Tag: نیوزی لینڈ وزیراعظم

  • نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی سالگرہ کا منفرد کیک

    نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی سالگرہ کا منفرد کیک

    آکلینڈ: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے زندگی کی چالیس بہاریں‌ دیکھ لیں.

    غیرملکی خبررساں‌ ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ‌ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن چالیسویں سالگرہ میں آفس اسٹاف نے بریف کیس اور فائلز کی شکل جیسا کیک پیش کردیا.

    جیسنڈا آرڈرن نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ یہ منفرد کیک انہیں‌ایک مداح‌کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے اور انہوں‌ نے ہی میری بیٹی کی دوسری سالگرہ پر ایک پیانو کی طرز کا کیک بنا کر دیاتھا.

    آرڈرن کی جانب سے گزشتہ روز سالگرہ کے کیک کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں‌، دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ کیک کم اور آفس کے قیمتی ڈاکومنٹس زیادہ لگ رہے ہیں.

    سوشل میڈیا پر بھی کیک بنانے والے شخص کی تعریف کے ساتھ ساتھ وزیراعظم کو مبارک باد دی جارہی ہے.

    Prime Minister Jacinda Ardern's office made her a briefcase birthday cake.

    سینتیس برس کی عمر میں‌ نیوزی لینڈ کی کم عمر ترین وزیراعظم بننے والی جیسنڈا بحیثیت وزیراعظم دہشت گردے حملے، انتہائی ملک آتش فشاں اورکرونا وائرس سے کامیابی سے نبرد آزما ہوئیں.

    واضح‌ رہے کہ چند روز قبل کیوی وزیراعظم کی ٹک ٹاک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں‌ وہ اپنی ہم شکل خاتون کے ساتھ خوشگوار موڈ میں‌دکھائی دے رہی تھیں.

  • نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اہم فیصلہ کرلیا

    نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اہم فیصلہ کرلیا

    ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے ملک میں معمولات زندگی بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی طرح نیوزی لینڈ میں بھی کرونا وائرس کے پیش نظر مختلف طرح کی پابندیاں عائد ہیں تاہم کرونا پر قابو پانے کے بعد حکومت نے پابندیوں کے خاتمے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں جسینڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ ہفتے نیوزی لینڈ میں نافذ العمل سماجی فاصلے سے متعلق تمام پابندیاں ختم کرسکتی ہیں اور ممکنہ طور پر ملکی بارڈرز بھی کھول دیے جائیں گے۔

    حکومت نے اب تک کوئی حتمی اعلان نہیں کیا۔ نیوزی لینڈ میں گزشتہ 2 ماہ سے چوتھی ڈگری(سخت) کا لاک ڈاؤن نافذ ہے تاہم اب ممکنہ طور پر لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے گی، لاک ڈاؤن کو پہلی ڈگری(نرم) میں منتقل کردیا جائے گا۔

    نیوزی لینڈ کا کرونا کے خلاف جنگ میں فتح کا اعلان

    لاک ڈاؤن میں نرمی اور پابندیوں کے خاتمے سے متعلق حتمی اعلان پیر کو ہوگا۔

    نیوزی لینڈ حکومت نے کرونا پر قابو پانے کے بعد حالیہ دنوں کچھ پابندیوں کا خاتمہ کیا تھا اور اسی بنیاد پر پرکھا جائے گا کہ مذکورہ اقدامات سے ملک میں مہلک وبا میں اضافہ تو نہیں ہوا، مثبت نتائج کی صورت میں تمام پابندیاں ختم ہوجائیں گی۔ ملک میں وائرس سے متعلق جائزہ لیا جارہا ہے۔

    یاد رے 27 اپریل کو نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں فتح کا اعلان کیا تھا۔

  • نیوزی لینڈ وزیراعظم کو بیٹی کا نام بینظیر رکھنے کی تجویز

    نیوزی لینڈ وزیراعظم کو بیٹی کا نام بینظیر رکھنے کی تجویز

    ویلنگٹن : بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے دن نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ننھی پری کو جنم دیا ، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بچی کا نام بینظیر رکھنے کی تجویز دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن وزارت عظمیٰ کے عہدے پر رہتے ہوئے ماں بننے والی دوسری عالمی شخصیت بن گئیں،
    گذشتہ روز جیسنڈا آرڈرن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے شوہر اور نومولود بیٹی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرکے بیٹی کی پیدائش کی خبر دی۔

    سوشل میڈیا پر ننھی پری کی آمد پر مبارکباد والے صارفین نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن کو  بیٹی کا نام بینظیر رکھنے کی تجویز دی ہے۔

     

    بے نظیر کی بیٹی بختاور بھٹو نے بھی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو اس خوشی کی خبر پر مبارک باد دی۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ 21 جون کو بینظیر بھٹو کی سالگرہ بھی ہے اور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے ننھی پری کی آمد بھی اسی دن ہوئی۔

    یاد رہے کہ اٹھائیس سال قبل بینظیر بھٹو پہلی وزیراعظم تھیں، جواس عہدے پر رہتے ہوئے ماں بنی تھیں اور بختاور بھٹو کو جنم دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں