Tag: نیویارک

  • نیویارک میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کا بہیمانہ قتل، ملزم فرار

    نیویارک میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کا بہیمانہ قتل، ملزم فرار

    نیویارک: امریکی ریاست نیویارک میں 29 سالہ پاکستانی نوجوان ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کرکے لاش کو سڑک پر پھینک دیا گیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے علاقے بروکلین میں 29 سالہ پاکستانی نوجوان ٹیکسی ڈرائیور نعمان سلیمی کو 25 جولائی کی رات کو بہیمانہ اندازمیں قتل کرکے اٹلاٹک اوینو پر مردہ حالت میں پھینک دیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق قاتل مقتول نعمان سلیمی کی ٹیکسی لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    [bs-quote quote=”بھائی کی شادی کو تین سے چار ماہ ہی گزرے تھے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”سلیم سلیمی”][/bs-quote]

    نیویارک اسٹیٹ فیڈریشن آف ٹیکسی ڈرائیورز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ریزارٹ، کسینو بروکلین سے نعمان سلیمی نے سواری اٹھائی تھی جبکہ وہ ٹیکسی چلانا چھوڑ کر فارمیسی کمپنی جوائن کرنے جارہا تھا۔

    مقتول کے بھائی سلیم سلیمی کا کہنا ہے کہ بھائی کے قتل کا سن کر یقین نہیں ہوا یہ ہماری فیملی کے لیے بہت بڑا نقصان ہے، بھائی کی شادی کو تین سے چار ماہ ہی گزرے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق بروکلین اسٹریٹ پر چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے اور پولیس کی جانب سے نفری بڑھا دی گئی ہے اور پولیس ملزم کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔

    نیویارک پولیس حکام نے اعلان کیا ہے کہ قاتل سے متعلق کوئی بھی معلومات دینے پر اس شخص کو 5 ہزار امریکی ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی۔

  • ’اچھے‘ باپ کی سنگین غلطی، جڑواں شیرخوار بچوں نے بند گاڑی میں جان دے دی

    ’اچھے‘ باپ کی سنگین غلطی، جڑواں شیرخوار بچوں نے بند گاڑی میں جان دے دی

    نیویارک: ایک امریکی باپ کی سنگین غلطی نے گیارہ ماہ کے جڑواں بچوں کی جان لے لی، پولیس نے بچوں کے قتل کے الزام میں باپ کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں ایک باپ اپنے بچوں کو کار کے اندر بھول گیا، گیارہ ماہ کے جڑواں بچوں کو گاڑی میں بھولنے کی فاش غلطی نے بچوں کی جان لے لی۔

    پولیس کے مطابق بچوں کے انتالیس سالہ باپ جوآن روڈرگز نے شیرخوار بچوں کو گاڑی میں چھوڑ کر آٹھ گھنٹے تک پلٹ کر خبر نہیں لی۔

    اس دوران جڑواں شیر خوار بچے حبس اور گرمی کے باعث جاں بحق ہو گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ شیر خوار لڑکا اور لڑکی گاڑی میں بے حس و حرکت پائے گئے تھے۔

    پولیس نے بچوں کے باپ کو غیر ارادی قتل اور مجرمانہ غفلت کے باعث قتل کے الزامات میں گرفتار کر لیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  چار جڑواں فلسطینی بہنوں کی میٹرک کے امتحان میں شاندار کامیابی

    بتایا گیا کہ جب گزشتہ روز جڑواں بچے کار میں تھے تو والد قریبی اسپتال میں کام پر تھا، جمعے کے روز گرمی زوروں پر تھی۔ مرنے والے بچوں کے نام میریزا اور فینکس روڈرگز بتائے گئے۔

    پانچ بچوں کے باپ کے بارے میں پڑوسیوں اور دوستوں کا کہنا تھا کہ وہ ایک اچھا باپ ہے، ہمیشہ بچوں کا خیال رکھا۔ رپورٹس کے مطابق جب بچوں کے والد کام سے واپسی پر گاڑی کے پاس آئے اور بچوں کو بے حس و حرکت دیکھا تو بدحواس ہو کر چیخنے لگے۔

    بتایا گیا کہ جب ایمرجنسی میڈیکل سروسز والے پہنچے تو بچے کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی، انھوں نے بچوں کو موقع ہی پر مردہ قرار دے دیا۔

    واضح رہے کہ بعض اوقات سنگین غلطی ایک ہی بار کی جاتی ہے لیکن باقی ساری زندگی اسی غلطی کے درد کے ساتھ جینا پڑتا ہے۔

