Tag: نیویارک

  • نیویارک: مسافر کار ٹرین کے زد میں آگئی، 6 افرادہلاک

    نیویارک: مسافر کار ٹرین کے زد میں آگئی، 6 افرادہلاک

     نیویارک :امریکا کے شہر نیویارک میں مسافر کار ٹرین کی زد میں آگئی، جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور  متعدد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک کے وال ہیلا میں تیز رفتار میٹرو نارتھ ٹرین نے کار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں کار کا ڈرائیور سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے۔

    حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا ہے۔

    نیویارک حکام کے مطابق حادثہ نیویارک سٹی سے اڑتالیس کلومیٹر دور پیش آیا، حادثے کے بعد گاڑی اور ٹرین کی بوگی میں آگ بھڑک اُٹھی۔

    حادثے کے باعث میڑو ٹرین سروس بھی معطل ہوگئی، تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • نیویارک کو شدید برفانی طوفان سے خطرہ

    نیویارک کو شدید برفانی طوفان سے خطرہ

    نیویارک: امریکی شہر نیویارک سمیت شمال مشرقی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی زد میں ہیں، طوفان کے باعث چودہ سو فلائٹس منسوخ کردی گئیں اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حفاظتی انتظامات مکمل کرکے الرٹ جاری کردیا گیا ہے، امریکا کے کئی شہروں نے برف کی چادر اوڑھ لی، امریکا کے شہر نیویارک اور شمالی مشرقی ریاستوں کو برفانی طوفان کا سامنا ہے۔

    ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ برفانی طوفان تاریخ کا بدترین طوفان ثابت ہوسکتا ہے۔

    طوفانی ہواؤں اور برف باری نے معمولاتِ زندگی مفلوج کر کے رکھ دیئے، ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں اور نیویارک کے مئیر نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے، لوگوں نے کھانے پینے کی اشیاء کا ذخیرہ کرنا شروع کردیا ہے۔

    طوفانی ہواؤں ،برفباری اورشدید سردی نے معمولات زندگی مفلوج کردئیے ہیں، برفباری سے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔

    محکمہ موسمیات نے مختلف علاقوں میں چھ انچ سے ایک فٹ تک برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

  • نیویارک: 17سالہ نوجوان نے ملٹی ملینیئر بن کے کمال کردیا

    نیویارک: 17سالہ نوجوان نے ملٹی ملینیئر بن کے کمال کردیا

    نیویارک :سترہ سالہ نوجوان نے ملٹی ملینیئر بن کے کمال  کردیا اور اپنی کامیابی سے سب کو حیران کردیا ہے۔

    کہا جاتا ہے کہ کامیاب ہونے کیلئے نہ تو عمر کی کوئی قید ہوتی ہے اور نہ ہی کسی اور چیز کی، کامیابی حاصل کرنے کیلئے صرف کچھ کر دکھانے کا جذبہ ضروری ہے۔

    ایسا ہی کچھ  نیویارک میں رہنے والے محمد اسلام نامی نوجوان نے کر دکھایا ،جو اپنی عقل اور سوجھ بوجھ سے سترہ سال کی عمر میں ملینئر بن گیا، محمد اسلام نے اسکول میں لنچ ٹائم کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کر کے بہتر ملین ڈالر کمالیے۔

    محمد اسلام نے نو سال کی عمر میں اسٹاک میں کھیلنے شروع کیا اور کھیل کھیل میں سترہ سال کی عمر میں بی ایم ڈبلیو اور مین ہیٹن میں فلیٹ کا مالک بن گیا، ملینئر بننے کے بعد محمد اسلام اپنے دوستوں مل کر ارب پتی بننے کی تیاری میں لگ گئے ہیں۔

