Tag: نیوزی لینڈ اسکواڈ

  • پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلیے نیوزی لینڈ اسکواڈ کا اعلان

    پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلیے نیوزی لینڈ اسکواڈ کا اعلان

    پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے کیوی ٹیم میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل ہوم سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ قیادت مائیکل بریسویل کو سونپی گئی ہے۔

    اس سیریز کے لیے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے سات کھلاڑیوں کو کیوی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ تاہم نیوزی لینڈ کے کچھ اہم کھلاڑی اس سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

    ٹیم میں ایش سودھی اور بین سیئرز کی واپسی ہوئی ہے، جبکہ کائل جیمیسن اور ول او رورکی ابتدائی تین میچز میں شرکت کریں گے جبکہ میٹ ہنری آخری دو میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

    آئی پی ایل کی مصروفیت کی وجہ سے معروف کھلاڑی لوکی فرگوسن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، رچن روندرا اور مچل سینٹنر پاکستان کیخلاف ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    نیوزی لینڈ بورڈ کی اعلان کردہ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

    مائیکل بریسویل (کپتان)، فن ایلن، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، زیک فوکس، مچ ہے، میٹ ہینری، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ول او رورکی، ٹم رابن سن، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ اور ایش سودھی۔

    پاکستان ٹیم پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے کل نیوزی لینڈ روانہ ہوگی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 16 مارچ سے کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے میچ سے ہوگا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by BLACKCAPS (@blackcapsnz)

    واضح رہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی پہلے ہی دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے الگ الگ اسکواڈ کا اعلان کر چکی ہے۔

    وائٹ بال کپتان محمد رضوان سے ٹی 20 ٹیم کی قیادت واپس لے کر سلمان علی آغا کو کپتان بنایا گیا ہے جب کہ شاداب خان ان کے نائب ہوں گے۔ بابر اعظم اور نسیم شاہ کو بھی مختصر دورانیے کی سیریز سے ڈراپ کر دیا گیا ہے تاہم تینوں ون ڈے سیریز میں پاکستانی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/pakistan-squad-annouced-for-new-zealand-tour-rizwan-babar-drop/

  • نیوزی لینڈ اسکواڈ میں ٹرینٹ بولٹ اور کائل جیمیسن کی واپسی

    نیوزی لینڈ اسکواڈ میں ٹرینٹ بولٹ اور کائل جیمیسن کی واپسی

    انگلینڈ اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف ہونے والی 2 اہم سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ نیوزی لینڈ اسکواڈ میں ٹرینٹ بولٹ اور کائل جیمیسن کی واپسی ہوگئی۔

    کائل جیمیسن کی کمر کی انجری ختم ہونے کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ جبکہ فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کی واپسی کو ایک سال سے زائد کا عرصہ لگا ہے۔

    گھٹنے کا ری ہیب کرنے والے کین ولیمسن ٹریننگ کے دوران ٹیم کے ہمراہ ہوں گے، جبکہ مارک چیپمین اور جمی نیشم کی فیملی مصروفیات کی وجہ سے دستیابی ممکن نہیں ہوسکی۔

    انگلینڈ کے خلاف ہونے والی ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت ٹام لیتھم کے سپرد ہوگی جبکہ انگلینڈ اور یو اے ای کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز میں ٹیم کی قیادت ٹم ساؤتھی کریں گے۔

    متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز 17، 19 اور 20 اگست کو کھیلے جائیں گے، انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی میچز 30 اگست، یکم، 3 اور 5 ستمبر جبکہ ون ڈے میچز 8، 10، 13 اور 14 ستمبر کھیلے جائیں گے۔