Tag: نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ

  • امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ایڈمرل ذکاء اللہ

    امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ایڈمرل ذکاء اللہ

    اسلام آباد : چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ذکاء اللہ کا کہنا ہے کہ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہر مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

    ترجمان پاکستان نیوی کے مطابق پاک نیوی کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے کھلے سمندر میں پاک چائنا مشترکہ مشقوں کا معائنہ کیا اور مشترکہ فوجی مشقوں میں دونوں ممالک کے دستوں کی مہارت اور کارکردگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی کسی قسم کے شہ و شبے سے بالا تر ہے۔
    navy3

    اسی سے متعلق : پاک چائنا بحری مشقوں کا آغاز انیس نومبر سے ہوگا

    انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے دونوں ممالک میں خوشحالی کا دور آئے گا اور کئی ہزار پاکستانیوں کو روزگار میئسر آ سکے گامشقوں سے پاک چائنہ بحریہ اشتراک کو فروغ ملے گا۔۔ پاکستان اور چین کے مابین مستحکم اور تاریخی تعلقات ہیں۔ ہر مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
    navy4

    واضح رہے پاک چین بحری مشقوں کا آغاز 19 نومبر کو ہوا تھا دو مرحلوں میں طے ہونے والی ان مشقوں میں شرکت کے لیے چین کے دو بحری جہاز 17 نومبر کو کراچی پہنچے تھے جنہوں آج کھلے سمندر میں کی جانے والی مشقوں میں حصہ لیا۔
    navy2

    اس موقع پر نیول چیف نے چینی جہاز کے افسروں سے ملاقات کی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

     

  • ساحلی سیکیورٹی کی مشقیں ضروری ہیں، ایڈمرل ذکا اللہ

    ساحلی سیکیورٹی کی مشقیں ضروری ہیں، ایڈمرل ذکا اللہ

    کراچی : پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے کہا ہے کہ اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور مشترکہ طورپر آپریشنز کی بہترین صلاحیتوں کے حصول کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر ساحلی سیکیورٹی کی مشقیں ضروری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کومستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

    بریفنگ کے دوران نیول کے اعلیٰ حکام نے نیوی چیف کو جدید بحری ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق تیاری اور پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت حاصل کرنے کے لیے منعقد کی گئی بحری مشقوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    کانفرنس سے خطاب میں نیول چیف نے تمام فیلڈ کمانڈرز پر زور دیا کہ آپریشنل تیاریوں کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھیں اور اپنے ایریا آف رسپانسیبیلیٹی میں مستقل چوکنا رہیں تاکہ اگر جنگ مسلط کی جاتی ہے تو اس کا جواب بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے۔

    ذرائع کے مطابق کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس میں گوادر بندرگاہ کی حفاظت اور پاک چین اقتصادی راہداری سے جڑی بحری سیکیورٹی کے متعلق ترجیحات کا بھی جائزہ لیا گیا جس پر نیول چیف نے پاک بحریہ کی تمام آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