Tag: نیوکلیئر پروگرام

  • سی آئی اے سربراہ کا ایران کے نیوکلیئر پروگرام سے متعلق اہم بیان

    سی آئی اے سربراہ کا ایران کے نیوکلیئر پروگرام سے متعلق اہم بیان

    امریکا کیخفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ جان ریٹ کلیف کا کہنا ہے کہ قابل اعتماد انٹیلی جنس موجود ہے کہ امریکی حملوں سے ایران کے نیوکلیئر پروگرام کو بہت زیادہ نقصان ہوا ہے، جبکہ کئی اہم تنصیبات تباہ ہوگئیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک انٹرویو میں امریکا کیخفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ جان ریٹ کلیف کا کہنا تھا کہ انتہائی قابل اعتماد اور درست ذرائع اور طریقے اس جائزے کو سپورٹ کرتے ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ ایران کو ان تنصیبات کو ازسرنو بنانے میں برسوں لگیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مزید انٹیلی جنس جمع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ مناسب فیصلے کرنیوالوں کو مکمل طور پر آگاہ کیا جاسکے اور جب ممکن ہوا عوام کو ان سے آگاہ کیا جائے گا۔

    اس سے قبل امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گیبارڈ کا بیان سامنے آیا تھا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ نئی انٹیلی جنس رپورٹ سے ایرانی جوہری تنصیبات کی تباہی کی تصدیق ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں امریکی نیشنل انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تُلسی گیبارڈ نے بتایا کہ نئی رپورٹ امریکی صدر کی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات مکمل تباہ کر دی گئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نطنز، فردو اور اصفہان کی تمام جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں،ایران کو تینوں تنصیبات کی ازسر نو تعمیرکرنا ہوگی جس میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔

    تلسی گیبارڈ کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈا میڈیا صدر ٹرمپ کی فیصلہ کن قیادت کو نقصان پہنچانے کی باقاعدہ مہم چلارہا ہے، میڈیا نے صدر ٹرمپ کے ایران پر حملوں کے اقدامات کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔

    امریکی انٹیلی جنس چیف نے بتایا کہ میڈیا نے لیک شدہ خفیہ رپورٹ کا جزوی استعمال کرکے حقیقت چھپائی، رپورٹ میں ’لوکانفیڈنس‘کی نشاندہی کو نظر انداز کیا گیا۔ امریکی انٹیلی جنس قیادت کی جانب سے مضبوط مؤقف سامنے آیا۔

    برطانیہ میں دہشتگرد ی کا خطرہ ہے، وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر

    اس حوالے سے الجزیرہ ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس چیف کا بیان صدر ٹرمپ کے دعوؤں کی توثیق ہے۔

  • ‘پاکستان اپنے نیوکلیئر پروگرام پرکسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا’

    ‘پاکستان اپنے نیوکلیئر پروگرام پرکسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا’

    اسلام آباد : ڈپٹی چیئرمین نیشنل کمانڈ اتھارٹی جنرل ندیم رضا کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے نیوکلیئر پروگرام پرکسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے نسٹ میں سیمینار سے خطاب کیا۔

    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پالیسی کے تحت علاقائی عوامل اور سیکیورٹی پر سیمینار منعقد کیا گیا۔

    ڈپٹی چیئرمین نیشنل کمانڈ اتھارٹی جنرل ندیم رضا نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی نیوکلیئرصلاحیت مادروطن کےدفاع اورسالمیت کی ضامن ہے، ملکی نیوکلیئرپروگرام کوعوام،سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہے۔

    جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ سول وملٹری قیادت نیشنل کمانڈاتھارٹی کےاس اسٹریٹجک پروگرام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح ہے،

    انھوں نے کہا کہ قومی سیکیورٹی ناقابل تقسیم ہے، پاکستان اپنے نیوکلیئر پروگرام پرکسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا، پاکستان ایک ذمہ داراور پر اعتماد نیوکلیئر ملک ہے۔

    ڈپٹی چیئرمین نیشنل کمانڈاتھارٹی کا کہناتھا کہ ملکی پالیسی فل اسپیکٹرم ڈیٹرنس ہے ، جو قابل اعتماد ایٹمی توازن کے دائرہ کارمیں ہے اور ہماری قومی سیکیورٹی،سیفٹی میکنزم ہرقسم کے خطرے کے خلاف تمام ضابطوں کے مطابق ہے۔

    جنرل ندیم رضا نے مزید کہا کہ قومی اسٹریٹجک پروگرام پربےبنیاداورغیرضروری تبصرےسےگریزکیاجائے ، نیوکلیئر ممالک میں رائج طریقے کے مطابق نیشنل کمانڈاتھارٹی اسٹریٹجک پروگرام پر رسپانس اور تبصرے کی مجاز ہے۔

  • بجلی بحران پر قابو پانے کی سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں، وزیرِاعظم

    بجلی بحران پر قابو پانے کی سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں، وزیرِاعظم

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف کا کہنا ہے حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

    وزیرِاعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں منصوبوں کے لیئے ویژن 2050 کے تحت فنڈز کے انتظامات کیئے جائیں گے، انھوں نے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت ایٹمی توانائی سمیت مختلف منصوبوں پر پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

    وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت نیوکلیئر پروگرام کے بارے میں اجلاس کے دوران انھیں ایٹمی توانائی کے مختلف منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں کے ٹو اور کے تھری پاور منصوبوں سے متعلق امور زیر غور آئے۔

     وزیرِاعظم ہاوس میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزراء خواجہ محمد اصف، اسحاق ڈار ،چیئر مین جوائینٹ چیفس اف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود اور ڈی جی اسٹریٹیجک پلان ڈویژن نے شرکت کی۔