لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے دو ٹوک کہہ دیا کہ یہ ٹیم نے میری ہے نہ آپ کی بلکہ جو پرفارم کرے گا وہ ہی کھیلے گا۔
خراب رویوں والے کی بھی ٹیم میں اب کوئی جگہ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے تمام کھلاڑیوں کو کھلے لفظوں میں پیغام دے دیا کہ پاکستان کرکٹ میں سب سے اہم چیز رویہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب جو پرفارم کرے گا وہ ہی ٹیم میں ہوگا۔ وقاریونس نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے حوالے سے ان کی رپورٹ کے کچھ نکات پر عمل کیا۔ لیکن دورہ بنگلہ دیش کے لئے ٹیم سلیکٹرز نے اپنی مرضی سے تشکیل دی۔
وقار یونس نے کہا کہ ٹیم میں تبدیلی ہونی چاہئیے۔ جو تمیز کے دائرے میں ہے ان کی عزت کرتے ہیں اور جو نہیں اس کی انہیں پروا نہیں۔
ہیڈ کوچ نے کہا کہ مصباح اور یونس کی پاکستان کی بہت خدمات ہیں۔ سینئیرز کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