Tag: نیوز اینکر

  • رپورٹر نے پروگرام کے دوران نیوز اینکر کو منگنی کی انگوٹھی پہنادی

    رپورٹر نے پروگرام کے دوران نیوز اینکر کو منگنی کی انگوٹھی پہنادی

    امریکا میں ٹی وی رپورٹر اپنی دوست نیوز اینکر کو منگنی کی انگوٹھی پہنانے کی غرض سے اسٹوڈیو پہنچ گیا، جسے دیکھ کر نیوز اینکر حیران رہ گئیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خاتون اینکر کو ان کا بوائے فرینڈ ایسے وقت میں منگنی کی انگوٹھی پہنانے کے لئے پہنچا جب وہ اسٹوڈیو میں ایک کلپ کی ریکارڈ نگ میں مصروف تھیں، خاتون یہ تما م ماجرا دیکھ کر حیران رہ گئیں۔

    خاتون اینکر نے اس حوالے سے برطانوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کا دن ہم دونوں کی زندگی کا بہترین دن تھا اور ہم اپنی باقی زندگی ایک ساتھ گزارنے کے لیے پُرجوش ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم سب کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ محبت اور تعاون کا اظہار کیا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق رپورٹر، کورنیلیا نکلسن کا منگیتر ہے اور دونوں کی 2020ء میں ریاست مونٹانا میں صحافتی ڈیوٹی کے دوران ملاقات ہوئی تھی،جس کے بعد دونوں میں دوستی ہوگئی تھی۔

  • نیوز اینکر خبریں پڑھتے ہوئے بے ساختہ ہنس پڑا

    نیوز اینکر خبریں پڑھتے ہوئے بے ساختہ ہنس پڑا

    خبریں پڑھنے والے نیوز اینکرز سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ جذبات سے عاری ہو کر خبریں پڑھیں اور کسی قسم کے تاثرات کا اظہار نہ کریں، لیکن بعض خبریں ایسی ہوتی ہیں کہ نیوز اینکر اپنے جذبات پر قابو کھو بیٹھتے ہیں۔

    ایسے ہی ایک نیوز اینکر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اینکر خبر پڑھتے ہوئے بے اختیار ہنس پڑا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نیوز اینکر خبر پڑھتے ہوئے بتا رہا ہے کہ ایک 57 سالہ شخص کو 2 ماہ پہلے 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے پر عدالت نے جرمانہ کیا، جس کی ادائیگی سے اس نے انکار کردیا۔

    اینکر نے بتایا کہ اس شخص نے کہا کہ وہ جو کام بھی کرتا ہے تیز کرتا ہے، وہ تیز کھاتا ہے، تیزی سے سوتا ہے، گاڑی تیز چلاتا ہے، مطالعہ تیزی سے کرتا ہے اور تیز چلتا ہے۔

    اینکر کے مطابق تیز رفتار ڈرائیور نے جب عدالت کو یہ بیان دیا تو عدالت نے کہا کہ دیکھتے ہیں آپ 6 مہینے کی قید کتنی تیزی سے کاٹتے ہیں۔

    آخری جملہ پڑھتے ہی نیوز اینکر کی ہنسی چھوٹ گئی اور وہ بے ساختہ قہقہے لگانے لگا، اینکر کی اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد نے دیکھا اور اس پر مختلف تبصرے کیے۔

  • اب روبوٹ نیوز اینکر ٹی وی پر خبریں پڑھے گی

    اب روبوٹ نیوز اینکر ٹی وی پر خبریں پڑھے گی

    سیئول: جنوبی کوریا میں ٹیلی ویژن پر خبریں پڑھنے کے لیے روبوٹک نیوز اینکر پیش کردی گئی، اینکر مصنوعی ذہانت (آرٹی فیشل انٹیلی جنس) کے ذریعے کام کرے گی۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے ایک نیوز چینل ایم بی این نے مصنوعی ذہانت (آرٹی فیشل انٹیلی جنس) سے کام کرنے والی نیوز اینکر کو متعارف کروایا ہے۔

    ایم بی این نے اس پراجیکٹ کے لیے منی برین کے ساتھ اشتراک کیا اوراس اینکر کا نام کم جوہا رکھا گیا ہے۔

    اس ٹیکنالوجی کی مدد سے نہ صرف حقیقت کے قریب اینیمیشن بنائی جا سکتی ہے بلکہ ایک منٹ میں ایک ہزار الفاظ بھی ادا کیے جا سکتے ہیں۔

