Tag: نیوی

  • پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیر القومی بحری مشق امن کا آغاز

    پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیر القومی بحری مشق امن کا آغاز

    کراچی: پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیر القومی بحری مشق امن کا آج سے آغاز ہوگیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ امجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ خطے میں استحکام کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیر القومی بحری مشق امن کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا، کثیر القومی بحری مشق 11 سے 16 فروری تک کراچی میں منعقد کی جا رہی ہے۔

    مشق کا باقاعدہ آغاز شریک ممالک کی پرچم کشائی کی تقریب سے ہوا۔

    مشقوں میں 45 ممالک کے نمائندگان بحری اثاثے، مبصرین اور سینئر افسران کے ساتھ شریک ہیں، کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی ہیں جبکہ 7 دوست ممالک کے معزز مہمان بطور گیسٹ آف آنر شرکت کر رہے ہیں۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے تناظر میں کثیر تعداد میں ممالک کی شرکت پاک بحریہ کا بڑا کارنامہ ہے، مشق کا مقصد خطے کا بحری استحکام اور مشترکہ کارروائی کی صلاحیتوں میں اضافہ ہے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ امجد خان نیازی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ نے میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے متعدد اقدامات کیے، خطے میں استحکام کے لیے پاک بحریہ ہمہ وقت کوشاں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مشق میں شریک تمام ملکوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، مشق امن پسند ملکوں کو یکجا ہونے کا ایک پیغام ہے۔

  • پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

    پاک بحریہ کا اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

    اسلام آباد: پاک بحریہ نے سطح سمندر اور ہوا سے اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا، اینٹی شپ میزائل سطح سمندر اور ہوا سے فائرنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کی جانب سے شمالی بحیرہ عرب میں سطح سمندر اور ہوا سے اینٹی شپ میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ اینٹی شپ میزائلز سطح سمندر اور ہوا سے فائرنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک بحریہ کے جنگی بحری جہاز، ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر نے کامیابی سے اپنے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

    ترجمان کے مطابق میزائلز فائرنگ کا شاندار مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے میزائلز فائرنگ کا مشاہدہ کیا، نیول چیف امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، پاک بحریہ کے جوان اور آفیسرز ملک کی سمندری سرحدوں اور بحری اثاثوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

  • زیر آب اور فضا میں مار کرنے والے ہتھیاروں سے لیس جہاز کی تعمیر کا آغاز

    زیر آب اور فضا میں مار کرنے والے ہتھیاروں سے لیس جہاز کی تعمیر کا آغاز

    کراچی: پاک بحریہ کے لیے ملجم کلاس کارویٹ جہاز کی تعمیر کا آغاز ہوگیا، جہاز سطح آب، زیر آب اور فضا میں مار کرنے والے ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے لیے ملجم کلاس کارویٹ جہاز کی تعمیر کا آغاز ہوگیا۔ تعمیر کے آغاز کی تقریب کراچی شپ یارڈ میں منعقد ہوئی۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترکی کے وزیر برائے قومی دفاع تقریب کے مہمان خصوصی تھے، وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی بھی تقریب میں شریک تھے۔

    ترکی کے وزیر برائے قومی دفاع کا کہنا تھا کہ بہترین کوالٹی، کم لاگت اور انتہائی کم مدت میں جہاز کی تعمیر اہم کامیابی ہوگی۔ منصوبہ پاکستان اور ترکی کے دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔

    وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ بحری جہاز کی مقامی سطح پر تعمیر خوش آئند ہے، منصوبے سے جہاز سازی کی صنعت اور صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔

    ترجمان کے مطابق جہاز سطح آب، زیر آب اور فضا میں مار کرنے والے ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جہاز کی تعمیر سنہ 2024 میں مکمل ہو جائے گی، جہاز کی بیڑے میں شمولیت سے امن و استحکام کو فروغ حاصل ہوگا۔

  • چینی سفیر کی پاک بحریہ کے سربراہ سے الوداعی ملاقات

    چینی سفیر کی پاک بحریہ کے سربراہ سے الوداعی ملاقات

    اسلام آباد: چین کے سفیر یاﺅ جِنگ نے نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے الوداعی ملاقات کی۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آج نیول ہیڈکوارٹرز میں چینی سفیر یاؤ جِنگ نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں نیول چیف نے خطے کی بحری سیکورٹی میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی، جب کہ چین کے سفیر نے خطے میں بحری سیکورٹی کے استحکام کے لیے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

    ترجمان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ظفر محمود عباسی نے پاک چین باہمی تعلقات میں یاﺅ جِنگ کی سفارتی خدمات کو سراہا۔

