Tag: نیول چیف

  • نیول چیف نے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈی نیشن سینٹر کے نئے سیٹ اپ کا افتتاح کردیا

    نیول چیف نے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈی نیشن سینٹر کے نئے سیٹ اپ کا افتتاح کردیا

    کراچی : چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کراچی میں جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈی نیشن سینٹر کے نئے سیٹ اپ کا افتتاح کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کو آرڈی نیشن سینٹر کے نئےسیٹ اپ کا افتتاح کردیا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نےکراچی میں افتتاح کیا۔

    سینٹر آمد پر کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے نیول چیف کا استقبال کیا، سینٹرمقامی بحری اسٹیک ہولڈرزاورعالمی سینٹرز سے رابطے کیلئے اہمیت رکھتا ہے۔

    سینٹر کا مقصد اقتصادی زون میں چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط ردعمل دینا ہے، سینٹر مقامی تیار جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن شیئرنگ سہولت سے آراستہ  ہے ، میری ٹائم انفارمیشن شیئرنگ کی یہ سہولت تیزترین رابطہ یقینی بنائے گی۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے کہا کہ سینٹرمیری ٹائم سیکٹرکےاستحکام میں کردار ادا کرے گا، سینٹرکی کارکردگی اور آپریشنز سے متعلق عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔

    نیول چیف نے سینٹر کی تجدیداورسہولیات پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے تمام اسٹیک ہولڈرزکی کاوشوں کو سراہا۔

  • نیول چیف کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ

    نیول چیف کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ

    اسلام آباد: نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ مشترکہ فوجی حکمت عملی آج کے دور کی اہم ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا۔نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے نیول چیف کا استقبال کیا۔

    نیول چیف نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں زیر تربیت افسران سے خطاب کے دوران مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں دفاعی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے۔

    ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ عسکری طاقت کے ساتھ ایمان کی مضبوطی اورکردار کی پختگی انتہائی ضروری ہے،مشترکہ فوجی حکمت عملی آج کے دور کی اہم ضرورت ہے۔

    افسران سے خطاب کے دوران نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔پاک بحریہ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل کے چیلنجز سے روشناس کرانے کے لیے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا کردار اہم ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نیوی وار کالج لاہور کا دورہ

    اس سے قبل گزشتہ روز پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا تھا۔

    اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی تاریخ جرات،بہادری اور قربانیوں سے بھری پڑی ہے،جب بھی دشمن کا سامنا ہوا تو پاک بحریہ قوم کی توقعات پر پورا اتری،پاک بحریہ نے بحری سرحدوں کی حفاظت بھرپور انداز میں کی ہے۔

  • عالمی یومِ بحر: سمندر معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، سربراہ پاک بحریہ

    عالمی یومِ بحر: سمندر معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، سربراہ پاک بحریہ

    کراچی: پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ یوم بحر سمندروں کے لیے مربوط بین الاقوامی کاوشیں یقینی بنانے کا دن ہے، سمندر معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں آج عالمی یوم بحر منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ سمندر خوشحالی، معاشی ترقی اور زمینی حیات کی بقا کے لیے بھی ناگزیر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یوم بحر سمندروں کے لیے مربوط بین الاقوامی کاوشیں یقینی بنانے کا دن ہے، سمندری وسائل محفوظ اور جدت پر مبنی طریقوں سے استعمال کے لیے سرگرم ہیں۔

    نیول چیف کا کہنا تھا کہ انسانی، صنعتی فضلے اور جہازوں سے تیل رساؤ روکنے کے لیے کردار ادا کررہے ہیں، ماہی گیری کے ممنوعہ طریقوں کی روک تھام میں بھی پاک بحریہ کا بھرپور کردار ہے۔

    خیال رہے کہ عالمی یوم بحر یعنی سمندروں کا عالمی دن دنیا بھر میں 8 جون کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد انسانی زندگی میں پانی کی اہمیت، آبی جانوروں کا تحفظ اور سمندری آلودگی کم کرنا ہے۔

