Tag: نیوٹرل وینیو

  • ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرا کس دن ہوگا ؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

    ایشیا کپ: پاک بھارت ٹاکرا کس دن ہوگا ؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

    بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایشیا کپ بھارت کی میزبانی میں نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائے گا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ 4 یا 5 ستمبر سے شروع ہوسکتا ہے، اس صورت میں گروپ مرحلے کا پاک بھارت ٹاکرا 7 ستمبر کو دبئی میں ہوگا جبکہ سپر فور کا میچ 14 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے۔

    رپورٹس کے مطابق بھارت کی میزبانی میں ہونے والا ایشیاء کپ نیوٹرل وینیو پر کھیلا جائے گا جس کے لیے یو اے ای کو وینیو کے طور پر رکھے جانے کا امکان ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جس کا فائنل 21 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ایشیاء کپ میں پاکستان، بھارت، افغانستان، بنگلادیش، سری لنکا اور یو اے ای کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

    پہلگام واقعے سے قبل چیمپئنز ٹرافی فائنل کے دوران بھی ایشیائی ملکوں کے حکام کے درمیان ایشیا کپ سے متعلق بات چیت ہوئی تھی۔

    اس وقت بھی یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ رواں سال ستمبر میں شیڈول ایشیاء کپ ایونٹ کا میزبان بھارت ہی رہیگا تاہم میچز کا انعقاد ممکنہ طور پر متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں ہوگا۔

    ایشیا کپ پر چھائے غیریقینی کے بادل چھٹنے لگے، ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

    بھارت نے ایونٹ کی ذمہ داری بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کو سونپی ہے، ایشیا کپ رواں سال دفاعی چیمپئن بھارت میں شیڈول ہے اور آئندہ برس ٹی 20 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ایونٹ بھی ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جانا ہے۔

  • "بھارت نیوٹرل وینیو پر کھیلنے سے انکار کرے گا تو ہمارا نقصان نہیں”

    "بھارت نیوٹرل وینیو پر کھیلنے سے انکار کرے گا تو ہمارا نقصان نہیں”

    پاکستان کے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ بھارت ہمارے ساتھ نیوٹرل وینیو پر کھیلنے سے انکار کرے گا تو ہمارا نقصان نہیں۔

    اے آر وائی کے پروگرام ہرلمحہ پُرجوش میں گفتگو کرتے ہوئے سابق قومی وکٹ کیپر کا کہنا تھا کہ بھارت ایسا نہیں کرسکتا کہ ہم سے نیوٹرل وینیو پر نہ کھیلے، بھارت ہمارے ساتھ نہیں کھیلے گا تو انہی کا نقصان ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ میں نے 2022 میں کہا تھا ہمیں ایشیا کپ میں نہیں جانا چاہیے، ہم آئی سی سی کا ایک میچ نہیں کھیلیں تو ہماری کرکٹ ختم نہیں ہوگی۔

    سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ آئی سی سی سے درخواست کروں گا پاکستان بھارت کو الگ پول میں رکھیں، آئی سی سی ہمت تو کرے کہ پاکستان، بھارت کو الگ الگ پول میں رکھے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کو الگ الگ پول میں رکھیں تو براڈکاسٹرز گھر بیٹھ جائیں گے، دنیا کی کرکٹ ایک طرف، پاکستان بھارت کی کرکٹ ایک طرف ہوتی ہے۔

    اداکارہ قدسیہ علی نے کہا کہ کرکٹ میں دلچسپی ہے لیکن ہماری ٹیم نے دل توڑ دیا، صائم ایوب اور شاہین شاہ آفریدی میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ قومی ٹیم کی بار بار شکست کی وجہ سےکرکٹ دیکھنا چھوڑ دی، پی ایس ایل 10 کا فائنل کراچی کنگز جیتے گی۔

  • پی سی بی کا بھارت کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کے لیے گرین سگنل

    پی سی بی کا بھارت کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کے لیے گرین سگنل

    اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کے لیے گرین سگنل دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

    نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اگر آسٹریلیا میں ہاؤس فل ہو سکتا ہے تو ٹھیک ہے، ہم ٹیسٹ سیریز کے لیے نیوٹرل وینیو کے لیے تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے دبئی ہمارے لیے سستا پڑے گا۔

    نجم سیٹھی نے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنے کی دھمکی دیدی

    نجم سیٹھی نے یہ بھی کہا کہ ایشیا کپ کے لیے بھارت کو ہائبرڈ ماڈل بھی دے چکے ہیں۔