Tag: نیوزی لینڈ

  • نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا

    نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز، قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا

    لاہور: نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کو کلین سوئپ کرنے والے قومی اسکواڈ کو نیوزی لینڈ کے خلاف بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جنید خان ، وہاب ریاض اور عمر گل کی عدم فٹنس کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھی شرکت مشکوک ہے۔

    آسٹریلیا سے سیریز کے بعد قومی ٹیم وطن واپسی نہیں آئی۔

    گرین شرٹس نو نومبر سے نیوزی لینڈ کے خلاف ابوظہبی کے میدان میں اترے گی، قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ ، پانچ ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے ہیں۔

  • نیوزی لینڈ کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    نیوزی لینڈ کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    شارجہ: متحدہ عرب امارات میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، قومی ٹیم انیس سو پچیاسی سے کیویز کے خلاف کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں ہاری۔

    آسٹریلیا کے بعد پاکستان کے نشانے پر اب نیوزی لینڈ ہے، مصباح الیون کی فارم نے کیویز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، پاکستان نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دے کر رینکنگ میں تیسری پوزیشن مزید مستحکم کرسکتا ہے۔

    نیوزی لینڈ انتیس سال سے پاکستان کے خلاف کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتا، کیویز نے آخری سیریز انیس سو پچیاسی میں ہوم گراؤنڈ پر دو صفر سے اپنے نام کی تھی،  دونوں ممالک کے درمیان مجموعی طور پر بیس ٹیسٹ سیریز ہوچکی ہیں۔

    نیوزی لینڈ صرف دو میں کامیاب رہا، پاکستان نے تیرہ میں فتح حاصل کی، آخری ٹیسٹ سیریز دوہزار گیارہ میں نیوزی لینڈ میں کھیلی گئی تھی، جس میں پاکستانی شاہینوں نے میدان مارا تھا، ٹیسٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں بھی ٹاکرا ہوگا۔

  • جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میں شکست دیدی

    جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو پہلے ون ڈے میں شکست دیدی

    ماؤنٹ مینگونی: جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو پہلے ایک روزہ میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    ماؤنٹ مینگونی میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لیوک رانچھی کے علاوہ میزبان ٹیم کا کوئی بھی بیٹسمین جنوبی افریقی بولرزکا ڈٹ کر مقابلہ نہ کرسکا۔

    رانچھی نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔ وہ ننانوے رنزبناکر اسٹائن کا شکار بنے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم چھیالیس اوورز میں دو سو تیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی ۔

    جواب میں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف انچاسویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ڈی ویلئیز نے نواسی اور ڈومینی نے اٹھاون رنز کی اننگز کھیلی۔

  • پہلاون ڈے: جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کوچھ وکٹوں سے ہرادیا

    پہلاون ڈے: جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کوچھ وکٹوں سے ہرادیا

    ماؤنٹ مینگونی: جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو پہلے ایک روزہ میچ میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    ماؤنٹ مینگونی میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس جنوبی افریقہ نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لیوک رانچھی کے علاوہ میزبان ٹیم کا کوئی بھی بیٹسمین جنوبی افریقی بولرزکا ڈٹ کر مقابلہ نہ کرسکا۔

    رانچھی نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔ وہ ننانوے رنزبناکر اسٹائن کا شکار بنے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم چھیالیس اوورز میں دو سو تیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

    جواب میں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف انچاسویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ ڈی ویلئیز نے نواسی اور ڈومینی نے اٹھاون رنز کی اننگز کھیلی۔

  • سلطان آف جوہارجونئیرہاکی کپ:نیوزی لینڈ نے پاکستان کوہرادیا

    سلطان آف جوہارجونئیرہاکی کپ:نیوزی لینڈ نے پاکستان کوہرادیا

    جوہاربارو:سلطان آف جوہار جونئیر ہاکی کپ میں پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد تین دو سے شکست دے دی
    ملائیشیا کے شہر جوہار بارو میں کھیلے جارہے سلطان آف جوہار جونئیر ہاکی کپ کے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کیخلاف شکست کا سامنا  پڑا ہے۔

