Tag: نیویارک

  • کیا نیویارک میں شاہ رخ خان نے مداحوں سے برا رویہ اختیار کیا؟

    کیا نیویارک میں شاہ رخ خان نے مداحوں سے برا رویہ اختیار کیا؟

    بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اس وقت سہانا خان کے ساتھ نیویارک میں موجود ہیں جہاں انھیں ایک اسٹور میں شاپنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

    ایک بھارتی شہری نے شاہ رخ خان اور انکی بیٹی سہانا خان کو حال ہی میں نیویارک کے ایک اسٹور میں دیکھا جہاں دونوں جوتے خریدنے کے لیے آئے تھے، بھارتی سوشل میڈیا انفلوئنسر جنھیں انسٹاگرام پر بنٹی بھیا کے نام سے جانا جاتا ہے انھوں نے دونوں کو فٹ ویئر چین نیو بیلنس کے اسٹور پر دیکھا۔

    بنٹی بھیا نے اس شاہ رخ اور ان کی بیٹی کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی اور بتایا کہ میں نیویارک میں نیو بیلنس اسٹور پر ہوں جہاں شاہ رخ خان صاحب اور سہانا آئے ہیں۔

    سوشل میڈیا انفلوئنسر کی اس پوسٹ پر ’beingdeepa05‘ نامی صارف نے عجیب سا سوال پوچھا کہ ’شاہ رخ بہت اکھڑ مزاج ہے، کیا تمہاری اس سے ملاقات ہوئی اور تم نے بات کی؟‘

    اس کے جواب میں بنٹی بھیا نے بتایا کہ وہ بالکل بھی ایسے نہیں تھے، وہ ہر اس شخص سے بات کر رہے تھے جو ان کے پاس آرہا تھا۔

    شاہ رخ خان کا ایک اور پرستار یہ جاننے کے لیے متجسس تھا کہ ان کے اور سہانا خان کے ساتھ کوئی اور بھی تھا، یعنی اداکار کا چھوٹا بیٹا ابرام بھی ان کے شاپنگ پر موجود تھا۔

    اس پر بنٹی نے بتایا کہ ’کوئی نہیں تھا بس وہ دونوں ہی تھے میں اسٹور سے باہر نکلا اور تقریباً تھوڑی دوت تک چلنے کے بعد وہ ایک موڑ کی طرف مڑ گئے۔

    اس مختصر کلپ کو انسٹاگرام پر پوسٹ کرنے کے 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں ایک ملین سے زیادہ ویوز اور 27,000 سے زیادہ ’لائکس‘ مل چکے ہیں۔ 300 سے زیادہ صارفین نے اس پر تبصرے بھی کیے، اکثر لوگ اس بارے میں متجسس تھے کہ شاہ رخ خان حقیقت میں کیسے ہیں۔

  • نیویارک میں محسن نقوی کی اپنے چینی ہم منصب سے اہم ملاقات

    نیویارک میں محسن نقوی کی اپنے چینی ہم منصب سے اہم ملاقات

    نیویارک: یو این کوپ کانفرنس کے موقع پر محسن نقوی کی اپنے چینی ہم منصب سے اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں پاک چین تعلقات اور سیکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں یو این پیپلز ری پبلک آف چائنا کے مشن کے آفس میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی پیپلز ری پبلک آف چائنا کے ہم منصب کیو آئی یانجن سے ملاقات ہوئی ہے، جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور چین کے تعاون کے حوالے سے بات چیت ہوئی، ملاقات میں ٹریننگ اور جدید آلات و ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے بھی گفتگو کی گئی۔

    اس سلسلے میں جاری اعلامیے کے مطابق چین پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹریننگ و استعداد کار بڑھانے کے لیے تعاون کرے گا، چینی ہم منصب نے اسلام آباد میں چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے ایس پی یو کے قیام کے اقدام کو سراہا۔

    کیو آئی یانجن نے ایس پی یو کی ٹریننگ اور دیگر امور میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی، انھوں نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان چین ہر موسم کے دوست ہیں، دوستی فولاد سے زیادہ مضبوط ہے۔

