Tag: نیول چیف

  • آرمی چیف سے پاک بحریہ کے سربراہ کی الوداعی ملاقات

    آرمی چیف سے پاک بحریہ کے سربراہ کی الوداعی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ نے الوداعی ملاقات کی۔ آرمی چیف نے نیول چیف کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ نے جی ایچ کیو میں الوداعی ملاقات کی۔

    آرمی چیف نے ایڈمرل ذکا اللہ کی خدمات کوسراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

    یاد رہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ 8 اکتوبر سنہ 2017 کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوجائیں گے۔

    انہیں سابق سربراہ پاک بحریہ محمد آصف سندیلہ کے بعد سنہ 2014 میں پاک بحریہ کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔

    پاک بحریہ میں اپنی خدمات کے دوران ایڈمرل ذکا اللہ کو نشان امتیاز، ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز، پرائڈ آف پرفارمنس اور اعزازی شمشیر (سورڈ آف آنر) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ سے پولینڈ کے کمانڈر کی ملاقات

    نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ سے پولینڈ کے کمانڈر کی ملاقات

    کراچی : پولینڈ کے کمانڈر لینڈ فورسز بریگیڈیئر جنرل ووچیک گریبوسکی نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اْمور اوردفاعی تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے پولینڈ کے کمانڈر لینڈ فورسز بریگیڈیئر جنرل ووچیک گریبوسکی سے ملاقات میں خطے میں میری ٹائم امن و استحکام کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار اور کارکردگی پر روشنی ڈالی۔

    بریگیڈیئر جنرل ووچیک گریبوسکی نے سمندروں میں میر ی ٹائم امن کے قیام ، بحری استحکام اور بحری قانون کی عملداری کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

    پولینڈ کے کمانڈر لینڈ فورسزنے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے لئے کولیشن میری ٹائم کمپین پلان اور بحری قزاقی کی بیخ کنی کے آپریشنز میں پاک بحریہ کے کرادرکی تعریف کی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • انسداد بحری دہشت گردی سینٹر فورسز کو تربیت فراہم کرے گا، نیول چیف

    انسداد بحری دہشت گردی سینٹر فورسز کو تربیت فراہم کرے گا، نیول چیف

    کراچی : انسداد بحری دہشت گردی سینٹر اور سیکنڈ فورس پروٹیکشن بٹالین کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق انسدادِ بحری دہشت گردی سینٹر اور سیکنڈ فورس پروٹیکشن بٹالین کے تعمیراتی کام کے آغاز کی تقریبات کراچی میں منعقد ہوئیں، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے ان تقریبات میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

    اس موقع پر کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل عبدالعلیم بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے کہا کہ میری ٹائم انسداد دہشتگردی سینٹر اسپیشل آپریشن فورسز کوتربیت فراہم کرے گااور یہ جدید سہولیات سے آراستہ ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ فورس امدادی آپریشنز کے ساتھ آپریشنز کی صلاحیت رکھتی ہے، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق انسدادِ بحری دہشت گردی سینٹر کے قیام کا مقصد اسپیشل آپریشن فورس (نیوی) اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خصوصی دستوں کو سمندر میں ہونے والی دہشت گردی کی روک تھام کے لیے تربیت فراہم کرنا ہے۔

    اس سینٹر میں اسٹیٹ آف دی آرٹ تربیتی سہولیات مہیا کی جائیں گی جن میں لائیو فائر شوٹ ہاؤسز، نشانے بازی میں مہارت کی مشق کی سہولت ، شہری ماحول و زمینی حالات میں فوجی تربیت، کلوز کوارٹر کمبیٹ رینجز اورسیمولیٹرز وغیرہ شامل ہیں۔

    چیف آف دی نیول اسٹاف نے کراچی میں سیکنڈ فورس بٹالین کے تعمیراتی کام کا افتتاح بھی کیا۔ سیکنڈ فورس پروٹیکشن بٹالین پاک میرینز کا اایک آپریشنل جزو ہے۔

