Tag: نیویارک فائرنگ

  • نیویارک: 4 سسرالیوں کو قتل کرنے والا پولیس فائرنگ میں ہلاک

    نیویارک: 4 سسرالیوں کو قتل کرنے والا پولیس فائرنگ میں ہلاک

    امریکی شہر نیویارک کے علاقے کوئینز میں اپنی سسرال کے 4 افراد کو قتل کرنے والا چاقو بردار شخص پولیس کی فائرنگ میں مارا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک پولیس نے بتایا کہ ایک بچی نے ایمرجنسی نمبر پر کال کرکے اطلاع دی کہ ان کا کزن ان کے خاندان پر حملہ کرکے انہیں قتل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق اطلاع موصول ہونے کے بعد فوری طور پر قریب موجود پولیس افسران موقعے پر پہنچے تو حملہ آور نے چاقو کے وار کرکے دو پولیس اہلکاروں کو بھی زخمی کردیا، جس پر پولیس نے فائرنگ کرکے حملہ آور کر ہلاک کردیا۔

    پولیس کے مطابق حملہ آور اس سے قبل گھریلو تشدد کے الزام میں گرفتار ہو چکا تھا، 38 سالہ حملہ آور اپنے سسرالیوں کے گھر پر حملے میں دو بچوں سمیت 4 افراد کو چاقو کے وار کرکے قتل کرچکا تھا جبکہ حملے میں زخمی 61 سالہ ایک خاتون نازک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    دوسری جانب فرانس میں ایفل ٹاور کے قریب چاقو اور ہتھوڑا بردار شخص نے ایک شخص کی جان لے لی، جب کہ دو زخمی ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس میں ایفل ٹاور کے قریب چاقو بردار شخص کے حملے میں ایک شخص ہلاک، اور دو زخمی ہو گئے، فرانسیسی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حملے میں ملوث 26 سالہ مشتبہ فرنچ باشندے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    ملزم فرانسیسی سیکیورٹی سروس کی واچ لسٹ میں بھی شامل تھا جو ذہنی عارضے میں مبتلا ہے، پولیس نے بتایا ملزم نے پہلے جرمن سیاح جوڑے پر چاقو سے حملہ کیا، پھر ایفل ٹاور سے چند قدم کی دوری پر مزید دو افراد کو ہتھوڑی سے نشانا بنایا۔

    روئٹرز کے مطابق وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینین نے ہفتے کے روز کہا حملہ آور کو ٹیزر اسٹین گن استعمال کر کے قابو کیا گیا، حملہ آور کو 2016 میں ایک اور حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے جرم میں 4 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

  • نیویارک میں سفید فام نوجوان کی اندھا دھند فائرنگ، 10 ہلاک، واقعے کی لائیو اسٹریمنگ

    نیویارک میں سفید فام نوجوان کی اندھا دھند فائرنگ، 10 ہلاک، واقعے کی لائیو اسٹریمنگ

    امریکا: نیویارک میں ایک سفید فام نوجوان کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک، جب کہ 3 زخمی ہو گئے، حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں فائرنگ کے ایک اور واقعے میں دس افراد ہلاک ہو گئے، ریاست نیویارک کے شہر بفیلو کی سپر مارکیٹ میں 18 سالہ سفید فام نسل پرست نوجوان نے سیاہ فام شہریوں پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں، فائرنگ سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

    حملہ آور نے فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گیم اسٹریمنگ ویب سائٹ پر براہ راست نشر کر دی، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ فوجی یونیفارم پہنے حملہ آور خود کو یہودی مخالف اور انتہا پسند کہہ رہا تھا، ملزم سے نفرت کی بنیاد پر جرم کے تحت تفتیش کی جائے گی۔

    ادھر ریاست وسکونسن کے شہر مِلواکی میں بھی فائرنگ کے 3 واقعات میں 21 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جس کے بعد مِلواکی میں جزوی کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، اور فائرنگ کے الزام میں 11 افراد اسلحے سمیت گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

    امریکا میں فائرنگ کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر گن کنٹرول کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے، ڈیموکریٹک پارٹی کا کہنا ہے کہ ری پبلکنز ملک میں گن کنٹرول کے لیے قانون سازی نہیں چاہتے۔