Tag: نیوزی لینڈ

  • فیس بک کا نیا فیچر متعارف، ناپسندیدہ کمنٹس رپورٹ کریں

    فیس بک کا نیا فیچر متعارف، ناپسندیدہ کمنٹس رپورٹ کریں

    ویلنگٹن: سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ نے امریکا کے بعد اب نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں بھی نیا آزمائشی فیچر ’ڈاؤن ووٹ‘ متعارف کرادیا جس کے بعد صارفین غیر اخلاقی تبصروں کی نشاندہی کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق فیس بک نے امریکی انتخابات میں اثر انداز ہونے اور ڈیٹا چوری ہونے کے بعد پالیسیوں میں نمایاں تبدیلیاں کیں تاکہ  صارفین کا اعتماد برقرار رکھا جاسکے۔

    فیس بک نے حال ہی میں جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے پالیسی متعارف کرانے کا اعلان کیاتھا جس کے بعد ایپلی کیشن میں امریکی صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرایا تھا کہ جس کے تحت وہ کسی بھی کمنٹ پر ناپسندیدگی کا اظہار کرسکیں۔

    فیس بک انتظامیہ کے مطابق ’ڈاؤن ووٹ‘ کا فیچر کی سہولت امریکا کے بعد اب نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے صارفین کو بھی میسر ہے، جس کی مدد سے وہ غیر اخلاقی تبصروں پر ناپسندیدگی کا اظہار کرسکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: فیس بک استعمال نہ کرنے والے صارفین کا ڈیٹا بھی کمپنی کے پاس موجود ہونے کا انکشاف

    صارف کی جانب سے ڈاؤن ووٹ کیا جانے والا کمنٹ ٹائم لائن سے غائب ہوجائے گا اور  انتظامیہ غیر ضروری پوسٹ کا نوٹی فکیشن موصول ہوجائے گا، مخصوص تعداد میں شکایات موصول ہونے کے بعد اُس کمنٹ کو ویب سائٹ سے ہٹا دیا جائے گا۔

    فیس بک نے صارفین کی جانب سے متعدد بار شکایات موصول ہونے کے بعد اس فیچر کو متعارف کرایا تاکہ منفی پروپیگنڈوں پر مبنی خبروں اور سنسنی پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔

    یاد رہے کہ فیس بک ڈیٹا اسکینڈل سامنے آنے کے بعد مارک زکر برگ نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’صارفین کا ڈیٹا چوری ہوا جس پر عوام سے معافی مانگتا ہوں تاہم آئندہ معلومات کو محفوظ بنانے کے لیے کمپنی سخت اقدامات کرے گی‘۔

    یہ بھی پڑھیں: ڈیٹا چوری تنازع، امریکی سینیٹر کی فیس بک کے بانی پر کڑی تنقید

    بعد ازاں فیس بک نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ ڈیٹا چوری کے حوالے سے صارفین سے رابطہ کرکے اس بارے میں آگاہ کریں گے، کمپنی کے مطابق متاثرہ صارفین کو ان کی نیوز فیڈ پر تفصیلی پیغام کے ذریعے آگاہ کیا، صارفین میں سے اکثریت ان کی ہے جنہوں نے اپنی معلومات ڈیٹا انالیٹیکس فرم کے ساتھ شیئر کی تھیں۔

    خیال رہے سیاسی مشاورتی کمپنی کی جانب سے امریکی صدارتی انتخاب میں فیس بک کے کروڑوں صارفین کا ڈیٹا بغیراجازت استعمال ہونے کے انکشاف کے بعد فیس بک کوشدیدتنقید کا نشانہ بنایا۔

    واضح رہے انالیٹیکا کمپنی پر الزام ہے کہ انہوں نے لاکھوں امریکی شہری کی معلومات کو ایک سافٹ ویئر پروگرام کے تحت امریکی صدارتی الیکشن میں ووٹرز پر اپنا اثر و رسوخ ڈالنے کی کوشش کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ٹی ٹوئنٹی کرکٹ: آسٹریلیا نے بڑے ہدف کے کامیاب تعاقب کا نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

