Tag: نیوزی لینڈ کو شکست

  • ورلڈکپ: بھارت کی فتح کا تسلسل برقرار، کیویز کے پر بھی کُتر دیے

    ورلڈکپ: بھارت کی فتح کا تسلسل برقرار، کیویز کے پر بھی کُتر دیے

    ورلڈکپ میں بھارت نے اپنی فتح کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے کیویز کو بھی قابو میں کرلیا۔ ویرات کوہلی کی عمدہ اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں بھارت نے پانچویں کامیابی حاصل کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 274 رنز کا ہدف باآسانی پورا کرلیا۔ ویرات کوہلی نے ایک بار پھر اپنی ٹیم کے لیے جیت کی راہ آسان کی۔ تاہم محمد شامی کو 5 وکٹیں لینے پر مرد میدان قرار دیا گیا.

    کوہلی 5 رنز کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے وہ 95 رنز پر ہنری کا شکار بنے۔ ان کے علاوہ روہت شرما 46 اور شریاس آئر 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    بھارت نے دو اوورقبل ہی 6 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔ لوکی فرگوسن 63 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ ٹرینٹ بولٹ، میٹ ہنری اور مچل سینٹنر کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

    اس سے قبل دھرم شالا میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 274 رنز کا ہدف دیا تھا، آخری بال پر کیوی ٹیم آل آؤٹ ہوگئی۔

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے اکیسویں میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو کھیلنے کی دعوت دی۔ کیوی ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا اور 19 رنز پر اس کے دونوں اوپنر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ چکے تھے۔

    ایسے میں راشن رویندرا اور ڈیرل مچل نے عمدگی سے کھیلتے ہوئے اسکور 159 رنز کی شراکت قائم کی۔ راشن 75 رنز بنا کر محمد شامی کی وکٹ بنے۔

    اس کے بعد تھوڑے تھوڑے وقفے سے نیوزی لینڈ کی وکٹیں گرتی رہیں تاہم ڈیرل مچل ایک اینڈ پر ڈٹے رہے، وہ 130 رنز کی شاندار اننگزکھیل کر آخری اوور میں آؤٹ ہوئے۔ گیلن فلپس نے 23 رنز کی باری کھیلی۔

    نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 273رنز بنا کر آخری بال پر آل آؤٹ ہوگئی۔ میزبان بھارت کی جانب سے محمد شامی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 54 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کلدیپ یادیو نے 73 رنز کے عوض2 شکار کیے۔