Tag: نیوزی لینڈ

  • ورلڈ کپ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ڈی ایل ایس کے تحت شکست دے دی

    ورلڈ کپ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ڈی ایل ایس کے تحت شکست دے دی

    بنگلورو: ورلڈ کپ کے 35ویں میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 21 رنز سے شکست دے دی۔

    بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کو فاتح قرار دے دیا گیا، فخر زمان کی جارحانہ اننگز نے پاکستان کو شاندار کامیابی دلوائی، پاکستان ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت کیویز سے 21 رنز آگے رہا۔

    پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنزبنائے اور جیت کے لیے 94 گیندوں پر 142 رنز درکار تھے لیکن بارش شروع ہونے پر میچ روک دیا گیا تھا۔

    فخر زمان 126 اور بابر اعظم 66 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    اس سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ میں ڈک ورتھ لوئس میٹھڈ نافذ ہوگیا تھا اور پاکستان کو 19.3 اوورز میں 182 رنز درکار تھے۔

     نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 402 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    پاکستان نے 21.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 160 رنز بنائے ہیں جس کے بعد بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    اوپنر فخر زمان نے شاندار سنچری اسکور کی اور وہ 69 گیندوں پر 106 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ کپتان بابر اعظم 47 رنز کے ساتھ  ناٹ آؤٹ ہیں۔

    میچ میں 9 اوورز کی کٹوتی کردی گئی ہے، 19.3 اوورز میں پاکستان کو 182 رنز بنانے ہوں گے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    نیوزی لینڈ کے اوپنر راچن رویندرا اور کانوے نے میچ کا شاندار آغاز کی، کیویز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 401 رنز بنائے، اوپنر راچن رویندرا 108 اور کین ولیمسن 95 رنز بنا کر نمایا رہے جبکہ نیوزی لینڈ کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی پاکستانی بولرز پر لاٹھی چارج کی۔

    گلین فلپس نے 41، چیپ مین نے جارحانہ کھیلتے ہوئے 39، ڈیوون کونوےنے  35 اور ڈیرل مچل نے  29 رنز بنانے  جبکہ قومی ٹیم کی جانب سے وسیم جونیئر 3 وکٹیں حاصل کر کے سب سے کامیاب بولر رہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    اس کے علاوہ افتخار احمد، حسن علی اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ لی، جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 90 رنز ، حارث رؤف نے 85 اور حسن علی نے 82 رنز دیئے۔

    نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، قومی ٹیم میں اسامہ میر کی جگہ حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاہتا ہوں اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو کامیابی دلاؤں، دوسری جانب کیوی کپتان ولیمسن نے کہا کہ جیسا سوچا تھا پچ اس سے مختلف لگ رہی ہے۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، میٹ ہنری اورول ینگ کی جگہ اش سوڈھی اور کین ولیمسن ٹیم میں شامل ہیں۔

    پاکستان پلئینگ الیون:

    نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فخر زمان، سعود شکیل، افتخار احمد، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، حسن علی، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

    نیوزی لینڈ پلئینگ الیون:

    پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ ٹیم میں ڈیون کونوے، کپتان کین ولیمسن، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، گلین فلپس، ٹام لیتھم ، جمی نیشم، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی، ایش سودھی اور ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ قومی ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کی امیدوں کو برقرار رکھنے کیلیے آج کا میچ جیتنا انتہائی ضروری ہے۔

  • شعیب اختر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے پر برس پڑے

    شعیب اختر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے فیلڈنگ کرنے پر برس پڑے

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیڈلنگ کرنے پر کڑی تنقید کی ہے۔

    آئی سی سی ورلڈکپ کے 35  ویں میچ میں کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو کیوی بیٹر پاکستانی بولرز پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے۔

    نیوزی لینڈ نے ورلڈکپ کے اہم میچ میں پاکستان کو جیت کےلیے 402 رنز کا ہدف دیا جس میں 46 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔

    تاہم فاسٹ بولر کپتان بابر اعظم کے فیصلے پر پھٹ بڑے، انہوں نے سوشل میڈیا ایکس پر جاری بیان میں ٹیم اور مینجمنٹ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

    شعیب اختر کا کہنا تھا مجھے پاکستانی ٹیم کے مینجمنٹ اور کپتان کی سمجھ نہیں آرہی، نیوزی لینڈ کے آدھے بولرز زخمی ہے۔

    ’’ اس صوتحال میں آپ اس طرح کی وکٹ پر پہلے بیٹنگ کیوں نہیں کرتے، اب دیکھیں وہ  آپ کے ساتھ کیا کر رہے ہیں‘‘۔

