دورہ پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ کے 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
دورہ پاکستان میں نیوزی لینڈ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کین ویلیم سن کے موتعفی ہونے کے بعد ٹِم ساؤتھی کریں گے، نیوزی لینڈ ٹیسٹ اسکواڈ میں لیگ اسپنر اِش سودھی کی چار سال بعد واپسی ہوئی ہے۔
اس کے علاوہ بلیئر ٹکنر اور گلین فلپس کو بھی نیوزی لینڈ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔
کیوی اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں مائیکل بریسویل، ٹام بلنڈیل، ڈیون کانوے، میٹ ہینری ،ٹام لیتھم، ڈیرل مچل،ہینری نکولس، اعجاز پٹیل،کین ولیم سن ،نیل ویگنر اور ول ینگ شامل ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم رواں ماہ پاکستان کے دورے پر آ رہی ہے۔ اس دورے کے دوران کیوی ٹیم دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔
سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک ملتان میں ہوگا۔
دورہ پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ ون ڈے اسکواڈ کا اعلان 19 دسمبر کو کیا جائے گا۔