Tag: نیوزی لینڈ کرکٹ

  • پاکستانی نژاد محمد عباس نیوزی لینڈ کرکٹ میں سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں‌ کامیاب، بڑے نام محروم

    پاکستانی نژاد محمد عباس نیوزی لینڈ کرکٹ میں سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں‌ کامیاب، بڑے نام محروم

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اگلے سیزن کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا پاکستانی نژاد آل راؤنڈر محمد عباس معاہدے میں شامل بڑے نام نظر انداز ہو گئے۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اگلے سیزن 26-2025 کے لیے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کیا ہے۔ اس معاہدے میں چار نئے کھلاڑیوں سمیت 20 کرکٹرز سے معاہدے کیےگئے ہیں۔ پاکستانی نژاد آل راؤنڈر محمد عباس کو رواں برس پاکستان کے خلاف بہترین

    کارکردگی کا پھل مل گیا ہے اور انہیں بھی سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
    کیوی بورڈ نے جہاں نئے سال کے کنٹرکیٹ میں پاکستانی نژاد آل راؤنڈر محمد عباس، وکٹ کیپر بیٹر مچ ہے، آل راؤنڈر زیک فولکس اور لیگ اسپنر آدی اشوک جیسے نئے چہرے شامل کیے ہیں، وہیں ٹم ساؤتھی، اش سودھی، اجاز پٹیل اور جوش کلارکسن جیسے معروف کھلاڑیوں سے اگلے سیزن کے لیے معاہدہ نہیں کیا ہے۔

     

    اطلاعات کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی سابق کپتان کین ولیمسن، ڈیون کانوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ اور لوکی فرگوسن جیسے کھلاڑیوں سے پورے سیزن کے بجائے جز وقتی معاہدوں پر بات چیت جاری ہے۔

    واضح رہے کہ محمد عباس نے اپنا ون ڈے ڈیبیو اپنے آبائی ملک پاکستان کے خلاف رواں سال مارچ میں کیا تھا اور ڈیبیو میچ میں 26 گیندوں پر 52 رنز کی برق رفتار اننگ کھیل کر اپنے روشن مستقبل کی نوید سنانے کے ساتھ ڈیبیو پر تیز ترین نصف سنچری بنانے کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔ اسی میچ میں انہوں نے پاکستانی کپتان محمد رضوان کو آؤٹ کر کے اپنی پہلی وکٹ بنایا تھا۔

     

    سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں محمد عباس، آدی اشوک، ٹام بلنڈیل، مائیکل بریسویل، مارک چپمن، جیکب ڈفی، زک فولکس، مچ ہے، میٹ ہنری، کائل جیمسن، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، ہنری نکولس، ول اورورکے، رچن رویندرا، مچل سینٹنر، بین سیئرز، ناتھن اسمتھ اور ول ینگ شامل ہیں۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل ڈیٹا اور کھلاڑیوں کی حالیہ کارکردگی کے پیش نظر آئندہ مصروف سیزن، خصوصاً ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

  • نیوزی لینڈ کرکٹ کا پاکستان کرکٹ ٹیم سے اظہار تشکر

    نیوزی لینڈ کرکٹ کا پاکستان کرکٹ ٹیم سے اظہار تشکر

    نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا 2 سیریز کیلئے دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم سے تشکر کا اظہار کیا ہے، سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ دو اچھی سیریز کے  لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ نے پیغام میں کہا کہ پاکستان ٹیم کی وطن واپسی کا سفر محفوظ ہو دوسری جانب قومی اسکواڈ آج آکلینڈ سے براستہ دبئی وطن کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ کل دوپہر اسلام آباد پہنچے گا جبکہ دوسرا گروپ 7 اور 8 اپریل کی درمیانی شب لاہور پہنچے گا۔

    واضح رہے کہ  کیویز نے گرین شرٹس کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کی میزبانی کی تھی اور دونوں سیریز نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے اپنے نام کی۔

    واضح رہے کہ دورۂ نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم کو 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 1-4 اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں 0-3 سے شکست ہوئی ہے۔

  • نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان، مہمان ٹیم نے کراچی میں بھرپور ٹریننگ شروع کردی

    نیوزی لینڈ کا دورہ پاکستان، مہمان ٹیم نے کراچی میں بھرپور ٹریننگ شروع کردی

    کراچی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے کراچی میں موجود ہے، آج ٹیم کی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشن جاری ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز نیوزی لینڈ اسکواڈ ای کے 600 سے براستہ دبئی کراچی پہنچی ہے، ٹیسٹ ٹیم کی قیادت ٹیم ساوتھی کررہے ہیں۔

    کراچی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کی پریکٹس جاری ہے جبکہ کوچز اور ٹیم مینجمنٹ نے پچ کا تفصیلی جائزہ لیا۔

    دوسری جانب پاکستان ٹیم کے کھلاڑی آج رپورٹ کرینگے، ہفتے سے پاکستان ٹیم ٹریننگ کریگی۔

    ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی اتوار کو ہوگی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا اور دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری کو ملتان میں ہوگا۔

    پاکستان اور کیوی ٹیم کے درمیان 10،12،14 جنوری کو ون ڈے میچز کھیلےجائیں گے۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم گزشتہ سال دورہ منسوخ کرکے وطن واپس لوٹ گئی تھی۔

  • نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی

    لاہور: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی، مہمان ٹیم آئندہ سال دسمبر جنوری میں 2 ٹیسٹ میچز اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی جبکہ 2023 میں بھی ایک اور دورہ متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ اور نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیئرمین مارٹن سنیڈن کی ملاقاتوں کے دوران نیوزی لینڈ ٹیم کے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دے دی گئی۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی، مہمان ٹیم آئندہ سال دسمبر جنوری میں 2 ٹیسٹ میچز اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان آئے گی۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم اپریل 2023 میں ایک مرتبہ پھر پاکستان آئے گی، 2023 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 ون ڈے اور 5 ٹی 20 میچز کھیلے گی۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈز اب دوروں کی تاریخوں کو حتمی شکل دیں گے۔

    چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ مارٹن سنیڈن اور ان کے بورڈ کا شکر گزار ہوں، ملاقاتوں کے نتائج پر بہت خوشی ہے۔ اس اعلان سے تصدیق ہوتی ہے کہ پاکستان کرکٹ برادری کا ایک اہم رکن ہے۔

    دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ (بورڈ) کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ اور مارٹن سنیڈن کی دبئی میں ملاقاتیں نتیجہ خیز رہیں۔

  • لودھا کمیشن کا بھارت کرکٹ بورڈ کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم

    لودھا کمیشن کا بھارت کرکٹ بورڈ کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم

    ممبئی: بھارتی سپریم کورٹ کے قائم کردہ کمیشن نے بی سی سی آئی پر سرجیکل اسٹرائیک کرتے ہوئے اس کے تمام اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے قائم کردہ لودھا کمیشن کی سفارشات پر عمل درآمد نہ کرنے پر بی سی سی آئی کے اکاؤنٹس منجمدکرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب جسٹس لودھا کا کہنا ہے کہ کھیل کو جاری رہنا چاہیے، بینکوں کو خط میں اکاؤنٹس سیل کرنے کے احکامات نہیں دیئے تھے۔

    مالی مشکلات کی وجہ سے بھارت نے نیوزی لینڈ سے سیریز منسوخ کرنے کا اشارہ دے دیا، بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے اکاؤنٹس منجمد ہیں، سیریز جاری رکھنا مشکل ہے کہ رقم کے بغیر کرکٹ نہیں ہوسکتی۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سربراہ کا کہنا ہے کہ ہمیں سیریز کے بارے میں کوئی ہدایت نہیں ملی،ہم شیڈول کے مطابق تیسرا ٹیسٹ کھیلنے اندور جائیں گے۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کو بھارت کے خلاف ابھی دورے میں مزید ایک ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے کھیلنے ہیں۔