Tag: نیوزی لینڈ

  • انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان نےآئرلینڈ کو9 وکٹوں سےشکست دےدی

    انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان نےآئرلینڈ کو9 وکٹوں سےشکست دےدی

    وانگیری : آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے آئرلیند کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شیروانگیری میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے میچ میں آئرلینڈ نےٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    آئرلینڈ کی پوری ٹیم پاکستان کے خلاف صرف 97 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے آئرلینڈ کے خلاف تباہ کن باؤلنگ کی اور صرف 15 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ حسان خان نے بھی 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    آئرلینڈ کی جانب سے 97 رنز کے تعاقب میں گرین شرٹس نے مقررہ ہدف 9ویں اوور میں ایک وکٹ کےنقصان پرحاصل کرلیا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل 13 جنوری کو کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 5 وکٹوں سےشکست دے دی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پاکستان بہ مقابلہ نیوزی لینڈ: چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    پاکستان بہ مقابلہ نیوزی لینڈ: چوتھا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    ہیملٹن: پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں‌ کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے میچ آج ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کیویز اور گرین شرٹس آج مدمقابل ہوں گے، پانچ میچز کی سیریز پہلے ہی کیویز کے نام ہوچکی ہے، شکستوں‌ کی کھائی میں پھنسی گرین شرٹس وائٹ واش کے داغ سے بچنے کی کوشش کرے گی۔

    یاد رہے کہ کرکٹ ماہرین ہیملٹن کی وکٹ کو تیز اور بائونسی قرار دے چکے ہیں. مقابلے سے پہلے شاہینوں نے ہیملٹن میں بھرپور پریکٹس کی، مینجمنٹ کی جانب سے پیس اور باؤنس کا سامنے کرنے کے لئے بلے بازوں کو ٹریننگ کرائی گئی۔

    ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ سیریز کے تین میچز میں‌ پاکستانی بلے بازوں‌ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اگر بلے باز اس بار چل گئے، تو میچ کا نتیجہ مختلف آسکتا ہے۔

    سیریزتوہارچکےہیں، کوشش ہوگی آخری2 میچزجیت سکیں ‘ سرفرازاحمد

    یاد رہے کہ نیوزی لینڈ پاکستان کو مسلسل نو میچز میں شکست دے چکا ہے۔ ناکامی کے اس بھنور سے نکلنے کے لئے قومی ٹیم میں کچھ تبدیلیاں‌ متوقع ہیں، حارث سہیل اور عامر یامین کا پلینگ الیون میں شمولیت کا امکان ہے۔

    نیوزی لینڈ سے شکست: انضمام سرفراز الیون کی ناقص کارکردگی پر برہم

    سیریز کا واحد ڈے اینڈ نائٹ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہوگا۔ نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 0-3کی برتری حاصل ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سیریزتوہارچکےہیں، کوشش ہوگی آخری2 میچزجیت سکیں ‘ سرفرازاحمد

    سیریزتوہارچکےہیں، کوشش ہوگی آخری2 میچزجیت سکیں ‘ سرفرازاحمد

    ڈنیڈن : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ بلے بازوں کی خراب پرفارمنس سے سخت مایوسی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سیریز تو ہار چکے ہیں اب اگلے دو میچز جیتنے کی حکمت عملی تیار کریں گے۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ باؤلرز نے اچھی باؤلنگ کی لیکن بلے باز نیوزی لینڈ کے خلاف پرفارم کرنے میں ناکام رہے۔


    نیوزی لینڈ نےپاکستان کےخلاف ون ڈے سیریزجیت لی


    خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کو 183 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔

    یاد رہے کہ دوسرے ون ڈے میچ میں شکست کے بعد نیلسن میں میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بارش نہ ہوتی تومیچ کا نتیجہ مختلف ہوتا۔

    سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہماری پرفارمنس بہت مایوس کن تھی، ہمیں کنڈیشنز کے حساب سے بیٹنگ کرنا ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ آج سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا

    آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ آج سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا

    ویلنگٹن : آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز آج سے نیوزی لینڈ میں ہوگا، پہلے روز چار میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان اپنا پہلا میچ افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی سی سی انڈر نائنٹین ورلڈ کپ آج بروز ہفتے سے نیوزی لینڈ میں شروع ہورہا ہے، ورلڈ کپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی۔

    ایونٹ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی، آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے آنے والی ٹیموں کا ایئر پورٹ پہنچنے پر روایتی ہاکا رقص سے استقبال کیا گیا۔

    تمام ٹیموں کے کپتانوں نے ایک ساتھ سیلفی بنائی اور چمچماتی ٹرافی کے ساتھ خصوصی پوز بھی دیا، میگا ایونٹ میں سولہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

    پاکستان گروپ ڈی میں ہے جس میں افغانستان، آئرلینڈ، سری لنکا اور آئرلینڈ بھی شامل ہیں، افتتاحی روز چار میچز کھیلے جائیں گے، دو مرتبہ کی چیمپئن پاکستانی ٹیم اپنے پہلے میچ میں افغانستان کے مدمقابل ہو گی۔

    گروپ اے میں میزبان نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ میچ کھیلا جائے گا، جبکہ گروپ بی میں پاپوا نیو گنی کا مقابلہ زمبابوے اور گروپ سی میں بنگلہ دیش کا مقابلہ نمیبیا سے ہوگا، ٹورنامنٹ کا فائنل تین فروری کو کھیلا جائے گا۔


    مزید پڑھیں: یوتھ ون ڈے انڈر19سیریز: پاکستان نے آسٹریلیا کو سے ہرا دیا


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔ 

  • بارش نہ ہوتی تومیچ کا نتیجہ مختلف ہوتا‘ سرفراز احمد

    بارش نہ ہوتی تومیچ کا نتیجہ مختلف ہوتا‘ سرفراز احمد

    نیلسن : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ابتدائی 10 اوورز میں وکٹیں گرنے کے باعث میچ ہمارے ہاتھ سے نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق نیلسن میں میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ بارش نہ ہوتی تومیچ کا نتیجہ مختلف ہوتا۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ ہماری پرفارمنس بہت مایوس کن تھی، ہمیں کنڈیشنز کے حساب سے بیٹنگ کرنا ہوگی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بیٹنگ پرمزید کام کرنے کی ضرورت ہے، آغازمیں زیادہ وکٹیں گرجائیں توٹیم کا سنبھلنا مشکل ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے میچ تک جو وقفہ ملےگا اس میں ہم اپنی خامیوں پر کام کریں گے۔

    سرفراز احمد نے شاداب خان اورحسن علی کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے شاندار اننگز کھیلی جس پروہ تعریف کے مستحق ہیں۔


    دوسرا ون ڈے : نیوزی لینڈ نے پاکستان کوشکست دے دی


    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نیوزی لینڈ نے ٹی 20 سیریزجیت لی، پاکستان رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم

    نیوزی لینڈ نے ٹی 20 سیریزجیت لی، پاکستان رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم

    ماؤنٹ مانگنوئی : نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی، پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز نیوزی لینڈ نے جیت لی، تیسرے ٹی ٹوئنٹی کا میلہ نیوزی لینڈ کے جارحانہ مزاج بیٹسمین کولن منرو نے لوٹ لیا۔

    نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز مارٹن گپتل اور کولن منرو نے ویسٹ انڈین بولرز کی خوب درگت بنائی، گپتل نے نصف سنچری اسکورکی۔

    کولن منرو نے تریپن گیندوں پر10 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 104 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، نیوزی لینڈ نے مقررہ بیس اوورز میں 5 وکٹوں پر 243 رنزبنائے، یہ کیویز کا ٹی ٹوئنٹی میں بہترین اسکور ہے۔