    کھیل کے پہلے ہاف میں نیوزی لینڈ کو دو صفر کی سبقت حاصل تھی۔ کیوی کھلاڑیوں نے تیسرا گول دوسرے ہاف کے آغاز میں ہی اسکور کیا۔ جواب میں پاکستان ٹیم نے دو گول کیے لیکن شکست سے بچ نہ سکے۔ ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے چار میچز کھیلتے ہوئے اب تک ایک میچ برابر اور تین میں شکست کھائی ہے

  • پاکستان کیخلاف سیریز، نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا

    پاکستان کیخلاف سیریز، نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا

    ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں شیڈول ٹیسٹ سیریز کے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے نو نومبر سے پاکستان کیخلاف شیڈول تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کیلئے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، برینڈن مک کلم کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے، ویسٹ انڈیز کیخلاف مایوس کن پرفارمنس دکھانے والے کیوی اوپنر پیٹر فلٹن کو ٹیم میں شامل نہیں گیا۔ فاسٹ بولر ڈگ بریسول کو ایک سال بعد کم بیک کرنے میں کامیاب رہے، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ نو نومبر کو ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا، سیریز میں دو ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

  • عدالت سے جھوٹ کیوں بولا : کرس کینز پر فرد جرم عائد

    عدالت سے جھوٹ کیوں بولا : کرس کینز پر فرد جرم عائد

    لندن: نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر کرس کینز پر عدالت سے غلط بیانی کرنے پر فرد جرم عائد کردی گئی جس کے بعد کرس کینز کی مشکلات مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر کرس کینز گزشتہ روز لندن کے ایک پولیس اسٹیشن میں حاضر ہوئے جہاں ان کو فرد جرم سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ کینز قصوروار پائے گئے تو انہیں سات سال کیلئے جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے۔

    کینز دو اکتوبر کو ابتدائی سماعت کیلئے ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوں گے، جس کے بعد انہیں جواب دعویٰ داخل کرانا ہوگا، اس معاملے کی مکمل سماعت لندن کے کورٹ آف جسٹس میں آئندہ سال مئی سے قبل ہونے کی کوئی امید نہیں ہے۔

    للت مودی کیخلاف ہتک عزت کے کیس میں شواہد فراہم کرنے والے لندن کے بیرسٹر پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ کرس کینز پر میچ فکسنگ کا بھی الزام ہے جس کی وہ بار بار تردید کرتے آرہے ہیں۔

  • میچ فکسنگ: کرس کینزپرفردِجرم عائد کرنےکا فیصلہ

    میچ فکسنگ: کرس کینزپرفردِجرم عائد کرنےکا فیصلہ

     لندن: برطانوی پولیس نے غلط بیانی کے الزام میں نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈرکرس کینز پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرس کینز ایک اورمشکل میں پھنس گئے۔ آئی سی سی تو کرس کینز کے خلاف میچ فکسنگ کی تحقیقات کرہی رہا ہے۔

    ایسے میں میٹروپولیٹن پولیس نے سابق آل راؤنڈر کے خلاف جھوٹی گواہی دینے پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کینز پر دوران تفتیش پولیس سے غلط بیانی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کراؤن پراسیکیوشن پچیس ستمبر کو کرس کینز کے خلاف فرد جرم عائد کرے گی۔ کرس کینز کا کہنا ہے کہ کراؤن پراسیکیوشن کے فیصلے سے انہیں مایوسی ہوئی ہے۔

    وہ کبھی بھی فکسنگ کا حصہ نہیں رہے۔ کرس کینز نے کہا کہ انہوں نے کبھی کچھ نہیں چھپایا اور وہ اس بار بھی اپنی بے گناہی ثابت کرکے ہی رہیں گے۔