Tag: نیوزی لینڈ

  • ہملٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 138رنز سے شکست دے دی

    ہملٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 138رنز سے شکست دے دی

    ہملٹن : نیوزی لینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 138رنز سےشکست دے کر دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز اپنےنام کرلی۔

    تفصیلات کےمطابق ہملٹن میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کےدرمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے قومی ٹیم کو 138رنزسے شکست دے کر سیریز 0-2سے جیت لی۔

    ہملٹن کے سیڈن پارک میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان کیویز نے مہمان ٹیم کو جیت کے لیے369 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا،جس کے ہدف میں پاکستانی ٹیم صرف 230 رنز بناسکی۔

    پاکستان نے دوسری اننگز میں عمدہ بیٹنگ کا آغاز کیا اور کپتان اظہر علی اور سمیع اسلم نے ٹیم کو 131رنزکاعمدہ آغاز فراہم کیا کپتان اظہرعلی 58اور سمیع اسلم 91رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی اور سمیع اسلم کے آؤٹ ہونے کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور کوئی بھی کھلاڑی کریز پر ٹھہر نہ پایا اور پوری ٹیم 230رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 22 سیریز کھیلی گئی ہیں اور اب تک نیوزی لینڈ صرف دو سیریز جیت سکا ہے۔

    واضح رہے کہ ہملٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر31 سال بعدمیزبان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کی۔

  • ہملٹن ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کےلیے369رنزکاہذف

    ہملٹن ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کےلیے369رنزکاہذف

    ہملٹن : نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 369رنزکا ہذف دے دیا۔

    تفصیلات کےمطابق نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن دوسری اننگز کے کھیل کا آغاز کیا تو اوپنر جیت راول 2رنز بنا کرآؤٹ ہوگئے۔

    میزبان ٹیم کی جانب کین ولیمسن اور ٹام لیتھم نے دوسری وکٹ پر 96رنزکااضافہ کرکے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا تاہم ولیمسن 42اور لیتھم 80رنزبنا کرپویلین لوٹ گئے۔

    نیوزی لینڈ کےروس ٹیلر نے 134 گیندوں پر102رنزاسکور کیے ان کی سنچری مکمل ہونے کے ساتھ ہی میزبان ٹیم نے 313رنزپر اننگزڈکلیئر کردی اور پاکستان کو 369 رنز کاہدف دیا۔

    مزید پڑھیں:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    خیال رہے کہ پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں بابر اعظم کی شاندار بیٹنگ کے باوجود 216رنز بناکرآؤٹ ہوگئی تھی اور نیوزی لینڈ کو 55رنز کی برتری حاصل تھی۔

    یاد رہے کہ کرائسٹ ٹیسٹ میچ میں جیت کے بعد نیوزی لینڈ کو دومیچوں کی ٹیسٹ سیریز میں0-1کی برتری حاصل ہے۔

    واضح رہے کہ اگر ہملٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی تو31 سال بعدمیزبان ٹیم کی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح ہوگی۔

  • ہملٹن ٹیسٹ: پاکستان 216رنزبناکرآؤٹ

    ہملٹن ٹیسٹ: پاکستان 216رنزبناکرآؤٹ

    ہملٹن : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 216رنز بناکرآوٹ ہوگئی۔

    تفصیلات کےمطابق پاکستان نے دوسرے دن 76رنزسے کھیل کا آعاز کیا جبکہ اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔اور وقفے وقفے سے پاکستان کی وکٹیں گرتی رہیں۔

    نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤدی نےمیچ کے آغاز میں ہی اظہر علی،سمیع اسلم اور یونس خان کو آؤٹ کر کے پاکستان ٹیم کو دباؤ میں ڈال دیا۔

    میزبان ٹیم کے باؤلر نیل ویگنر نے اسد شفیق اور محمد رضوان کو آؤٹ کر کے پاکستانی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔

    پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بلے باز بابر اعظم رہے جنھوں نے 90 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ سہیل خان نے 37 رنز اور سرفراز احمد نے 41رنز کا ٹیم کے اسکور میں اضافہ کیا۔

    دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو اپنی دوسری اننگز میں55 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ اگر ہملٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی تو وہ یہ ان 31 سال بعدمیزبان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح ہوگی۔

  • ہملٹن ٹیسٹ:نیوزی لینڈ نے2وکٹوں پر77رنز بنالیے

    ہملٹن ٹیسٹ:نیوزی لینڈ نے2وکٹوں پر77رنز بنالیے

    ہملٹن :پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے 2وکٹوں کے نقصان پر 77رنز بنالیے۔