  • امریکا میں ہیٹ ویو سے 6 افراد ہلاک، ایمرجنسی نافذ

    امریکا میں ہیٹ ویو سے 6 افراد ہلاک، ایمرجنسی نافذ

    واشنگٹن: امریکا میں گرمی کی شدید لہر سے 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد نیویارک میں ہیٹ ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں ہیٹ ویو نے 6 لوگوں کی جان لے لی، گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد لوگوں نے ساحل سمندر اور سوئمنگ پول کا رخ کرلیا۔

    امریکی ریاست نیویارک، فلاڈیفیلیا اور واشنگٹن میں بھی درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔

    ہیٹ ویو کے سبب اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، نیویارک میں ہیٹ ویو کا شکار 25 سے زائد مریضوں کو اسپتال لایا گیا ہے، نیویارک کے میئر نے ہیٹ ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

    شاہراہوں اور پارکوں میں پائپ کے ذریعے لوگوں پر پانی برسایا جارہا ہے، ٹریفک پولیس نے سر ڈھانپے بغیر سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

    ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے ہیں۔

    امریکا میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی شدت مزید دو دن تک جاری رہے گی، تمام بڑے شہروں کے میونسپل اداروں کو اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق جولائی 1995 میں امریکی شہر شکاگو میں ہیٹ ویو کے نتیجے میں 700 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے جن میں زیادہ تر بزرگ شہری شامل تھے، جبکہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

  • ریکوڈک کیس: پاکستان کو 5.8 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

    ریکوڈک کیس: پاکستان کو 5.8 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

    اسلام آباد: انٹرنیشنل کورٹ آف سیٹلمنٹ آف انویسٹمنٹ ڈسپیوٹ نے ریکوڈک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان کو 5.8 ارب ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سرمایہ کاری کے تنازعات کے حل کے لیے قایم بین الاقوامی عدالت نے سات سال پرانے ریکوڈک کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے حکم دیا کہ پاکستان ٹیتھیان کمپنی کو 5.8 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرے۔

    عدالت نے پاکستان کو 4.08 ارب ڈالر ہرجانہ اور 1.87 ارب ڈالر سود ٹیتھیان کمپنی کو دینے کا حکم دیا ہے۔

    پاکستان پر ہرجانہ ریکوڈک کا معاہدہ منسوخ کرنے کے باعث عاید کیا گیا ہے۔

    ٹیتھیان کمپنی کا کہنا تھا کہ ہم نے مائننگ کے لیے 22 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی، 2011 میں اچانک مائننگ لیز روک دی گئی۔

    عدالتی ٹربیونل نے سات سو صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے معاہدہ منسوخ کرنے کی وجہ مناسب نہیں تھی۔

    خیال رہے کہ کمپنی کو سونے، تانبے کے ذخائر کی تلاش کا لائسنس جاری کیا گیا تھا، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے 2011 میں ریکوڈک معاہدہ منسوخ کر دیا تھا۔

    بین الاقوامی عدالت میں کیس کے دوران پاکستان ہرجانے کی رقم 16 ارب سے 6 ارب ڈالر کرانے میں کام یاب ہوا۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ پاکستان ہرجانے کے فیصلے کو چیلنج کرے گا، اس سلسلے میں جلد اپیل دائر کی جائے گی۔

  • اوبر نے نیویارک میں ہیلی کاپٹر سروس شروع کردی

    اوبر نے نیویارک میں ہیلی کاپٹر سروس شروع کردی

    واشنگٹن :دنیا بھر میں آن لائن ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنی اوبر نے اپنے پلاٹینیم اور ڈائمنڈ صارفین کیلئے شروع سہولت کا کرایہ 200 سے 225 ڈالرز تک رکھاہے۔

    تفصیلات کے مطابق آن لائن ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنی اوبر نے شاہراؤں پر چلنے والی گاڑی کے بعد اب اپنے صارفین کےلیے امریکی ریاست نیویارک میں ہیلی کاپٹر سروس متعارف کرا دی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں آن لائن ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی اوبر کمپنی نے ایک بار پھر اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے صارفین کے لیے ہیلی کاپٹر سروس کا آغاز کیا ہے، ہیلی کاپٹر ابھی صرف نیویارک میں اپنی سروس فراہم کرے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نیویارک سے شروع ہونے والی اس ہیلی کاپٹر سروس کی پہلی رائیڈ مین ہٹن سے اڑی اور کوئنز میں واقع جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ پراتری، اسے بھی عام ایپلیکشن کے ذریعے آسانی سے بک کیا جائے گا تاہم جیسے عام گاڑی سواری اٹھانے کے لیے دروازے یا گلی تک نہیں آئے گی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اوبر نے اپنے پلاٹینیم اور ڈائمنڈ صارفین کیلئے شروع کی گئی اس سہولت کا کرایہ 200 سے 225 ڈالرز تک رکھا ہے، ہوائی اڈے تک رائیڈ تقریباً 8 منٹ کی ہوگی۔

    چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے صارفین کو بہتر سے بہتر سروس فراہم کی جائے تاکہ وہ آسانی کے ساتھ سفر کریں اور جلد از جلد اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اوبر کی نئی ایئر سروس سے صارفین کو ٹریفک میں پھنسنے سے بھی نجات ملے گی۔

  • پاکستان کے اداروں نے انسداد منشیات میں اہم کردار ادا کیا: ملیحہ لودھی

    پاکستان کے اداروں نے انسداد منشیات میں اہم کردار ادا کیا: ملیحہ لودھی

    واشنگٹن: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اداروں نے انسداد منشیات میں اہم کردار ادا کیا۔ منشیات، اغوا اور اسمگلنگ دہشت گردوں کی معاونت کا اہم ذریعہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل میں منظم جرائم اور دہشت گردی میں ان کے کردار پر مباحثہ ہوا۔ مباحثے میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ منظم جرائم اور دہشت گردی کا اشتراک روکنے پر عالمی کوشش ضروری ہے۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اداروں نے انسداد منشیات میں اہم کردار ادا کیا۔ منشیات، اغوا اور اسمگلنگ دہشت گردوں کی معاونت کا اہم ذریعہ ہیں۔ عالمی برادری کو خطرات سے نمٹنے کے لیے منظم منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ معلومات اور تکنیکی صلاحیتوں کے تبادلے سے منظم جرائم کو روکا جا سکتا ہے۔

    اس سے قبل ملیحہ لودھی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کی دوسری رپورٹ اہم پیش رفت ہے جو پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کرتی ہے۔

    انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی انکوائری ہونی چاہیئے اور اسے روکنے کے لیے اس کا حل تلاش کیا جانا چاہیئے۔

    ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ عالمی مسائل کا حل نہ ہونا قوانین کا فقدان نہیں ان پر عملدر آمد نہ ہونا ہے، تنازعات کو بڑھنے سے پہلے ہی سفارت کاری اور ثالثی سے حل کر لینا چاہیئے۔

  • پاکستان نے اقوام متحدہ میں نفرت انگیز بیانات کے خلاف 6 نکات پیش کردیے

    پاکستان نے اقوام متحدہ میں نفرت انگیز بیانات کے خلاف 6 نکات پیش کردیے

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی  نے نفرت انگیزی کے خلاف 6 نکات پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلے بھی کئی بار تعصب کے خلاف عالمی کوششوں پرزور دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں نفرت آمیز رویے کی روک تھام کے لیے نیویارک میں خصوصی تقریب ترکی اور ویٹیکن کی معاونت سے منعقد کی گئی، تقریب میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے نفرت انگیز بیانات کے خلاف 6 نکات پیش کیے۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ ایسا لائحہ عمل اسلام دشمن تعصب سمیت ہرقسم کی نفرت انگیزی کم کرنے میں معاون ہوگا، اسلام دشمن تعصب عصرحاضر میں نفرت انگیزی کی بڑی مثال ہے۔

    ڈاکٹرملیحہ لودھی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے  پہلے بھی کئی بار تعصب کے خلاف عالمی کوششوں پرزور دیا ہے۔

    مسلمانوں کے خلاف تعصب سے بدامنی وانتشارمیں اضافہ ہوگا‘ ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹرملیحہ لودھی نے تقریب سے خطاب کے دوران بڑھتے اسلام دشمن رویوں کے اہم مسئلے کی جانب توجہ دلائی تھی۔

    ملیحہ لودھی نے بڑھتے اسلام دشمن رویے کو عالمی امن کے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمانوں کے خلاف تعصب سے بدامنی وانتشار میں اضافہ ہوگا۔

  • دولت زیادہ اہم ہے یا محبت؟

    دولت زیادہ اہم ہے یا محبت؟

    ایک طویل عرصے سے اس بات پر بحث چلی آرہی ہے کہ انسان کی زندگی میں کون سی شے زیادہ اہم ہے، پیسہ یا محبت؟ مختلف افراد اپنے تجربات کی وجہ سے مختلف جواب دیتے ہیں۔

