Tag: نیول چیف

  • نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی مشق ” سی اسپارک "2018 کا جائزہ لیا

    نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی مشق ” سی اسپارک "2018 کا جائزہ لیا

    کراچی : پاک بحریہ کی مشق ” سی سپارک "2018 جاری ہیں، نیول چیف نے ساحلی علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے  آپریشنل تیاریوں اور میزائل فائرنگ کا جائزہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کی بحری مشق ” سی اسپارک2018 "میں شامل دستوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مکران کوسٹ پرگوادر، تربت اور جناح نیول بیس اورمارہ میں قائم پا ک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا۔

    چیف آف دی نیول اسٹاف گوادر میں ہیڈ کوارٹر کمانڈر ویسٹ پہنچے جو ٹاسک فورس 88 کے ذریعے پاک چین اقتصادی راہداری میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والی گوادر پورٹ کی حفاظت کے ساتھ ساتھ پاکستان نیوی کے بحری جہازوں کو لاجسٹک اسپورٹ فراہم کرنے کا ذمّہ دار ہے۔

    نیول چیف کی گوادر آمد پر کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل معظم الیاس اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز)ریئر ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے ان کاخیر مقدم کیا۔

    نیول چیف کو مغربی ساحل اور گوادر پورٹ کی حفاظت کے لئے پاک بحریہ کے آپریشنل یو نٹس کی تعیناتی اور فضائی خطرے سے نمٹنے کے لئے پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    بعد ازاں چیف آف دی نیول اسٹاف نے زمین سے فضاء میں مار کرنے والے تین مختلف قسم کے میزائلوں کی فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔ نیول چیف نے گوادر فری زون کاروباری مرکز کا بھی دورہ کیا۔

    چینی حکام کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی گوادر پورٹ کی ہرطرح کے غیرروایتی حظرے سے حفاظت کے لئے پر عزم اور ہمہ وقت تیار ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ گوادر پاک چین اقتصادی راہ داری (سی پیک) کا مرکز ہے اور گوادر پورٹ کوعالمی تجارتی مراکز سے ملانے والے بحری راستے پاک چین اقتصادی راہ داری کا حصہ ہیں۔

    بعد ازاں چیف آف دی نیول اسٹاف نے تربت اور جناح نیول بیس اورماڑہ کا دورہ بھی کیا۔ تربت آمد پرکمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل محمد امجد نیازی نے چیف آف دی نیول اسٹاف کا استقبال کیا۔اس دوران تربت اور اورماڑہ کے ساحلی اسٹیشنز میں جاری آپریشنل سرگرمیوں کے بارے میں چیف آف دی نیول اسٹاف کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

    چیف آف نیول اسٹاف نے مختلف اسٹیشنز پر افسروں اور جوانوں سے ملاقات بھی کی اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور مادرِ وطن کے نا قابلِ تسخیر دفاع کے لیے ان کے عزم کو سراہا۔

    نیول چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں اور قومی بحری مفادات کا دفاع ہر قیمت پرکرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کے اگر دشمن نے کسی بھی جارحیت کا ارتکاب کیا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

  • ہائیڈرو گرافک سرگرمیاں معیشت میں پائیدار اضافے کا مؤثر ذریعہ ہیں: نیول چیف

    ہائیڈرو گرافک سرگرمیاں معیشت میں پائیدار اضافے کا مؤثر ذریعہ ہیں: نیول چیف

    کراچی: ہائیڈرو گرافی کے عالمی دن کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہائیڈرو گرافک سرگرمیاں قومی معیشت میں پائیدار اضافے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ہائیڈرو گرافی کے عالمی دن کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ میرین اور میری ٹائم سیکٹر کا ملکی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ہے۔ ہائیڈرو گرافک سرگرمیاں قومی معیشت میں پائیدار اضافے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔

    سربراہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ حجم کے لحاظ سے 90 فیصد اور مقدار کے لحاظ سے پاکستان کی 70 فیصد تجارت سمندر کے راستے ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ محفوظ جہاز رانی کو یقینی بنانے اور میری ٹائم سیکٹر میں معاشی سرگرمیوں کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔ بحری وسائل کی تلاش کے ضمن میں ہائیڈرو گرافک سرگرمیوں کی افادیت ایک مسلمہ حقیقت ہے۔

    نیول چیف نے مزید کہا کہ پاکستان نیوی ہائیڈرو گرافک ڈپارٹمنٹ مطلوبہ سمندری معلومات اور ڈیجیٹل چارٹس فراہم کرتا ہے تاکہ پاکستانی بحری خطے کو جہاز رانی کے لیے یقینی طور پر محفوظ بنایا جائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان کا کوسٹل ایریا آنے والے وقت کا دبئی ہوگا: سربراہ پاک بحریہ

    پاکستان کا کوسٹل ایریا آنے والے وقت کا دبئی ہوگا: سربراہ پاک بحریہ

    لاہور: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا کوسٹل ایریا آنے والے وقت کا دبئی ہوگا۔ ملکی وسائل کا صحیح استعمال نہیں کیا جا رہا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب اور نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے گوادر میں اسکول کی تعمیر پر مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ ضرورت ہے پاکستان کے وسائل کو بنیادی معیشت میں لایا جائے۔ وسائل شامل کر کے ہم اپنی جی ڈی پی کو دگنا اور سہ گنا کر سکتے ہیں۔

    نیول چیف نے کہا کہ میری ٹائم کی ترقی اور اسے بنیادی دھارے میں لانا ضروری ہے۔ ترقی یافتہ ممالک نے ترقی کا آغاز جہاز سازی سے کیا۔ ’ہم نے سنہ 1950 میں ایک شپ یارڈ بنایا وہ آج بھی کام کر رہا ہے‘۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں مزید ایک سے زیادہ شپ یارڈز کی ضرورت ہے۔

    نیول چیف کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ساحلی سیاحت کے بہت مواقع ہیں۔ میری ٹائم میں بہت پوٹینشل ہے اسے آگے لے جانے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ نے سوشل امپاورمنٹ کے لیے بھی بہت کام کیے ہیں۔

    نیول چیف کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔ پاکستان کا کوسٹل ایریا آنے والے وقت کا دبئی ہوگا۔ ملکی وسائل کا صحیح استعمال نہیں کیا جا رہا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سربراہ پاک بحریہ کی کمانڈر شنگھائی نیول بیس ریئر ایڈمرل سے ملاقات

    سربراہ پاک بحریہ کی کمانڈر شنگھائی نیول بیس ریئر ایڈمرل سے ملاقات

    کراچی: سربراہ پاک بحریہ نے کمانڈر شنگھائی نیول بیس ریئر ایڈمرل وانگ جیان زون سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی شنگھائی نیول بیس پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ چین کی بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے نیول چیف کو سلامی دی۔

    بعد ازاں ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کمانڈر شنگھائی نیول بیس ریئر ایڈمرل وانگ جیان زون سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق ایڈمرل ظفر محمود نے چینی جہاز یانگ زو اور فضائی اثاثہ جات کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے جہاز کے عملے سے گفتگو کی اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

    خیال رہے کہ اپنے دورے کے دوران ایڈمرل ظفر محمود عباسی چین کی بحریہ کے سربراہ، چین کے وزیر دفاع، ریاستی مشیر جنرل وی فینگ اور چین کی ڈیفنس انڈسٹری کی لیڈر شپ سے بھی ملاقات کر چکے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سربراہ پاک بحریہ کی چین کے وزیر دفاع سے ملاقات

    سربراہ پاک بحریہ کی چین کے وزیر دفاع سے ملاقات

    کراچی: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چین کے دورے کے دوران چین کے وزیر دفاع اور ریاستی مشیر جنرل وی فینگ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔

    دورے کے دوران ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چین کے وزیر دفاع اور ریاستی مشیر جنرل وی فینگ سے ملاقات کی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک بحریہ کے سربراہ نے ’ون چائنہ‘ پالیسی اور چین کے بنیادی مفادات کے سلسلے میں مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

    ترجمان کے مطابق چین کے وزیر دفاع نے پاکستان کے بنیادی مفادات کی حمایت کے سلسلے میں چین کے عزم صمیم کا اظہار بھی کیا۔ جنرل وے فینگ نے پاکستان کو ہر مشکل و آسان وقت کا دوست قرار دیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دونوں شخصیات نے پاک چین اقتصادی راہداری کو خطے کے لیے خوشحالی اور اقتصادی ترقی کا منصوبہ قرار دیا۔

    اس سے قبل ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چین کی ڈیفنس انڈسٹری کی لیڈر شپ سے بھی ملاقات کی۔ ملاقاتوں کے دوران حالیہ اور مستقبل کے منصوبوں سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز نیول چیف نے چین کی بحریہ کے سربراہ سے بھی ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں دو طرفہ بحری تعاون اور خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عزم اور کردار اور کثیر القومی ٹاسک فورس میں پاک بحریہ کی شرکت پر روشنی ڈالی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سربراہ پاک بحریہ کی سعودی ویسٹرن فلیٹ کمانڈر سے ملاقات

    سربراہ پاک بحریہ کی سعودی ویسٹرن فلیٹ کمانڈر سے ملاقات

    ریاض: سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود نے دورہ سعودی عرب کے آخری مرحلے میں ویسٹرن فلیٹ کمانڈر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود کا دورہ سعودی عرب جاری ہے۔ دورے کے آخری مرحلے میں انہوں نے ویسٹرن فلیٹ کمانڈر سے ملاقات کی۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ویسٹرن فلیٹ کمانڈر نے دونوں ممالک کی بحری افواج کے مضبوط تعلق کو سراہا۔

    سربراہ پاک بحریہ نے ویسٹرن فلیٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا جبکہ رائل سعودی نیول اسکول، رائل نیول فورسز ایوی ایشن سیٹ اپ کا بھی دورہ کیا۔

    بعد ازاں ایڈمرل ظفر محمود نے رائل سعودی نیول فورسز کے جہاز ایچ ایم ایس مکہ کا دورہ کیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سربراہ پاک بحریہ نے جہاز کے عملے کی آپریشنل صلاحیتوں کو سراہا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نیول چیف کی کمانڈر رائل سعودی بارڈر گارڈ اور ایسٹرن فلیٹ کمانڈر سے ملاقاتیں

    نیول چیف کی کمانڈر رائل سعودی بارڈر گارڈ اور ایسٹرن فلیٹ کمانڈر سے ملاقاتیں

    ریاض: نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کمانڈر رائل سعودی بارڈر گارڈ اور ایسٹرن فلیٹ کمانڈر سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سعودی عرب میں کمانڈر رائل سعودی بارڈر گارڈ اور ایسٹرن فلیٹ کمانڈرسے ملاقاتیں کیں۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور اور باہمی اشتراک کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور بحری امن اور استحکام میں پاک بحریہ کی کاوشوں پر بھی روشنی ڈالی۔

    کمانڈر رائل سعودی بارڈر گارڈ نے بحری تجارت کی آزادانہ نقل و حمل کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار اور خدمات کو سراہا۔

    ترجمان کے مطابق سعودی ایسٹرن فلیٹ کمانڈر نے بھی بحری امن اور استحکام کو فروغ دینے کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔

    نیول چیف نے کنگ فہد نیول اکیڈمی کے دورے کے دوران اکیڈمی کے کمانڈنٹ سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور، تعلیم و تربیت اور نوجوان افسران کی صلاحیتوں میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سربراہ پاک بحریہ نے سعودی اور خلیجی ممالک کے کیڈٹس اور مڈ شپ مین سے بھی خصوصی بات چیت کی اوراکیڈمی کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نیول چیف کو رائل سعودی فورسز کے اعلیٰ ترین اعزاز کی تفویض

