Tag: نیوزی لینڈ بمقابلہ سری لنکا

  • پاکستان کے لیے ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچنے کا آسان طریقہ کونسا ہے؟

    پاکستان کے لیے ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچنے کا آسان طریقہ کونسا ہے؟

    ورلڈکپ میں میکس ویل کی شاندار اننگز کی بدولت افغانستان کی شکست کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچننے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

    کینگروز نے سیمی فائنل میں نہ صرف اپنی جگہ پکی کی جہاں اس کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے متوقع ہے بلکہ گرین شرٹس کے لیے بھی راہ ہموار کی ہے۔ تاہم پاکستان کے لیے فائنل فور میں جگی پکی کرنا قطعاً آسان نہ ہوگا جب تک کہ سری لنکا کیویز کو قابو نہ کرلے۔

    میزبان بھارت،آسٹریلیا اور جنوبی افریقا نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جبکہ اب نیوزی لینڈ، پاکستان یا افغانستان میں سے کوئی ایک ٹیم سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوار ہے۔

    افغانستان کا آخری میچ جنوبی افریقا سے ہے لیکن رن ریٹ میں وہ پاکستان سے پیچھے ہے یعنی اب اسے آخری میچ صرف جیتنا نہیں بلکہ بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔

    آئی سی سی ورلڈکپ میں گرین شرٹس کس طرح سیمی فائنل میں پہنچ سکتے ہیں اس کے لیے کچھ آپشن موجود ہیں آئیے ان کا جائزہ لیتے ہیں۔

    اگر نیوزی لینڈ کو سری لنکا کے ہاتھوں شکست ہوگئی یا میچ بارش کی نذر ہوا تو قومی ٹیم کو انگلینڈ کو صرف شکست دینا ہوگی کیونکہ اس وقت تک افغانستان اور جنوبی افریقا کے میچ کا فیصلہ ہوچکا ہوگا۔

    آسان سی صورت یہ ہے کہ اگر سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تو پاکستان کو صرف انگلینڈ کو ہرانا ہو گا اور وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

    اگر نیوزی لینڈ اور سی لنکا کا میچ بارش کی وجہ سے ختم ہوجاتا ہے تو پاکستان کو کوالیفائی کرنے کے لیے صرف انگلینڈ کو شکست دینا ہوگی۔

    سری لنکا کے خلاف نیوزی لینڈ آخری میچ جیت گیا تو پاکستان کو اپنا آخری میچ انگلینڈ کے خلاف بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔

    کیویز نے آئی لینڈرز کو 50 رنز کے مارجن سے شکست دی تو پاکستان کو انگلینڈ کو 180 رنز سے زیر کرنا ہوگا۔ اگر نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ایک رن سے ہرایا تو پاکستان کو انگلینڈ کو 131 رنز سے مات دینا ہوگی۔