    پروڈیوسرز لکھے ہوئے مواد، ویڈیوز اور سب ٹائٹلز کو ترتیب دیں گے اور جب یہ کام مکمل ہو جائے گا تو یہ سارا مواد مصنوعی ذہانت سے کام کرنے والی اینکر میں اپ لوڈ کیا جائے گا جو اسے ٹی وی چینل پر پیش کرے گی۔

    ایم بی این چینل کے ایک ملازم کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے خبروں کو جلد نشر کیا جا سکے گا اور اس سے وقت اور وسائل کی بچت ہوگی۔

  • نیوز اینکر گاڑیوں کی بیٹریاں چوری کرنے کے جرم میں گرفتار

    نیوز اینکر گاڑیوں کی بیٹریاں چوری کرنے کے جرم میں گرفتار

    کراچی: کلفٹن پولیس نے گاڑیوں کی بیٹریاں اور ساؤنڈ سسٹم چوری کرنے والا ایک جوڑا گرفتار کیا ہے، جس کی کہانی نے سب کو چونکا دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیفینس کے علاقے سے پولیس نے ایک جوڑے کو حراست میں لیا، جس کے پاس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    ایس پی کلفٹن سوہا عزیز کے مطابق جوڑے کا تعلق میڈیا انڈسٹری سے رہا ہے، شوہر شعیب احمد انٹرمیڈیٹ ہے، جب کہ بیوی زہرہ بہ طور نیوز اینکر کام کر چکی ہے۔ دونوں کو ڈیفینس فیز ٹو میں ہونے والے آپریشن میں گرفتار کیا گیا۔

    ایک کامیاب میڈیا پرسن کے اس حال میں پہنچنے کے پیچھے منشیات کی لت ہے، میاں بیوی کچھ عرصے سے بے روزگار تھے، وہ آئس کے نشے کی لت میں مبتلا تھے اور اپنی ضروریات پورے کرنے کے لیے چوریاں کیا کرتے تھے۔


    مزید پڑھیں: کراچی: رینجرز کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کے بھتہ خوروں سمیت 13 ملزمان گرفتار


    جوڑے کے پاس رہنے کو گھر بھی نہیں تھا، وہ فٹ پاتھ پر رات گزرتے تھے اور صبح اپنے نشے کی طلب پورنے کرنے  کے لیے نکل پڑتا، پولیس نے ان افراد کو بھی شناخت کر لیا، جنھیں یہ گروہ بیٹریاں بیچا کرتا تھا۔

    پریس کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زہرہ نے تمام الزامات سے انکار کیا اور کہا کہ اِسے اس کے شوہر کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔

  • طاہرہ رحمٰن امریکہ کی پہلی باحجاب نیوز اینکر

    طاہرہ رحمٰن امریکہ کی پہلی باحجاب نیوز اینکر

    نیویارک : امریکی ریاست الینوائے سے تعلق رکھنے والی مسلمان خاتون طاہرہ رحمٰن امریکہ کی پہلی باحجاب نیوز اینکر بن گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق 27 سالہ مسلمان خاتون طاہرہ رحمٰن نے یونیورسٹی آف شکاگو سے صحافت کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور اپنے کیئریئرکا آغاز ریڈیو سے کیا جس کے بعد انہوں نے ٹی وی کی دنیا میں قدم رکھا۔

    طاہرہ رحمٰن 2 سال قبل امریکی نیوز چینل سی بی ایس سے منسلک ہوئیں جہاں انہوں نے بطور نیوز پروڈیوسر فرائض انجام دیے۔

    بعدازاں ان کی شاندار کارکردگی کی بدولت چینل کے مالکان نے ان کی پروموشن کرتے ہوئے انہیں ٹی وی پر حجاب میں براہ راست خبرنامہ پڑھنے کی پیشکش کی۔

    طاہرہ رحمٰن نے صحت کے شعبے میں رپورٹنگ کرکے ثابت کردیا کہ حجاب ان کے لیے رکاوٹ کا باعث نہیں بنا۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے کئی لوگوں نے پیشہ ورانہ زندگی میں حجاب نہ پہننے کا مشورہ دیا لیکن میں نے ایسا نہیں کیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال جینیلا میسی نامی خاتون کینیڈا کی پہلی باحجاب خاتون نیوز اینکر بنی تھیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