Tag: نیویارک

  • نیویارک میں اندھا دھند فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 8 زخمی

    نیویارک میں اندھا دھند فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 8 زخمی

    نیویارک: بروکلین کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 8 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    امریکی میڈیا نے بتایا کہ نیویارک میں فائرنگ کا واقعہ بروکلین کے ایک ہوٹل میں پیش آیا ہے، پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کسی ایک شخص کی جانب سے نہیں کی گئی بلکہ فائرنگ کے مذکورہ واقعے میں متعدد افراد ملوث ہیں۔

    نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، واقعے کی جگہ سے گولیوں کے 36 خول ملے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ہلاک ہونے والے افراد کی عمر زیادہ نہیں، ہلاک شدگان کی عمریں 27 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔

    امریکی میڈیا نے فائرنگ سے متعلق مزید بتایا کہ زخمیوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں، تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/shooting-in-austin-03-people-dead-suspect-arrested/

  • اندھا دھند فائرنگ کے مہلک ترین واقعے نے نیویارک کو ہلا کر رکھ دیا، بنگلادیشی پولیس افسر ہلاک

    اندھا دھند فائرنگ کے مہلک ترین واقعے نے نیویارک کو ہلا کر رکھ دیا، بنگلادیشی پولیس افسر ہلاک

    نیویارک (29 جولائی 2025): اندھا دھند فائرنگ کے مہلک ترین واقعے نے نیویارک شہر کو ہلا کر رکھ دیا ہے، ایک اور دل دہلا دینے والے واقعے میں پولیس افسر سمیت 5 افراد مارے گئے۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں فائرنگ کے واقعات کا سلسلہ تھم نہیں سکا ہے، این وائی پی ڈی حکام کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ مڈ ٹاؤن مین ہٹن میں پیش آیا، جہاں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے پولیس افسر سمیت پانچ افراد کو مار دیا۔

    Didarul-Islam-NYPD-Bangladesh
    نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کا افسر دیدار الاسلام جس کا تعلق بنگلادیش سے تھا
    اندھا دھند فائرنگ کرنے والے شوٹر کا اسلحہ لائسنس
    اندھا دھند فائرنگ کرنے والے شوٹر کا اسلحہ لائسنس

    پولیس نے بتایا کہ حملہ آور شین ڈیون تمورا اکیلا تھا، جس کی عمر 27 برس اور لاس ویگاس کا رہائشی تھا، جس نے خود کو بھی گولی مار لی ہے۔ اندھا دھند فائرنگ پیر کی شام کو ایک پارک ایونیو اسکائی اسکریپر میں رش کے وقت ہوئی، اس میں نیشنل فٹ بال لیگ کے کارپوریٹ دفاتر موجود ہیں۔

    پولیس ذرائع کے مطابق شوٹر کی جیب میں ایک خود کشی نوٹ بھی موجود تھا، جس میں نیشنل فٹبال لیگ سے شکایات کا اظہار کیا گیا تھا، اور کہا گیا تھا کہ وہ ایک اعصابی بیماری (دائمی ٹرامیٹک انسیفالوپیتھی، سی ٹی ای) میں مبتلا ہے۔ اس نے نوٹ میں یہ بھی لکھا کہ اس کے دماغ کو سائنسی اسٹڈی کے لیے استعمال کیا جائے۔


    ہارورڈ یونیورسٹی نے بھی ٹرمپ انتظامیہ کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، بڑا اعلان


    واضح رہے کہ ہلاک ہونے والا پولیس افسر دیدار الاسلام بنگلادیش سے تعلق رکھنے والا 36 سالہ تارک وطن تھا، اس کے دو جوان بیٹے تھے اور وہ تیسرے بیٹے کا باپ بننے والا تھا۔ ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

  • مشرقی وسطی میں پائیدار امن کے قیام کیلئے دور ریاستی حل ضروری ہے، پاکستان

    مشرقی وسطی میں پائیدار امن کے قیام کیلئے دور ریاستی حل ضروری ہے، پاکستان

    نیویارک(27 جولائی 2025): نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ دیرینہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے العربیہ کو انٹرویو میں کہا کہ مشرقی وسطی میں پائیدار امن کے قیام کیلئے دور ریاستی حل ضروری ہے، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ دیرینہ ہے اور جن ممالک نے فلسطین کو تسلیم نہیں کیا انہیں بھی یہ قدم اٹھانا ہوگا۔