  • ایرانی بحریہ کے کمانڈر کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات

    ایرانی بحریہ کے کمانڈر کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات

    اسلام آباد: ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل ڈاکٹر حسین خانزادی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔

    معزز مہمان کو روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور معزز مہمان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے تعارف کروایا گیا۔

    بعد ازاں ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے پاک بحریہ کے سربراہ سے بالمشافہ ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک بحریہ نے خطے میں سمندری سلامتی، امن کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی۔

    بعد ازاں معزز مہمان کو بریفنگ دی گئی جس میں انہیں آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر پاکستانی مؤقف سے آگاہ کیا گیا۔

    معزز مہمان نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ کمانڈر ایرانی بحریہ کے اس دورے سے دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

  • نیول چیف سے کمانڈر امریکن سینٹرل نیول کمانڈ کی ملاقات

    نیول چیف سے کمانڈر امریکن سینٹرل نیول کمانڈ کی ملاقات

    اسلام آباد: سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے کمانڈر امریکن سینٹرل نیول کمانڈ جیمز مولے کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق کمانڈر امریکن سینٹرل نیول کمانڈ جیمز مولے کی نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد آمد ہوئی۔ اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے جیمز مالے کی ملاقات ہوئی۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ملاقات میں بحر ہند میں سمندری تحفظ اور دو طرفہ بحری تعاون سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔

    اس سے قبل نیول چیف نے سعودی عرب میں انٹرنیشنل میری ٹائم فورم میں شرکت کی تھی جہاں کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز سے ان کی ملاقات ہوئی تھی۔

    ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ نیول چیف نے سمندری تحفظ اور امن یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے عزم کو اجاگر کیا۔

    قبل ازیں برطانیہ کے سرکاری دورہ کے دوران نیول چیف نے فرسٹ سی لارڈ آف رائل نیوی اور اسسٹنٹ چیف آف دی نیول اسٹاف سے ملاقاتیں کی تھیں۔

    ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

  • ہمیں اقبال کے پیغام کو سمجھ کر اس پرعمل کرنا چاہیے، نیول چیف

    ہمیں اقبال کے پیغام کو سمجھ کر اس پرعمل کرنا چاہیے، نیول چیف

    اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ اقبال کے پیغام پرعمل کر کے ہم خود آگاہی کی راہ پرگامزن ہوسکتے ہیں، ہمیں اقبال کے پیغام کو سمجھ کراس پرعمل کرنا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے زیر اہتمام پہلی 2 روزہ قومی کانفرنس منعقد کی گئی، کانفرنس کا موضوع فلسفہ اقبال کی آفاقیت اور اس کی شخصی وسماجی افادیت تھا۔

    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقبال کے پیغام پرعمل کر کے ہم خود آگاہی کی راہ پرگامزن ہوسکتے ہیں، ہمیں اقبال کے پیغام کو سمجھ کراس پرعمل کرنا چاہیے۔

    ظفر محمود عباسی نے مزید کہا کہ اقبال کے خوابوں کے مسلمان، معاشرے کے لیے فائدہ مند شہری بن سکیں گے۔

    جہازوں کی شمولیت سے جنگی صلاحیتوں، قیام امن کی استعداد میں اضافہ ہوگا، نیول چیف

    یاد رہے کہ 30 ستمبر کو پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ مِلجَم کلاس جنگی جہازکی اسٹیل کٹنگ کی تقریب پاک ترک دوستی کا تابندہ باب ہے۔

    ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کے تیار کیا جانے والا یہ جہاز تباہ کن ہتھیاروں، ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جہازوں کی شمولیت سے جنگی صلاحیتوں، قیام امن کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔

  • امریکی بحریہ کے سربراہ کو عہدے سے برطرف کردیا گیا

    امریکی بحریہ کے سربراہ کو عہدے سے برطرف کردیا گیا

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے شدید تنازعے کے بعد امریکی بحریہ کے سربراہ رچرڈ اسپنسر کو عہدے سے فارغ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی نیوی کے افسر ایڈورڈ گلیگر کی ایک تصویر سامنے آئی تھی جس میں وہ داعش کے ہلاک شدت پسند کے ساتھ کھڑے تھے، جس کے بعد ٹرمپ اور نیوی سربراہ کے درمیان تنازعہ کھڑا ہوگیا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرِ دفاع مارک ایسپر نے عراق میں تعینات فوجی افسر کے تنازعے اور امریکی صدر سے مخالفت پر بحری سربراہ رچرڈ اسپنسر کو عہدے سے ہٹا دیا۔

    امریکی نیوی افسر ایڈورڈ گلیگر کو داعش کے 17 سالہ نہتے قیدی کو قتل کرنے اور اس کی لاش کے ساتھ تصاویر بنانے کے مقدمے کا سامنا تھا، اس معاملے پر امریکی صدر نے مداخلت کرتے ہوئے ایڈورڈ گلیگر کی حمایت کی جس کے ردعمل میں نیول چیف رچرڈ اسپنسر نے ٹرمپ کے خلاف بیان داغا اور کہا ٹرمپ کیس میں مداخلت سے گریز کریں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ٹرمپ ملیٹری کیسز میں مداخلت کررہے ہیں، انہیں نظم وضبط کی سمجھ بوجھ نہیں ہے۔ رچرڈ اسپنسر کے مطابق کسی بھی شدت پسند کے ساتھ اس طرح تصویر بنانا فوجی قوائد وضوابط کی خلاف ورزی ہے جس پر ایڈورڈ گلیگر کی تنزلی کی گئی تھی۔

    وزیردفاع کا بیان میں کہنا تھا کہ نیوی کے سربراہ نے ذاتی طور پر وائٹ ہاؤس سے رابطہ بھی کیا، نیول چیف اپنا اعتماد کھوچکے ہیں۔ جبکہ فوج کے بعض حلقے جنگی جرائم کے مرتکب سزا یافتہ آفیسر کو معاف کرنے پر صدرٹرمپ پر شدید تنقید کررہے ہیں۔

    بحری افسر کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی کھل کر سامنے آئے اور نیوی افسر کی حمایت کی، بعد ازاں ٹرمپ نے ایڈورڈ گلیگر کو گزشتہ ہفتے دوبارہ عہدے پر بحال کر دیا تھا، اور اب نیول چیف کو فارغ کردیا گیا ہے۔

  • نیول چیف کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

    نیول چیف کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

    کراچی: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سعودی عرب میں انٹرنیشنل میری ٹائم فورم میں شرکت کی، نیول چیف نے کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز سے بھی خصوصی ملاقات کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سعودی عرب کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے۔ نیول چیف نے پہلے سعودی انٹرنیشنل میری ٹائم فورم میں شرکت کی۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کو فورم کے دوسرے سیشن کا مہمان اعزازی بنایا گیا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے فورم سے خطاب بھی کیا۔

    ترجمان کے مطابق 3 روزہ انٹرنیشنل فورم میں 13 ممالک کی بحری قیادت شرکت کر رہی ہے، فورم کے دوران علاقائی سمندری تحفظ پر بات چیت ہوئی جبکہ سمندری ماحول میں تبدیلی کے اثرات اور میری ٹائم انڈسٹری کو درپیش چیلنجز پر بھی بات ہوئی۔

    نیول چیف نے کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز سے بھی خصوصی ملاقات کی جبکہ فورم میں شریک دیگر ممالک کے ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

    ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے سمندری تحفظ اور امن یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے عزم کو اجاگر کیا۔