  • ورلڈکپ: آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی

    ورلڈکپ: آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی

    ورلڈ کپ کے 27ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی۔

    دھرم شالہ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 389 رنز کے تعاقب مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 383 رنز بناسکی۔

    نیوزی لینڈ نے شاندار مقابلہ کیا میچ کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا، نیوزی لینڈ ورلڈ کپ کا سب سے بڑے اسکور کے تعاقب میں صرف 6 رنز پیچھے رہا، مچل اسٹارک نے آخری اوور میں 19 رنز کا دفاع کیا۔

    راچن رویندرا نے 116 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ڈیرل مچل 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جمی نیشم کی 58 رنز کی طوفانی اننگز بھی کیویز کو شکست سے نہ بچاسکی۔

    آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 49.2 اوور میں 388 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 389 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    آسٹریلیا کے اوپنر نے  نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار آغاز کیا،  اوپنر ٹریوس ہیڈ نے شاندار سنچری بنائی اور 109 رنز  پر آؤٹ ہوگئے جبکہ ڈیوڈ وارنر 81، مکیسویل 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    اس کے علاقہ جوش انگلس38، پیٹ کمنز 37، مچل مارش نے 36 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کے گلین فلپس اور ٹرینٹ بولٹ نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مچل سینٹنر نے 2، میٹ ہنری اور جمی نیشم نے ایک ایک وکٹ لی۔

    اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ تیسرے جب کہ آسٹریلیا چوتھے نمبر پر ہے، آسٹریلیا کو یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔

  • دوبارہ منتخب ہوئے تو … نیوزی لینڈ کی حکمران پارٹی کا فلسطین سے متعلق بڑا اعلان

    دوبارہ منتخب ہوئے تو … نیوزی لینڈ کی حکمران پارٹی کا فلسطین سے متعلق بڑا اعلان

    ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی حکمران لیبر پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اگر وہ دوبارہ منتخب ہو گئی تو فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں گے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکمران لیبر پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اگر 14 اکتوبر کو ہونے والے عام انتخابات میں دوبارہ منتخب ہوئے تو فلسطین کی ریاست کو تسلیم کر لیں گے۔

    نیوزی لینڈ نے سرکاری طور پر فلسطین کو ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم نہیں کیا ہے، تاہم نیوزی لینڈ نے اسرائیلی قبضے کی مسلسل مذمت کی ہے۔

    ادھر فلسطین میں صہیونی ورسز کے نہتے فلسطینیوں پر مظالم نہ رک سکے، صہیونی فورسز اور آباد کاروں کی فائرنگ سے یونیورسٹی کے طالب علم سمیت 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔

    قابض فورسز نے ہوارا میں جنازے پر آنسو گیس فائر کیے، جھڑپوں میں 51 فلسطینی زخمی ہو گئے، دن کی کارروائی کے بعد صہیونی فورسز نے رات میں بھی آباد کاروں سے حملہ کروایا، آباد کاروں نے فلسطینی طالب علم لبیب دمیدی کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا، صہیونی فورسز کی موجودگی میں آبادکاروں نے فلسطینیوں کے گھروں، دکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔

    اسرائیل میں حماس کی پیراگلائیڈنگ کے ذریعے گھسنے کے بعد زبردست پیش قدمی، 35 اسرائیلی فوجی گرفتار

    رد عمل میں غزہ کی پٹی سے حماس کے جنگجوؤں نے اسرائیل پر ایک زبردست حملہ کیا ہے، اور پانچ ہزار راکٹ داغ دیے، جس سے پانچ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے، حماس نے اسرائیلی فورسز کی بڑھتی جارحیت کے خلاف زمینی آپریشن بھی شروع کر دیا ہے، اور اسرائیلی علاقوں میں گھس کر پینتیش فوجیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

  • نیوزی لینڈ میں غیرملکیوں کیلئے امیگریشن کا اعلان

    نیوزی لینڈ میں غیرملکیوں کیلئے امیگریشن کا اعلان

    روزگار کے حصول کیلئے بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد کو نیوزی لینڈ نے خوشخبری سنا دی، اس سلسلے میں ملازمت کے لیے نئے مواقع فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ نے امیگریشن گرین لسٹ میں17پیشوں بشمول جیل کے محافظ، ویلڈرز اور ایسوسی ایٹ انجینئر کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امیگریشن گرین لسٹ کے تحت غیر ملکی ورکرز کو مستقل رہائشی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

    نیوزی لینڈ حکومت نے افرادی قوت اور امیگریشن قوانین میں وسیع پیمانے پر تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے جس کے تحت بیرون ملک سے آنے والے افراد کو دی جانے والی ملازمتوں کی گرین لسٹ کٹیگری میں اضافہ کیا گیا ہے، اس لسٹ میں ایسے پیشوں کو شامل کیا گیا ہے جن کیلئے نیوزی لینڈ میں ملازم دستیاب نہیں ہیں۔