  • واشنگٹن، نیویارک میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرے

    واشنگٹن، نیویارک میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرے

    واشنگٹن: امریکی دارلحکومت واشنگٹن اور نیویارک شہر میں نسل پرستی کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیویارک شہر میں مظاہرین نے ویسٹ سائیڈ شاہراہ کو بند کردیا اور منہٹن اسکوائر کی جانب مارچ کیا۔ مظاہرین، پولی سکی جانب سے روا رکھے جانے والے امتیازی سلوک کے خلاف احتجاج ریکارڈ کر وا رہے تھے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پولیس کے ہاتھوں مارے جانے والے اریک گارنر اور مائیکل براؤن کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے اور قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

  • دولہا دلہن کی عمرمیں فرق کتنا ہو،تحقیق نے بتا دیا

    دولہا دلہن کی عمرمیں فرق کتنا ہو،تحقیق نے بتا دیا

    نیویارک: اکثر شادی کرتے ہوئے یہ بات ذہن میں رکھی جاتی ہے کہ عورت اور مرد کے درمیان عمر کا کتنا فرق ہے۔ ہمارے ہاں یہ رواج بہت تیزی سے مقبولیت پاچکا ہے کہ عورت کی عمر مرد سے کم از کم پانچ سال کم ہونی چاہیے ورنہ شادی کامیاب نہیں ہوتی

    لیکن حال ہی میں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر عورت اور مرد کے درمیان عمر کا فرق بڑھتا جائے تو ان کے درمیان طلاق ہونے کی شرح بھی بڑھتی جاتی ہے۔

    ضروری نہیں کہ مرد کی عمر زیادہ ہو اور عورت کی عمر کم تب ہی شادی کامیاب ہو گی بلکہ اگر دونوں کی عمر برابر یا انتہائی تھوڑا فرق ہو تب بھی شادی کے کامیاب ہونے کےامکانات زیادہ ہی ہوتے ہیں۔

    تحقیق میں 3,000شادی شدہ اور طلاق یافتہ جوڑوں کو شامل کیا گیا اور یہ بات سامنے آئی کہ اگر عورت اور مرد کے درمیان عمر کا فرق ایک سال(مرد عورت سے ایک سال بڑا یا چھوٹاہوسکتا ہے)ہو تو ان میں طلاق ہونے کا تین فیصد چانس موجود ہے۔

    اگر دونوں کے درمیان عمر کا فرق پانچ سال تک ہو تو طلاق ہونے کا امکان 18فیصد ہو جاتا ہے لیکن اگر یہی فرق 10سال پر چلا جائے تو39فیصد امکان ہے کہ ایسے جوڑوں میں طلاق ہوجائے گی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ضروری نہیں کہ ہر شادی جس میں عمر کا فرق زیادہ ہو کا برا انجام ہو لیکن بہتر ہے شادی کرتے ہوئے عمر کا خیال رکھا جائے اور کوشش کی جائے کہ یہ فرق کم سے کم ہو۔

  • وزن کم کرنے کا سب سے سستا اور آسان طریقہ

    وزن کم کرنے کا سب سے سستا اور آسان طریقہ

    نیویارک: وزن کم کرنے کا سب سے سستا اور آسان طریقہ امریکی ماہرین نے واضح کردیا ہے، جو نہ تو ورزش ہے اور نہ ہی فاقہ بس دو گلاس پانی روزانہ وہ بھی کھانے سے پہلے پیئے۔

    ماہرین کے مطابق روزانہ ہر کھانے سے قبل دو گلاس پانی پینے سے وزن کم کیا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق کھانے سے قبل دوگلاس پانی پینے سے بھوک کی انتہا کم ہوجاتی ہے اور پھر کم کھانا کھانے کے نتیجے میں کئی پاونڈ وزن باآسانی کم کیا جاسکتا ہے۔

    تحقیق کے مطابق دن میں کم ازکم تین مرتبہ کھا نا کھانے سے قبل دوگلاس پانی پینے سے ناصرف بڑھتے وزن پر قابو پا نا ممکن ہے بلکہ ڈائٹنگ کرنے والے افراد اس قدرتی طریقے کے استعما ل کے ذریعے ادویات کے منفی اثرات سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔

  • عالمی منڈی میں قیمتیں کم،پیٹرولیم نرخوں میں مزیدکمی متوقع

    عالمی منڈی میں قیمتیں کم،پیٹرولیم نرخوں میں مزیدکمی متوقع

    نیویارک: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت تین سال کی کم ترین سطح پر ٹریڈ کررہی ہے۔

    اوپیک کی جانب خام تیل کی سپلائی میں کمی نہ کرنے کے اعلان کے باعث نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں خام تیل دسمبر کے سودے پانچ سینٹ کمی کے بعد ستتر ڈالر سولہ سینٹس فی بیرل میں ہورہے ہیں۔

    معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی سےپاکستان سمیت تیل درآمد کرنے والےدیگر ممالک کو خاطر خواہ فائدہ ہوگا ۔

  • نیویارک:وزیرِاعظم نواز شریف سے امریکی نائب صدر جوبائیڈن کی ملاقات

    نیویارک:وزیرِاعظم نواز شریف سے امریکی نائب صدر جوبائیڈن کی ملاقات

    نیویارک:امریکی نائب صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان اور امریکہ کو مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے۔

    نیویارک میں وزیرِاعظم نواز شریف سے امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے ملاقات کی، ملاقات میں دوتعلقات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، امریکی نائب صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کو مشترکہ چیلنجز کا سامنا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان اپنے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان کے منتخب وزیرِاعظم ہیں اورامریکہ کو ان پر مکمل اعتماد ہے۔

    نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ تجارت اور انسداد دہشت گردی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھائیں گے۔

  • پاکستان کسی ملک کی جنگ میں ملوث نہیں ہونا چاہتا، سیکرٹری خارجہ

    پاکستان کسی ملک کی جنگ میں ملوث نہیں ہونا چاہتا، سیکرٹری خارجہ

    نیویارک: سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کہنا ہے کہ عراق اور شام میں لڑنے والوں مٰیں کوئی پاکستانی شامل نہیں ہے اور دولت اسلامیہ کے خلاف صدر اوباما کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

    نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ اعزازاحمد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی ملک کی جنگ میں ملوث نہیں ہونا چاہتا، پاکستان سمیت تمام ممالک کو پُر امن دیکھنا چاہتے ہیں۔

    سیکریٹری خارجہ نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن دہشتگردوں کے خلاف ہماری کوششوں کا ثبوت ہے، پاک بھارت صورتحال پر اعزازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت سے برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں، کامن ویلتھ میٹنگ میں پاکستانی وزیرِ خارجہ سے بھارتی ہم منصب کی ملاقات نہیں ہوئی۔

  • نیویارک کی حسینہ نے مس امریکا کا ٹائٹل جیت لیا

    نیویارک کی حسینہ نے مس امریکا کا ٹائٹل جیت لیا

    اٹلانٹا:  نیویارک کی دو شیزہ کیرا نے مس امریکا کا مقابلہ جیت لیا، امریکی شہری کیرا نے ’مس امریکہ‘ کا خطاب اپنے نام کر کے خوابوں کو سچ کر دکھایا۔

    امریکی ریاست اٹلانٹا میں مس امریکا دو ہزار چودہ کیلئے سالانہ مقابلہ ہوا۔ جس میں امریکا بھر سے تریپن حسینائوں نے شرکت کی۔دلکش لباس زیب تن کئے تمام حسیناوں نے سب کے دل جیت لئیے۔

    پر ٹائیٹل جیتنے میں کامیاب ہوئی تئیس سالہ کیرا جس کو پچاس ہزار ڈالر زکا انعام دیا گیا، دوسرے نمبر پر رہنے والی آرکنساس کی دوشیزہ کو پچیس ہزار ڈالرز کی انعامی رقم دی گئی۔