Tag: نیویارک

  • نیویارک :امام مسجداور ان کے نائب کا قاتل گرفتار

    نیویارک :امام مسجداور ان کے نائب کا قاتل گرفتار

    نیویارک: امریکہ کے شہر نیویارک میں امام مسجد اور ان کےنائب کو قتل کرنےوالےہسپانوی نژاد امریکی شہری کوگرفتارکرلیاگیا.

    تفصیلات کےمطابق نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کاکہناہےکہ امام مسجدپر حملہ کرنےوالا شخص ہسپانوی نژاد امریکی شہری ہے. پولیس نے بتایاکہ گرفتارشخص سےتفتیش کی جارہی ہے تاہم پولیس نے واقعے کو نفرت پر مبنی جرم قراردینےسےانکارکردیاہے.

    نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کاکہناہےکہ چند روز سے مسلم اورہسپانوی کمیونٹی میں جھگڑاچلاآرہاتھا.

    *امریکا میں مسلح حملہ آور کی فائرنگ سے امام مسجد جاں بحق

    یاد رہے کہ ہفتے کے روز نیویارک کےعلاقے کوئینز میں امام مسجد مولانااخون جی اوران کےنائب طاہرالدین کو نامعلوم افراد نے نماز ظہر کی ادائیگی کےبعد مسجد سے باہر آتے ہوئے نشانہ بنایاتھا.

    واضح رہے کہ 55 سالہ امام مولانا اخون جی دو برس قبل بنگلہ دیش سے نیویارک منتقل ہوئے تھے.

  • امریکا میں مسلح حملہ آور کی فائرنگ سے امام مسجد جاں بحق

    امریکا میں مسلح حملہ آور کی فائرنگ سے امام مسجد جاں بحق

    نیویارک : امریکی شہر نیویارک میں مسلح حملہ آور کی فائرنگ سے امام مسجد اور ان کے ایک نائب ہلاک ہو گئے.

    تفصیلات کےمطابق امریکا کے شہر نیویارک کے علاقے کوئنز میں اس وقت امام پر فائرنگ کی گئی جب وہ ایک گلی میں پیدل جا رہے تھے.فائرنگ میں امام کے نائب کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے.

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک ایسا کوئی اشارہ نہیں مل کہ امام کو ان کے عقیدے کی بنیاد پر ہدف بنایا گیا.

    مسلمان برادری کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ نفرت پر مبنی ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک محرکات کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں.

    جائے وقوعہ سے ایک مسلح شخص کو فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی.

    واضح رہے کہ 55 سالہ امام مولانا اخون جی دو برس قبل بنگلہ دیش سے نیویارک منتقل ہوئے تھے.

  • ڈونلڈٹرمپ کی رہائش گاہ میں گھسنے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار

    ڈونلڈٹرمپ کی رہائش گاہ میں گھسنے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار

    نیویارک:امریکہ کے شہر نیویارک میں صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ میں گھسنے کی کوشش کرنے والے شخص کو پولیس نے حراست میں لے لیا.

    تفصیلات کے مطابق 20 سالہ شخص نے نیویارک میں 58 منزلہ ‘ٹرمپ ٹاور’ پر لگے شیشے سے سکشن کپس کے ذریعے اوپر چڑھنا شروع کیا کچھ دیر بعد لوگوں نے اس شخص کو اوپر چڑھتا دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی اور دیکھتے ہی دیکھتے عمارت کے نیچے لوگوں کا رش لگ گیا.

    trump-1

    پولیس نے عمارت کی 21 ویں منزل پر اس شخص کو پکڑ لیا اور بحفاظت نیچے لے آئے.گرفتارشخص کا کہنا تھاکہ وہ کسی کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا تھا وہ ایک ریسرچر ہے اور اس کا تعلق ورجینیا سے ہے.

    trump-2

    گرفتار شخص نے مزید بتایا کہ اس کا مقصد امریکی صدارتی امیدوار سے تنہائی میں ملاقات کرنا تھا اور وہ انہیں کچھ خفیہ اور اہم معلومات دینا چاہتا تھا تاہم اس پیغام کے بارے میں اس نے کچھ نہیں بتایا.

    یادرہے کہ ‘ٹرمپ ٹاور’ ری پبلکن رہنما ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ بھی ہے اور یہیں سے ان کی انتخابی مہم کے سارے معاملات چلائے جاتے ہیں.

    جس وقت مشتبہ شخص نے عمارت میں چڑھنے میں کوشش کی اس وقت ڈونلڈ ٹرمپ وہاں موجود نہیں تھے اور انتخابی ریلی میں شرکت کےلیے نیویارک سے باہر گئے ہوئے تھے.

    پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے شخص کا طبی معائنہ کرانے کےلیے قریبی اسپتال لے جایا گیا تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ اس کا ذہنی توازن درست ہے یا نہیں ہے.

    ٹرمپ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ مائیکل کوہن نے کہا کہ اس شخص نے انتہائی خطرنات اور احمقانہ حرکت کی تاہم مجھے امید تھی کہ نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ اسے پکڑ لے گا.

    واضح رہے کہ اس شخص نے چند روز قبل یوٹیوب پر ایک وڈیو بھی پوسٹ کی تھی جس میں اس نے ٹرمپ ٹاور پر چڑھنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا.

    اس نے اپنے وڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایسا ان کی توجہ حاصل کرنے کےلیے کرے گا ساتھ ہی اس نے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دیں.

  • کتابیں پڑھنے سے عمر بڑھتی ہے، تحقیق

    کتابیں پڑھنے سے عمر بڑھتی ہے، تحقیق

    نیویارک: امریکا میں کی جانے والی تحقیق کےمطابق روزانہ صرف آدھا گھنٹے کا مطالعہ آپ کی زندگی میں کئی برس کا اضافہ کرسکتاہے.

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں ییل یونیورسٹی کے ماہرین کے12سالہ طویل مطالعے میں پچاس سال سے زائد عمر کے تین ہزار سےافراد کو شامل کیا گیا.

    مطالعےسے معلوم ہوا کہ ہفتے میں ساڑھے تین گھنٹے تک کتاب کا مطالعہ کرنے والے افراد میں اس دوران موت کا خطرہ 23 فیصد تک کم ہوگیا.

    ماہرین کے اس مطالعے میں شامل افراد سے ان کی صحت اورمطالعے کی عادت کے بارے میں بھی پوچھا گیا اور لوگوں کو تین گروپس میں تقسیم کیا گیا.

    پہلا گروہ وہ مطالعہ نہیں کرتا تھا،دوسرے گروہ میں ہفتے میں ساڑھے 3 گھنٹے تک مطالعہ کرنے والے لوگ اور تیسرے گروہ میں اس سے زیادہ وقت تک پڑھنے والے رضاکار شامل تھے جب کہ زیادہ مطالعہ کرنے والوں میں خواتین سرِ فہرست تھیں.

    تحیق میں انکشاف ہوا کہ جن افراد نے ہفتے میں ساڑھے 3 گھنٹے مطالعے میں گزارے وہ کتاب نہ پڑھنے والوں کے مقابلے میں 23 ماہ یعنی 2 سال زیادہ زندہ رہے.

    ماہرین کے مطابق ناول کی جگہ اخبارات،رسائل اور جرائد پڑھنے والوں پر بھی اس کا اثر ہوتا ہے لیکن اتنا زیادہ مضبوط نہیں ہوتا،ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ نصف گھنٹہ تک کتاب پڑھنے سے عمر بڑھ سکتی ہے.

  • امریکہ میں 18 سالہ لڑکے کی 71 سالہ خاتون سے شادی

    امریکہ میں 18 سالہ لڑکے کی 71 سالہ خاتون سے شادی

    نیویارک: امریکہ میں 71 سالہ خاتون نے 18 سالہ نو عمر لڑکے سے بیاہ رچا لیا، 71 سالہ المیڈا کی اپنے نو عمر شوہر سے پہلی ملاقات اپنے 45 سالہ بیٹے کے جنازے پر ہوئی، المیڈا کا کہنا ہے کہ جب انھوں نے پہلی مرتبہ گیری کو دیکھا تو دیکھتے ہی دل ہار بیٹھی ۔

    انھوں نے بتایا کہ جب وہ گیری سے ملیں تو وہ 17برس کا تھا ،کئی روز تک دونوں کی ملاقاتیں جاری رہیں جس کے بعد گیری کی عمر 18 برس ہونے پر دونوں نے شادی کر لی۔

    m01

    المیڈا نامی خاتون نے جب پہلی مرتبہ گیری کو دیکھا تو بقول ان کے دل میں خیال جاگا کہ یہی ان کا جیون ساتھی ہو سکتا ہے اور زندگی میں کبھی ایسا ناطہ میں نے نہیں جوڑا۔

    m-02

    دوسری جانب خاتون کے نوجوان شوہر کا کہنا تھا کہ المیڈا ہی میرے خوابوں کی شہزادی ہے اور اس سے بڑھ کر کچھ اور نہیں ہو سکتا۔

    m-03

    واضح رہے المیڈا کے پہلے شوہر کا انتقال 2013ءمیں ہواتھا، جس میں سے ان کے چار بچے ہیں اور وہ اپنے پوتے کے ساتھ رہائش پزیر ہیں جو ان کے حالیہ شوہر سے 3 سال بڑا ہے۔