    نیوزی لینڈ کے امیگریشن وزیر اینڈریو لٹل نے میڈیا کو بتایا کہ 2024سے مختلف سیکٹرز جیسے انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اور آٹو موٹیو کیلئے گرین لسٹ ویزوں کا آپشن متعارف کرایا جا رہا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ڈیٹابیس اور سسٹمز ایڈمنسٹریٹرز، روڈ رولر آپریٹرز اور وہیکل پینٹرز جیسی ملازمتیں بھی بیرون ملک سے آنے والے ورکرز کو دستیاب ہوں گی۔

    امیگریشن وزیر کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کی عالمی وبا کے بعد سے نیوزی لینڈ کی مختلف صنعتوں کو افرادی قوت میں کمی کا سامنا ہے اور جب سے امیگریشن گرین لسٹ میں مختلف شعبوں کو شامل کیا جارہا ہے۔

    حکومتی اعداد و شمار کے مطابق امیگریشن کی شرح میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور نیوزی لینڈ میں ایک سال کے دوران ایک لاکھ 35 ہزار غیر ملکی افراد منتقل ہوئے ہیں۔

  • نیوزی لینڈ کے جمی نیشم کا انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ نہ لینے فیصلہ

    نیوزی لینڈ کے جمی نیشم کا انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ نہ لینے فیصلہ

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ جمی نیشم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ نہیں لیں گے۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ کا اس حوالے سے بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فیملی کمٹمنٹ کی وجہ سے جمی نیشم انگلینڈ سے وطن واپس روانہ ہورہے ہیں۔

    انگلینڈ کے خلاف ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے جمی نیشم کی جگہ کول میکونچی کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بدھ کو چیسٹرلی اسٹریٹ میں کھیلا جائے گا۔

    جمی نیشن کا شمار نیوزی لینڈ کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے، اس سے قبل انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ایک ناقابل یقین چھکا لگایا تھا، جسے دیکھ کر شائقین کرکٹ حیران رہ گئے تھے۔


    یہ میچ کیوی آل راؤنڈر جیمز نیشم کے لئے یادگار بن گیا تھا، ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں پہلی بار نمبر چار پر بیٹنگ کے لئے آنے والے جیمز نیشم نے کریز پر آتے ہی مسلسل تین گیندوں پر لگاتار تین چھکے جڑ کر کینگروز پر اپنے عزائم ظاہر کئے۔

    جیمز نیشم نے میچ کے آخری لمحات میں 16 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اس اننگز میں چھ بلند وبالا چھکے اور ایک چوکا شامل تھا، اس اننگز میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 281.25 رہا تھا۔

  • وومن فٹبال ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ سے قبل نیوزی لینڈ میں‌ فائرنگ، 2 افراد ہلاک

    وومن فٹبال ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ سے قبل نیوزی لینڈ میں‌ فائرنگ، 2 افراد ہلاک

    آکلینڈ: نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں وومن فٹبال ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ سے قبل فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں جمعرات کو ایک مسلح شخص نے اُس وقت دو افراد کو ہلاک کر دیا جب ملک میں فیفا ویمنز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ شروع ہونے والا تھا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ایڈن پارک کے قریب پیش آیا، جہاں میچ کا افتتاحی میچ کچھ ہی دیر بعد شروع ہونے والا تھا، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیکیورٹی مزید سخت کر دی۔

    حکام نے بتایا کہ حملہ آور بھی مارا گیا اور فائرنگ کے دوران کم از کم ایک پولیس افسر سمیت چھ دیگر افراد زخمی ہوئے، فائرنگ ان ہوٹلوں کے قریب ہوئی جہاں ٹیم ناروے اور دیگر فٹ بال ٹیمیں ٹھہری ہوئی تھیں۔ وزیر اعظم کرس ہاپکنز نے عوام کو یقین دلایا کہ فائرنگ سے ’قومی سلامتی کو کوئی بڑا خطرہ‘ نہیں ہے۔

    غیر ملکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ فائرنگ میں ملوث شخص کی شناخت ہو گئی ہے، 24 سالہ نوجوان ماٹو ٹانگی کو حال ہی میں گھریلو تشدد کے الزام میں آکلینڈ ڈسٹرکٹ کورٹ سے پانچ ماہ کی نظربندی کی سزا سنائی گئی تھی۔

  • نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا،  اہم کھلاڑی ورلڈکپ سے باہر

    نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا،  اہم کھلاڑی ورلڈکپ سے باہر

