Tag: نیوزی لیںڈ

  • پہلاٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست

    پہلاٹی ٹوئنٹی: انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست

    کرائسٹ چرچ: پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، پراسر حکمت علمی اور کھلاڑیوں کی بہتر کارکردگی کے باعث پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ اپنے نام کرلیا۔

    نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس آووزو میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔ جواب میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ نے 18.3 اوورز میں ٹارگٹ پورا کرلیا۔

    مہمان ٹیم کی تین وکٹیں گریں، اس طرح پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انگلینڈ نے اپنے نام کرلیا، انگلش کھلاڑی جیمس ونز 38 بولوں پر59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    خیال رہے کہ شیڈول کے مطابق نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان باضابطہ پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کا آغاز آج سے ہوچکا ہے۔

    دونوں ٹیمیوں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 3 نومبر کو ویلنگٹن، تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 5 نومبر کو نیلسن، چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 8 نومبر کو نیپئر جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 10 نومبر کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

    اس کے بعد انگلینڈ کی ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل ایک چار روزہ ٹور میچ کھیلے گی جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 نومبر تک مونٹ مونگنوئی جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔

  • دنیا کو نسلی امتیاز کا سامنا ہے، قوم پرستی کا رجحان بڑھ رہا ہے: وزیراعظم نیوزی لینڈ

    دنیا کو نسلی امتیاز کا سامنا ہے، قوم پرستی کا رجحان بڑھ رہا ہے: وزیراعظم نیوزی لینڈ

    نیویارک: وزیراعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈن نے کہا ہے کہ دنیا کو کرائسٹ چرچ واقعے جیسے حالات کا سامنا ہے، خطے میں نسلی امتیاز کا سامنا ہے، قوم پرستی کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈن کا کہنا تھا کہ کرائسٹ چرچ حملے کے بعد اسلحہ قانون میں تبدیلی کی، دنیا کو کرائسٹ چرچ واقعے جیسے حالات کا سامنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کو محفوظ بنانا چاہتے ہیں، دنیا میں لوگوں کو امن کی ضرورت ہے، نیوزی لینڈ میں مختلف نسلوں کے لوگ امن سے رہتے ہیں، دنیا بھر میں پھیلے ہتھیاروں پر کنٹرول کی ضرورت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کی ضرورت ہے، توانائی کے حصول کیلئے شمسی توانائی سے کام لیا جانا چاہیے، زرات میں گیسوں کے اخراج کو روکنے کی ضرورت ہے۔

    سانحہ کرائسٹ چرچ، نیوزی لینڈ میں ہتھیاروں سے متعلق قوانین مزید سخت

    وزیراعظم نیوزی لینڈ نے واضح کیا کہ توانائی، ٹرانسپورٹ اور صنعتوں کو ماحول دوست بنانا ضروری ہے، تاکہ ہم اپنے مستقبل کو محفوظ بنا سکیں۔

    یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے آنے والے افراد کو مسلح شخص نے گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 51 ہلاک اور 20 زخمی ہوئے تھے۔

  • کرائسٹ چرچ سانحہ کے بعد نیوزی لینڈ کا ویزہ حاصل کرنیوالوں کی تعداد میں اضافہ

    کرائسٹ چرچ سانحہ کے بعد نیوزی لینڈ کا ویزہ حاصل کرنیوالوں کی تعداد میں اضافہ

    ویلنگٹن: کیوی ادارہ برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد نیوزی لینڈ کا ویزہ حاصل کرنیوالوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں مساجد پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد ویزہ حاصل کرنے والے خواہشمندوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کا ادارہ برائے مہاجرین نے ایک بیان میں کہا کہ 15 مارچ کو ہوئی دہشت گردی سے 10 روز قبل کے مقابلے میں اس کے بعد نیوزی لینڈ میں قیام کرنے والے خواہشمندوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    اسسٹنٹ ڈائیریکٹر پیٹمر المس کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے 10 روز قبل نیوزی لینڈ آنے کے خواہشمندوں کی 8 ہزار 844 درخواستیں موصول ہوئی تھی، جبکہ اس کے بعد 6 ہزار457درخواستیں دی گئی۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ سب سے زیادہ درخواستیں امریکا سے موصول ہوئی جو 674 کے مقابلے دہشت گردی کے بعد 1165 تک پہنچ گئی۔

    پاکستانیوں کی جانب 65 درخواستوں کے مقابلے میں 333 درخواستیں موصول ہوئیں، جبکہ ملائشیا سے 67 کے مقابلے میں 165 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل عدالت نے سفید فام دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ پر 50 افراد کے قتل کی فرد جرم عائد کی تھی تاہم دہشت گرد پر دہشت گردی کا مقدمہ چلانے سے پہلے نیوزی لینڈ کی عدالت نے ملزم کے دماغی معائنے کا حکم دے دیا۔

    سانحہ کرائسٹ چرچ، جنگلی حیات کیلئے قائم ٹرسٹ کا شہید بچوں کو خراج تحسین

    یاد رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کی دو مساجد میں دہشت گرد حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں خواتین وبچوں سمیت 49 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے تھے۔