Tag: نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

  • ورلڈ کپ:289 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

    ورلڈ کپ:289 رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

    ہیملٹن: ورلڈ کپ کے گروپ اے میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ مدِ مقابل ہیں۔

    بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو 289 کا ہدف دیدیا ہے، بنگلہ دیش نے مقررہ 50 اوورز سات وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے، ٹورنامنٹ میں یہ کیویز کے خلاف کسی بھی ٹیم کا بہترین اسکور ہے۔

    نیوزی لینڈ نے 27 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنالئے ہیں، نیوزی لینڈ کی جانب سے میککلم اور گپتل نے اننگز کا آغاز کیا۔

    گپتل نے 88 گیندوں پر سینچری مکمل کی ، جس میں 11 چوکے اور دو چھکے  شامل ہیں، نیوزی لینڈ کے میککلم اور ولیمسن کو شکیب نے آؤٹ کیا ، ولیمسن صرف ایک رن بنا سکے۔

    اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    بنگلہ دیش کی جانب سے امر القیس اور تمیم اقبال اچھا آغاز فراہم نہ کر سکے، چھٹے اوور امرالقیس صرف دو رن بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ دسویں اوور تمیم اقبال بھی آؤٹ ہوگئے۔

    بنگال ٹائیگرز کا آغاز مایوس کن رہا، ستائیس رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد بیٹسمین وکٹ پر جم گئے، محموداللہ اور سومیا سرکار نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کے لئے نوے رنز کی شراکت قائم کی، سرکار نے اکیاون رنز کی اننگز کھیلی۔

    محمود اللہ لگاتار دوسرے میچ میں سینچری بنانے والے بنگلہ دیش کے پہلے کھلاڑی بن گئے، محمود اللہ نے ناٹ آؤٹ ایک سو اٹھائیس رنز کی اننگز کھیلی۔

    شکیب الحسن 23 رنز مشفیق الرحیم صرف 15 رنز بنا سکے، صابر رحمان  نے 22 گیندوں  پر 40 رنز بنائے، جن میں پانچ چوکے اور دو چھکے شامل ہیں۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ، اینڈرسن اور ایلیئٹ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ویٹوری ایک وکٹ لے سکے۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابلِ شکست ہے جبکہ بنگلہ دیش نے اب تک پانچ میں سے تین میچ جیتے، ایک ہارا جبکہ اس کا ایک میچ بےنتیجہ رہا تھا۔

    یہ دونوں ٹیمیں  پہلے ہی کوارٹر فائنل میں جگہ بنا چکی ہیں۔

  • ورلڈ کپ :152رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

    ورلڈ کپ :152رنز کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

     آک لینڈ: کرکٹ کے عالمی کپ کے 20ویں میچ میں میزبان ٹیمیں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مدِمقابل ہیں۔

    نیوزی لینڈ کے شہر آک لینڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں کیویز نے کینگروزکا بھرکس نکال دیا۔ آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے ایک سو باون رنز کا آسان ہدف دیدیا۔

    میچ میں 152 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے اب تک آٹھ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 79 رنز بنا لیے  ہیں۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے برینڈن میککلم اور مارٹن گپتل نے اننگز شروع کی اور جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے تین اوور میں 40 رنز بنا ڈالے۔

    میککلم نے 21 گیندوں پر سات چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔

    راس ٹیلر ایک رن ہی بنا  کر سٹارک کے ہاتھوں  بولڈ ہوگئے۔

    آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا مگر کیوی باؤلرز کے سامنے کینگروز ٹیم کی بیٹنگ لائن ناکام  رہی اور ایک کے بعد ایک کینگروز کو پویلئن کی راہ دکھائی، صرف 152رنز بنا کر پوری کینگروز ٹیم  آؤٹ ہوگئی۔

    ایروین فنچ14 رنز  اور ڈیوڈ وارن34 رنز بنا کر ساؤتھی کی گیند پر آؤٹ ہوئی جبکہ شین واٹسن23 رنز بناسکے۔انہیں ویٹوری نے ساؤتھی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

    ویٹوری کو اگلی کامیابی سمتھ کی صورت میں ملی،سمتھ صرف 4رنز بنا پائے جبکہ میکس ویل کو بولٹ کے ہاتھوں صفر پر کلین بولڈ ہوگئے۔

    کپتان مائیکل کلارک بھی صرف 12 رنز بنا سکے اور بولٹ نے انھیں بولڈ کردیا، مچل مارش بھی پہلی گیند پر پولین لوٹ گئے، مچل جانسن ایک رنز جبکہ مچل سٹارک صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

    بولٹ نے 5، ساؤتھی اور ڈینئل ویٹوری نے دو دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    ورلڈ کپ میں اب تک دونوں ٹیمیں اپنے تمام میچ جیت چکی ہیں اور اس میچ کو گروپ اے میں سرِفہرست رہنے والی ٹیم کے انتخاب کا عمل قرار دیا گیا ہے۔