    ٹی ٹوئنٹی کرکٹ: آسٹریلیا نے بڑے ہدف کے کامیاب تعاقب کا نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

    ویلنگٹن: آکلینڈ میں جاری سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف بڑے ہدف 244 کو کامیابی سے عبور کر کے مختصر کرکٹ کے فارمیٹ میں عالمی ریکارڈ بنا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور مقررہ ہدف 7 گیندوں سے قبل ہی حاصل کر لیا۔

    سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کانٹے دار مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے دی

    ایڈن پارک میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18 چھکوں کی مدد سے 243 رنز بنائے، اوپننگ جوڑی نے کیویز کو اچھا آغاز فراہم کیا، مارٹن گپٹل نے 54 گیندوں پر 105 رنز بنائے جن میں 9 چھکے شامل ہیں، کولن منرو نے 33 گیندوں پر 6 چھکوں کی مدد سے 76 رنز مکمل کیے۔

    ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی اوپنرز ڈیوڈ وارنر نے عمدہ آغاز فراہم کیا اور 24 گیندوں پر 59 رنز بنا کر پویلین لوٹے جن میں 5 چھکے شامل ہیں، ایرون فنچ نے 14 گیندوں پر 3 چھکے اور اتنے ہی چوکے لگا کر 36 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے 7 گیندیں قبل ہی 244 رنز کا ہدف مکمل کرکے ٹیم کو 5 وکٹوں سے فتح دلا دی۔

    ویرات کوہلی کا ہر ملک میں سنچری بنانے کا اعزاز

    میچ میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے سب سے زیادہ چھکوں کا بھی عالمی ریکارڈ برابر ہوگیا جو سال 2016 میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان بنا تھا جس میں 32 چھکے شامل تھے، اسی طرح سال 2015  کے بڑے ہدف 236 رنز کے تعاقب کا عالمی ریکاڈ بھی ٹوٹ گیا۔

    اس میچ کےدوران کرکٹ فین کی لاٹری بھی لگ گئی،ایک ہاتھ سے شاندار کیچ پکڑ کر 50 ہزار ڈالرز کاجیک پاٹ اپنے نام کرلیا۔

    خیال رہے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جاری ہے جس میں میزبان ٹیم نیوزی لینڈ سمیت انگلینڈ اور آسٹریلیا شامل ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کانٹے دار مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے دی

    سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کانٹے دار مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے دی

    ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ایک مقابلے میں دل چسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹاس جیت کر انگلش کپتان جوز بٹلر نے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی. نیوزی لینڈ کے بلے بازوں‌ نے شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کیا.

    کیویز لاٹھی چارج کے موڈ میں‌نظر آئے. گپٹل اور کپتان ولیمسن نے انگلش بولرز کی خوب درگت بنائی. کپتان لیمسن نے چار اور گپٹل نے تین چھکے رسید کیے اور نصف سنچریاں اسکور کیں۔ نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے.

    انگلش ٹیم کا آغاز زیادہ اچھا نہیں رہا. 14 کے مجموعی اسکور پر اسے جوئے روٹ کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا، تاہم پھر انگلش بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کی اور دوسری وکٹ پر 65 رنز کی شراکت قائم کی۔

    عمران طاہر سے بھارتی تماشائی کی بدتمیزی، نازیبا کلمات کسے

    24 گیندوں پر 47 رنز بنانے والے الیکس ہیلز کی وکٹ گنوانے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی. مڈل آرڈر کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا. کیویز نے نپی تلی بالنگ کی اور انگلینڈ کی مضبوط ٹیم کو مقررہ اوورز میں 184رنز تک محدود رکھا.