    محسن نقوی نے داسو میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا، پیپلز ری پبلک آف چائنا کے ہم منصب نے کیس پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا، کیو آئی یانجن نے کہا پاکستانی اداروں نے محنت اور پروفیشنل انداز میں اس کیس کو ٹریس کیا۔

    انھوں نے محسن نقوی کو ستمبر میں چائنا میں ہونے والی گلوبل سیکیورٹی فورم میں شرکت کی دعوت بھی دی، جسے وزیر داخلہ نے قبول کر لیا اور شکریہ ادا کیا، محسن نقوی نے بھی اپنے ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، پیپلز ری پبلک آف چائنا کی وزارت داخلہ کا ایڈوائزی گروپ جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

    خیال رہے کہ محسن نقوی اور کیو آئی یانجن چوتھی یو این کوپ کانفرنس میں شرکت کے لیے نیویارک میں ہیں۔

  • پاک بھارت ٹاکرا: اروشی روٹیلا نیویارک پہنچ گئیں

    پاک بھارت ٹاکرا: اروشی روٹیلا نیویارک پہنچ گئیں

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل اروشی روٹیلا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے نیویارک پہنچ گئیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا بھی ٹی 20 ورلڈ کپ کا اہم ٹاکرا پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے نیویارک پہنچ گئی ہیں۔

    دوسری جانب اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھی فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہیں جہاز کے اندر دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by URVASHI RAUTELA (@urvashirautela)

    اروشی روٹیلا نے اپنے آ انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ مِرر ویڈیو بنا رہی ہیں، اداکارہ نے اپنی اسٹوری کی لوکیشن میں نیویارک لکھا جس سے اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ وہ پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے نیویارک پہنچ گئی ہیں۔

    بھارتی اداکارہ تصویر اور اسٹوری سامنے آںے کے بعد فینز ان سے سوال کررہے ہیں کہ آیا وہ پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سپورٹ کرنے پہنچی ہیں یا بھارت کے وکٹ کیپر رشبھ پنت کو۔

    واضح رہے کہ ماضی میں دونوں کی دوستی کی خبریں وائرل ہوئی تھیں، اس کے علاوہ ایک بار اروشی روٹیلا نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اور رشبھ پنت ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں تاہم بھارتی کرکٹر نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اداکارہ کو سوشل میڈیا پر بلاک کردیا تھا۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا سب سے اہم میچ آج نیویارک کے نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  • پاک بھارت ٹاکرا، قومی ٹیم آج نیویارک میں پریکٹس کریگی

    پاک بھارت ٹاکرا، قومی ٹیم آج نیویارک میں پریکٹس کریگی

    نیویارک: قومی ٹیم آج نیویارک میں پاک بھارت ٹاکرے کیلئے بھرپور پریکٹس کرے گی۔ ٹیم گزشتہ روز ڈیلاس سے نیویارک پہنچی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا سے شرمناک شکست کھانے کے بعد قومی ٹیم کل بروز اتوار نیویارک میں بھارت سے مقابلہ کرے گی۔

    نیویارک میں کل دو روایتی حریف آپس میں ٹکرائیں گے، میچ سے ایک روز قبل قومی کرکٹ ٹیم ڈیلس سے نیو یارک پہنچی ہے، کھلاڑیوں نے گزشتہ روز مکمل آرام کیا اور آج بھرپور پریکٹس سیشن ہوگا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی بھی پاک بھارت ٹاکرا دیکھنے کے لئے نیوریاک میں موجود ہیں، وہ اہم میچ سے قبل قومی کرکٹرز سے ملاقات کریں گے اور ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

    واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں امریکا سے اپ سیٹ شکست پر ڈریسنگ روم کا ماحول بھی افسردہ ہے۔جبکہ قومی ٹیم پر شدید تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    ٹی 20 ورلڈکپ، بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

    ٹیم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کا کہنا تھا کہ کسی نے بھی میچ پلان پر عمل نہیں کیا، قومی کپتان بابر اعظم نے بھی شکوہ کیا اور کہا کہ باؤلرز نے اچھی کارکردگی نہیں دکھائی جو ہار کا سبب بنی۔

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: نیویارک کے ناقص پچز کے معاملے پر آئی سی سی کا دوٹوک بیان

