Tag: نیوزی لینڈ ٹیم کے آئندہ سال دورہ پاکستان کا امکان

  • نیوزی لینڈ ٹیم کے آئندہ سال دورہ پاکستان کا امکان

    نیوزی لینڈ ٹیم کے آئندہ سال دورہ پاکستان کا امکان

    لاہور: چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) وسیم خان نے کہا ہے کہ توقع ہے آئندہ سال جنوری میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے قذافی اسٹیڈیم میں کمارا سنگاکارا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی پاکستان کے ہر شہر میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر کام کررہا ہے۔

    وسیم خان نے کہا کہ آئندہ سال جنوری میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان آتی ہے تو 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ جب نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان آئے گی تو ہم میچوں کا متوازن شیڈول فراہم کرسکتے ہیں، کسی ایک جگہ پر مکمل طور پر سیریز کھیلنا سمجھ میں آتا ہے، بنگلہ دیش کی ٹیم بھی مختصر دورے پر پاکستان آچکی ہے۔

    مزید پڑھیں: سری لنکن ٹیم پر حملے کے 10 سال بعد سنگا کارا کی پاکستان آمد

    وسیم خان نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں میڈیا کا کردار اہم ہے۔

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا تھا کہ ایم سی سی کا دورہ پاکستان ایک تاریخی لمحہ ہے، شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سابق سری لنکن کپتان کمارا سنگاکارا کا کہنا تھا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے یہاں کھیلنے پر بہت پرجوش ہوں۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل سیزن فائیو کا آغاز 20 فروری سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سے ہوگا جس میں ملکی کھلاڑیوں سمیت متعدد انٹرنیشنل کھلاڑی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