    کچھ افراد کا کہنا ہے کہ محنت کر کے آپ پیسہ تو کما سکتے ہیں لیکن محبت نہیں، یہی وجہ ہے کہ محبت ایک نایاب اور قیمتی شے ہے۔

    اس کے برعکس کچھ افراد کا ماننا ہے کہ پیسہ زندگی کو سہل، آرام دہ اور رواں رکھتا ہے اور محبت نہ ملنے کا غم بھی غلط کر سکتا ہے۔

    تاہم ایک بات طے ہے کہ انسان کو اسی شے کی قدر زیادہ ہوتی ہے جس سے وہ محروم ہو۔ بڑے بڑے دولتمند افراد محبت نہ ملنے کے احساس محرومی کا شکار ہوتے ہیں، جبکہ اپنوں اور محبت کرنے والے عزیزوں سے گھرے افراد یہ شکوہ کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ وہ دولت مند کیوں نہیں۔

    اس سوال کا جواب حاصل کرنے کے لیے امریکی شہر نیویارک میں بھی ایک تجربہ کیا گیا۔ ایک بورڈ پر لوگوں سے دریافت کیا گیا کہ ان کے خیال میں دولت اور محبت میں سے زیادہ اہم کیا ہے۔

    سڑک پر آتے جاتے لوگوں نے اس سوال کا جواب دیا اور آخر میں دیکھا گیا کہ زیادہ لوگوں نے دولت کے بجائے محبت کی حمایت کی۔

    ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں پر کلک کریں۔

    آپ اس سوال کا کیا جواب دیں گے؟

  • نیویارک میں ہیلی کاپٹر ایک بلند عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک

    نیویارک میں ہیلی کاپٹر ایک بلند عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک

    نیویارک : امریکہ میں ہیلی کاپٹر عمارت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ موقع پر ہلاک ہوگیا، حادثہ کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہوسکا۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں ایک ہیلی کاپٹر ایک بلند عمارت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا تاہم عمارت میں موجود کوئی اور شخص ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔

    حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں پپہنچ گئیں اور کارروائیوں کا آغازکردیا، متاثرہ عمارت کو خالی کرا لیا گیا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارش اور خراب موسم کے باعث پائلٹ ایمرجنسی لینڈنگ کرنا چاہتا تھا۔ نیویارک کے میئر بِل ڈے بلاسیو کے مطابق ایسے کوئی شواہد نہیں ملے، جن کی بنیاد پراسے دہشت گردی کا کوئی واقعہ قرار دیا جا سکے۔

  • نیویارک :‌ پولیس اہلکاروں کا قتل اور ٹائمز اسکوائر حملے کی منصوبہ بندی، ملزم گرفتار

    نیویارک :‌ پولیس اہلکاروں کا قتل اور ٹائمز اسکوائر حملے کی منصوبہ بندی، ملزم گرفتار

    واشنگٹن : پولیس نے نیویارک میں دہشت گردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کرنے والے بنگلادیشی شہری کو گرفتار کرکے بروکلین کی عدالت میں پیش کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک کے ٹائم سکوائر پر دہشت گردی کی نیت سے فائرنگ کرنے کے ایک منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا اورملزم کو گرفتارکرلیاگیا، بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان ملزم عاشق العالم کو گرفتار کرکے بروکلین کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔

    امریکی ٹی وی چینلز نے پولیس ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ گرین کارڈ ہولڈر ملزم داعش کا ہمدرد اور نائن الیون حملہ کرنے پر القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کا مداح تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس کے انتہا پسند نظریات کی بناءپر اس کی ایک سال سے نگرانی کی جا رہی تھی اور ایک انڈرکور ایجنٹ نے اسے پستول اور اسلحہ فروخت کیا۔ اس نے ایجنٹ کو بھی ہمدرد سمجھ کر بتایا کہ وہ اپنے مشن کی خاطر جان قربان کرنے کو تیار ہے۔

    امریکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ اس نے اسلحہ خرید کر اس پر سے تمام بخر مٹا دئیے اور مخبری پر پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔

    پراسیکیوٹر کے مطابق نیویارک کے علاقہ کوئنز کے رہائشی اس نوجوان پر فی الحال اسلحہ رکھنے سے متعلق الزامات لگائے گئے ہیں، وہ دہشت گردوں کا حامی ضرور ہے لیکن فی الحال اکیلے بھیڑئیے کے طور پر کام کر رہا تھا اور ابھی اس پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کے شواہد جمع کئے جا رہے ہیں۔