    تفصیلات کےمطابق نیوزی لینڈ کے سیڈن پارک میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 5رنز کے اسکور پرگری جب ٹام لیتھم بغیر کوئی رن بنائے فاسٹ بالر محمد عامر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔میزبان ٹیم کی دوسری وکٹ 39رنز کے اسکور پرگری جب کپتان ولیمسن 13رنز پر سہیل خان کا شکار بنے۔

    دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں دو دوکٹیں فوراََ گر جانے کے بعد راس ٹیلر اور جیت راول نے ٹیم کے اسکور میں اضافہ کیا۔بارش کے باعث دوسرے ٹیسٹ میچ کا کھیل روک دیا گیا۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر 21اورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنالیے جبکہ اوپنر جیت راول اور راس ٹیلر کریز پر موجود ہیں۔

    مزید پڑھیں:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    خیال رہےکہ کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹ سے شکست دی تھی۔

    یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے آخری مرتبہ 1985 میں پاکستان کے خلاف سیریز میں فتح حاصل کی تھی لیکن اس کے بعد نیوزی لینڈ کامیابی حاصل نہ کرسکی۔

    واضح رہے کہ اگر ہملٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی تو وہ یہ ان 31 سال بعدمیزبان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح ہوگی۔

  • مصباح الحق سسر کےانتقال پرٹیسٹ سیریز چھوڑ کر وطن روانہ

    مصباح الحق سسر کےانتقال پرٹیسٹ سیریز چھوڑ کر وطن روانہ

    لاہور:قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے سسر انتقال کرگئے جس کہ وجہ سےوہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

    تفصیلات کےمطابق بی سی بی کا کہناہے کپتان مصباح الحق اپنے سسر کے انتقال کی وجہ سے پاکستان واپس آرہے ہیں لہٰذا وہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ مصباح الحق کی غیر موجودگی میں پاکستان ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے۔

    خیال رہے کہ یہ ٹیسٹ میچ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے لیے بھی یادگار تھا اور یہ بطور کپتان ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا 50 واں ٹیسٹ میچ تھا اوروہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے 16 ویں کپتان ہیں۔

    مزید پڑھیں:نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    یاد رہے کہ نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نےپاکستان کو8 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 25 سے 29 نومبر تک ہیملٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ میزبان ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتر ی حاصل ہے۔

  • نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    کرائسٹ چرچ : نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نےپاکستان کو8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    تفصیلات کےمطابق تفصیلات کےمطابق کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں پاکستان کی جانب سے نیوزی لینڈ کو فتح کے لیے 105 رنز کا ہدف ملا جومیزبان ٹیم نے 31.3 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

    میچ کے چوتھے روز کھیل آغاز ہوا تو پاکستان کی جانب سے اسد شفیق اور سہیل خان نے دوسری اننگز دوبارہ شروع کی، تاہم سہیل خان 40 رنز بناکر ٹم ساؤتھی کا شکار بن گئے۔اس کے بعد اسد شفیق 17 رنز اور راحت علی صرف 2 رنز بناکر پولین لوٹ گئے جبکہ یاسر شاہ 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساؤتھی اور وینگر نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ گرینڈ ہوم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    جیت راول 36 اور کین ولیم سن 61 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور اظہر علی نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    واضح رہے کہ میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر گرینڈ ہوم کے نام رہا جنہوں نے میچ میں مجموعی طور پر 7 وکٹیں حاصل کیں۔

  • کرائسٹ چرچ ٹیسٹ :نیوزی لینڈ200رنزبناکرآؤٹ

    کرائسٹ چرچ ٹیسٹ :نیوزی لینڈ200رنزبناکرآؤٹ

    کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے 133 رنز کے جواب میں 200 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی اس طرح میزبان ٹیم کو پاکستان پر 67رنز کی سبقت حاصل ہوگئی۔

    تفصیلات کےمطابق کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے دن کے آغاز میزبان ٹیم نے 3وکٹ پر 104 رنز سے کیا اور بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی اور 200 کے اسکور پر پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی۔

    مزید پڑھیں:کرائسٹ چرچ ٹیسٹ:نیوزی لینڈنے3وکٹوں پر104رنزبنالیے

    خیال رہےکہ اس سے قبل گزشتہ روز دوسرے روز کے اختتام پر نیوزی لینڈکی جانب پاکستان کے خلاف تین وکٹ پر104رنز بنائے تھے۔

    یادرہے کہ نیوزی لینڈ نے آخری مرتبہ 1985 میں پاکستان کے خلاف سیریز میں فتح حاصل کی تھی لیکن اس کے بعد نیوزی لینڈ کامیابی حاصل نہ کرسکی جبکہ پاکستان نے پانچ ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کی جبکہ3 ٹیسٹ سیریز ڈرا ہوئیں۔

    واضح رہے یہ ٹیسٹ میچ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے لیے بھی یادگار ہے جن کا بطور کپتان ٹیسٹ کرکٹ میں یہ 50 واں ٹیسٹ میچ ہے اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے 16 ویں کپتان ہیں۔