    ٹی 20 ورلڈ کپ: نیویارک کے ناقص پچز کے معاملے پر آئی سی سی کا دوٹوک بیان

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے دوران نیویارک کے گراؤنڈ کی غیر معیاری پچز پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے جس پر آئی سی کا بیان بھی آگیا۔

    آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے نیویارک میں ناقص پچ پر سوال اٹھنے کے باوجو آئی سی سی کا باقی میچوں کو ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم سے باہر منتقل کرنے کے بارے میں کوئی ایسا منصوبہ نہیں ہے۔

    آئی سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیو یارک سے میچز منتقل کرنے کی خبریں درست نہیں، امریکا میں پچز کا جائزہ لے رہے ہیں اس میں بہتری آئے گی تاہم نیویارک کے کسی بھی میچ کو تبدیل کرنے کے لیے کوئی ہنگامی منصوبہ نہیں ہے۔

     واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے دوران نیویارک کے گراؤنڈ کی غیر معیاری پچز پر سابق کھلاڑیوں اور کوچ کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

    انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا تھا کہ نیویارک کی پچ حیران کر دینے والی ہے، کھلاڑیوں کا غیرمعیاری پچ پر کھیلنا ناقابل قبول ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے بھی نیویارک کی پچ کو غیر معیاری قرار دیا۔

    واضح رہے کہ ورلڈکپ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کا میچ اتوار کو نیویارک کے نساؤ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    یہ بھی یاد رہے کہ نیویارک کے اس نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے میچ کے بعد بھارت اور آئرلینڈ کا میچ بھی لو اسکورنگ رہا تھا۔

  • محسن نقوی کی مداخلت، نیویارک میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہوٹل تبدیل

    محسن نقوی کی مداخلت، نیویارک میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہوٹل تبدیل

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے نیویارک کے ہوٹل میں قیام کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سخت نوٹس لے لیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی مداخلت پر نیویارک میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہوٹل کی تبدیلی ممکن ہوئی ہے۔

    ٹیم نے پہلے جس ہوٹل میں ٹیم نے قیام کرنا تھا وہ اسٹیڈیم سے 90 منٹ کی ڈرائیو پر تھا تاہم اب جس ہوٹل میں ٹیم کو ٹھہرایا گیا ہے وہ اسٹیڈیم سے 5 منٹ کی دوری پر ہے۔

    ٹیم انڈیا کو نیویارک میں گراؤنڈ سے صرف 10 منٹ کی دوری پر ٹھہرایا گیا ہے جبکہ دیگر ٹیموں کے ہوٹل ایک گھنٹے سے زیادہ کی دوری پر ہیں۔

    واضح رہے کہ سری لنکا اور جنوبی افریقا کی جانب سے پہلے ہی نیویارک میں قیام کے دوران فراہم کی جانے والی سہولیات پر تحفظات کا اظہار کیا جاچکا ہے۔

    محسن نقوی نے آئی سی سی سے رابطہ اور عدم اطمینان کا اظہار کیا، ایونٹ کے منتظمین کو قومی ٹیم کا ہوٹل تبدیل کرنے پر قائل کر لیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کسی بھی میچ کے لیے طویل فاصلہ طے کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، پاکستان کے نیویارک میں 9 اور 11 جون کے میچز شیڈول ہیں۔

    چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی پر واضح کردیا کہ اگر پاکستانی ٹیم کا ہوٹل تبدیل نہ کیا گیا تو وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے خرچے پر ٹیم کو بہتر اور آسان جگہ پر منتقل کر دیں گے۔

    چیئرمین پی سی بی نے آئی سی سی آگاہ کردیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ذمہ داری ان کی ہے، اور وہ کھلاڑیوں کے آرام کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

    آسٹریلیا کا ٹی 20 ورلڈکپ میں فاتحانہ آغاز، عمان کو 39 رنز سے شکست

    واضح رہے کہ قومی ٹیم آج امریکا کے خلاف میچ کے فوراً بعد نیویارک روانہ ہوجائے گی، جہاں پر قومی ٹیم 9 جون کو بھارت اور 11 جون کو کینیڈا سے مقابلہ کرے گی، جبکہ پہلے راؤنڈ کا آخری میچ 16 جون کو آئرلینڈ کے خلاف کھیلا جائے گا۔