    اس سے قبل نیول چیف نے برطانیہ کا سرکاری دورہ کیا تھا۔ اپنے دورہ برطانیہ کے دوران انہوں نے فرسٹ سی لارڈ آف رائل نیوی اور اسسٹنٹ چیف آف دی نیول اسٹاف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ بحری تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    نیول چیف کو برطانیہ رائل نیول کالج میڈل بھی تفویض کیا گیا۔ لندن میں انہوں نے اسٹریٹجک راؤنڈ کانفرنس میں شرکت کی اور نیشنل میری ٹائم انفارمیشن سینٹر کا دورہ بھی کیا، جہاں انہیں آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی۔

  • گالف چیمپئن شپ کا ٹائٹل علی بنگش نے اپنے نام کرلیا

    گالف چیمپئن شپ کا ٹائٹل علی بنگش نے اپنے نام کرلیا

    اسلام آباد: گارڈن سٹی گالف کلب کے علی بنگش نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایمچیور گالف چمپئن شپ جیت لی۔

    تفصیلات کے مطابق علی بنگش نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایمچیور گالف چمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، جبکہ 204 کے اسکور کے ساتھ کرنل نسیم نے نیٹ کیٹیگری میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

    گراس کیٹیگری میں رضوان جاوید نے پہلی، امیر خواجہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی، ہینڈی کیپ 6 اور کم نیٹ کیٹیگری میں افضل احمد نے پہلی پوزیشن لی، طارق محمود نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

    گراس کیٹیگری میں تیمور خان نے پہلی جبکہ ضیا علی نے دوسری پوزیشن حاصل کی، لیڈیز نیٹ کیٹیگری میں ایمان علی 138 کے اسکور کے ساتھ پہلی پوزیشن پر رہی، فرناز باجوہ نے 146 کے سکور کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

    لیڈیز گراس کیٹیگری میں تیانگ جن نے پہلی جبکہ طاہرہ نزیر نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جونیئرز نیٹ کیٹیگری میں ماسٹرز ارتضیٰ حسین نے پہلی جبکہ حمزہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جونیئرز گراس میں مصطفیٰ لال پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    میڈیا لیڈیز کیٹگری میں ابتک سے بشریٰ گل نے پہلی پوزیشن لی، سابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد آصف سندھیلہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

  • امیرالبحر کا دورہ برطانیہ آخری مرحلے میں داخل، دوطرفہ عسکری تعاون پر زور

    امیرالبحر کا دورہ برطانیہ آخری مرحلے میں داخل، دوطرفہ عسکری تعاون پر زور

    لندن: پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا دورہ برطانیہ آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، دورے کے دوران انہوں نے اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں اور دوطرفہ عسکری تعاون پر زور دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ نے کہا ہے کہ دورے کے آخری مرحلے میں امیرالبحر نے اہم ملاقاتیں کیں، رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے خطاب بھی کیا، ایڈمرل ظفر محمود برطانیہ کے وائس چیف آف ڈیفنس سے بھی ملے۔

    ترجمان کے مطابق نیول چیف کی رائل کمانڈرآپریشنزنیوی اور کمانڈنٹ کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز سے بھی ملاقاتیں ہوئیں، ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے سمندری تحفظ اور امن کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا۔

    نیول چیف نے رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز میں طلبا اور اساتذہ سے خطاب کیا، خطاب کے دوران ایڈمرل ظفرمحمود نے خطے کی سیکیوٹی صورت حال کا احاطہ اور بحری افواج کے کردار پر روشنی ڈالی۔ دریں اثنا نیول چیف نے برٹش تھنک ٹینک سے بھی خطاب کیا اور حاضرین سے بات چیت کی۔

    نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو برطانیہ رائل نیول کالج میڈل سے نواز دیا گیا

    پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف کا دورہ بحری افواج کے تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔ یاد رہے کہ دو روز قبل نیول چیف برطانیہ پہنچے، انہیں برطانیہ رائل نیول کالج میڈل سے بھی نوازا گیا، میڈل فرسٹ سی لارڈ آف رائل نیوی کی جانب سے خصوصی عشائیہ میں دیا گیا تھا۔