    پاکستان کے نائب وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین پر فرانس اور سعودی عرب کی جانب سے ہونے والی کانفرنس کا خیر مقدم کرتے ہیں امید ہے اس کانفرنس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا ہم خطے کے تمام ممالک کیساتھ امن کے خواہاں ہیں، ہم بھارت کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن بھارت کی جانب سے مسلسل منفی بیانات سامنے آرہے ہیں۔

    عالمی برادری فلسطین کے دوریاستی حل کو زندہ رکھے، یواین سیکریٹری جنرل

    واضح رہے کہ مصر نے فلسطینی مسئلے کے پرامن حل کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کے لیے مشترکہ فرانسیسی-سعودی اقدام کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

    یہ کانفرنس اس ماہ 28 اور 29 جولائی کو نیویارک میں منعقد ہوگی، آج ہفتہ کو مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران سیسی نے میکرون کے حالیہ اعلان کا خیرمقدم کیا جس میں فرانس نے آئندہ ستمبر میں نیویارک شہر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران باضابطہ طور پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • ٹرمپ انتظامیہ کا میئر نیویارک اور دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ

    ٹرمپ انتظامیہ کا میئر نیویارک اور دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ

    واشنگٹن(25 جولائی 2025): ٹرمپ انتظامیہ نے نیویارک شہر، میئر ایریک ایڈمز اور شہر کے کئی دیگر اہلکاروں کیخلاف مقدمہ دائر کردیا۔

    اٹارنی جنرل پیم بانڈی نے کہا کہ نیویارک شہر کی انتظامیہ نے ہزاروں مجرموں کو رہائی دی ہے تاکہ وہ قانون پر عمل کرنے والے شہریوں کیخلاف پرتشدد جرائم کرسکیں۔

    انتظامیہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہر میں نافذ قانون خطرناک مجرموں کو گلیوں میں گشت اور کمیونٹی میں گھناونے جرائم کی اجازت دیتا ہے، اگر نیویارک شہر اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے کھڑا نہیں ہوگا تو وفاقی حکومت یہ اقدام کرےگی۔

    بہت عرصے سے نیویارک شہر ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امیگریشن قوانین نافذ کرنے کی راہ میں حائل ہے، وفاق کی جانب سے امیگریشن قوانین پر عمل کی کوششیں اب ناکام نہیں بنائی جاسکیں گی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے نیویارک شہر اور اسکی انتظامیہ کیخلاف یہ کیس ایسٹرن ڈسٹرکٹ میں دائر کیا ہے۔

  • اسحاق ڈار امریکا کے سرکاری دورے پر نیویارک پہنچ گئے

    اسحاق ڈار امریکا کے سرکاری دورے پر نیویارک پہنچ گئے

    اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار امریکا کے سرکاری دورے پر نیویارک پہنچ گئے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی 28 جولائی تک اقوام متحدہ اور امریکا میں سرکاری مصروفیات طے ہیں۔

    اسحاق ڈار یو این سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت کے تحت اعلیٰ سطح اجلاسوں کی قیادت کریں گے، وہ نیویارک اور واشنگٹن میں دو طرفہ اور کثیر الجہتی ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ دو ریاستی حل سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، دو ریاستی حل کانفرنس سعودی عرب اور فرانس کی میزبانی میں منعقد ہو رہی ہے۔ نائب وزیر اعظم ’مشرق وسطیٰ کی صورت حال، فلسطین کا سوال‘ کے موضوع پر سلامتی کونسل کے سہ ماہی مباحثے کی صدارت بھی کریں گے۔


    ٹرمپ نے یو اے ای میں پھنسے افغان شہریوں کی مدد کا اعلان کر دیا


    نیویارک آمد پر پاکستانی سفیر برائے امریکا اور اقوام متحدہ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔ 24 جولائی کو ایک اور اہم بریفنگ منعقد ہوگی، جس میں اقوام متحدہ اور علاقائی تنظیموں خصوصاً اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے مابین تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

  • امریکی شہر نیویارک میں بارش کا 117 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    امریکی شہر نیویارک میں بارش کا 117 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

    نیویارک : امریکی شہر نیویارک صرف ایک گھنٹے کے دوران دو انچ سے زائد بارش سے ایک سو سترہ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

    تفصیلات کے امریکی شہر نیویارک میں بارش کا ایک سو سترہ سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، شہر میں صرف ایک گھنٹے کے دوران دو انچ سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔

    سڑکیں، بیسمنٹ اور سب وے پانی سے بھر گئے اور گاڑیاں پانی میں تیرتی رہیں جبکہ درخت گر نے اور پانی کے تیز بہاؤ سے سڑکیں بند ہو گئیں۔

    ریاست نیوجرسی میں فلیش فلڈ کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تاہم سیلابی ریلوں میں بہنے سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔

    مزید پڑھیں : نیو یارک، موسلا دھار بارشوں سے سیلاب کا خطرہ، ایمرجنسی نافذ

    طوفانی بارشوں سے نیویارک اور نیوجرسی کے حکام نے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے.

    ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں سرگرم ہیں، اور شہریوں کو محتاط رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ کیوں زہران پر حملہ کررہے ہیں؟ نیویارک کے ممکنہ میئر کا بڑا انکشاف

    ڈونلڈ ٹرمپ کیوں زہران پر حملہ کررہے ہیں؟ نیویارک کے ممکنہ میئر کا بڑا انکشاف

    نیویارک کے آئندہ میئر بننے کے مضبطو امیدوار زہران ممدانی نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشتعل ہوکر کیوں ان پر حملے کررہے ہیں۔

    بھارتی نژاد نیویارک کی میئرشپ کے امیدوار زہران ممدانی نے جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو "بے چین اور مایوس” قرار دیتے ہوئے ان پر الزام لگایا کہ وہ اہم باتوں سے توجہ ہٹانے کے لیے ان پر ذاتی حملے کر رہے ہیں۔

    ایکس پر اپنی پوسٹ میں زہران ممدانی نے لکھا کہ "ڈونلڈ ٹرمپ مجھ پر حملہ کر رہے ہیں کیونکہ وہ محنت کش لوگوں کے خلاف اپنی جنگ سے توجہ ہٹانے کے لیے بے چین ہیں۔ ہمیں جوابی جنگ کرنی چاہیے اور ہم یہ کریں گے۔”

    ان کا کہنا تھا کہ "ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے گرفتار کر لیا جائے، انھو نے کہا کہ مجھے ملک بدر کر دیا جائے، میرے بارے میں اس طرح کی باتیں کہی گئی ہیں کیونکہ وہ اس سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں جس کے لیے میں لڑ رہا ہوں۔

    زہران ممدانی نے کہا کہ "میں ان لوگوں کے لیے لڑتا ہوں جن کے لیے انھوں نے کہا تھا کہ وہ لڑ رہے ہیں، یہ وہی صدر ہیں جو سستی اشیا کی مہم چلارہے تھے،

    نیوریارک کی میئرشپ کے امیدوار نے کہا ک ٹرمپ ے لیے تقسیم کے شعلوں کو بھڑکانا آسان ہے بجائے اس کے کہ وہ امریکیوں کے کام کرنے کے طریقوں کو تسلیم کریں۔

    https://urdu.arynews.tv/zohran-mamdani-trump-threatened-new-york/

  • پاگل کمیونسٹ کو نیویارک تباہ کرنے نہیں دونگا، اختیارات میرے پاس ہیں، ٹرمپ

    پاگل کمیونسٹ کو نیویارک تباہ کرنے نہیں دونگا، اختیارات میرے پاس ہیں، ٹرمپ

    ڈونلڈ ٹرمپ نیویارک کی میئرشپ کے امیدوار زہران ممدانی کیخلاف کھل کرمیدان میں آگئے کہا کہ ایک پاگل کمیونسٹ کونیویارک تباہ کرنےنہیں دوں گا۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر زہران ممدانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کمیونسٹ شدت پسند نیویارک تباہ نہیں کر سکتا، عوام یقین رکھیں اختیارات میرے پاس ہیں، عوام اس بات کا یقین رکھیں کہ سارے کارڈز میرے ہاتھ میں ہیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نیویارک سٹی کو بچاؤں گا، نیویارک کو دوبارہ عظیم اور خوبصورت بناؤں گا، امریکا کو جیسےعظیم بنایا ویسے نیویارک کو بھی بناؤں گا۔

    مجھے لگتا ہے نیویارک کے لوگ پاگل ہو گئے ہیں، صدر ٹرمپ

    نیویارک میئر کیلئے ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار ظہران ممدانی نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پوسٹ میں امریکی صدر کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے لکھا تھا کہ امریکی صدر نے مجھے گرفتار کرنے، میری شہریت چھیننے، قید میں ڈالنے اور ملک بدر کرنے کی دھمکی دی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ "یہ دھمکی اس لیے نہیں کہ میں نے کوئی قانون توڑا ہے بلکہ اس لیے کہ میں دہشت زدہ کرنے والے (آئی سی ای) امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ کے خلاف ہوں”