  • مشہور شہروں میں آنے والی حیرت انگیز تبدیلیاں

    مشہور شہروں میں آنے والی حیرت انگیز تبدیلیاں

    پچھلی ایک صدی میں دنیا اس قدر تیزی سے تبدیل ہوئی ہے جس کا تصور بھی ناممکن تھا۔ خصوصاً اکیسویں صدی کے آغاز سے ترقی کا پہیہ مزید تیز ہوگیا ہے اور جتنی ترقی پچھلے 2 عشروں میں ہوئی اتنی پچھلی کئی صدیوں میں نہیں ہوئی۔

    تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور ترقی یافتہ ہونے کی دوڑ میں دنیا کی شکل ہی بدل گئی۔ درختوں، پھولوں اور فطرت کی جگہ بلند و بالا عمارتوں نے لے لی۔ آبادی کی رہائش و ملازمت کی ضروریات نے شہروں کو بھی وسیع و عریض کردیا اور ان کی ہئیت بدل دی۔

    ہم نے کچھ شہروں کے ماضی و حال کی تصاویر اکھٹی ہیں جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ صرف چند عشروں قبل وہ شہر کیسے تھے۔ یہ تصاویر آپ کی معلومات میں بھی اضافے کا باعث بنیں گی۔

    :دبئی ۔ متحدہ عرب امارات

    1

    :سیئول ۔ جنوبی کوریا

    2

    :ابو ظہبی ۔ متحدہ عرب امارات

    3

    :سنگاپور

    4

    :ریو ڈی جنیرو ۔ برازیل

    6

    :شنزے ۔ چین

    7

    :برلن ۔ جرمنی

    10

    :ایتھنز ۔ یونان

    9

    :جکارتہ ۔ انڈونیشیا

    11

    :نیویارک ۔ امریکا

    12

  • نیویارک میں ڈزنی کی شہزادیاں سڑکوں پر

    نیویارک میں ڈزنی کی شہزادیاں سڑکوں پر

    نیویارک: نیویارک میں صبح ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں مختلف کارٹون کریکٹرز کی شہزادیاں سڑکوں پر آتی ہیں اور جہاں کہیں انہیں کوئی روتا ہوا بچہ نظر آتا ہے اسے ہنسانے کی کوشش کرتی ہیں۔

    3

    10

    یہ ’شہزادیاں‘ دراصل 5 خواتین ہیں جنہیں کارٹون فلموں میں دکھائی جانے والی شہزادیوں جیسا روپ دھارنے کا شوق تھا اور اپنے اس شوق کو انہوں نے کام میں بدل دیا۔

    6

    2

    یہ کام اب وہ 60 سے 80 ڈالر فی گھنٹہ کے عوض کرتی ہیں۔ ایک فوٹوگرافر برائن شموے نے ان شہزادیوں کی سڑک پر گزاری جانے والی زندگی کو عکس بند کیا ہے۔

    4

    8

    ایک ادارے نے ان شہزادیوں سے انٹرویو کیا اور جاننے کی کوشش کی کہ انہوں نے اس کام کو بطور کیریئر کیوں چنا۔ ’دا پرنسز اینڈ دی فراگ‘ کی شہزادی جسے ’فراگ پرنسز‘ کہا جاتا ہے نے اس بارے میں بتایا، ’میں ایک ایسی چھوٹی بچی کی برتھ ڈے پارٹی میں گئی جس نے کچھ روز قبل ہی یہ کارٹون فلم دیکھی تھی اور وہ روز یہ خواہش کرتی تھی کہ فراگ پرنسز اس سے ملنے آجائے۔ جب میں اس کی پارٹی میں پہنچی تو وہ مجھے دیکھ کر پاگل ہوگئی‘۔

    9

    5

    فراگ پرنسز نے بتایا، ’ہر پارٹی میں ایک ایسا بچہ ضرور ہوتا ہے جو مجھ سے ایسا سلوک کرتا ہے کہ میں اصل شہزادی نہیں ہوں۔ لیکن مجموعی طور پر بچے مجھے دیکھ کر بہت خوش اور پرجوش ہوتے ہیں اور مجھے یہ اچھا لگتا ہے‘۔

    1

    7

    فوٹوگرافر برائن شموے نے ان شہزدایوں کی خوبصورت تصاویر ایک پروجیکٹ کے تحت کھینچی ہیں اور ان تصاویر کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

  • نیویارک: فلم ’’گھوسٹ بسٹرز‘‘ کےاداکاروں کی ایمپائراسٹیٹ بلڈنگ آمد

    نیویارک: فلم ’’گھوسٹ بسٹرز‘‘ کےاداکاروں کی ایمپائراسٹیٹ بلڈنگ آمد

    نیویارک : امریکی شہرنیویارک میں فلم ’’گھوسٹ بسٹرز‘‘ کے ستاروں کی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ آمد پر عمارت روشنیوں سےجگمگا اٹھی.