  • کرائسٹ چرچ ٹیسٹ:نیوزی لینڈنے3وکٹوں پر104رنزبنالیے

    کرائسٹ چرچ ٹیسٹ:نیوزی لینڈنے3وکٹوں پر104رنزبنالیے

    کرائسٹ چرچ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں میزبان ٹیم نے 3وکٹوں کے نقصان پر104رنزبنالیے۔

    تفصیلات کےمطابق نیوزی لینڈ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے 133 رنز کے میزبان ٹیم نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر3 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنا لیے۔

    میزبان ٹیم کی پہلی وکٹ 6رنز پرگری جب فاسٹ بالر محمد عامر نے ٹام لیتم کو آؤٹ کیا اور دوسری وکٹ کپتان کین ولیمسن کی 4رنزپر اور تیسری وکٹ ٹیلر کی 11رنز پرگری۔

    دوسرے روز کھیل کے اختتام پر میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کی جانب سے جیت راول نے 55اور ہینری نکولس نے 29رنزپر بیٹنگ کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں:کرائسٹ چرچ ٹیسٹ:پاکستانی ٹیم 133 رنز پر آؤٹ

    اس سے قبل نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کےخلاف تباہ کن پولنگ کا مظاہرہ کیاگیاجس کے نتیجے میں پاکستانی ٹیم محض 133 رنز کے اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے کولن گرینڈ ہوم نے تباہ کن بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 پاکستانی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ کے حصے میں انفرادی طور پر 2، 2 وکٹیں آئیں۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے آخری مرتبہ 1985 میں پاکستان کے خلاف سیریز میں فتح حاصل کی تھی لیکن اس کے بعد نیوزی لینڈ کامیابی حاصل نہ کرسکی جبکہ پاکستان نے پانچ ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کی جبکہ3 ٹیسٹ سیریز ڈرا ہوئیں۔

  • کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم 133 رنز پر آؤٹ

    کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم 133 رنز پر آؤٹ

    کرائسٹ چرچ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگزمیں قومی کرکٹ ٹیم 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    تفصیلات کےمطابق کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ میں کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    match-2

    پاکستان کی جانب سے سمیع اسلم اور اظہرعلی نے اننگز کا آغاز کیا تو 31 کے مجموعی اسکور پر اظہر علی 15 رنز بنا کر کلین بولڈ ہوگئے اور پھر وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور پوری ٹیم 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    پاکستان کی جانب سے کپتان مصباح الحق 31 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، دیگر کھلاڑیوں میں سمیع اسلم نے 19 اور اسد شفیق نے 16 رنز بنائے۔قومی ٹیم کے 4 بلے بازوں کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکا۔

    match-1

    نیوزی لینڈ کی جانب سے کولن گرینڈ ہوم نے تباہ کن بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 پاکستانی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ٹم ساؤتھی اور ٹرینٹ بولٹ کے حصے میں انفرادی طور پر 2، 2 وکٹیں آئیں۔

  • نیوزی لینڈ میں 7.5شدت کا زلزلہ،2افراد ہلاک

    نیوزی لینڈ میں 7.5شدت کا زلزلہ،2افراد ہلاک

    ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کےوزیراعظم جان کی کا کہناہےکہ ملک کے جنوبی حصے میں 7.5 شدت کے زلزلے کےنتیجے میں2افرادہلاک جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کےمطابق نیوزی لینڈ میں 7.5 شدت کے زلزلے کے بعدمحکمہ شہری دفاع نے سونامی کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سونامی شمالی جزیرے کی مشرقی پٹی سے ٹکرا سکتا ہے،جس سے بچنے کےلیے عوام فوری طور پر محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو جائیں۔

    post-1

    امریکی جیولوجیکل سروےکے مطابق زلزلے کامرکز نیوزی لینڈ کے جزیرے پر قائم شہر کرائسٹ چرچ سے جنوب میں 90 کلومیٹر دور تھا۔

    p2

    نیوزی لینڈ کے وزیراعظم جان کی کا کہناہے کہ پولیس کو زلزلے سےمتاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کےلیے روانہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ زلزلے سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کیلئے ہیلی کاپٹر بھیجا جائے گا۔

    p3

    وزیراعظم جان کی نے مواصلاتی نظام میں مشکلات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پرمزید تفصیلات فراہم نہیں کی جاسکتیں۔اس سے قبل حکومت نے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی۔

    p4

    واضح رہےکہ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم اور ویمن کرکٹ ٹیم بھی نیوزی لینڈ میں موجود ہیں اور گزشتہ روز آنے والے زلزلے میں کھلاڑی اور دونوں ٹیموں کا اسٹاف محفوظ رہا۔

    p5