    اس کے قیام کا مقصد کراچی بندرگاہ اور کراچی میں قائم حساس ساحلی تنصیبات کا تحفظ، دشمن کے زیر آب آپریشنز کو ناکام بنانا، امدادی کارروائیاں اور قدرتی آفات کے دوران ریلیف آپریشنز کرنا ہے۔ تقریب میں پاک بحریہ کے افسران، چیف پیٹی آفیسرز اورسیلرز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

  • پاکستان اور ترکی کی مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز

    پاکستان اور ترکی کی مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز

    اسلام آباد : نیول چیف نے ترک بحری جہاز پر موجود ترک مشن کمانڈر سے ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ امور پر تفصیلی بات چیت کی اور ترک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں کی تعریف کی۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک نیوی نے ترک بحری جہاز کے عملے اور اعلیٰ سفارتی حکام سے ملاقات کے بعد کھلے سمندر میں پاک بحریہ اور ترک بحری جہاز کی مشترکہ فوجی مشق کا معائنہ بھی کیا۔

    پاک نیوی اور ترک بحری افسران سے ملاقات کے دوران سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستانہ مراسم قائم ہیں اور دونوں ممالک کے مابین دیرپا تعاون ان تعقات کے فروغ اور استحکام میں خصوصی اہمیت کا حامل رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایڈمرل ذکاء اللہ کو پاکستان نیوی اور دورے پر آئے ہوئے ترک بحری جہاز کے درمیان کھلے سمندر میں ہونے والی مشترکہ بحری مشق کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

    پاکستان میں قائم ترک سفارت خانے کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے،دفاعی تجزیہ نگاروں کی جانب سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ترک بحری جہاز ٹی سی جی بایو کاڈا کے دورے سے دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات اور بحری تعاون کو مزید تقویت حاصل ہوگی۔

  • پی این ایس ڈاکیارڈ میں شرپسندوں کاحملہ ناکام، دوشرپسند ہلاک، پیٹی افسرشہید

    پی این ایس ڈاکیارڈ میں شرپسندوں کاحملہ ناکام، دوشرپسند ہلاک، پیٹی افسرشہید

    کراچی: پاک بحریہ نے ہفتے کی شب کراچی ڈا کیارڈ پر شرپسندوں کا حملہ ناکام بنا دیا، حملے میں دو شرپسند ہلا ک،چار گرفتار جبکہ نیوی کے ایک پیٹی افسر نے جام شہادت نوش کیا حملہ نا کام بنا نے پر بحریہ کے سربراہ نے نیوی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہفتے کے روز شرپسند عناصر کے ایک گروہ نے پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی کے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ڈیوٹی پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے شرپسندوں کے حملے کا فوری اور بھرپور جواب دیا، مقابلے میں دو دہشت گرد مارے گئے جبکہ چار کو زندہ گرفتار کرلیا گیا، سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ لڑائی کے دوران پاک بحریہ کے ایک پیٹی آفیسر نے جام شہادت نوش کیا جبکہ ایک آفیسر اور چھ سیلر زخمی ہوئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، تحویل میں لیے گئے دہشت گردوں سے تفتیش کے نتیجے میں حساس اداروں نے چھاپے مارکر ملک کے مختلف حصوں میں واقعہ میں ملوث دیگر کرداروں کو گرفتار کرلیا، ان چھاپوں کے دوران بڑی مقدار میں ہتھیار اور اسلحہ بھی برآمد ہو، واقعہ کے بعد متاثرہ علاقے کو اسی دن روز مرہ کی سرگرمیوں کے لیے کلیئر قرار دے دیا گیا۔

    نیول چیف نے کامیاب آپریشن میں حصہ لینے والے سیکیورٹی اسٹاف کی جرات اور مستعدی کو سراہا، نیول چیف نے بحریہ کے زخمی اہلکاروں کی عیادت بھی کی، واقعہ کی باضابطہ تحقیقات کے ساتھ حساس اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے ادارے تفتیش میں مصروف ہیں۔