    تفصیلات کے مطابق فلم گھوسٹ بسٹرز میں مرکزی کردار اداکرنے والے فلمی ستارے اپنی فلم کی پروموشن کےلیے نیویار ک کی ایمپائراسٹیٹ بلڈ نگ پہنچی تو عمارت کا سوئچ آن کردیاگیا،جس سےعمارت روشنیوں سے جگمگااٹھی.

    اس ایونٹ کا اہتمام سٹی کینسر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام کیا گیا تھا،جس میں کینسر متاثرہ بچے اور ان کی فیملی بھی شریک تھیں،اس موقع پر فلمی ستاروں کو ایمپائراسٹیٹ بلڈنگ نما ایوارڈ ز سے بھی نوازا گیا.

    POST 1 FINAL

    واضح رہے کہ فلم گھوسٹ بسٹرپندرہ جولائی کو سینما گھر وں کی زینت بنے گی.

    post 1

  • بھارت کا طالبان کے نئےامیر پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ

    بھارت کا طالبان کے نئےامیر پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ

    نیویارک : بھارت نےافغان طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کردیا.

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں میں بھارتی مستقل مندوب سید اکبر الدین نے افغانستان میں یو این معاونتی مشن سے متعلق سلامتی کونسل میں ہونے والے ایک مباحثے کے دوران کہا کہ یہ بالکل احمقانہ پن ہے کہ ایک جلاوطن رہنما اب تک دہشت گرد قرار نہیں دیا گیا.

    سید اکبر الدین کا کہنا تھا کہ افغانستان میں نئے طالبان رہنما کے خلاف پابندیاں عائد کی جانی چاہیئے.

    بھارت کے مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اورعوام کے خلاف تشدد کو فروغ دینے والے گروپوں اور افراد کو محفوط ٹھکانہ کبھی بھی فراہم نہیں کیا جانا چاہیے اور نہ ہی انھیں افغانستان کے کسی حصے میں اثرورسوخ قائم کرنے دینا چاہیے.

    *طالبان کے نئے امیر کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل نہیں، مارک ٹونر

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نے کہا تھا کہ طالبان کےنئےامیر ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ کانام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل نہیں،امیدہے وہ مفاہمتی عمل کا فائدہ اٹھائیں گے.

    واضح رہے کہ گذشتہ ماہ افغان طالبان کےسربراہ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے افغان طالبان کو ہدایت دی تھی کہ وہ اپنے حملوں میں مزید تیزی لائے،ان کا کہنا تھا کہ طالبان کےساتھ مذاکرات کے نام پر دھوکا کیاگیا.

    افغان طالبان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اتحادی افواج کی افغانستان میں موجودگے تک کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے.

  • نیویارک کی ایک ایسی سڑک جس کا نام ’محمد علی وے ‘رکھ دیا گیا

    نیویارک کی ایک ایسی سڑک جس کا نام ’محمد علی وے ‘رکھ دیا گیا

    نیویارک: باکسنگ کے بادشاہ محمد علی کو خراج تحسین کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور نیویارک کی ویسٹ تھری اسٹریٹ کا نام ’ محمد علی وے ‘ رکھ دیا گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق لاکھوں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے لیجنڈ باکسر محمد علی کے دنیا بھر میں موجود مداح انہیں طرح طرھ سے خراج تحسین پیش کرہے ہیں ۔

    اس سلسلے میں نیو یارک کی مشہور اسٹریٹ کا نام بھی محمد علی کے نام پر رکھ دیا گیا ، نیو یارک میڈیسن اسکوائر گارڈن کتے باہر ویسٹ تھرٹی اب تھری اسٹریٹ اب محمد علی وے کہلائے گی ۔

    نیویارک کے میئر بل ڈے بلاسیو نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج محمد علی جیسے عظیم باکسر کو شہر کے دل میں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے ۔

    اس اسٹریٹ کے قریب واقع ایم ایس جی ارینا میں برسوں قبل محمد علی ایک یادگار فائٹ کا انعقاد ہوا تھا اور ان کی وفات پر اب اس اسٹریٹ کا نام باکسر کے نام پر رککھ کر ان کے مداحوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

    one