    ویرات کوہلی جیسا بیٹسمین بننا چاہتا ہوں، بابر اعظم

    واضح‌رہے کہ ٹورنامینٹ میں‌ آسٹریلیا تین میچز میں کامیابی کے بعد سرفہرست ہے، نیوزی لینڈ نے اب تک 2 میچز کھیلے، جس میں اسے ایک میں کامیابی ملی ہے۔

    انگلش ٹیم تین میچ کھیل چکی ہے اور تینوں میں اسے شکست ہوئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ سیمی فائنل: پاک بھارت ٹاکرا 30 جنوری کو ہوگا

    انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ سیمی فائنل: پاک بھارت ٹاکرا 30 جنوری کو ہوگا

    کوئنز ٹاؤن : آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ کے کوارٹرفائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 131 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا جہاں اس کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق آ ئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں 30 جنوری کو پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان 30 جنوری کو کھیلے جانے والا سیمی فائنل کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ڈھائی بجے جبکہ نیوزی لینڈ کے وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

    خیال رہے کہ آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ کے کوارٹرفائنل میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 131 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔


    انڈر19 ورلڈ کپ: پاکستان جنوبی افریقا کو ہرا کر سیمی فائنل میں‌ پہنچ گیا


    دوسری جانب دو روز قبل پاکستان نے جنوبی افریقا کو تین وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل 29 جنوری کو افغانستان اور آسٹریلیا جبکہ دوسرا سیمی فائنل 30 جنوری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دوسرا ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

    دوسرا ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

    آکلینڈ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی 20 میں شکست دے دی۔ پاکستان نے میزبان ٹیم کو 202 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ آج نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلا گیا۔ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے محمد نواز کی جگہ احمد شہزاد کو شامل کیا گیا۔

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 202 رنز کا ہدف دیا۔

    پاکستان نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے جبکہ ٹاپ آرڈر کے چاروں بلے باز 40 سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بنانے میں بھی کامیاب رہے۔

    فخر زمان اور بابر اعظم نے نصف سنچری اسکور کی جبکہ احمد شہزاد نے 44 اور کپتان سرفراز احمد نے 41 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بی ایم وہیلر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    جوابی اننگز میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔ پاکستان کے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم 153 پر ڈھیر ہوگئی۔

    ایم جے سنچنر نے سب سے زیادہ 37 اور بی ایم وہیلر نے 30 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کے فہیم اشرف نے 3، محمد عامر اور شاداب خان نے 2، 2 وکٹیں لیں۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا اور آخری ٹی 20 اتوار 28 جنوری کو کھیلا جائے گا جس میں سیریز کے فاتح کا فیصلہ ہوگا۔

    یاد رہے کہ ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ نیوزی لینڈ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 15 اوورز میں دیا گیا ہدف مکمل کر کے 7 وکٹوں سے فتح اپنے نام کرلی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان بہ مقابلہ نیوزی لینڈ: دوسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا

    پاکستان بہ مقابلہ نیوزی لینڈ: دوسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا

    آکلینڈ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 کرکٹ میچ آج آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، شکست کی صورت میں پاکستان سیریز میں واپسی کا موقع گنوا دے  گا۔

    تفصیلات کے مطابق سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ آج نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ گرین شرٹس کے لیے اس میچ میں جیت لازمی ہے، ورنہ ون ڈے کے بعد ٹی 20 سیریز بھی ہاتھ سے نکل جائے گی۔

    کرکٹ ماہرین کے مطابق ایڈن پارک میں ہونے والے مقابلے میں چھوٹی باؤنڈریز کی وجہ سے بولرز کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ میچ میں بڑے اسکور کی توقع کی جارہی ہے۔ اگر پاکستانی بولرز نے ذمے داری کا مظاہرہ نہیں کیا، تو اس ’ڈو اور ڈائی‘ میچ میں شکست پاکستان کا مقدر بن سکتی۔

