Tag: نیول ہیڈ کوارٹر

  • وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نیول ہیڈ کوارٹرز آمد

    وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نیول ہیڈ کوارٹرز آمد

    اسلام آباد: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بحری ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے ان کا استقبال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ ان کی آمد کے موقع پر نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے وزیر اعظم کو خوش آمدید کہا۔

    پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور اعزازی گارڈز نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو روایتی انداز میں سلامی پیش کی۔

    گارڈ آف آنر کے موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے سینئر افسران بھی موجود رہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    کراچی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ نے کہا کہ جنرل زبیر حیات کی کمانڈ میں پاکستان کی مسلح افواج مزید ترقی کریں گی اور اپنا بااثر تشخص برقرار رکھیں گی۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر نیول چیف ایڈ مرل ذکا اللہ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے معزز مہمان کوسلامی پیش کی۔

    جنرل زبیر محمود حیات نے نیول چیف سے ملاقات کی۔ چیئرمین کو پاک بحریہ کے کردار اور بحر ہند میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    جنرل زبیر محمود حیات نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی کمان سنبھال لی *

    جنرل زبیر حیات نے نیول چیف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بحری سرحدوں کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے میں پاک بحریہ کا کردار لائق تحسین ہے۔

    اس موقع پر نیول چیف کا کہنا تھا کہ آپریشنل اور دیگر انٹر سروسز امورکی انجام دہی اور باہمی تعاون و یکجہتی کو مزید بڑھانے کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھیں گے۔