Tag: نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان

  • پاکستانی بولرز نے اتنے ایکسٹرا رنز دیے آدھی ٹیم مل کربھی وہ رنز پورے نہ کرسکی

    پاکستانی بولرز نے اتنے ایکسٹرا رنز دیے آدھی ٹیم مل کربھی وہ رنز پورے نہ کرسکی

    نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستانی بولرز نے ایکسٹراز کی مد میں اتنے زیادہ رنز دیے کہ آدھی ٹیم مل کربھی اتنے رنز نہ بنا سکی۔

    نیپیئر میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ون ڈے مقابلے میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ بناڈالا، افتتاحی میچ میں قومی ٹیم کی بولنگ لائن اپ مشکلات کا شکار رہی، پاکستانی بولرز نے وائیڈز اور لیگ بائی کی بھرمار کردی۔

    کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو پاکستانی ٹیم کیلئے پھرس ے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا، بولرز کی پٹائی کے علاوہ قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ایکسٹراز کی مد میں 43 رنز دیے

    پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دیدی

    پہلے ون ڈے میں پاکستانی بولرز 21 وائیڈ بالز پھینکی، اس کے علاوہ دوسرا بڑا ایکسٹرا 13 لیگ بائی کی مد میں کیویز کو بطور تحفہ پیش کیا گیا۔

    پاکستانی بولرز نے 2 نو بالز کرائی اور 7 بائی کے رنز بھی دیے گئے، 43 رنز ایک ون ڈے اننگز میں گرین شرٹس کی جانب سے تیسرے سب سے زیادہ ایکسٹراز تھے۔

    خیال رہے کہ 1999 میں پاکستانی ٹیم نے ون ڈے میں سب سے زیادہ ایکسٹرا دینے کا ریکارڈ بنایا تھا، مانچسٹر میں قومی ٹیم نے میں ایکسٹراز کی مد میں 47 رنز دیے تھے۔ 1990 میں سری لنکا اور 2003 میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھی پاکستان 44 ایکسٹراز رنز دے چکا ہے۔

  • کیویز کی ینگ گنز نے گرین شرٹس کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں مات دیدی

    کیویز کی ینگ گنز نے گرین شرٹس کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں مات دیدی

    راولپنڈی: نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو ہرادیا، 179 رنز کا ہدف کیویز نے باآسانی حاصل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کیویز کی ینگ گنز نے گرین شرٹس کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں باآسانی 7 وکٹوں سے مات دیتے ہوئے سیریز 1-1 سے برابر کردی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کا دیا گیا 179 رنز کا ہدف محض 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

    مارک چیمپین نے87 رنزکی میچ وننگ اننگز کھیلی، اس کے علاوہ کیویز کی جانب سے ٹم روبن سن 28 اور سائفرٹ 21 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    پاکستان کا مضبوط بولنگ یونٹ بھی 179 رنز کا دفاع کرنے میں ناکام رہا، عباس آفریدی نے 2 اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل قومی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے مقابلے میں پہلے بیيٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 178 رنز اسکور کیے، پاکستان کا کوئی بیٹر نصف سنچری اسکور نہ کرسکا۔

    آل راؤنڈر شاداب خان نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 41 رنز اسکور کیے۔ صائم ایوب نے 32 اور کپتان بابراعظم نے 37 رنز کی اننگز کھیلی۔

    کراچی کنگز سے تعلق رکھنے والے آل پلیئر عرفان خان نیازی نے بھی 30 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، محمدرضوان 23 رنز کی اننگز کھیل کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، عثمان خان محض 4 رنز بناسکے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ایش سودھی نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 25 رنز دے کر دو پاکستانی بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

  • فخر کے ہر ایک چھکے کے بعد بابر کہا کہتے تھے؟ اوپنر کا دلچسپ انکشاف

    فخر کے ہر ایک چھکے کے بعد بابر کہا کہتے تھے؟ اوپنر کا دلچسپ انکشاف

    فخرزمان کے ہر ایک چھکے کے بعد کپتان بابراعظم ان سے کہا کہتے تھے؟ پی سی بی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں اوپنر نے بتادیا۔

    سوشل میڈیا پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف فتح کے بعد فخر اور بابر کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں فخر زمان نے بابر اعظم سے پوچھا کہ کیسا لگا آج کا میچ جس پر بابر نے کہا کہ آپ بتائیں کہ آپ کو کیسا لگا۔ فخر زمان نے کہا کہ بہت اچھا لگا میرے ذہن میں تھا کہ وکٹ بہت اچھی ہے۔

    بابر اعظم نے کہا کہ میرے ذین میں تھا کہ اگر فخر پچ پر کھڑا رہا تو ہم آرام سے ہدف کا تعاقب کرسکتے ہیں، یہاں تک کہ 450 رنز بھی بنا سکتے ہیں۔

    قومی کپتان نے کہا کہ فخر نے جب بھی ایسی اننگز کھیلتا ہے ہم 90 فیصد وہ میچز جیت جاتے ہیں۔ میں گراؤنڈ میں گیا تو فخر نے مجھے کہا کہ پچ بہت اچھا ہے پارٹنرشپ کو لمبا لے کر جائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ ہمارے دماغ میں بارش کا بالکل نہیں تھا کیوں کہ مطلع صاف تھا۔ اس کے بعد اچانک بادل آگئے جس کے بعد ہم منصوبہ بندی کی کہ کتنے اوورز میں کتنے رنز چاہیے۔

    بابر اعظم نے کہا کہ میں ہر چھکے کے بعد فخر سے کہتا تھا کہ ایک چھکا لگ گیا ہے کوئی مسئلہ نہیں۔ زبردستی چھکے نہیں مارنا مگر فخر زمان مجھے کہتا تھا ٹھیک ہے اور اس نے چھکے زبردستی بھی مارے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ میں نھے فخرزمان سے کہا کہ جیسا مرضی کھیلو بس گراؤنڈ کے اندر رہنا ہے ماشااللہ فخر نے بہت ہی بہترین اننگز کھیلی۔

  • شارجہ ون ڈے:کیویز نے شاہینوں کو چاروکٹ سے ہرا دیا

    شارجہ ون ڈے:کیویز نے شاہینوں کو چاروکٹ سے ہرا دیا

    شارجہ : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں چار وکٹ سے ہرا کر پانچ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کرلی۔ شارجہ کا میدان کیویز کے نام رہا۔

    نیوزی لینڈ نے دبئی کی ہار کا حساب برابر کردیا۔نیوزی لینڈ نے شاہینوں کا دو سو ترپن رنز کا معمولی ہدف چھ وکٹ پر حاصل کرکے سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔

    پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ابتدائی بلے بازوں نے کپتان کے فیصلے کی لاج نہ رکھی۔ احمد شہزاد کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

    یونس خان کو دو موقع ملے لیکن فائدہ نہ اٹھاسکے۔ یونس خان بلے بازوں کی مایوس کن پرفارمنس کے بعد قومی ٹیم مقررہ اوورز کھیلے بغیر ہی دو سو باون رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔پروفیسر چھہتر رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    معمولی ہدف دیکھ کر کیوی بھی شاہینوں پر چھپٹے۔ اوپنرز نے ایک سو تین رنز کی شراکت قائم کرکے جیت کی بیناد رکھی۔ حارث سہیل نے یکے بعد دیگرے تین وکٹیں لے کر کسی حد تک کم بیک کیا۔

    کپتان کین ولیمسن اور لوک رانچی نے اٹھاون رنز کی شراکت قائم کرکے اپنی ٹیم کی ناؤ کو جیت کے پار لگایا۔