    یاد رہے کہ ایڈن پارک میں دونوں ٹیموں کے کا یہ تیسرا ٹاکرا ہے۔ دوہزار دس میں نیوزی لینڈ اور دوہزار سولہ میں پاکستان یہاں کامیاب رہا تھا۔ میچ سے قبل شاہینوں نے نیٹ میں جم کر پریکٹس کی۔ کھلاڑیوں کی جانب سے کیویز کو شکست دینے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

    پہلا ٹی 20: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

    مصنوعی روشنی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا یہ فیصلہ کن میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شروع ہوگا۔

    یاد رہے کہ ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میں پاکستان کا شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ نیوزی لینڈ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 15 اوورز میں دیا گیا ہدف مکمل کر کے 7 وکٹوں سے فتح اپنے نام کرلی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پہلا ٹی 20: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

    پہلا ٹی 20: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

    ویلنگٹن: پاکستان کے خلاف پہلے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 15 اوورز میں دیا گیا ہدف مکمل کر کے 7 وکٹوں سے فتح اپنے نام کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    ون ڈے سیریز کے بعد ٹی 20 میں بھی شاہین کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوگئے۔ ٹاپ آرڈر، مڈل آرڈر سب فیل ہوگئے جبکہ فخر زمان، عمر امین، محمد نواز اور سرفراز کوئی بھی کھلاڑی نہ چل سکا۔

    پاکستان کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گر گئی۔ اوپنر فخر زمان 3 رن بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے جس کے بعد ایک ایک کر کے باری باری سارے کھلاڑی پویلین واپس لوٹتے چلے گئے۔

    سب سے زیادہ 41 رنز بابر اعظم نے بنائے، اس کے بعد حسن علی نے 23 رنز بنائے، ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فگرز میں رنز نہ بنا سکا۔

    نیوزی لینڈ کے ساؤتھی اور رینس نے 3، 3 وکٹیں لیں۔

    پاکستان نے بدترین کارکردگی کے ساتھ نیوزی لینڈ کو فتح کے لیے 106 رنز کا ہدف دیا۔

    جواباً نیوزی لینڈ نے تیز رفتاری کے ساتھ کھیلتے ہوئے 15.5 اوورز میں ہدف عبور کر کے 7 وکٹوں سے فتح اپنے نام کرلی۔

    کولن منرو نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف 49 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے رومان رئیس نے 2 جبکہ شاداب نے 1 وکٹ لی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 19 جنوری کو ویلنگٹن میں پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 15 رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پہلا ٹی 20: پاکستان کا نیوزی لینڈ کو فتح کے لیے 106 رنز کا ہدف

    پہلا ٹی 20: پاکستان کا نیوزی لینڈ کو فتح کے لیے 106 رنز کا ہدف

    ویلنگٹن: ون ڈے میں وائٹ واش کے بعد بھی شاہینوں نے روش نہ بدلی۔ پہلے ٹی 20 میں لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن نے نیوزی لینڈ کو فتح کے لیے 106 رنز کا ہدف دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    ون ڈے سیریز کے بعد ٹی 20 میں بھی شاہین کارکردگی دکھانے میں ناکام ہوگئے۔ ٹاپ آرڈر، مڈل آرڈر سب فیل ہوگئے جبکہ فخر زمان، عمر امین، محمد نواز اور سرفراز کوئی بھی کھلاڑی نہ چل سکا۔

    پاکستان کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گر گئی۔ اوپنر فخر زمان 3 رن بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے جس کے بعد ایک ایک کر کے باری باری سارے کھلاڑی پویلین واپس لوٹتے چلے گئے۔

    سب سے زیادہ 41 رنز بابر اعظم نے بنائے، اس کے بعد حسن علی نے 23 رنز بنائے، ان دونوں کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ڈبل فگرز میں رنز نہ بنا سکا۔