    جواب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز مایوس کن رہا، گیل کا بلا بھی خاموش رہا  ویسٹ انڈیز کی ٹیم 124رنزپر ڈھیر ہوگئی۔ اس جیت کے بعد نیوزی لینڈ آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

    یاد رہے کہ نومبر2017 میں بھارت سے سیریز ہارنے کے بعد نیوزی لینڈ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن سے محروم ہوگیا تھا، نیوزی لینڈ کی بھارت کے ہاتھوں سیریز میں دو ایک سے ناکامی نے پاکستان کو دنیا کی بہترین ٹیم بنا دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

     

  • قومی کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کےلیےکل روانہ ہوگی

    قومی کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کےلیےکل روانہ ہوگی

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کے لیے کل روانہ ہوگی جہاں وہ پانچ ون ڈے، تین ٹی ٹوئنٹی میچز پرمشتمل سیریز کھیلے گی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں دورہ نیوزی لینڈ کے لیے کل روانہ ہوگی جہاں 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پرمشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں سرفراز احمد، اظہرعلی، شعیب ملک، محمد حفیظ، شاداب خان، رومان رئیس، حسن علی، عامر یامین، محمد عامر، فخرزمان، بابراعظم، امام الحق، حارث سہیل اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورے میں پاکستانی ٹیم ضرور کامیابی حاصل کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ چیمپیئنزٹرافی کے بعد سے قومی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف بھی جاری رہے گا۔


    دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے ٹیم کا اعلان


    یاد رہے کہ تین روز قبل چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ون ڈے ٹیم کا اعلان کیا تھا، انجری کے باعث عماد وسیم اور جنید خان کو ڈراپ جبکہ ان کی جگہ محمد نواز اورعامر یامین کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے ٹیم کا اعلان: کون ہوا ان، کون ہوا آؤٹ!

    دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے ٹیم کا اعلان: کون ہوا ان، کون ہوا آؤٹ!

    لاہور: دورہ نیوزی لینڈ کے لئے قومی ون ڈے ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، انجری کے باعث عماد وسیم اور جنید خان کو ڈراپ کر دیا گیا ہے، ان کی جگہ محمد نواز اورعامر یامین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
    تفصیلات کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے جانب سے سرفراز احمد کی قیادت میں‌ نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والی پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے. چیف سیلیکٹر انضام الحق کا کہنا تھا، عماد وسیم کو گھٹنوں‌ میں تکلیف کی وجہ سے ڈراپ کیا گیا ہے. باقی کھلاڑیوں‌ نے فٹنس ٹیسٹ کلیئرکرلیا ہے، صہیب مقصود کی کافی عرصے بعد ٹیم میں‌ واپسی ہوئی ہے۔
    انضمام الحق کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال کارکردگی کے لحاظ سے اچھا گیا، محنت کررہے ہیں، امید ہے 2018 میں‌ بھی اچھے نتائج آئیں‌ گے۔

    یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹین کے آنے سے کرکٹ اور تیز ہوجا ئےگی، انضمام الحق

    ان کا کہنا تھا کہ سب کے لیے یکساں‌ مواقع ہیں، ہمارے دروازے کسی کے لیے بند نہیں، ہم پرفارمینس کی بنیاد پر فیصلہ کرتے ہیں. فرسٹ کلاس پر ہماری نظر ہے۔
    نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والی پندرہ رکنی ٹیم اظہرعلی، فخرزمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، محمدحفیظ، حارث سہیل، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد نواز محمد عامر، حسن علی، عامر یامین اوررومان رئیس پر مشتمل ہے۔
    انجری کے باعث ڈراپ ہونے والے عماد وسیم کی جگہ محمد نواز نے لی ہے، جب کہ انجرڈ جنید خان کی جگہ عامر یامین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ویلنگٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو اننگز اور67رنز سے ہرا دیا

    ویلنگٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو اننگز اور67رنز سے ہرا دیا