    یاد رہے کہ جمعرات کو چینی سفیر یاؤ جِنگ نے وزارتِ خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی تھی،جس میں سی پیک اور زراعت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون سمیت باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    چینی سفیر نے کہا تھا چین پاکستان میں عنقریب دو ’فٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز سینٹر‘ (منہ اور کھر کی بیماری) قائم کرے گا۔

    دوسری طرف وزیر خارجہ شاہ محمود نے پاکستان میں ٹڈی دل حملے کے بعد تعاون پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم زراعت سے متعلقہ منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے پر عزم ہیں۔

  • پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں مختلف میزائلز فائر کرنے کا کامیاب تجربہ

    پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں مختلف میزائلز فائر کرنے کا کامیاب تجربہ

    کراچی: ارض پاک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے افواج پاکستان نے ہمہ وقت تیار ہونے کا ایک اور ثبوت دے دیا، پاک بحریہ نے بحیرہ عرب اور مکران کوسٹ پر مختلف میزائلز فائر کرنے کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کی جانب سے شمالی بحیرہ عرب اور مکران کوسٹ پر مختلف میزائلز فائر کرنے کے کامیاب مظاہرے کیے گئے۔

    جنگی بحری و ہوائی جہاز نے سطح سمندر پر مار کرنے والے اینٹی شپ میزائلز فائر کیے۔ پاک بحریہ کی فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندر سے زمین پر میزائل فائر کر کے ہدف کو تباہ کیا جبکہ زیر سمندر روایتی آبدوز سے بھی زمین پر میزائل فائر کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق مکران کوسٹ سے ایئر ڈیفنس میزائلز بھی فائر کیے گئے، مختلف میزائلز نے اپنے اہداف کو انتہائی کامیابی سے نشانہ بنایا۔

    سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے تجربات کا مشاہدہ کیا۔ امیر البحر نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ کامیا تجربات پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

    نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

  • پاک بحریہ کے لیے کراچی شپ یارڈ میں جہاز تیار

    پاک بحریہ کے لیے کراچی شپ یارڈ میں جہاز تیار

    کراچی: کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لیے تیار شدہ جہاز کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی، جہاز مقامی طور پر تیار شدہ، ملٹی مشن اور جدید اینٹی شپ میزائل و سینسرز سے لیس ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے لیے کراچی شپ یارڈ میں تیار جہاز فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل) 4 کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں منعقد ہوئی۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مقامی طور پر پاک بحریہ کے لیے تیار شدہ جہاز میزائل کرافٹ ہے، جہاز ملٹی مشن اور جدید اینٹی شپ میزائل و سینسرز سے لیس ہوگا۔

    تقریب میں مینیجنگ ڈائریکٹر شپ یارڈ رئیر ایڈمرل اطہر سلیم نے جہاز سازی کے منصوبے پر روشنی ڈالی، ریئر ایڈمرل اطہر سلیم نے اقدام کو خود انحصاری کیطرف اہم سنگ میل قرار دیا۔

    تقریب کی مہمان خصوصی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال تھیں۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی شپ یارڈ کا جہازوں کی تعمیر اور خود انحصاری کے ہدف میں اہم کردار ہے، وزارت دفاعی پیداوار بھی نئے شپ یارڈز کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔

  • سمندری آلودگی اور اس کے خاتمے کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے پاک بحریہ کی مشق

    سمندری آلودگی اور اس کے خاتمے کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے پاک بحریہ کی مشق

    کراچی: بحری جہازوں سے رسنے والے تیل سے سمندری آلودگی اور اس کے تدارک کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی مشق بارہ کوڈا 2 سے 4 دسمبر تک منعقد کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے تعاون سے مشق بارہ کوڈا منعقد کی جارہی ہے جو 2 سے 4 دسمبر تک جاری رہے گی، مشق میں متعلقہ ملکی اداروں کے ساتھ دیگر ممالک بھی حصہ لیں گے۔

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ مشق کے دوران بحری جہازوں سے رسنے والے تیل سے سمندری آلودگی اور اس کے تدارک کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

    سمندر اور سمندری حیات کے تحفظ کے لیے کی جانے والی مشق بارہ کوڈا کی خصوصی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔ ویڈیو میں سمندر اور سمندری حیات کے تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

    ویڈیو میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے سمندر کو آلودگی سے محفوظ بنانے کے اقدامات میں پاک بحریہ نے بھر پور تعاون کا اظہار کیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ سمندری ماحول کی حفاظت کے لیے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کردار قابل ستائش ہے۔ یہ مشق سنہ 2007 سے منعقد کی جارہی ہے۔