    نیویارک کی مئیرشپ کے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ٹرمپ کی ناراضگی صرف ہماری جمہوریت پر حملہ نہیں بلکہ نیو یارک میں رہنے والے ہر شہری کو پیغام ہے، ہم اس دھمکی کو قبول نہیں کریں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/us-senate-passes-trump-sweeping-tax-cut-spending-bill/

  • مجھے لگتا ہے نیویارک کے لوگ پاگل ہو گئے ہیں، صدر ٹرمپ

    مجھے لگتا ہے نیویارک کے لوگ پاگل ہو گئے ہیں، صدر ٹرمپ

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہ ایک مرتبہ پھر نیویارک کے میئر کے امیدوار ظہران ممدانی پر شدید تنقید کی ہے، انھوں نے کہا ’’میرے خیال میں ظہران ممدانی ایک خوفناک کمیونسٹ ہے۔‘‘

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ظہران ممدانی امریکیوں کے لیے ایک بری خبر ہے، وہ ایک خوفناک کمیونسٹ ہے، لیکن ان کو دیکھ کر بہت مزا آئے گا، کیوں کہ ممدانی کو فنڈز لینے کے لیے وائٹ ہاؤس آنا پڑے گا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ’’میں نے سنا ہے کہ وہ (ظہران ممدانی) ایک پاگل شخص ہے، مجھے لگتا ہے کہ نیویارک کے لوگ پاگل ہو گئے ہیں، اگر نیو یارک کے لوگ ممدانی کو منتخب کرتے ہیں تو وہ پاگل ہیں۔

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ممدانی کمیونسٹ گروسری اسٹور اور، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز چلانا چاہتا ہے، اگر ایسا ہے تو نیویارک میں موجود باقی لوگوں کا کیا ہوگا۔


    اسرائیل غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی پر رضامند ہوگیا، صدر ٹرمپ کا دعویٰ


    میڈیا سے گفتگو کے دوران صدر ٹرمپ سے ایلون مسک کے رویے پر سوال کیا گیا تو انھوں نے جواب میں کہا ایلون مسک الیکٹرک گاڑیوں پر مینڈیٹ کھونے پر پریشان ہے، وہ اپنے رویے کی وجہ سے الیکٹرک گاڑیوں کے علاوہ اور بھی بہت کچھ کھو سکتا ہے۔

    غزہ معاملے پر انھوں نے کہا نیتن یاہو جلد واشنگٹن پہنچ رہا ہے، ان سے غزہ میں ایک عظیم کامیابی پر بات کرنے جا رہے ہیں۔

  • زہران ممدانی کا نیویارک کے پہلے مسلمان میئر بننے کا امکان

    زہران ممدانی کا نیویارک کے پہلے مسلمان میئر بننے کا امکان

    نیویار ک: زہران ممدانی نے ڈیموکریٹک پرائمری کا پہلا راؤنڈ بھاری اکثریت سے جیت لیا، اُنہوں نے سابق گورنر نیویارک اینڈریوکو مو پر غیر معمولی سبقت حاصل کی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق زہران ممدانی کو سوا 4 لاکھ سے زائد ووٹ مل چکے ہیں، حریف امیدوار پر بھاری برتری حاصل ہوچکی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق نیویارک میں آباد پاکستانی کمیونٹی بھی ممدانی کومیئر کا انتخاب جتوانے کیلئے متحرک ہوچکے ہیں۔

    نیویارک سٹی بورڈ آف الیکشنز کے مطابق منگل کو شام ساڑھے 7 بجے تک نیویارک کے 9 لاکھ 30 ہزار سے زائد شہریوں نے ووٹ ڈالا۔ تاہم امریکی ٹی وی کے مطابق رات 9بجے تک تقریباً 11 لاکھ شہریوں نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ یہ تعداد سن 2021 کے مئیر الیکشنز کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

    کوئنز علاقے کے رکن اسمبلی ممدانی کو نوجوان ووٹرز کی خاص طور پر حمایت حاصل ہے جو آخری روز لانگ آئی لینڈ سٹی میں انتخابی مہم میں مصروف رہے۔

    رپورٹس کے مطابق 33 برس کے ممدانی ڈیموکریٹک سوشلسٹ تصور کیے جاتے ہیں اور پچھلے چند ماہ میں تیزی سے ابھر کرصف اول کھڑے ہوچکے ہیں۔

    فلسطین ایکشن گروپ پر برطانیہ میں پابندی لگنے کا امکان

    ممدانی نے سٹی بس اور چائلڈ کیئر کومفت کرنے کا وعدہ کیا ہوا ہے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کرنے کی مہم چلاتے رہے ہیں۔