Tag: نیویارک میئر

  • نیویارک کے میئر امیدوار ظہران ممدانی پر وائٹ ہاؤس کا بیان بھی سامنے آ گیا

    نیویارک کے میئر امیدوار ظہران ممدانی پر وائٹ ہاؤس کا بیان بھی سامنے آ گیا

    واشنگٹن: نیویارک کے میئر امیدوار ظہران ممدانی پر وائٹ ہاؤس کا بیان بھی سامنے آ گیا، ترجمان نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ممدانی کو منتخب نہیں دیکھنا چاہتے۔

    ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیویٹ نے کہا کہ ٹرمپ ہر کسی کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں مگر ظہران ممدانی کے ساتھ مشکل ہوگی، اس لیے امریکی صدر ان کو نیویارک کا میئر نہیں دیکھنا چاہتے۔

    ریپبلکن رہنماؤں کی جانب سے ممدانی کی شہریت منسوخ کرنے کی مہم پر بھی وائٹ ہاؤس نے ردعمل دیا ہے، کیرولین لیویٹ نے کہا کہ ٹرمپ نے ممدانی کو ڈی نیچرلائز یا بے دخل کرنے کا مطالبہ نہیں کیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو ممدانی کی کامیابی ناگوار ہے لیکن ذاتی طور پر انھوں نے ممدانی کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا، ظہران ممدانی منتخب ہوئے تو صدر کے لیے ان سے کام لینا مشکل ہوگا۔


    نیویارک : ظہران ممدانی کو ڈی پورٹ کیا جائے، ریپبلکنز کا مطالبہ


    کیرولین لیویٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ سیاسی اختلاف کے باوجود منتخب عہدیداروں سے گفتگو کے حامی ہیں۔

    واضح رہے کہ نیویارک میئر کے لیے ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار کا انتخاب جیتنے والے ممدانی کے خلاف ریپبلکنز نے نیا محاذ کھڑا کر دیا ہے، ریپبلکنز نے صدر ٹرمپ سے ممدانی کی امریکی شہریت کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ انھیں فوری طور ملک بدر کیا جائے۔

    خیال رہے کہ ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار ظہران ممدانی نیویارک کے میئر کا انتخاب جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دیے جا رہے ہیں۔

  • ٹرمپ نے زہران ممدانی کو بھی دھمکی دے دی

    ٹرمپ نے زہران ممدانی کو بھی دھمکی دے دی

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیویارک کی میئر شپ کے امیدوار زہران ممدانی کو بھی دھمکی دے دی، اور ان پر تنقید کرتے ہوئے ان کے کمیونسٹ ہونے کو نشانہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ زہران ممدانی کمیونسٹ ہیں، وہ نیویارک کے لیے برے ہیں، کوئی بھی نیویارک کا میئر ہو اسے سیدھا چلنا پڑے گا۔

    امریکی صدر نے کہا اگر کوئی میئر عزت سے نہیں چلے گا تو اس پر معاشی سختی کریں گے، دی گارڈین کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر میئر کے جمہوری سوشلسٹ امیدوار زہران ممدانی منتخب ہونے کی صورت میں درست برتاؤ نہیں کریں گے تو نیویارک سٹی کو وفاقی فنڈز سے کاٹ دیں گے۔

    اگرچہ ممدانی نے اس بات کی تردید کی ہے کہ وہ کمیونسٹ ہیں، تاہم انھوں نے نیویارک کے امیر ترین باشندوں پر ٹیکس بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ’’مجھے نہیں لگتا کہ ہمارے پاس ارب پتی ہونے چاہئیں۔‘‘ فاکس نیوز کی میزبان ماریا بارٹیرومو کے ساتھ ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے استدلال کیا کہ ممدانی کی فتح ’’ناقابل فہم‘‘ ہے کیوں کہ وہ سمجھتے تھے کہ امیدوار ’’خالص کمیونسٹ‘‘ ہے۔


    زہران ممدانی کس مشہور بھارتی فلم میکر اور مسلمان مصنف کے صاحبزادے ہیں؟


    واضح رہے کہ گزشتہ سال نیویارک کے کمپٹرولر کے مطابق مختلف اداروں اور پروگراموں کے ذریعے وفاقی حکومت کی جانب سے شہر کو 100 ارب ڈالر سے زیادہ کی آمدورفت ہوئی۔

    اتوار کو این بی سی کے میٹ دی پریس کے ساتھ بات کرتے ہوئے ممدانی نے کہا ’’نہیں، میں کمیونسٹ نہیں ہوں۔‘‘ انھوں نے کہا میں اس کے لیے پہلے ہی سے تیار ہوں کہ جس چیز کے لیے میں لڑ رہا ہوں اس سے توجہ ہٹانے کے لیے صدر ٹرمپ اس پر بات کریں گے کہ میں کیسا دکھتا ہوں، کہاں سے ہوں اور کون ہوں۔

    ممدانی نے کہا کہ وہ امریکی شہری حقوق کے کارکن مارٹن لوتھر کنگ جونیئر سے متاثر ہیں، جنھوں نے ایک بار کہا تھا: ’’اسے جمہوریت کہیں یا جمہوری سوشلزم کہیں۔ اس ملک میں خدا کے تمام بندوں کے لیے دولت کی بہتر تقسیم ہونی چاہیے۔‘‘

  • زہران ممدانی نیویارک میئر کیلئے ہونے والے  ڈیموکریٹک پارٹی کے انتخاب میں کامیاب

    زہران ممدانی نیویارک میئر کیلئے ہونے والے ڈیموکریٹک پارٹی کے انتخاب میں کامیاب

    زہران ممدانی نے نیویارک میئر کے لیے ہونے والے ڈیموکریٹک پارٹی کے انتخاب میں کامیابی حاصل کرلی، مخالف امیدوار اینڈریو کومو نے اپنی شکست کو تسلیم کرلیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زہران ممدانی نے 43 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کئے، جبکہ ان کے مخالف اُمیدوار اینڈریو کومو 36 فیصد ووٹ حاصل کر سکے۔

    رپورٹس کے مطابق کامیابی کے بعد زہران ممدانی نے اپنے ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اُن کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ اب ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے نیو یارک کے مئیر کا انتخاب لڑیں گے۔

    ممدانی کو امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے سیاسی، معاشی اور میڈیا اسٹیبلشمنٹ کا مقابلہ کیا اور انہیں شکست دی۔ اُمید ہے کہ آپ میئر کا الیکشن بھی جیتیں گے۔

    کوئنز علاقے کے رکن اسمبلی ممدانی کو نوجوان ووٹرز کی خاص طور پر حمایت حاصل ہے جو آخری روز لانگ آئی لینڈ سٹی میں انتخابی مہم میں مصروف رہے۔

    رپورٹس کے مطابق 33 برس کے ممدانی ڈیموکریٹک سوشلسٹ تصور کیے جاتے ہیں اور پچھلے چند ماہ میں تیزی سے ابھر کرصف اول کھڑے ہوچکے ہیں۔

    فلسطین ایکشن گروپ پر برطانیہ میں پابندی لگنے کا امکان

    ممدانی نے سٹی بس اور چائلڈ کیئر کومفت کرنے کا وعدہ کیا ہوا ہے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کرنے کی مہم چلاتے رہے ہیں۔