    نیول چیف کو رائل سعودی فورسز کے اعلیٰ ترین اعزاز کی تفویض

    ریاض : پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو رائل سعودی فورسز کے اعلیٰ ترین اعزاز ”کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلنس“ سے نوازا گیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض میں میڈل تفویض کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو رائل سعودی فورسز کے اعلیٰ ترین اعزاز ”کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلنس“ سے نوازا گیا۔

    رائل سعودی آرمڈ فوسز کے چیف آف جنرل اسٹاف نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو میڈل تفویض کیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ اِن دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں ، دورے کے دوران ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف اور رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ سے ملاقاتیں بھی کیں۔

    ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمور اور دو طرفہ دفاعی تعاون اور بحرِہند کی سکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک بحریہ ترجمان کے مطابق رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف اور رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ نے خطے میں امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے  کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاک بحریہ کے سربراہ کی ترک سفیر سے ملاقات

    پاک بحریہ کے سربراہ کی ترک سفیر سے ملاقات

    کراچی: ترکی کے سفیر مصطفیٰ یرداقل نیول ہیڈ کوارٹرز پہنچے جہاں ان کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات ہوئی۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترکی کے سفیر مصطفیٰ یرداقل نیول ہیڈ کوارٹر پہنچے۔ ترک سفیر اور نیول چیف کی آپس میں ملاقات بھی ہوئی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکی کے درمیان بحری دفاعی تعاون کے مختلف شعبہ جات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے عالمی بحری امن کے قیام، بحری قذاقی و دہشت گردی کے خاتمے میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔

    ترکی کے سفیر نے امن کے قیام اور بحری قذاقی کی بیخ کنی میں پاکستان نیوی کی کوششوں کو بھی سراہا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاک بحریہ کا حربہ نیول کروز میزائل کا کامیاب مظاہرہ

    پاک بحریہ کا حربہ نیول کروز میزائل کا کامیاب مظاہرہ

    کراچی: نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود نے کہا ہے کہ پاک بحریہ دفاع اور مفادات کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گی، دفاعی صلاحیتوں کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے پی این ایس ہمت کے اندرون ملک تیار حربہ نیول کروز میزائل کے تجربے کے موقع پر کیا۔ اس تجربے میں‌ میزائل نے اپنے ہد ف کو پوری کامیابی سے نشانہ بنا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق یہ میزائل سطح‌ آب سے سطح آب پر مارک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، کامیاب مظاہرہ فائر پاورکی قابل اعتماد صلاحیت کا مظہر ہے۔

    اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے فائرنگ کا یہ مظاہرہ دیکھا اور نیول فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان  کا اظہار کیا۔

    نیول چیف کا کہنا تھا کہ ہمیں بیرونی ممالک پر انحصارکم سے کم کرنے کی ضرورت ہے۔ پاک بحریہ دفاع اور مفادات کے تحفظ کو ہرقیمت پر یقینی بنائے گی، دفاعی صلاحیتوں کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کے سربراہ کے لئے ترک فوج کا اعلی عسکری اعزاز

    دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق  ملکی سطح پرتیارکروزمیزائل "حربہ” ٹارگٹ پر کاری ضرب کی صلاحیت رکھتا ۔ نیول کروزمیزائل سطح زمین پردشمن کی تنصیبات کومؤثر نشانہ بناسکتا ہے۔ میزائل دشمن کے ڈاکیارڈ، شپ یارڈ غرض تمام تنصیبات کو تباہ کرسکتا ہے۔

    اس موقع پر حربہ نیول ویپن سسٹم پرتحقیق کرنے والے انجینئرز کی کاوشوں کوسراہا گیا۔ واضح رہے کہ یہ میزائل سطح‌ آب سے سطح آب پر مارک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