  • نیویارک کی پچ میں بولرز اور بلے بازوں کیلئے کونسا راز پوشیدہ ہے؟

    نیویارک کی پچ میں بولرز اور بلے بازوں کیلئے کونسا راز پوشیدہ ہے؟

    نیو یارک کے ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے میچز کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، جبکہ ڈراپ ان پچوں پر تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    نیویارک میں کل آٹھ میچ کھیلے جائیں گے جن میں پاکستان اور بھارت کے دو دو میچ بھی شامل ہیں۔

    قومی ٹیم کے بلے باز امام الحق نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں نیویارک کی پچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیویارک کی ڈراپ ان وکٹ ہے، یہاں کی نارمل وکٹ نہیں ہے جیسے کہ پوری دنیا میں ہوتی ہے۔

    امام الحق نے کہا کہ جب آپ ڈراپ ان وکٹوں پر کھیلیں گے تو کسی کو بھی نہیں پتہ ہوتا کہ آگے کیا ہونا ہے،امام الحق نے کہا کہ جب سری لنکا نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف باؤلنگ کی، کلاسن اور ڈی کوک جیسے بلے باز کے بھی اسٹرائک ریٹ ایک دم نیچے آگئے۔

    اس سے پتہ چلتا ہے کہ وکٹ ویسے نہیں تھے، جیسے ہم نے یو ایس اے کے میچ میں دیکھے تھے کہ میچ کے دوران خوب چھکے لگے تھے، امام الحق نے کہا کہ وکٹ کچھ بہتر ہونی چاہئے تھی کہ ہمیں کم سے کم 170 کا اسکور دیکھنے کو مل سکے۔

    اس سے قبل سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ بھی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے میں ڈراپ ان پچز پر تنقید کرچکے ہیں۔

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

  • خاتون نے اپنی دوست کے لیے لڑکا تلاش کرنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا

    خاتون نے اپنی دوست کے لیے لڑکا تلاش کرنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا

    خاتون نے انوکھا اقدام کرتے ہوئے اپنی دوست کے لیے ڈیٹنگ کارڈز بنوا دیے تاکہ وہ انکی مدد سے اپنے لیے کوئی دوست لڑکا تلاش کرسکے۔

    نیویارک میں 25 سالہ نیٹلی ابیٹمارکو نے اپنی دوست کے لیے لڑکا ڈھونڈنے میں اسکی مدد کرنے کی ٹھانی اور نہایت دلچسپ انداز اپنایا۔ خاتون نے نہ صرف اپنی دوست کے لیے 500 ڈیٹنگ بزنس کارڈز بنوائے بلکہ ان میں خصوصی کیو آر کوڈ بھی ڈلوایا جس میں بایوڈیٹا بھی شامل ہے۔

    نیٹلی کی دوست بھی اسی کی ہم عمر ہے جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا جبکہ نیٹلی کا کہنا ہے کہ ہر سال وہ ایک دوسرے کو ‘بہتر سے بہتر‘ تحفہ دینے کی کوشش کرتے ہیں اور اس طرح مزیدار تحائف حاصل کرتے ہیں۔

    اس بار نیٹلی نے 20 ڈالرز میں کارڈ پرنٹ کروائے جس میں اپنی دوست کی ایک تصویر، اس کے سوشل میڈیا کے لیے کیو آر کوڈ اور بائیو ڈیٹا کو شامل تھا۔

    خاتون نے کارڈز کو آزمانے کا سلسلہ بھی شروع کردیا اور انھیں خوبصورت اجنبی لڑکو کو بانٹنا شروع کردیا لیکن وہ ابھی تک کسی لڑکے کو دوست نہیں بنا سکی ہے۔

    خاتون نے بتایا کہ میری دوست یہ تحفہ دیکھ کر بہت حیران ہوئی اور مجھے نہیں لگتا کہ وہ اس طرح کی کسی چیز کی توقع کر رہی تھی جو میں نے اسے دیا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ ہم نیو یارک سٹی کے ارد گرد پریڈ کر رہے تھے کہ اور کارڈ ان لوگوں کو دے رہے تھے جو ہمیں پیارے لگ رہے تھے۔ یہ ایک زبردست آئیڈیا تھا کسی کو دوست بنانے کا۔