    نیوزی لینڈ کے ساؤتھی اور رینس نے 3، 3 وکٹیں لیں۔

    پاکستان نے بدترین کارکردگی کے ساتھ نیوزی لینڈ کو فتح کے لیے 106 رنز کا ہدف دیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 19 جنوری کو ویلنگٹن میں پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 15 رنز سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا تھا۔

    علاوہ ازیں سابق کپتان شعیب ملک گیند سر پر لگنے کے باعث ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان اورنیوزی لینڈ کےدرمیان پہلاٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلاجائےگا

    پاکستان اورنیوزی لینڈ کےدرمیان پہلاٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلاجائےگا

    ویلنگٹن : پاکستان اور نیوزی کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پرمشتمل سیریز کا پہلا میچ کل ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پرمشتمل سیریز کا پہلا میچ کل ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح 8 بجے شروع ہوگا۔

    خیال رہے کہ 19 جنوری کو ویلنگٹن میں پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 15 رنز سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا تھا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔


    شعیب ملک ان فٹ قرار، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر


    یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں رن بناتے ہوئے کولن منرو کے تھرو پر گیند شعیب ملک کے سرپرلگی تھی۔

    شعیب ملک گیند سرپرلگنے کے باعث فیلڈنگ کے لیے میدان میں نہیں آئے تھے جبکہ آل راؤنڈر پانچواں ون ڈے میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چوتھا ون ڈے: نیوزی لینڈ نےپاکستان کو5 وکٹوں سےشکست دےدی

    چوتھا ون ڈے: نیوزی لینڈ نےپاکستان کو5 وکٹوں سےشکست دےدی

    ہملٹن: نیوزی لینڈ نے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-4 کی برتری حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ہملٹن میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں پاکستان کے 263 رنز کا ہدف کیویز نے 45 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    میزبان ٹیم کی جانب سے مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کو 87 رنز کا آغاز فراہم کیا، نیوزی لینڈ کی اوپنربلے باز کولن منرو 56 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پرآؤٹ ہوئے۔

    کولن منرو کے بعد اگلے ہی اوور میں شاداب خان نے مارٹن گپٹل کو پویلین کی راہ دکھائی، انہوں نے 31 رنز اسکور کیے۔

    پاکستان کی جانب سے 17 ویں اوور رومان رئیس نے اپنا 200 واں ون ڈے میچ کھیلنے والے بلے باز راس ٹیلر کو صفرپر آؤٹ کیا جبکہ ٹام لیتھم آٹھ رنز بناکر شاداب خان کا شکار بنے۔

    نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور نکولس نے پانچویں وکٹ پر 55 رنز کی اہم شراکت بنائی جس کے بعد ولیمسن رومان رئیس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

    میزبان ٹیم کے کولن گرینڈ ہوم کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو چوتھے ون ڈے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے 25 گیندوں پر 50 رنز اسکور کیے۔

    اس سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہملٹن میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر262 رنز بنائے۔

    پاکستان کی جانب سے فخرزمان اور فہیم اشرف نے اوپنگ کی لیکن فہیم اشرف دوسرے اوور میں ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ چوتھے اوور میں بابراعظم 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ مہمان ٹیم کے بلے بار فخرزمان 54 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے چوتھے کھلاڑی حارث سہیل 50 رنز بنا کر کیوی کپتان کین ولیمسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ شعیب ملک 6 رنز بناکر کین ولیمسن کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    شعیب ملک کے آؤٹ ہونے کے بعد سرفراز احمد اور محمد حفیظ کے درمیان 98 رنز عمدہ شراکت داری قائم ہوئی۔ سرفراز احمد 51 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوئے۔

    سرفراز احمد کے بعد حسن علی ایک رن بناکر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ محمد حفیظ نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 81 رنز بنائے اور وہ رن آؤٹ ہوئے۔

    خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اوراظہرعلی کی جگہ ٹیم میں حارث سہیل کوشامل کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ ڈنیڈن میں کھیلے جانے والے پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 183 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-3 کی برتری حاصل کرلی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