Tag: نیویارک

  • نیویارک: رنگارنگ فیشن ویک اختتام پذیر

    نیویارک: رنگارنگ فیشن ویک اختتام پذیر

    نیویارک: امریکی ریاست نیویارک میں جاری رنگارنگ فیشن ویک تمام تر رعنائیوں کیساتھ اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

    امریکا میں جاری رنگارنگ مرسیڈیز بینز فیشن ویک دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ہے، نیویارک میں ہونے والے فیشن شو میں دنیا بھر سے آئے معروف ڈیزائنرز نے دو ہزار پندرہ کے لئے کلیکشن پیش کی۔

    دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر چلتی ہوئی ماڈلز حاضرین کے دلوں میں گھر کر گئیں، فیشن شو کے آخری روز معروف فیشن ڈیزائنر مائیکل کورس نے مرد و خواتین کے ملبوسات کے ساتھ ساتھ ہینڈ بیگز کی بھی نمائش کی۔

    ڈیزائنر مارک جیکوبز نے بھی اپنی کلیکشن کی بدولت خوب داد سمیٹی، فیشن ویک میں شوخ و چنچل حسیناؤں نے دلکش ملبوسات میں جلوے بکھیرے، مختلف طرز کے گاؤنز پہنی ماڈلز نے ادائیں دکھائیں تو ماحول رنگین ہوگیا۔

  • کروشیا کے مارن سلچ نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

    کروشیا کے مارن سلچ نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

    نیویارک: کروشیا کے مارن سلچ نے جاپان کے کی نیشکوری کو شکست دے کر کیرئیر کا پہلا گرینڈ سلم یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ نیویارک کے آرتھر ایش اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا فائنل یکطرفہ رہا۔

    فورٹینتھ سیڈ کروشیا کے مارن سلچ کی برق رفتار سروس کا جاپانی کھلاڑی کے پاس کوئی توڑ نہ تھا۔سلچ نے کھیل کے آغاز سے ہی حریف کھلاڑی کی ایک نہ چلنے دی۔ اور ٹائٹل معرکے میں اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کرلی۔

    سلچ کی فتح کا اسکور چھ تین، چھ تین اور چھ تین رہا۔ کی نیشکوری کا گرینڈ سلم جیتنے والے ایشیا کے پہلے کھلاڑی بننے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔

    سلچ نے دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں جاپانی کھلاڑی کو زیر کرڈالا۔ سلچ دوہزار ایک کے بعد کوئی بھی گرینڈ سلم جیتنے والے پہلے کروشین کھلاڑی ہیں

  • یوایس اوپن ٹینس: سرینا ولیمز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    یوایس اوپن ٹینس: سرینا ولیمز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    نیویارک: امریکی ٹینس اسٹارسرینا ولیمز نے روس کی ایکاٹرینا مکاروا کو شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس کے فائنل میں جگہ بنالی۔ نیویارک میں جاری ایونٹ کے ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں ورلڈ نمبرون امریکہ کی سرینا ولیمز نے روس کی مکاروا کو یک طرفہ مقابلے کے بعد اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔

    پہلے سیٹ میں دفاعی چیمپئین نے چھ ایک سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں بھی سرینا کو زیادہ مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور انہوں نے چھ تین سے فتح سمیٹ کر میچ اپنے نام کرلیا،دوسرے سیمی فائنل میں ڈنمارک کے کیرولین وزنسکی نے چین کی پینگ شو کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

    ڈینش کھلاڑی نے پہلے سیٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر سات چھ سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں بھی سابق ورلڈ نمبر ون کھلاڑی کو چار تین کی برتری حاصل تھی کہ چینی کھلاڑی انجری کا شکار ہوگئیں اور میچ جاری نہ رکھ سکیں۔ وزنیسکی نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

  • یوایس اوپن ٹینس: راجرفیڈررنے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

    یوایس اوپن ٹینس: راجرفیڈررنے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

    نیویارک: ریکارڈ گرینڈ سلم ونر سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد فرانس کے گیل مونفلس کو شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

    نیویارک کے آرتھر ایش اسٹیڈیم میں فیڈرر اور مونفلس کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔۔ سوئس کھلاڑی نے چوتھے سیٹ میں دو میچ پوائنٹس بچاتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔

    فرانسیسی کھلاڑی نے ابتدائی دو سیٹس چار چھ اور تین چھ سے جیت کر میچ کا جارحانہ آغاز کیا۔ فیڈرر نے تیسرے سیٹ میں شاندار کم بیک کیا اور یک کے بعد دیگرے تینوں سیٹس چھ چار، سات پانچ اور چھ دو سے اپنے نام کرتے ہوئے آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔

    یہ نویں مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ فیڈرر ابتدائی دو سیٹس ہارنے کے بعد میچ جیتنے میں کامیاب ہوئے ہوں۔

  • نیویارک:ہالی ووڈ گیٹ آن آپ کا شاندار پریمئیر

    نیویارک:ہالی ووڈ گیٹ آن آپ کا شاندار پریمئیر

    نیویارک :ہالی وڈ کے معروف گلوکار جیمز براؤن کی زندگی پر مبنی فلم گیٹ آن اَپ کا رنگا رنگ پرئمیر نیویارک میں سجا ۔جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کر کے چار چاند لگا دئیے،اپنی لاجواب گائیکی اور بے مثال موسیقی سے لاکھوں کروڑوں دِلوں پر راج کرنیوالے معروف امریکی سنگر جیمز براؤن کی زندگی پربننے والی نئی ڈرامہ فلم “گیٹ آن اَپ ” کا رنگ رنگ پرئمیر نیویارک میں ہوا۔

    ۔ہدایتکارٹیٹ ٹیلر کی اس بائیو پک فلم میں ایک غریب امریکی بچے کا گلوکار بننے اور شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے کے سفر میں پیش آنے والے نشیب و فراز کو انتہائی خوبصورتی سے فلمایا گیا ہے۔ فلم میں منفرد اسٹائل کے مالک آنجہانی سنگر جیمز براؤن کا کردارچیدویک باس مین نے ادا کیا ہے میوزیکل ڈرامہ فلم کویکم اگست سے سنیما گھروں کی زینت بنایا جائے گا