Tag: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ

  • نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کوچنگ کے لیے ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرلیں

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے کوچنگ کے لیے ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرلیں

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق کو پھر سے اپنے کوچنگ پینل کا حصہ بنا لیا ہے، وہ دورہ بنگلہ دیش میں کیوی ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوی کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر سے دوسرا کے موجد ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کرلی ہیں، سابق پاکستانی کوچ کیویز کو اسپن بولنگ کے گر سکھائیں گے، وہ بنگلہ دیش میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان کے سابق مایہ ناز آف اسپنر کو دورہ بنگلا دیش کے لیے کوچنگ پینل کا حصہ بنایا گیا ہے جہاں وہ ٹیسٹ سیریز میں اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل جب نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے دورے پر آئی تھی تو مہمان ٹیم نے انھیں کوچنگ کے لیے منتخب کیا تھا۔

    اس سال نومبر، دسمبر میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش شیڈول ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

  • پاکستان دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے، کیوی بولر

    پاکستان دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے، کیوی بولر

    نیوزی لینڈ کے بولر لوکی فرگوسن نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کی اچھی ٹیموں میں سے ایک ہے۔

    سیمی فائنل سے پہلے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پر فاسٹ بولر لوکی فرگوسن کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

    کیوی بولر نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا یہ ٹورنامنٹ بہت اوپر نیچے رہا ہے، ان کے کئی میچز بہت کلوز رہے ہیں۔

    لوکی فرگوسن کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کی اچھی ٹیموں میں سے ایک ہے، ان کے پاس بہت سے میچ ونر کھلاڑی ہیں، ہمارے لیے اہم یہ ہے کہ اہم پاکستان کے خلاف چیلنج کو انجوائے کریں۔

    لوکی فرگوسن کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں ہماری پرفارمنس اچھی رہی ہے، آسٹریلیا اور سری لنکا کے خلاف میچ میں کراؤڈ نے بھی بہت سپورٹ کیا اور سڈنی کا گراؤنڈ بھی بہت بڑا ہے۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

  • نیوزی لینڈ  کرکٹ بورڈ کی پاکستان کو بڑی  پیشکش

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی پاکستان کو بڑی پیشکش

    ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو پیشکش کی ہے کہ جلد ازجلد میچز کھیلنے کو تیارہیں تاہم فی الحال پاکستان نہیں آسکتے، نیوٹرل وینیوپر میچز کھیل لیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈکرکٹ بورڈمصالحت پراترآیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈکرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو خط لکھا ہے ، جس میں پیشکش کی ہے کہ پاکستان سے جلدازجلد میچز کھیلنے کو تیار ہیں ،فی الحال پاکستان نہیں آسکتے، نیوٹرل وینیو پر میچز کھیل لیں۔

    پی سی بی چیئرمین رمیزراجہ نے سخت ردعمل کے بعد نیوزی لینڈبورڈ کو خط لکھا تھا۔

    گذشتہ روز بھی نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈوائٹ نے پاکستان کے اچانک ہونے والے منسوخ دورے کے حوالے سے گفتگو میں کہا تھا کہ پاکستانی قوم کرکٹ کیلئے بہت جذبہ رکھتی ہے، ہم پاکستانی قوم کو ہونے والی مایوسی کو سمجھ سکتے ہیں‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’کیوی ٹیم کےدوبارہ دورہ پاکستان سےمتعلق بات کرنا قبل از وقت ہے، منسوخ میچز کو دوبارہ ری شیڈول کرنےکی کوشش کریں گے،سیریز منسوخی سے ہونے والے مالی نقصان سے متعلق بھی بات کی جائے گی‘۔

    ڈیوڈوائٹ نے کہا تھا کہ ’پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سےقریبی مراسم ہیں، جنہیں ہم مستقبل میں بھی جاری رکھنا چاہتے ہیں، پاکستان یا انگلینڈ دورے کیلئے سیکیورٹی کا مکمل جائزہ لیتے ہیں اور پھر ٹیم کو بھیجتے ہیں‘۔