    آکلینڈ: نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر مائیکل بریسول انجری کے باعث آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سے باہر ہوگئے تاہم کین ولیمسن کی پہلے ہی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہے۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق بریسول ایڑھی کی انجری کے باعث 6 سے 8 مہینوں کے لیے کرکٹ سے باہر ہوگئے ہیں، وہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں وورسٹر شائر کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے انجرڈ ہوئے۔

    مائیکل بریسول کی جمعرات کو انگلینڈمیں سرجری ہوگی جس کے بعد آل راؤنڈر  کا طویل ری ہیب شروع ہوگا، ری ہیب طویل ہونے کے باعث بریسول اکتوبر نومبر میں ہونے والے ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔

    شکست کے بعد کین ولیمسن نے پاکستان کے بارے میں کیا کہا؟

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ کا کہنا ہے کہ بریسول کا انجرڈ ہونا ٹیم کے کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے کین ولیمسن انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)میں انجرڈ ہوئے تھے اور اب وہ گھٹنے کی سرجری کے بعد ری ہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں تاہم کپتان کین ولیمسن کی پہلے ہی ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک ہے۔

  • نیوزی لینڈ میں ہاسٹل میں آگ لگنے سے 10 افراد جھلس کر ہلاک

    نیوزی لینڈ میں ہاسٹل میں آگ لگنے سے 10 افراد جھلس کر ہلاک

    ویلنگٹن: نیوزی لینڈ میں ایک ہاسٹل میں آگ لگنے سے 10 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے دارالحکومت ویلنگٹن کے ہاسٹل میں آتش زدگی کے باعث دس افراد جھلس کر ہلاک اور 30 لاپتا ہو گئے ہیں۔

    آگ 4 منزلہ ہاسٹل کی بالائی منزل میں لگی، ریسکیو اہلکار 52 افراد کو ہاسٹل سے نکالنے میں کامیاب ہوئے، فائر بریگیڈ کی بیس گاڑیوں اور درجنوں فائر فائٹرز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔

    آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جب کہ 5 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، سیکیورٹی حکام آگ جان بوجھ کر لگائی جانے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔ کیویز وزیر اعظم کرس ہاپکنز نے حادثے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے فائر فائٹڑز کی کاوشوں کو سراہا۔

    مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ایک شخص نے شعلوں سے بچنے کے لیے عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگائی، جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ آگ لگنے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے لیکن مقامی میڈیا نے بتایا کہ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا یہ جان بوجھ کر لگائی گئی تھی۔

  • فخر زمان کی سینچری، پاکستان فتحیاب

    فخر زمان کی سینچری، پاکستان فتحیاب

    راولپنڈی: پاکستان نے اوپنر بیٹر فخر زمان کی عمدہ سینچری کی بدولت نیوزی لینڈ کو پہلے ایک روزہ میچ میں شکست دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے جارہے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 289 رنز کا ہدف با آسانی 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    پاکستان کی جانب سے اوپنر بیٹر فخر زمان نمایاں رہے جنہوں نے کیوی ٹیم کے خلاف شاندار سینچری اسکور کی، فخر زمان 117 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کی دلکش اننگ میں 13 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

    فخرزمان اور امام الحق کے درمیان 124 رنز کی اوپننگ شراکت داری قائم ہوئی، امام الحق 60 رنز بناکر پویلین لوٹے، کپتان بابراعظم نے 45 رنز بنائے اسی کے ساتھ وہ انٹرنینشل کرکٹ میں تیز رفتار 12 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے دوسے بیٹر بنے۔

    محمد رضوان 42 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈم ملنے نے 2 وکٹیں حاصل کیں، بلیئر تھکنر، ایش سودھی اور رچن روندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل راولپنڈی میں کھیلے جارہے پہلے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

    کیوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے تھے نیوزی لینڈ کی جانب سے کامیاب بیٹر ڈیرل مچل رہے جنہوں نے شاندار سینچری اسکور کرتے ہوئے 113 رنز بنائے، ول ینگ نے بھی 86 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

    چیڈ بوویس 18 ، ٹام لیتھم 20، مارک چیمپن 15 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، شاداب خان ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں فخر زمان، امام الحق، بابر اعظم، محمد رضوان، شان مسعود، شاداب خان، سلمان علی آغا، محمد نواز، حارث رؤف، شاہین آفریدی، نسیم شاہ شامل تھے۔

    نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون میں چیڈ بوویس، ویل ینگ ،ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، مارک چیپمین، راچن رویندرا، ایش سودھی، اور ہینری نیکولس شامل تھے۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ 29 اپریل کو پنڈی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