  • پاک بحریہ کا موریطانیہ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    پاک بحریہ کا موریطانیہ میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

    کراچی: پاک بحریہ کے 2 جہازوں نے افریقی ملک موریطانیہ کا دورہ کیا، اس دوران مشن کمانڈر نے اہم ملاقاتیں کیں۔ پاک بحریہ نے جذبہ خیر سگالی کے تحت موریطانیہ میں میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی جہازوں ’معاون‘ اور ’اصلت‘ کی موریطانیہ میں آمد پر بندرگاہ نواکشوط میں میزبان بحریہ نے پاکستانی جہازوں کا استقبال کیا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ مشن کمانڈر نے میزبان بحریہ اور سول حکام سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاک بحریہ کے سمندری تحفظ کے اقدامات کو بھی اجاگر کیا گیا۔

    مشن کمانڈر نے سربراہ پاک بحریہ کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔

    ترجمان کے مطابق پاک بحریہ نے جذبہ خیر سگالی کے تحت موریطانیہ میں میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا۔ کیمپ میں 2 ہزار افراد کو علاج، آپریشنز اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔

    موریطانین عوام نے پاک بحریہ کے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہا۔

    بعد ازاں پاک بحریہ کے جہاز ’معاون‘ پر عشایئے کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا۔ عشایئے میں موریطانین بحریہ کے اعلیٰ حکام، سفارتی و مقامی شخصیات نے شرکت کی۔

  • شاعرمشرق کا یوم پیدائش، مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقارتقریب

    شاعرمشرق کا یوم پیدائش، مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقارتقریب

    لاہور: شاعر مشرق علامہ اقبال کے 142ویں یوم پیدائش کے موقع پران کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی، نیوی کے چاک و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

    تفصیلات کے مطابق شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈورنعمت اللہ تھے۔

    نیوی کےاسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈورنعمت اللہ نے مزار اقبال پر پاک نیوی کے دستوں کا معائنہ کیا،اس موقع پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ اسٹیشن کمانڈر کموڈور نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے۔

    کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے مزار اقبال پر حاضری دی۔ کور کمانڈر نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

    ڈاکٹرعلامہ محمد اقبالؒ کا142واں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے

    نوجوانوں کو خودی کا درس دینے والے مصور پاکستان اورعظیم شاعر حضرت علامہ محمد اقبالؒ کا ایک سو بیالیسواں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے،مصور پاکستان نے شاعری کے ذريعے سوئی ہوئی قوم کو بیدار کیا۔

    شاعر مشرق حکیم الامت اور سر کا خطاب پانے والے ڈاکٹرعلامہ اقبال 9 نومبر اٹھارہ سو ستتر (1877) کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، ان کے والد کا نام شیخ نور محمد تھا، آپ نے قانون اور فلسفے ميں ڈگرياں لیں لیکن جذبات کے اظہار شاعری سے کیا۔

  • نیول چیف کا میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، کراچی بحریہ کی تنصیبات کادورہ

    نیول چیف کا میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، کراچی بحریہ کی تنصیبات کادورہ

    کراچی : پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کراچی میں بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا ہے۔ نیول چیف نےمیری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی آپریشنل تیاریوں کوسراہا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) کے ہیڈکوارٹرز آمد پر امیرالبحرکو ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو گارڈآف آنرپیش کیا گیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ نیول چیف نے یادگارشہداپرفاتحہ خوانی کی اورپھول رکھے جس کے بعد نیول چیف کوپی ایم ایس اے کے کردار اور ذمہ داریوں سےمتعلق بریفنگ دی گئی۔

    یہ بھی پڑھیں: میری ٹائم سیکٹرکی ترقی کے لیے صف اول کا کردارادا کر رہے ہیں، نیول چیف

    ترجمان کا کہنا ہے کہ ایڈمرل محمود عباسی نےنئےتعمیرکردہ ٹریننگ سینٹرکابھی دورہ کیا اور پاک بحریہ کےفلیٹ کی آپریشنل کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرنیول چیف نےمیری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی آپریشنل تیاریوں کوسراہا۔

    یاد رہے کہ ورلڈ میری ٹائم ڈے 2019 کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ ہرسال 26 ستمبرکو میری ٹائم کاعالمی دن منایا جاتا ہے، قدرت نے پاکستان کو 1ہزار کلومیٹرسے زائد ساحلی پٹی سے نوازا ہے، سی پیک سے پاکستان میں میری ٹائم سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