Tag: نیوکراچی

  • دوران ڈکیتی فیکٹری چوکیدار کا قتل، ملزمان میں فیکٹری ورکر شامل ہونے کا انکشاف

    دوران ڈکیتی فیکٹری چوکیدار کا قتل، ملزمان میں فیکٹری ورکر شامل ہونے کا انکشاف

    کراچی: شہر قائد کے علاقے نیوکراچی میں 18 اپریل کو فیکٹری میں دوران ڈکیتی چوکیدار کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیوکراچی صنعتی ایریا آپریشن اور انویسٹی گیشن نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 18 اپریل کو فیکٹری میں دوران ڈکیتی چوکیدار کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے انکشاف کیا کہ گرفتار ملزمان میں ایک ملزم ایاز فیکٹری کا ورکر نکلا، تینوں ملزمان نے ایاز کی معلومات پر ڈکیتی کی واردات کو انجام دیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دوسرا ملزم سلمان پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے، تیسرے ملزم فیصل کا کباڑی کا کاروبار ہے۔

    یاد رہے کہ ملزمان نے 18 اپریل کی رات فیکٹری میں داخل ہو کر چوکیدار غلام مرتضیٰ کو یرغمال بنایا تھا، ملزمان نے 6 لاکھ روپےلوٹے، ڈی وی آر نکالی، الیکٹرانک کیبلز بھی کاٹ کر لے گئے تھے۔

    ڈکیتی کے دروان ملزمان نے چوکیدار کو قتل کیا اور بعد  میں اسکی موٹر سائیکل بھی لے گئے تھے۔

  • کراچی: گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا

    کراچی: گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا

    کراچی : شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں گارمنٹس فیکٹری میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا جس کےبعد فیکٹری میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیوکراچی نالہ اسٹاپ کے قریب گارمنٹس فیکٹری میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی،آگ نے فیکٹری گودام کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکسترہوگیا۔

    چیف فائر آفیسرتحسین احمد کے مطابق آگ فیکٹری کی تیسری منرل پر لگی تھی جس کو فائربریگیڈ نے مزید پھیلنے سے روک لیا، آگ بجھانے کے عمل میں فائربریگیڈ کی 8 گاڑیوں اور ایک اسنارکل نے حصہ لیا۔

    انہوں نے بتایا کہ فیکٹری میں آگ لگنےکی اطلاع11 بجےکے قریب دی گئی جبکہ 3 گھنٹےبعد آگ پرقابو پا لیا لیکن آگ لگنےکی وجوہات تاحال سامنے نہ آسکیں۔


    بوٹ بیسن کے قریب ریسٹورنٹ میں لگنےوالی آگ پرقابوپا لیا گیا


    یاد رہے کہ تین روز قبل کراچی میں بوٹ بیسن کے قریب کثیرالمنزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پرواقع ریسٹورنٹ میں آگ گئی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ریسٹورنٹ سمیت عمارت کی تین منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

    واضح رہے کہ فائربریگید کی 7 گاڑیوں اورایک اسنارکل نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا تھا جبکہ آگ لگنےسے ریسٹورنٹ میں موجود فرنیچراوردیگرسامان جل گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نیوکراچی میں گارمنٹ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، لاکھوں کا مال خاکستر

    نیوکراچی میں گارمنٹ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، لاکھوں کا مال خاکستر

    کراچی : نیوکراچی میں قائم گارمنٹ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیوکراچی سیکٹر سولہ بی میں قائم دو منزلہ فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

    فائر بریگیڈ کی آٹھ گاڑیاں آگ بھجانے میں مصروف ہیں، فیکٹری میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے، آگ اس قدر شدید تھی کہ اس نے ساتھ والی فیکٹری کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اور وہ مکمل طور پر جل گئی۔

    فائر بریگیڈ نے آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیا ہے، اس موقع پر محکمہ فائر بریگیڈ کی نااہلی بھی  حسب روایت برقرار رہی۔

    فائر بریگیڈ کی گاڑیاں کافی دیر بعد جائے وقوعہ پر پہنچیں ،گاڑیوں میں پانی نہ ہونے کے باعث آگ پر قابو پانے میں شدید مشکلات درپیش ہیں، ناقص صورتحال کے باعث آگ بجھانے میں چھ سے آٹھ گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

    اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نیو کراچی سید ارشد وارث کاکہنا تھا کہ نیو کراچی میں لگنے والی آگ کچرہ کنڈی سے فیکٹری میں پھیلی ،فیکٹری میں موجود را میٹریل اور روئی سے آگ ذیادہ شدت میں پھیل گئی۔

    انہوں نے بتایا کہ نیو کراچی میں کوئی ہائیڈرنٹ موجود نہیں ، پانی سخی حسن کے ہائیڈرنٹ سے منگوایا جارہا ہے ،اسسٹنٹ کمشنر نیو کرچی کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں تمام لوگوں کو نکال لیا گیا ہے۔

  • بھتہ مافیا نے بھتہ لینے کا نیا انداز اپنا لیا

    بھتہ مافیا نے بھتہ لینے کا نیا انداز اپنا لیا

    کراچی : کراچی میں رمضان المبارک میں بھی تاجروں کو بھتے کی پرچیاں موصول ہوتی رہیں، اس بار بھتہ مافیا نے بھتہ لینے کا نیا انداز اپنا لیا۔

    قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی میں بھتہ خوری کو روکنے میں ناکام نظر آرہے ہیں،عید کی آمد کے ساتھ ہی بھتہ خوری میں بھی اضافہ ہوگیا، بھتہ مافیا نے بھتہ طلب کرنے کیلئے ایک نیا انداز اپنا لیا، بھتے کی طلب کی گئی رقم میں ڈسکاؤنٹ دینے کی پیش کش بھی دی جارہی ہے، بھتہ خور چالیس لاکھ روپے کا بھتہ طلب کرکے دس لاکھ روپے کا ڈسکاؤنٹ بھی دے رہا ہے ۔

    بھتے کی پرچی میں پیغام دیا گیا ہے کہ بھتہ دیکر اپنے کاروبار اور اہل خانہ کا صدقہ بھی ادا کریں، بھتہ دینے کے بعد سب کو یہی بتانا ہے کہ کار خیر میں رقم خرچ کی ہے، یا کسی کمپنی میں سرمایہ کاری کی ہے، ہماری مشکل کی اس گھڑی میں ہمارے ساتھ تعاون کریں ورنہ نتیجے کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے، رمضان میں زحمت دینے کیلئے معذرت خواہ ہیں، بھتہ خور نے رقم کی ترسیل کیلئے گارڈن پولیس لائن کا ایڈریس بھی دے ڈالا۔

    اے آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو کادعویٰ ہے کہ بھتہ خوری میں کمی آئی ہے، فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کراچی کیخلاف سازش ہے اے آر وائی نیوزسے گفتگو میں اے آئی جی غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا بھتہ خوری کے واقعات میں پچاس فیصد کمی ہوئی ہے، اے آئی جی غلام قادر تھیبو غلام قادر تھیبو کے مطابق بھتہ خوری میں غیرقانونی سمیں استعمال ہورہی ہیں، اے آئی جی غلام قادر تھیبو اے آئی جی کراچی کا کہنا تھا فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ اور پولیس پر حملے شہر کیخلاف سازش ہیں۔