریکا اور آئرلینڈ کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا جس کے باعث پاکستان کا سفر ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں ہی تمام ہوگیا۔

    سپر ایٹ مرحلے کے لیے چار گروپس سے ٹیمیں لائن اپ ہو چکی ہیں۔ بھارت اور امریکا گروپ اے سے کوالیفائی کر چکے ہیں۔

    آسٹریلیا اب تک گروپ بی سے کوالیفائی کرچکا ہے جبکہ افغانستان اور ویسٹ انڈیز نے گروپ سی سے ترقی کی ہے۔ جنوبی افریقا نے گروپ ڈی سے کوالیفائی کیا ہے۔

    ’بابر اعظم نے شب خون مار کر ٹیم کی کپتانی حاصل کی تھی‘

    سپرایٹ مرحلے کے گروپ ون میں افغانستان، آسٹریلیا اور بھارت پہنچ چکے ہیں جب کہ اس گروپ میں ایک ٹیم مزید شامل ہوگی۔

  • ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز  نے نیوزی لینڈ کو 13رنز سے شکست دیدی

    ٹوئنٹی ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو 13رنز سے شکست دیدی

    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو 13رنز سے شکست دے دی۔

    نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور جانسن چارلس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے، شرفین رادرفورڈ نے 39 بالز پر 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ٹم ساؤتھی اور لوکی فرگوسن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 136 رنز بنا سکی، نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس نے سب سے زیادہ 40 رنز اسکور کیے۔

    ٹاروبے میں کھیلے جارہے گروپ سی کے اس میچ میں ویسٹ انڈیز فتح حاصل کرکے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔

    ’’سُپر8 میں کوالیفائی کے باوجود قومی ٹیم میں آپریشن ضروری ہے‘‘

    دوسری جانب ایونٹ میں نیوزی لینڈ کا یہ دوسرا میچ ہے، پہلے میچ میں اسے افغانستان کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست ہوئی تھی اور اب ویسٹ انڈیز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