    نیٹلی نے کہا کہ اس صورتحال نے ہماری شام کو بہت بہتر بنادیا ہمیں کافی مضحکہ خیز صورتحال کرنا پڑا میں کچھ اور کارڈ پرنٹ کروانے کا ارادہ رکھتی ہوں۔

  • عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے کو تیار ہیں: امریکی صدر کا دعویٰ

    عرب ممالک اسرائیل کو تسلیم کرنے کو تیار ہیں: امریکی صدر کا دعویٰ

    امریکی صدر جو بائیڈن نے فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک مستقبل میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

    امریکی صدر جوبائیڈن نے نیویارک میں فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی عرب، مصر، اردن اور قطر سمیت دیگر تمام عرب ممالک کے ساتھ کام کررہے ہیں اور یہ ممالک مستقبل کے معاہدے میں اسرائیل کو مکمل طور پر تسلیم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

    امریکی صدر نے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے کہا غزہ صورتحال کے بعد ایک منصوبہ ہونا چاہیے، دو ریاستی حل کے لیے راستہ نکلنا چاہیے، اگر یہ آج نہیں ہو رہا تو مستقبل میں ایسا ہونا چاہیے اور ہم ایسا کرسکتے ہیں۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اس وقت اسرائیل ایک ایسی پوزیشن میں ہے جہاں اس کا وجود داؤ پر لگا ہوا ہے، دوسری جانب جو بائیڈن اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر غزہ کے جنوبی شہر رفح پر زمینی حملے کو روکنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

  • بہادر ماں نے کس طرح اپنی بیٹی کو اغوا ہونے سے بچایا؟ ویڈیو وائرل

    بہادر ماں نے کس طرح اپنی بیٹی کو اغوا ہونے سے بچایا؟ ویڈیو وائرل

    ماں نے بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے اغواکار سے دوبدو لڑائی کے بعد اپنی بیٹی کو اغوا ہونے سے بچالیا۔

    نیویارک میں ایک ماں عین وقت پر اپنی نوعمر بیٹی کو نقاب پوش اغواکار سے بچانے کے لیے میدان میں آگئی جو کہ ان کے اپارٹمنٹ کی عمارت میں گھس کر ایسا کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ نیو یارک سے یہ ڈرامائی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    ڈور بیل کیمرہ کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک 25 سالہ نقاب پوش جارج واسیلیو متاثرہ لڑکی پر حملہ آور ہو رہا ہے، اس وقت لڑکی صبح چوتھی منزل پر واقع کوئنز اپارٹمنٹ میں واپس آ رہی تھی جبکہ مذکورہ واقعہ 23 جنوری کا ہے۔

    ملزم کی جانب سے گھسیٹنے کے دوران 18 سالہ متاثرہ لڑکی چیخ رہی تھی جبکہ مذکورہ شخص اسے دالان سے نیچے لے گیا، لیکن چند ہی سیکنڈوں میں لڑکی کی ماں بھی وہاں آگئی۔

    35 سالہ ماں ایڈریانا الواریز نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے اپنی بیٹی کو اس طرح چیختے ہوئے کبھی نہیں سنا تھا، میں نے سوچا کہ شاید کتا نیچے بھاگا ہے۔

    خاتون الواریز نے ملزم واسیلیو سے اس وقت لڑائی کی جب اس نے عمارت سے بھاگنے کی کوشش کی، تاہم ملزم نے خاتون کے چہرے پر مکا مارا اور پھر دونوں ماں بیٹی پر کالی مرچ کا اسپرے بھی کیا۔

    چیخ و پکار سن کر پڑوسی بھی ان کی مدد کو آگئے، ایک شخص نے اغوا کار کو پکڑلیا جب کہ اسی دوران پولیس افسران بھی وہاں پہنچ گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کہ واسیلیو پہلے نوعمرلڑکی کے ساتھ کام کرتا تھا۔ ملزم نے نوعمر لڑکی سے پینگیں بڑھانے کی کوشش کی مگر اس نے انکار کر دیا، جس کے بعد اس نے لڑکی کا پیچھا کرنا شروع کر دیا تھا۔