    ویلنگٹن : نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹیسٹ باآسانی اننگز اور سرسٹھ رنز سے جیت لیا، نیوزی لینڈ نے ہوم گراؤنڈ پر ویسٹ انڈیز کو چاروں شانے چت کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ویلنگٹن ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو اننگز اور 67 رنز سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز میں1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

    کیویز نے پہلی اننگز میں پانچ سو بیس رنز کا پہاڑکھڑا کیا جسے مہمان ٹیم دو اننگز میں بھی پورا نہ کرسکی، نیوزی لینڈ کے دو بیٹسمینوں نے سنچریاں بنائیں۔

    ٹیلر نے بھی شاندار بیٹنگ کی، ویسٹ انڈین کھلاڑی دونوں اننگز میں بے بس رہے، پہلی اننگز میں 134اور دوسری اننگز میں319رنز پر ٹھکانے لگ گئی۔


    مزید پڑھیں: ویلنگٹن ٹیسٹ، ویسٹ انڈیزکی پوری ٹیم پہلے دن134رنز پرمیدان سے باہر


    نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے3 جبکہ نیل ویگنر، گرینڈ ہوم اور ٹرینٹ بولٹ نے 2,2وکٹیں حاصل کیں، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ نو دسمبر سے ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سیاحت کے لیے دنیا کے محفوظ ترین ممالک

    سیاحت کے لیے دنیا کے محفوظ ترین ممالک

    کیا آپ سیاحت کرنے کے شوقین ہیں؟ تو پھر یقیناً یہ جاننا آپ کے لیے دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا کہ سیاحت کے لیے دنیا کے کون سے ممالک محفوظ ترین ہیں جہاں آپ کو زندگی میں ایک بار ضرور جانا چاہیئے۔

    حال ہی میں جاری کی گئی ایک فہرست کے مطابق دنیا کے محفوظ ترین ممالک یہ ہیں۔


    آئر لینڈ

    آئر لینڈ سیاسی طور پر ایک مستحکم ملک ہے جہاں جرائم کی شرح بے حد کم ہے اور یہ سیاحوں کے لیے ایک بہترین ملک ہے۔


    جاپان

    کیا آپ جانتے ہیں جاپان میں ہتھیاروں تک رسائی حاصل کرنا بے حد مشکل کام ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ خود جاپانی شہریوں اور سیاحوں کے لیے ایک محفوظ ملک سمجھا جاتا ہے۔


    سوئٹزر لینڈ

    سوئٹزر لینڈ بھی سیاسی طور پر مستحکم اور کم جرائم کی شرح کا حامل ملک ہے۔


    کینیڈا

    کینیڈا کے کسی بھی شہر میں آپ آسانی سے معاشرتی مطابقت پیدا کر سکتے ہیں۔


    سلووینیا

    سلووینیا میں آپ کو جابجا پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد ملک میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے تعینات دکھائی دے گی۔


    جمہوریہ چیک

    یورپی ملک جمہوریہ چیک میں جرائم کی شرح نہایت معمولی ہے۔

    مزید پڑھیں: جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ کی سیر کریں


    ڈنمارک

    ڈنمارک دنیا کے سب سے زیادہ خوش رہنے والے افراد کا ملک ہے۔


    پرتگال

    پرتگال ایک سستا ملک ہے جہاں آپ کم پیسوں میں باآسانی سیاحت کر سکتے ہیں۔


    نیوزی لینڈ

    نیوزی لینڈ بھی ایک پرسکون ملک ہے جو کسی بھی قسم کے اندرونی یا بیرونی تنازعات سے محفوظ ہے۔


    آئس لینڈ

    فہرست میں پہلا نمبر آئس لینڈ کا ہے جہاں قتل کی وارداتوں اور جیلوں میں قید افراد کی تعداد نہایت کم ہے جس کی وجہ سے اسے دنیا کا محفوظ ترین ملک قرار دیا جاتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